🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابٌ فِي الْعَبْدِ الصَّالِحِ .
نیک غلام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7238
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" عَبْدٌ أَطَاعَ اللَّهَ وَأَطَاعَ مَوَالِيَهِ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ قَبْلَ مَوَالِيهِ بِسَبْعِينَ خَرِيفًا، فَيَقُولُ السَّيِّدُ: رَبِّ هَذَا كَانَ عَبْدِي فِي الدُّنْيَا قَالَ: جَازَيْتُهُ بِعَمَلِهِ وَجَازَيْتُكَ بِعَمَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدَوَيْهِ الصَّفَارُ، عَنْ أَبِيهِ، قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَ يَحْيَى، وَأَبُوهُ ذَكَرَهُ الْخَطِيبُ، وَلَمْ يُجِرِّحْهُ، وَلَمْ يُوَثِّقْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ غلام، جو اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہو اور اپنے آقاؤں کی اطاعت کرتا ہو، تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے آقاؤں سے ستر سال پہلے جنت میں داخل کر دے گا، اس کا آقا کہے گا: اے میرے پروردگار! یہ دنیا میں میرا غلام تھا، تو پروردگار فرمائے گا: میں نے اس کے عمل کا بدلہ اسے دیا ہے، اور تمہارے عمل کا بدلہ تمہیں دیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں: بیٹی بن عبداللہ بن عبدویہ صفار، اپنے والد کے حوالے اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو یحیی کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور اس کے والد کا ذکر خطیب نے کیا ہے، لیکن انہوں نے اس پر جرح بھی نہیں کی ہے اور اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ایسے ہیں کہ ان کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1179) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12804)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12804، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1129»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7239
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ عَبْدًا دَخَلَ الْجَنَّةَ فَرَأَى عَبْدَهُ فَوْقَ دَرَجَتِهِ فَقَالَ: يَا رَبِّ هَذَا عَبْدِي فَوْقَ دَرَجَتِي؟ قَالَ: نَعَمْ جَزَيْتُهُ بِعَمَلِهِ وَجِزْيَتُكَ بِعَمَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص جنت میں داخل ہوا، تو اس نے اپنے غلام کو اپنے سے اوپر کے درجہ میں پایا، تو عرض کی: اے میرے پروردگار! یہ میرا غلام میرے سے اوپر والے درجہ میں ہے؟ پروردگار نے فرمایا: جی ہاں! میں نے اسے اس کے عمل کی جزا دی ہے، اور تمہیں تمہارے عمل کی جزا دی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7239]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7352»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7240
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَّلُ سَابِقٍ إِلَى الْجَنَّةِ مَمْلُوكٌ أَطَاعَ اللَّهَ وَأَطَاعَ مَوَالِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ: بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ أَبُو صَيْفِيٍّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنت کی طرف سبقت لے جانے والا، پہلا فرد وہ غلام ہو گا، جس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی ہو گی، اور اپنے آقاؤں کی اطاعت کی ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون ابوصیفی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7240]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. بَابٌ فِي الْعَبْدِ الْآبِقِ .
مفرور غلام کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7241
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَبْدٌ مَاتَ فِي إِبَاقَتِهِ دَخَلَ النَّارَ، وَإِنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو غلام مفرور ہونے کے دوران مر جاتا ہے، وہ جہنم میں جائے گا، اگرچہ وہ اللہ کی راہ میں قتل ہوا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے اور اس کی نقل کردہ؟ حدیث حسن ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7241]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
8. بَابُ الْعِتْقِ وَالْإِعَانَةِ فِيهِ .
غلام آزاد کرنا اور اس بارے میں مدد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7242
عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلِّمْنِي عَمْلًا يُدْخِلُنِي الْجَنَّةَ. قَالَ: لَئِنْ كُنْتَ أَقْصَرْتَ الْخُطْبَةَ لَقَدْ أَعْرَضْتَ الْمَسْأَلَةَ: اعْتِقِ النَّسَمَةَ وَفُكَّ الرَّقَبَةَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوَلَيْسَتَا بِوَاحِدَةٍ؟ قَالَ:" لَا إِنَّ عِتْقَ النَّسَمَةِ أَنْ تَفَرَّدَ بِعِتْقِهَا. وَفَكُّ الرَّقَبَةِ أَنْ تُعِينَ فِي عِتْقِهَا. وَالْمِنْحَةُ الْوَكُوفُ وَالْفَيْءُ عَلَى ذِي الرَّحِمِ الظَّالِمِ. فَإِنْ لَمْ تُطِقْ ذَلِكَ فَأَطْعِمِ الْجَائِعَ وَاسْقِ الظَّمْآنَ وَأْمُرْ بِالْمَعْرُوفِ، وَانْهَ عَنِ الْمُنْكَرِ، فَإِنْ لَمْ تُطِقْ ذَلِكَ فَكُفَّ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کی تعلیم دیجئے جو مجھے جنت میں داخل کروا دے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے الفاظ مختصر استعمال کیے ہیں اور بڑا مسئلہ دریافت کیا ہے، تم جان کو آزاد کرواؤ، اور گردن کو چھڑواؤ، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا یہ دونوں چیزیں ایک ہی نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! جان کو آزاد کرنے سے مراد یہ ہے کہ جب تم اسے آزاد کرنے میں منفرد ہو، اور گردن کو چھٹروانے سے مراد یہ ہے، کہ تم اس کو آزاد کروانے میں اس کی مدد کرو، اور ایسا عطیہ جو برسنے والا ہو (یا ٹپکنے والا ہو، یعنی دودھ دینا) اور ظلم کرنے والے رشتے کو کچھ دینا، اگر تم اس کی طاقت نہیں رکھتے، تو بھوکے کو کھانا کھلاؤ، پیاسے کو پلاؤ، نیکی کا حکم کرو اور برائی سے منع کرو، اور اگر تم اس کی بھی طاقت نہیں رکھتے، تو تم اپنی زبان کو بھلائی کے علاوہ ہر چیز سے روک کے رکھو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7242]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7243
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ الصَّدَقَةَ فَقَالَ:" مِنَ الصَّدَقَةِ عِتْقُ الرَّقَبَةِ وَفَكُّهَا". فَقَالَ رَجُلٌ: أَلَيْسَتَا وَاحِدَةً؟ قَالَ:" لَا. عِتْقُهَا أَنْ تُعْتِقَهَا. وَفَكُّهَا أَنْ تُعِينَ فِيهَا". قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" فَمِنْحَةٌ وَكُوفٍ أَوْ عَطْفٌ عَلَى ذِي الرَّحِمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُوسَى ؛ قَالَ الْأَزْدِيُّ: مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صدقہ کا ذکر کرتے ہوئے سنا: آپ نے ارشاد فرمایا: صدقہ کرنے میں یہ بات شامل ہے کہ گردن کو آزاد کیا جائے اور اُسے چھڑوایا جائے، ایک شخص نے عرض کی: کیا یہ دونوں ایک ہی نہیں ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! اسے آزاد کرنے سے مراد یہ ہے کہ تم اسے آزاد کر دو، اور اسے چھڑوانے سے مراد یہ ہے کہ تم اس کے آزاد کرنے میں مدد کرو، اس نے عرض کی: اگر میں یہ نہ کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ایسا عطیہ جو برسنے والا ہو (یا ٹپکنے والا ہو، یعنی دودھ دینا) اور رشتہ دار پر مہربانی کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن موسیٰ ہے، ازدی کہتے ہیں: یہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7243]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (1490)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7244
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعَانَ مُجَاهِدًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ (أَوْ غَارِمًا فِي عُسْرَتِهِ) أَوْ مُكَاتِبًا فِي رَقَبَتِهِ أَظَلَّهُ اللَّهُ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کی مدد کرتا ہے، یا کسی تنگدست مقروض کی مدد کرتا ہے، یا مکاتب غلام کی مدد کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اُسے اس دن اپنا سایہ نصیب کرے گا، جس دن اُس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سہل بن حنیف ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ایسے ہیں، کہ ان کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7244]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (487/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15556، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3818»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7245
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَسْلَمَ فَلَمَّا هَاجَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَشِيَ أَهْلَهُ أَنْ يَتْبَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَيَّدُوهُ، فَكَتَبَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّكَ قَدْ عَلِمْتَ بِإِسْلَامِي فَسَيِّرْنِي أَوْ خَلِّصْنِي فَبَعَثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةَ نَفَرٍ عَلَى بَعِيرٍ وَقَالَ:" لَعَلَّكُمْ تَجِدُونَ فِي دَارِ مَنْ يُعِينُكُمْ عَلَيْهِ". فَأَعْتَقَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اسلام قبول کر لیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی، تو اس کے اہل خانہ کو یہ اندیشہ ہوا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے چلا جائے گا، تو انہوں نے اس کو باندھ دیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خط لکھا کہ آپ میرے اسلام کے بارے میں جانتے ہیں، تو آپ مجھے (اپنے پاس) بلوا لیں، یا مجھے خلاصی دلوا دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چھ افراد ایک اونٹ پر بھیجے، اور فرمایا: شاید تمہیں کسی گھر میں کوئی ایسا شخص مل جائے، جو اس کے بارے میں تمہاری مدد کرے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آزاد قرار دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7245]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1397)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. بَابُ عِتْقِ الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ .
سرخ فام (یعنی سفید فام) اور سیاہ فام غلام کو آزاد کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7246
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" خَيْرُ الصَّدَقَةِ الْمَنِيحَةُ تَغْدُو بِأَجْرٍ وَتَرُوحُ بِأَجْرٍ، مَنِيحَةُ النَّاقَةِ كَعَتَاقَةِ الْأَحْمَرِ، وَمَنِيحَةُ الشَّاةِ كَعَتَاقَةِ الْأَسْوَدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ صُبَيْحَةَ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ. وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بہتر صدقہ، جو عطیہ کے طور پر دیا گیا ہو، جو صبح کے وقت اجر لے کے آتا ہے اور شام کے وقت بھی اجر لے کے آتا ہے، وہ اونٹنی عطیہ کے طور پر دینا ہے، جو سرخ فام (یعنی سفید فام) غلام آزاد کرنے کی مانند ہے، اور بکری عطیہ کے طور پر دینا ہے، جو سیاہ فام غلام کو آزاد کرنے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن صبیحہ ہے، میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7246]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (358/2 و483)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8486»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ أَيِّ الرِّقَابِ أَفْضَلُ .
کون سی قسم کا غلام (آزاد کرنے کے حوالے سے) زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7247
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَيُّ الْأَعْمَالِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" الْإِيمَانُ بِاللَّهِ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ". قَالَ: فَأَيُّ الرِّقَابِ أَعْظَمُ أَجْرًا؟ قَالَ:" أَغْلَاهَا ثَمَنًا، وَأَنْفَسُهَا عِنْدَ أَهْلِهَا" قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" قَوِّمْ صَانِعًا أَوِ اصْنَعْ لِأَخْرَقَ" قَالَ: فَإِنْ لَمْ أَسْتَطِعْ؟ قَالَ:" فَاحْبِسْ نَفْسَكَ عَنِ الشَّرِّ، فَإِنَّهُ صَدَقَةٌ حَسَنَةٌ تَصَدَّقُ بِهَا عَنْ نَفْسِكَ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفُهُ مِنْ أَوَّلِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: اے اللہ! کے نبی! کون سا عمل زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنا، اس نے عرض کی: (آزاد کرتے ہوئے) غلاموں میں کون سا زیادہ اجر والا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کی قیمت زیادہ ہو، اور وہ اپنے مالک کے نزدیک زیادہ عمدہ ہو، اس نے عرض کی: اگر میں اس کی استطاعت نہ رکھوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تم کام کرنے والے کی مدد کرو، یا اپاہچ کے لئے کوئی کام کر دو، اُس نے عرض کی: اگر میں اس کی بھی استطاعت نہ رکھوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے آپ سے برائی کو روک کے رکھو! کیونکہ یہ صدقہ اور اچھائی ہو گی، جو تم اپنی ذات کی طرف سے کرو گے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ابتدائی حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7247]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (388/2)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں