🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِيمَنْ ضَرَبَ مَمْلُوكَهُ أَوْ مَثَّلَ بِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے غلام کو مارتا ہے یا اس کا مثلہ کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7236
وَعَنْ سِنْدَرٍ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَ الزِّنْبَاعِ بْنِ سَلَامَةَ، وَأَنَّهُ عَتَبَ عَلَيْهِ فَخَصَاهُ، وَجَدَعَهُ. فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ فَأَغْلَظَ لِزِنْبَاعٍ الْقَوْلَ وَأَعْتَقَهُ مِنْهُ. فَقَالَ: أَوْصِ بِي. فَقَالَ:" أُوصِي بِكَ كُلَّ مُسْلِمٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سِنْدَرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سندر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ زنباع بن سلامہ کے غلام تھے، اس نے ان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خصی کر دیا اور ان کا ناک اور کان کاٹ دیے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زنباع پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہیں اس کی طرف سے آزاد کر دیا، سندر نے عرض کی: آپ میرے بارے میں تلقین کر دیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں ہر مسلمان کو تمہارے بارے میں تلقین کرتا ہوں۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سندر ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7236]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1394) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6726) اخرجه احمد فى المسند (6710)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7236 in Urdu