الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 7118
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَوْصَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُصْبِحَ يَوْمَ صَوْمِي دَهِينًا مُتَرَجِّلًا:" وَلَا تُصْبِحْ يَوْمَ صَوْمِكَ عَبُوسًا. وَأَجِبْ دَعْوَةَ مَنْ دَعَاكَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ مَا لَمْ يُظْهِرُوا الْمَعَازِفَ فَلَا تُجِبْهُمْ. وَصَلِّ عَلَى مَنْ مَاتَ مِنْ أَهْلِ قَبِلَتِنَا، وَإِنْ قُتِلَ مَصْلُوبًا أَوْ مَرْجُومًا. وَلَأَنْ تَلْقَى اللَّهَ بِمِثْلِ قُرَابِ الْأَرْضِ ذُنُوبًا خَيْرٌ لَكَ مِنْ أَنْ تَبُثَّ الشَّهَادَةَ عَلَى أَحَدٍ مِنْ أَهْلِ قِبْلَتِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْيَمَانُ بْنُ سَعِيدٍ ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ وصیت کی تھی کہ جس دن میں نے روزہ رکھا ہوا ہو، تو بالوں میں تیل بھی لگایا ہوا ہو، اور بال سنوارے بھی ہوئے ہوں، آپ نے فرمایا: تم روزے کی حالت میں ایسی صبح نہ کرنا کہ تم نے ماتھے پر بل ڈالے ہوئے ہوں اور مسلمانوں میں سے جو شخص تمہاری دعوت کرے تو اس کی دعوت قبول کر لینا، جبکہ وہاں آلات موسیقی ظاہر نہ کیے گئے ہوں، اگر ایسا ہو، تو پھر تم قبول نہ کرنا، اور اہل قبلہ میں سے جو شخص مر جاتا ہے، تم اس کی نماز جنازہ ادا کرنا، اگرچہ اسے مصلوب کر کے، یا سنگسار کر کے مارا گیا ہو، اور تم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایسی حالت میں حاضر ہو کہ تم نے پوری زمین جتنے گناہ ساتھ لیے ہوئے ہوں، یہ چیز تمہارے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گی کہ تم نے اہل قبلہ میں سے کسی ایک کے خلاف گواہی دی ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7118]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یمان بن سعید ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7118]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10028)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10028»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7119
وَعَنْ أُمِّ أَنَسٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي قَالَ:" اهْجُرِي الْمَعَاصِيَ ؛ فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْهِجْرَةِ، وَحَافِظِي عَلَى الْفَرَائِضِ ؛ فَإِنَّهَا أَفْضَلُ الْجِهَادِ، وَأَكْثِرِي مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ ؛ فَإِنَّكِ لَا تَأْتِي اللَّهَ بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ ذِكْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نِسْطَاسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام انس رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے وصیت کیجئے آپ نے فرمایا: تم گناہوں سے لاتعلق رہو، کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والی ہجرت ہے، اور تم فرائض کی حفاظت کرنا کیونکہ یہ سب سے زیادہ فضیلت والا جہاد ہے، اور تم اللہ تعالیٰ کا ذکر کثرت سے کرنا، کیونکہ تم اللہ تعالیٰ کے پاس کوئی ایسی چیز نہیں لے کر جاؤ گی، جو اس کے نزدیک اُس کے ذکر سے زیادہ محبوب ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7119]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم بن نسطاس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7119]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6818»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7120
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: قَالَ مُعَاذٌ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي. قَالَ:" اعْبُدِ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ وَاعْدُدْ نَفْسَكَ فِي الْمَوْتَى وَاذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ كُلِّ حَجَرٍ، وَعِنْدَ كُلِّ شَجَرَةٍ، وَإِذَا عَمِلْتَ سَيِّئَةً فَاعْمَلْ بِجَنْبِهَا حَسَنَةَ السِّرِّ بِالسِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ بِالْعَلَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ مجھے وصیت کیجئے! آپ نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کی یوں عبادت کرو جیسے تم اُسے دیکھ رہے ہو اور تم اپنا شمار مرحومین میں کرو، تم ہر پتھر اور درخت کے پاس اللہ کا ذکر کرو، اور جب تم کوئی برائی کر لو تو اس کے فوراً بعد نیکی کر لو، پوشیدہ کی جگہ پوشیدہ اور اعلانیہ کی جگہ اعلانیہ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7120]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7121
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ. اصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ. وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُمْ. وَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ. وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ. وَغُضُّوا أَبْصَارَكُمْ. وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی ذات کے حوالے سے مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، جب تم بات کرو، تو سچ بولو، جب وعدہ کرو تو پورا کرو، جب تمہیں امین بنایا جائے تو امانت ادا کر دو، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو اور اپنے ہاتھ (کسی کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے) روک کے رکھو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ مطلب نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7121]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22251، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3091/1»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7122
وَعَنْ أَبِي كَاهِلٍ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَبَا كَاهِلٍ أَلَا أُخْبِرُكَ بِقَضَاءٍ قَضَاهُ اللَّهُ عَلَى نَفْسِهِ". قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" أَحْيَا اللَّهُ قَلْبَكَ، وَلَا يُمِيتُهُ يَوْمَ يَمُوتُ بَدَنُكَ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ لَنْ يَغْضَبَ رَبُّ الْعِزَّةِ عَلَى مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مَخَافَةٌ، وَلَا تَأْكُلُ النَّارُ مِنْهُ هُدْبَةً. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ سَتَرَ عَوْرَةً حَيَاءً مِنَ اللَّهِ سِرًّا وَعَلَانِيَةً كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَسْتُرَ عَوْرَتَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ دَخَلَتْ حَلَاوَةُ الصَّلَاةِ قَلْبَهُ حَتَّى يُتِمَّ رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ صَلَّى أَرْبَعِينَ يَوْمًا وَأَرْبَعِينَ لَيْلَةً فِي جَمَاعَةٍ يُدْرِكُ التَّكْبِيرَةَ الْأُولَى كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَكْتُبَ لَهُ بَرَاءَةً مِنَ النَّارِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ صَامَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مَعَ شَهْرِ رَمَضَانَ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَرْوِيَهُ يَوْمَ الْعَطَشِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ كَفَّ أَذَاهُ عَنِ النَّاسِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَكُفَّ عَنْهُ أَذَى الْقَبْرِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ بَرَّ وَالِدَيْهِ حَيًّا وَمَيِّتًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُرْضِيَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: كَيْفَ يَبَرُّ وَالِدَيْهِ إِذَا كَانَا مَيِّتَيْنِ؟ قَالَ:" بِرُّهُمَا أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِوَالِدَيْهِ، وَلَا يَسُبَّهُمَا، وَلَا يَسُبَّ وَالِدَيْ أَحَدٍ فَيَسُبَّ وَالِدَيْهِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ أَدَّى زَكَاةَ مَالِهِ عِنْدَ حُلُولِهَا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَجْعَلَهُ مِنْ رُفَقَاءِ الْأَنْبِيَاءِ. اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ قَلَّتْ عِنْدَهُ حَسَنَاتُهُ وَعَظُمَتْ عِنْدَهُ سَيِّئَاتُهُ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُثْقِلَ مِيزَانَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ. اعْلَمَنْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ سَعَى عَلَى امْرَأَتِهِ وَوَلَدِهِ وَمَا مَلَكَتْ يَمِينُهُ يُقِيمُ فِيهِمْ أَمْرَ اللَّهِ وَيُطْعِمُهُمْ مِنْ حَلَالٍ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَجْعَلَهُ مَعَ الشُّهَدَاءِ فِي دَرَجَاتِهِمْ. اعْلَمَنْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ كُلَّ يَوْمٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَكُلَّ لَيْلَةٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ حُبًّا بِي وَشَوْقًا لِي كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ ذُنُوبَهُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ وَذَلِكَ الْيَوْمَ، اعْلَمْ يَا أَبَا كَاهِلٍ أَنَّهُ مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ مُسْتَيْقِنًا بِهِ كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يَغْفِرَ لَهُ بِكُلِّ مَرَّةٍ ذُنُوبَ حَوْلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عَطَاءٍ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ، وَقَالَ: إِسْنَادُهُ مُظْلِمٌ.

سیدنا ابوکاہل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوکاہل! کیا میں تمہیں اس فیصلے کے بارے میں نہ بتاؤں؟ جو اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات کے بارے میں طے کیا ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہارے دل کو زندگی دے اور اس دن اسے موت کا شکار نہ کرے جب تمہارا جسم مر جائے گا اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو! کہ رب العزت اس شخص پر غضبناک نہیں ہو گا، جس کے دل میں خوف ہو اور آگ اس شخص کو بالکل بھی نہیں کھائے گی۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اللہ تعالیٰ سے حیا کی وجہ سے پوشیدہ اور اعلانیہ طور پر شرمگاہ کا پردہ رکھے گا، تو اللہ تعالی کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس کے پوشیدہ معاملات کا پردہ رکھے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جس شخص کے دل میں نماز کی حلاوت داخل ہو جائے، یہاں تک کہ وہ اُس کے رکوع اور سجود کو مکمل کرے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس بندے کو راضی کرے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص چالیس دن اور چالیس راتوں تک با جماعت نماز یوں ادا کرے کہ وہ تکبیر اولی کو بھی پا لے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ اس کے لئے جہنم سے بچاؤ کو نوٹ کر لے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو جو شخص ہر مہینے میں تین روزے رکھے اور ساتھ رمضان کے روزے بھی رکھے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ پیاس والے دن اُسے سیراب کرے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص لوگوں کو تکلیف دینے سے باز رہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قبر کی اذیت اُس سے روک لے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اپنے والدین کے ساتھ ان کی زندگی اور موت، ہر حال میں اچھائی کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ قیامت کے دن اُسے راضی کرے۔ میں نے عرض کی: کوئی شخص اپنے والدین کے مرنے کے بعد، اُن کے ساتھ اچھا سلوک کیسے کر سکتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُن کے مرنے کے بعد ان کے ساتھ اچھا سلوک یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین کے لئے دعائے مغفرت کرے اور انہیں برا نہ کہے اور کسی کے والدین کو برا نہ کہے کہ وہ جواب میں اُس کے والدین کو برا کہے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص زکوۃ لازم ہونے کے وقت اپنے مال کی زکوۃ ادا کرتا ہے، تو اللہ تعالی کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اسے انبیاء کا ساتھی بنائے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جس شخص کی نیکیاں اس کی اپنی نظر میں کم ہوں گی اور اس کی برائیاں اس کی اپنی نظر میں بڑی ہوں گی، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ قیامت کے دن اس کے پلڑے کو بھاری کر دے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اپنی بیوی بچوں کے لئے (کمائی کرنے کے لئے) کوشش کرتا ہے اور اپنے زیر ملکیت لوگوں کے لئے کوشش کرتا ہے اور ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کو قائم رکھتا ہے اور انہیں حلال رزق کھلاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کو شہداء کے ساتھ ان کے درجہ میں رکھے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص روزانہ دن کے وقت مجھ پر تین مرتبہ درود بھیجے اور رات کے وقت مجھ پر تین مرتبہ درود بھیجے، وہ مجھ سے محبت اور میرے شوق کی خاطر ایسا کرے، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ اس شخص کے اس رات کے اور اس دن کے گناہوں کی مغفرت کر دے۔ اے ابوکاہل! تم یہ بات جان لو کہ جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اور وہ اس بات پر یقین رکھتا ہو، تو اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ ہر مرتبہ (یہ کلمات پڑھنے پر) اس شخص کے ایک سال کے گناہوں کی مغفرت کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عطاء ہے، جس کا ذکر امام ذہبی نے کیا ہے، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ اس کی سند تاریک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7122]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (361/18)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
15. بَابٌ وَصِيَّةُ نُوحٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ .
حضرت نوح علیہ السلام کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 7123
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ عَلَيْهِ جُبَّةُ سِيجَانٍ مَزْرُورَةٌ بِالدِّيبَاجِ، فَقَالَ: أَلَا إِنَّ صَاحِبَكُمْ هَذَا (قَدْ وَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ ابْنَ فَارِسٍ! قَالَ) : يُرِيدُ (أَنْ) يَضَعَ كُلَّ فَارِسٍ (ابْنِ فَارِسٍ) وَيَرْفَعَ كُلَّ رَاعٍ ابْنِ رَاعٍ! قَالَ: فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَجَامِعِ جُبَّتِهِ وَقَالَ:" أَلَا أَرَى عَلَيْكَ لِبَاسَ مَنْ لَا يَعْقِلُ". ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ نُوحًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ لِابْنِهِ: إِنِّي قَاصٌّ عَلَيْكَ الْوَصِيَّةَ: آمُرُكَ بِاثْنَيْنِ، وَأَنْهَاكَ عَنِ اثْنَيْنِ. آمُرُكَ بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِنَّ السَّمَاوَاتَ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ لَوْ (وُضِعَتْ فِي كِفَّةٍ وَوُضِعَتْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي كِفَّةٍ، رَجَحَتْ بِهِنَّ لَا إِلَهَ إَلَّا اللَّهُ، وَلَو أَنَّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعَ وَالْأَرَضِينَ السَّبْعَ) كُنَّ حَلْقَةً مُبْهَمَةً قَصَمَتْهُنَّ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَسُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، فَإِنَّهَا صَلَاةُ كُلِّ شَيْءٍ وَبِهَا يُرْزَقُ الْخَلْقُ، وَأَنْهَاكَ عَنِ الشِّرْكِ وَالْكِبْرِ".
قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الشِّرْكُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الْكِبْرُ؟ الْكِبْرُ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا نَعْلَانِ حَسَنَتَانِ لَهُمَا شِرَاكَانِ حَسَنَانِ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: هُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا حُلَّةٌ يَلْبَسُهَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: هُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا دَابَّةٌ يَرْكَبُهَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ: [ أَ ] فَهُوَ أَنْ يَكُونَ لِأَحَدِنَا أَصْحَابٌ يَجْلِسُونَ إِلَيْهِ؟ قَالَ:" لَا". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا الْكِبْرُ؟ قَالَ:" سَفَهُ الْحَقِّ وَغَمْصُ النَّاسِ".

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے دیہاتی علاقے کا رہنے والا ایک شخص آیا، اس نے سیجان کا جبہ پہنا ہوا تھا، جس پر دیباج کے بٹن لگے ہوئے تھے اس نے کہا: خبردار تمہارے اس ساتھی نے ہر شہسوار ابن شہسوار کو پست کر دیا ہے، راوی کہتے ہیں: اس نے یہ بھی کہا: یہ ہر شہسوار ابن شہسوار کو پست کرنا اور ہر چرواہے ابن چرواہے کو بلند کرنا چاہتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جبہ کے کنارے پکڑے اور فرمایا: کیا میں تم پر ایسا لباس نہیں دیکھ رہا ہوں؟ جو اس شخص کا ہوتا ہے، جسے عقل نہ ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نبی سیدنا نوح علیہ السلام کا جب وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے اپنے صاحبزادے سے فرمایا: میں تمہیں وصیت کرنے لگا ہوں میں تمہیں دو باتوں کا حکم دوں گا اور تمہیں دو چیزوں سے منع کروں گا، میں تمہیں لا الہ الا اللہ پڑھنے کا حکم دیتا ہوں، کیونکہ اگر سات آسمان اور سات زمینیں ایک پلڑے میں رکھے جائیں اور لا الہ الا اللہ کو ایک پلڑے میں رکھا جائے تو لا الہ الا اللہ والا پلڑا بھاری ہو جائے گا، اور اگر سات آسمان اور سات زمینیں ایک بند حلقہ بن جائیں، تو لا اله الا اللہ اور سبحان اللہ و بحمدہ انہیں توڑ دے گا، یہ ہر چیز کی نماز ہے، اسی کے ذریعے مخلوق کو رزق دیا جاتا ہے اور میں تمہیں شرک کرنے اور تکبر کرنے سے منع کرتا ہوں، راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! شرک کا تو ہمیں پتہ چل گیا ہے، تکبر سے کیا مراد ہے؟ کیا تکبر سے یہ مراد ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کے اچھے جوتے ہوتے ہیں، جس کے اچھے تسمے ہوتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: کیا اس سے یہ مراد ہے کہ ہم میں سے کسی شخص کا عمدہ حلہ ہوتا ہے، جسے وہ پہنتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: کیا اس سے یہ مراد ہے کہ کسی شخص کا جانور ہو جس پر وہ سوار ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! انہوں نے عرض کی: تو کیا اس سے مراد یہ ہے کہ ہم میں سے کسی ایک شخص کے ساتھ لوگ ہوں، جن کے ساتھ وہ بیٹھتا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! پھر تکبر کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حق کو کمتر سمجھنا اور لوگوں کو حقیر سمجھنا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7123]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6583)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6547، وأخرجه فتح الباري برقم: 6042، 6706»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7124
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ عَلَيْهِ جُبَّةٌ طَيَالِسَةٌ مَلْفُوفَةٌ بِدِيبَاجٍ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَلَسَ فَقَالَ:" إِنَّ نُوحًا عَلَيْهِ السَّلَامُ لَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ دَعَا ابْنَيْهِ فَقَالَ: إِنِّي قَاصِرٌ عَلَيْكُمَا الْوَصِيَّةَ آمُرُكُمَا بِاثْنَتَيْنِ، وَأَنْهَاكُمَا عَنِ اثْنَتَيْنِ أَنْهَاكُمَا عَنِ الشِّرْكِ وَالْكِبْرِ وَآمُرُكُمَا بِلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، فَإِنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرَضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَوْ وُضِعَتْ فِي كِفَّةِ الْمِيزَانِ وَوُضِعَتْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فِي الْكِفَّةِ الْأُخْرَى كَانَتْ أَرْجَحَ وَلَوْ أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا حَلْقَةً فَوُضِعَتْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ عَلَيْهَا لَفَصَمَتْهَا أَوْ لَفَصَمَتْهَا".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ:" وَأُوصِيكَ بِالتَّسْبِيحِ، فَإِنَّهَا عِبَادَةُ الْخَلْقِ وَبِالتَّكْبِيرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ فَذَكَرْتُهُ فِي الْأَذْكَارِ فِي فَضْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

ایک روایت، جو اُن سے منقول ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جس کے جسم پر طیالسی جبہ تھا، جس پر دیباج لگا ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس آئے اور تشریف فرما ہوئے، آپ نے فرمایا: ”سیدنا نوح علیہ السلام کی وفات کا وقت قریب آیا، تو انہوں نے اپنے دو بیٹوں کو بلایا اور فرمایا: میں تمہیں ایک مختصر وصیت کرنے لگا ہوں میں تمہیں دو باتوں کا حکم دوں گا اور میں تمہیں دو چیزوں سے منع کروں گا، میں تم دونوں کو شرک کرنے اور تکبر کرنے سے منع کرتا ہوں، اور تم دونوں کو لا الہ الا اللہ پڑھنے کا حکم دیتا ہوں، کیونکہ تمام آسمان اور زمین اور ان کے درمیان تمام چیزیں اگر میزان کے ایک پلڑے میں رکھی جائیں اور لا الہ الا اللہ کو ایک پلڑے میں رکھا جائے، تو وہ والا پلڑا بھاری ہو جائے گا اور اگر تمام آسمان اور زمین حلقہ بن جائیں اور لا الہ الا اللہ کو ان پر رکھا جائے، تو وہ انہیں توڑ ڈالے گا“۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، انہوں نے ایک روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں تمہیں سبحان اللہ پڑھنے کی وصیت کرتا ہوں، کیونکہ یہ مخلوق کی عبادت ہے اور تکبیر پڑھنے کی وصیت کرتا ہوں“۔
یہ روایت امام بزار نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے منقول حدیث کے طور پر ذکر کی ہے، میں نے اس کا ذکر ”اذکار“ والے باب میں لا الہ الا اللہ کی فضیلت سے متعلق باب میں کیا ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7124]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7101)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
16. بَابٌ وَصِيَّةُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وصیت
حدیث نمبر: 7125
عَنِ الْأَغَرِّ أَبِي مَالِكٍ قَالَ: لَمَّا أَرَادَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَسْتَخْلِفَ عُمَرَ بَعَثَ إِلَيْهِ فَدَعَاهُ، فَقَالَ: إِنِّي أَدْعُوكَ إِلَى أَمْرٍ مُتْعِبٍ لِمَنْ وَلِيَهُ فَاتَّقِ اللَّهَ يَا عُمَرُ بِطَاعَتِهِ وَأَطِعْهُ بِتَقْوَاهُ، فَإِنَّ التُّقَى أَمْرٌ مَحْفُوظٌ، ثُمَّ إِنَّ الْأَمْرَ مَعْرُوضٌ لَا يَسْتَوْجِبُهُ إِلَّا مَنْ عَمِلَ بِهِ فَمَنْ أَمَرَ بِالْحَقِّ وَعَمِلَ بِالْبَاطِلِ وَأَمَرَ بِالْمَعْرُوفِ وَعَمِلَ بِالْمُنْكَرِ يُوشِكُ أَنْ تَنْقَطِعَ أُمْنِيَّتُهُ، وَأَنْ يُحِيطَ بِهِ عَمَلُهُ، فَإِنْ أَنْتَ وَلِيتَ أَمْرَهُمْ، فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَجِفَّ يَدَكَ مِنْ دِمَائِهِمْ، وَأَنْ تُضْمِرَ بَطْنَكَ مِنْ أَمْوَالِهِمْ، وَأَنْ تَكُفَّ لِسَانَكَ عَنْ أَعْرَاضِهِمْ فَافْعَلْ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
اغر ابومالک بیان کرتے ہیں: جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ ارادہ کیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کر دیں تو انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیج کر انہیں بلایا اور فرمایا: میں تمہیں ایک مشکل معاملے کی طرف بلانے لگا ہوں، جو اس شخص کے لئے مشکل ہے، جو اس کا نگران بنے گا، تو اے عمر! تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ہمراہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا اور اس کے تقویٰ کے ہمراہ اس کی اطاعت کرنا، کیونکہ پرہیز گاری ہی محفوظ چیز ہے، پھر اس کے بعد معاملہ پیش ہو گا اور اس کو وہ چیز واجب کرتی ہے، جو اس پر عمل کرے اور جو شخص حق کے مطابق حکم دے اور باطل کے مطابق عمل کرے، یا نیکی کے مطابق حکم دے اور منکر کے مطابق عمل کرے، تو عنقریب اس کی امید ختم ہو جائے گی، اور اس کا یہ عمل اُسے گھیر لے گا، تو اگر تم ان کے معاملے کے نگران بنتے ہو، تو اگر تم سے ہو سکے تو تم ان کے خونوں سے اپنے ہاتھ خشک (یعنی محفوظ) رکھنا، اور اپنے پیٹ میں ان کے اموال نہ ڈالنا اور ان کی عزتوں کے حوالے سے اپنی زبان کو روک کے رکھنا، اگر تم سے ہو سکے، تو ایسا کر لینا، باقی اللہ تعالی کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7125]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، یہ سند کے اعتبار سے منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7125]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (37)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
17. بَابٌ وَصِيَّةُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی وصیت
حدیث نمبر: 7126
عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ كَانَ مُسْتَنِدًا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، وَعِنْدَهُ ابْنُ عُمَرَ، وَسَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ: اعْلَمُوا أَنِّي لَمْ أَقُلْ فِي الْكَلَالَةِ شَيْئًا، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ مِنْ بَعْدِي أَحْدًا، وَأَنَّهُ مَنْ أَدْرَكَ وَفَاتِي مِنْ سَبْيِ الْعَرَبِ فَهُوَ حُرٌّ مِنْ مَالِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ. فَقَالَ سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ: أَمَّا إِنَّكَ لَوْ أَشَرْتَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ لَائْتَمَنَكَ النَّاسُ. وَقَدْ فَعَلَ ذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ وَائْتَمَنَهُ النَّاسُ فَقَالَ عُمَرُ: قَدْ رَأَيْتُ مِنْ أَصْحَابِي حِرْصًا سَيِّئًا، وَإِنِّي جَاعِلٌ هَذَا الْأَمْرَ إِلَى هَؤُلَاءِ النَّفَرِ السِّتَّةِ الَّذِينَ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، ثُمَّ قَالَ: لَوْ أَدْرَكَنِي أَحَدُ رَجُلَيْنِ، ثُمَّ جَعَلْتُ هَذَا الْأَمْرَ إِلَيْهِ لَوَثِقْتُ بِهِ. سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ، وَأَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
ابورافع بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی، ان کے پاس سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ موجود تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ یہ بات جان لو! کہ میں نے کلالہ کے بارے میں کچھ نہیں کہا: ہے، اور میں اپنے بعد کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کر رہا ہوں، عربوں کے قیدیوں میں سے جس کو میرے وفات کا وقت نصیب ہو جائے، وہ اللہ کے مال میں سے آزاد شمار ہو گا، سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر آپ مسلمانوں میں سے کسی شخص کی طرف اشارہ کر دیں تو لوگ اس حوالے سے آپ کو امین سمجھیں گے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا کیا تھا، لوگوں نے انہیں بھی امین سمجھا تھا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے اپنے اصحاب کی طرف سے ناپسندیدہ خواہش دیکھی ہے، میں اس معاملے کو ان چھ افراد کے سپرد کر رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وصال کے وقت ان حضرات سے راضی تھے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر دو افراد میں سے کوئی ایک اس وقت موجود ہوتا، تو میں اُسے امیر مقرر کر دیتا اور اس پر یقین رکھتا، ابوحذیفہ کا غلام سالم اور ابوعبیدہ بن جراح۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7126]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس راوی میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7126]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 7127
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَنَا أَوَّلُ مَنْ أَتَى عُمَرَ حِينَ طُعِنَ فَقَالَ: احْفَظْ عَنِّي ثَلَاثًا، فَإِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُدْرِكَنِي النَّاسُ. أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَقَضِ فِي الْكَلَالَةِ قَضَاءً، وَلَمْ أَسْتَخْلِفْ عَلَى النَّاسِ خَلِيفَةً، وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لِي عَتِيقٌ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو زخمی کیا گیا تو میں سب سے پہلے ان کے پاس آیا انہوں نے فرمایا: میری تین باتیں یاد رکھنا! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ اب لوگ مجھ تک نہیں پہنچ سکیں گے، میں نے کلالہ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں دیا ہے اور میں نے لوگوں پر کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کیا ہے اور میرا ہر غلام آزاد شمار ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں (عربی متن میں اسی طرح مذکور ہے شاید اصل عبارت یہ ہونی چاہیے:
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7127]