🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِيمَنْ ضَرَبَ مَمْلُوكَهُ أَوْ مَثَّلَ بِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنے غلام کو مارتا ہے یا اس کا مثلہ کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7235
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ مَثَّلَ بِعَبْدِهِ أَوْ حَرَّقَهُ بِالنَّارِ فَهُوَ حُرٌّ، وَهُوَ مَوْلَى اللَّهِ وَرَسُولِهِ".
قَالَ: فَأَتَى رَجُلٌ قَدْ خُصِيَ يُقَالُ لَهُ: سِنْدَرٌ، فَأَعْتَقَهُ. ثُمَّ أَتَى أَبَا بَكْرٍ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَنَعَ إِلَيْهِ خَيْرًا. ثُمَّ أَتَى عُمَرَ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ فَصَنَعَ إِلَيْهِ خَيْرًا. ثُمَّ إِنَّهُ أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى مِصْرَ فَكَتَبَ لَهُ عُمَرُ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنِ اصْنَعْ إِلَيْهِ خَيْرًا وَاحْفَظْ فِيهِ وَصِيَّةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص غلام کا مثلہ کرے، یا اُسے آگ میں جلا دے، تو وہ غلام آزاد شمار ہو گا، اور وہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے آزاد کردہ شمار ہو گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر ایک شخص آیا، جسے خصی کر دیا گیا تھا، اس کا نام ”سندر“ تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے آزاد کر دیا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس کے ساتھ اچھائی کی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے ساتھ اچھائی کی، پھر اس نے مصر کی طرف جانے کا ارادہ کیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ اس کے ساتھ اچھائی کرنا اور اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلقین کی حفاظت کرنا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ تدلیس کرنے والا ہے، لیکن وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7235]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7096)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7056»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7235 in Urdu