🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7121
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ. اصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ. وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُمْ. وَأَدُّوا إِذَا ائْتُمِنْتُمْ. وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ. وَغُضُّوا أَبْصَارَكُمْ. وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ الْمُطَّلِبَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی ذات کے حوالے سے مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، جب تم بات کرو، تو سچ بولو، جب وعدہ کرو تو پورا کرو، جب تمہیں امین بنایا جائے تو امانت ادا کر دو، اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو، اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو اور اپنے ہاتھ (کسی کو نقصان پہنچانے کے حوالے سے) روک کے رکھو“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں، البتہ مطلب نامی راوی نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7121]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22251، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3091/1»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 7121 in Urdu