الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابٌ وَصِيَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کی وصیت کا بیان
حدیث نمبر: 7120
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ: قَالَ مُعَاذٌ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْصِنِي. قَالَ:" اعْبُدِ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ وَاعْدُدْ نَفْسَكَ فِي الْمَوْتَى وَاذْكُرِ اللَّهَ عِنْدَ كُلِّ حَجَرٍ، وَعِنْدَ كُلِّ شَجَرَةٍ، وَإِذَا عَمِلْتَ سَيِّئَةً فَاعْمَلْ بِجَنْبِهَا حَسَنَةَ السِّرِّ بِالسِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ بِالْعَلَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو سَلَمَةَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسلمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ مجھے وصیت کیجئے! آپ نے فرمایا: تم اللہ تعالیٰ کی یوں عبادت کرو جیسے تم اُسے دیکھ رہے ہو اور تم اپنا شمار مرحومین میں کرو، تم ہر پتھر اور درخت کے پاس اللہ کا ذکر کرو، اور جب تم کوئی برائی کر لو تو اس کے فوراً بعد نیکی کر لو، پوشیدہ کی جگہ پوشیدہ اور اعلانیہ کی جگہ اعلانیہ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7120]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوسلمہ نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7120]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (175/20)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 7120 in Urdu