الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
حدیث نمبر: 7228
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا يَنْبَغِي لِلرَّجُلِ أَنْ يَلِيَ مَمْلُوكُهُ حَرَّ طَعَامِهِ وَبَرْدَهُ، فَإِذَا حَضَرَ عَزَلَهُ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مِحْصَنٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ مِحْصَنٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ غلام نے اُس کے کھانے کی تپش اور ٹھنڈک کو برداشت کیا ہو، پھر جب کھانا آئے، تو وہ اس غلام کو اس سے الگ کر دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے، ابن محصن نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7228]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے، ابن محصن نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7228]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5658)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3015»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7229
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا صَلِيَ مَمْلُوكُ أَحَدِكُمْ طَعَامًا فَوَلِيَ حَرَّهُ وَعَمَلَهُ فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِ، فَلْيَدْعُهُ فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ، وَإِنْ أَبَى فَلْيَصْنَعْ بِيَدِهِ مِمَّا يَصْنَعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کے غلام نے کھانا تیار کیا ہو، اور اس کی تپش کو برداشت کیا ہو اور وہ تیار کر کے اس کے سامنے رکھا ہو، تو آدمی کو اس غلام کو بلا کر اسے اپنے ساتھ کھلانا چاہیے، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا، تو پھر اس نے جو کھانا تیار کیا ہے، اس میں سے کچھ اس کے ہاتھ میں رکھ دینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7229]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7229]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7230
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ صَدَقَةٍ أَفْضَلَ مِنْ صَدَقَةٍ تُصُدِّقَ بِهَا عَلَى مَمْلُوكٍ عِنْدَ مَلِيكِ سُوءٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی صدقہ، اس صدقہ سے زیادہ فضیلت نہیں رکھتا، جو کسی ایسے غلام کو دیا جائے، جو کسی برے مالک کے پاس ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7230]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7230]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2450»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 7231
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: إِنَّ خَادِمِي يُسِيءُ وَيَظْلِمُ أَفَأَضْرِبُهُ؟ قَالَ:" تَعْفُو عَنْهُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا خادم برائی کرتا ہے اور زیادتی کرتا ہے، تو کیا میں اس کی پٹائی کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم روزانہ ستر مرتبہ اس سے درگزر کیا کرو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7231]
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7231]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (5760) اخرجه احمد فى المسند (90/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5603، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3018»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
4. بَابٌ فِيمَنْ ضَرَبَ مَمْلُوكَهُ أَوْ مَثَّلَ بِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے غلام کو مارتا ہے یا اس کا مثلہ کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 7232
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ ضَرَبَ مَمْلُوكَهُ ظُلْمًا أُقِيدَ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے غلام کو ظلم کے طور پر مارتا ہے، قیامت کے دن اسے اس سے بدلہ دلوایا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7232]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7232]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7233
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَضْرِبُوا الرَّقِيقَ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا تُوَافِقُونَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عِكْرِمَةُ بْنُ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”غلاموں کو مارو نہیں! کیونکہ تم نہیں جانتے کہ کیا موافق ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن خالد بن سلمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7233]
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عکرمہ بن خالد بن سلمہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7233]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5724)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3017»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7234
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَتْ جَارِيَةٌ تَرْعَى غَنَمًا لِي، فَأَكَلَ الذِّئْبُ شَاةً فَضَرَبْتُ وَجْهَ الْجَارِيَةِ فَنَدِمْتُ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّهَا مُؤْمِنَةٌ لَأَعْتَقْتُهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْجَارِيَةِ:" مَنْ أَنَا؟". قَالَتْ: أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ. قَالَ:" فَمَنِ اللَّهُ؟". قَالَتْ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْتِقْهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک کنیز میری بکریاں چرا رہی تھی، بھیڑیے نے ایک بکری کو کھا لیا، میں نے کنیز کے چہرے پر تھپڑ مار دیا، پھر مجھے ندامت ہوئی، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں نے عرض کی: اگر مجھے یہ پتہ چل جائے کہ یہ مومن عورت ہے، تو میں اسے آزاد کر دوں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنیز سے دریافت کیا: میں کون ہوں؟ اس نے عرض کی: آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ نے دریافت کیا: اللہ تعالیٰ کون ہے؟ اس نے عرض کی: وہ جو آسمان میں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے آزاد کر دو! یہ مومن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7234]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (98/19)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7235
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَثَّلَ بِعَبْدِهِ أَوْ حَرَّقَهُ بِالنَّارِ فَهُوَ حُرٌّ، وَهُوَ مَوْلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
قَالَ: فَأَتَى رَجُلٌ قَدْ خُصِيَ يُقَالُ لَهُ: سِنْدَرٌ، فَأَعْتَقَهُ. ثُمَّ أَتَى أَبَا بَكْرٍ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَنَعَ إِلَيْهِ خَيْرًا. ثُمَّ أَتَى عُمَرَ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ فَصَنَعَ إِلَيْهِ خَيْرًا. ثُمَّ إِنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى مِصْرَ فَكَتَبَ لَهُ عُمَرُ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنِ اصْنَعْ إِلَيْهِ خَيْرًا وَاحْفَظْ فِيهِ وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص غلام کا مثلہ کرے، یا اُسے آگ میں جلا دے، تو وہ غلام آزاد شمار ہو گا، اور وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے آزاد کردہ شمار ہو گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک شخص آیا، جسے خصی کر دیا گیا تھا، اس کا نام ”سندر“ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آزاد کر دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کے ساتھ اچھائی کی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے ساتھ اچھائی کی، پھر اس نے مصر کی طرف جانے کا ارادہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ اس کے ساتھ اچھائی کرنا اور اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کی حفاظت کرنا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7235]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7096)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7056»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7236
وَعَنْ سِنْدَرٍ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ الزِّنْبَاعِ بْنِ سَلَامَةَ، وَأَنَّهُ عَتَبَ عَلَيْهِ فَخَصَاهُ، وَجَدَعَهُ. فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَأَغْلَظَ لِزِنْبَاعٍ الْقَوْلَ وَأَعْتَقَهُ مِنْهُ. فَقَالَ: أَوْصِ بِي. فَقَالَ:" أُوصِي بِكَ كُلَّ مُسْلِمٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنْدَرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنْدَرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سندر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ زنباع بن سلامہ کے غلام تھے، اس نے ان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خصی کر دیا اور ان کا ناک اور کان کاٹ دیے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زنباع پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں اس کی طرف سے آزاد کر دیا، سندر نے عرض کی: آپ میرے بارے میں تلقین کر دیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ہر مسلمان کو تمہارے بارے میں تلقین کرتا ہوں۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سندر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7236]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1394) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6726) اخرجه احمد فى المسند (6710)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
5. بَابٌ فِيمَنْ خَفَّفَ عَنْ عَامِلِهِ مِنَ الْعَمَلِ .
جو شخص اپنے کام کرنے والے کے کام میں تخفیف کر دے، اس کا بیان
حدیث نمبر: 7237
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا خَفَّفْتَ عَنْ عَامِلِكَ مِنْ عَمَلِهِ، فَإِنَّ أَجْرَهُ فِي مَوَازِينِكَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى. وَعَمْرٌو هَذَا قَالَ ابْنُ مَعِينٍ: لَمْ يَرَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. فَإِنْ كَانَ كَذَلِكَ فَالْحَدِيثُ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا عَمْرٌو.

سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم اپنے کام کرنے والے کے کام میں جو تخفیف کرو گے، تو اس کا اجر تمہارے میزان میں ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور عمرو نامی اس راوی کے بارے میں یحیی بن معین نے کہا: ہے: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نہیں کی ہے، اگر ایسا ہے، تو پھر
یہ روایت ”مرسل“ ہو گی اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہوں گے، صرف عمرو کا معاملہ مختلف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7237]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1472)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3014/2»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل