الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
حدیث نمبر: 7229
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا صَلِيَ مَمْلُوكُ أَحَدِكُمْ طَعَامًا فَوَلِيَ حَرَّهُ وَعَمَلَهُ فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِ، فَلْيَدْعُهُ فَلْيَأْكُلْ مَعَهُ، وَإِنْ أَبَى فَلْيَصْنَعْ بِيَدِهِ مِمَّا يَصْنَعُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب تم میں سے کسی ایک کے غلام نے کھانا تیار کیا ہو، اور اس کی تپش کو برداشت کیا ہو اور وہ تیار کر کے اس کے سامنے رکھا ہو، تو آدمی کو اس غلام کو بلا کر اسے اپنے ساتھ کھلانا چاہیے، اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا، تو پھر اس نے جو کھانا تیار کیا ہے، اس میں سے کچھ اس کے ہاتھ میں رکھ دینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7229]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7229]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 7229 in Urdu