🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7211
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا ابْتَاعَ أَحَدُكُمُ الْجَارِيَةَ فَلْيَكُنْ أَوَّلَ مَا يُطْعِمُهَا الْحَلْوَاءُ، فَإِنَّهَا أَطْيَبُ لِنَفْسِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ أَقَلُّ دَرَجَاتِهِ الْحَسَنُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کوئی کنیز خریدے، تو اسے سب سے پہلے میٹھی چیز کھلائے، کیونکہ یہ اس کے لئے زیادہ پاکیزہ ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند کا کم از کم درجہ حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7211]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6066»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7212
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ جَارِيَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ:" أَرِقَّاءَكُمْ أَرِقَّاءَكُمْ أَرِقَّاءَكُمْ أَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاكْسُوهُمْ مِمَّا تَلْبَسُونَ، فَإِنْ جَاءُوا بِذَنْبٍ لَا تُرِيدُونَ أَنْ تَغْفِرُوهُ فَبِيعُوا عِبَادَ اللَّهِ، وَلَا تُعَذِّبُوهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا یزید بن جاریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے زیر ملکیت لوگوں کا خیال رکھنا، اپنے زیر ملکیت لوگوں کا خیال رکھنا، اپنے زیر ملکیت لوگوں کا خیال رکھنا، تم انہیں اس چیز میں سے کھلانا جو تم کھاتے ہو اور اس میں سے پہنانا، جو تم پہنتے ہو، اگر وہ کسی گناہ کا ارتکاب کریں، جسے تم معاف نہ کر سکتے ہو، تو اللہ کے بندوں کو فروخت کر دینا، انہیں عذاب نہ دینا“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7212]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (243/22) اخرجه احمد فى المسند (36/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15974»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7213
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ أَخْبَرْتَنَا أَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ أَكْثَرُ الْأُمَمِ مَمْلُوكِينَ وَأَيْتَامًا؟ قَالَ:" بَلَى فَأَكْرِمُوهُمْ كَرَامَةَ أَوْلَادِكُمْ وَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ". قَالُوا: فَمَا تَنْفَعُنَا الدُّنْيَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فَرَسٌ تَرْتَبِطُهُ تُقَاتِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَمْلُوكٌ يَكْفِيكَ فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهُ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جو غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرتا ہو، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں یہ بات نہیں بتائی ہے کہ اس امت میں سب امتوں سے زیادہ غلام اور یتیم ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم ان کی اس طرح عزت افزائی کرنا، جس طرح اپنی اولاد کی کرتے ہو، اور انہیں اس چیز میں سے کھلانا جو تم کھاتے ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دنیا میں سے ہمارے لئے کیا چیز فائدہ مند ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ گھوڑا جسے تم باندھ کے رکھو، اس پر سوار ہو کر اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لو، اور وہ غلام جو تمہارے کام کاج کر دے، جب وہ نماز ادا کرے، تو پھر وہ تمہارا بھائی ہو گا، جب وہ نماز ادا کرے، تو پھر وہ تمہارا بھائی ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور دیگر حضرات نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فرقد سبخی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7213]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (94) اخرجه احمد فى المسند (12/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 76»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7214
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِخْوَانُكُمْ فَأَصْلِحُوا إِلَيْهِمْ وَاسْتَعِينُوهُمْ عَلَى مَا غُلِبُوا، وَأَعِينُوهُمْ عَلَى مَا غَلَبَهُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(یہ غلام) تمہارے بھائی ہیں، تم ان کے ساتھ اچھا سلوک کرو، اور جو کام یہ کر سکتے ہوں، اس کے حوالے سے اُن سے مدد طلب کرو، اور جو چیز ان پر غالب آ رہی ہو، اس کے بارے میں ان کی مدد کرو“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7214]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (920) اخرجه احمد فى المسند (371/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20058»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7215
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَبِيدِ:" إِنْ أَحْسَنُوا فَاقْبَلُوا، وَإِنْ أَسَاءُوا فَاعْفُوا، وَإِنْ غَلَبُوكُمْ فَبِيعُوا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غلاموں کے بارے میں فرمایا: ”اگر وہ اچھائی کریں، تو تم اس کو قبول کرو، اور اگر وہ برائی کریں، تو تم درگزر کرو، اور اگر وہ تمہارے ق ابومیں نہیں آتے، تو تم انہیں فروخت کر دو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عبیداللہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7215]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1391)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7216
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لِلْمَمْلُوكِ عَلَى سَيِّدِهِ ثَلَاثُ خِصَالٍ: لَا يُعَجِّلُهُ عَنْ صَلَاتِهِ، وَلَا يُقِيمُهُ عَنْ طَعَامِهِ، وَيُشْبِعُهُ كُلَّ الْإِشْبَاعِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غلام کے اپنے آقا پر تین حق ہیں، یہ کہ اس کی نماز کے حوالے سے اس سے جلدی نہ کروائے، اور اسے اس کے کھانے سے نہ اٹھائے، اور اسے اچھی طرح سے سیر کروائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7216]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1123)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7217
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: عَهْدِي بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ وَفَاتِهِ بِخَمْسِ لَيَالٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَلَهُ خَلِيلٌ مِنْ أُمَّتِهِ، وَإِنَّ خَلِيلِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، وَإِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ صَاحِبَكُمْ خَلِيلًا. أَلَا وَإِنَّ الْأُمَمَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ، وَإِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ. اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. وَأُغْمِيَ عَلَيْهِ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهَ اللَّهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ أَشْبِعُوا بُطُونَهُمْ وَاكْسُوا ظُهُورَهُمْ وَأَلِينُوا الْقَوْلَ لَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُمَا ضَعِيفَانِ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے پانچ دن پہلے، آپ سے میری آخری ملاقات ہوئی تھی، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کا اُس کی امت میں سے کوئی نہ کوئی خلیل ہوتا ہے، اور میرا خلیل ’ ابوبکر بن ابوقحافہ ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے آقا کو خلیل بنا لیا ہے، خبردار! تم سے پہلے کی امتوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا، میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں، اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا! یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر تھوڑی دیر کے لئے آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی، پھر آپ نے فرمایا: اپنے زیر ملکیت لوگوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، اللہ سے ڈرتے رہنا، تم ان کے پیٹوں کو سیر رکھنا اور ان کی جسموں کو ڈھانپ کے رکھنا اور ان کے ساتھ نرمی سے بات کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے اور علی بن یزید ہے، یہ دونوں ضعیف ہیں ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7217]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5079»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7218
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ عَامَّةُ وَصِيَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّلَاةَ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ". حَتَّى جَعَلَ يُغَرْغِرُ بِهَا صَدْرَهُ وَمَا يَقْبِضُ بِهَا لِسَانَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ أَبُو الْوَلِيدِ الْوَصَافِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت زیادہ تر یہ تھی: ”نماز اور اپنے زیر ملکیت لوگوں کا خیال رکھنا“۔ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نزع کا عالم طاری ہو گیا اور آپ کی زبان نے کلام کرنا چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن ولید وصافی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7218]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2421، 2423»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7219
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي ابْتَعْتُ عَبْدًا فَمَا أَصْنَعُ بِهِ؟ قَالَ:" أَخُوكَ فِي الْإِسْلَامِ أَطْعِمْهُ مِمَّا تَأْكُلُ وَأَلْبِسْهُ مِمَّا تَلْبَسُ فَإِذَا كَرِهْتَهُ فَبِعْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایک غلام خریدا ہے، میں اس کے ساتھ کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ اسلام میں تمہارا بھائی ہے، اور تم اسے اس چیز میں سے کھلاؤ، جو تم کھاتے ہو اور اس چیز میں سے پہناؤ، جو تم پہنتے ہو اور اگر تم اسے ناپسند کرو، تو اسے فروخت کر دینا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعید بن محمد وراق ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7219]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3379»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7220
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كَلَّمَ طَلْحَةُ عَامِرَ بْنَ فُهَيْرَةَ بِشَيْءٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَهْلًا يَا طَلْحَةُ، فَإِنَّهُ شَهِدَ بَدْرًا كَمَا شَهِدْتَهُ وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِمَوَالِيهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ مُصْعَبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے عامر بن فہیرہ کو (کوئی سخت بات) کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اسے طلحہ! رک جاؤ! یہ بدر میں شریک ہوا ہے، جس طرح تم اس میں شریک ہوئے ہو اور تم میں سب سے بہتر لوگ وہ ہیں جو اپنے غلاموں کے حق میں زیادہ بہتر ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِتْقِ/حدیث: 7220]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1121)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7050، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 287، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9301»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں