الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
حدیث نمبر: 7213
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَيِّئُ الْمَلَكَةِ". فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَيْسَ أَخْبَرْتَنَا أَنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ أَكْثَرُ الْأُمَمِ مَمْلُوكِينَ وَأَيْتَامًا؟ قَالَ:" بَلَى فَأَكْرِمُوهُمْ كَرَامَةَ أَوْلَادِكُمْ وَأَطْعِمُوهُمْ مِمَّا تَأْكُلُونَ". قَالُوا: فَمَا تَنْفَعُنَا الدُّنْيَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فَرَسٌ تَرْتَبِطُهُ تُقَاتِلُ عَلَيْهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَمَمْلُوكٌ يَكْفِيكَ فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهُ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ، وَغَيْرُهُ طَرَفًا مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسا شخص جنت میں داخل نہیں ہو گا، جو غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک نہ کرتا ہو، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں یہ بات نہیں بتائی ہے کہ اس امت میں سب امتوں سے زیادہ غلام اور یتیم ہوں گے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! تم ان کی اس طرح عزت افزائی کرنا، جس طرح اپنی اولاد کی کرتے ہو، اور انہیں اس چیز میں سے کھلانا جو تم کھاتے ہو، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! دنیا میں سے ہمارے لئے کیا چیز فائدہ مند ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ گھوڑا جسے تم باندھ کے رکھو، اس پر سوار ہو کر اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لو، اور وہ غلام جو تمہارے کام کاج کر دے، جب وہ نماز ادا کرے، تو پھر وہ تمہارا بھائی ہو گا، جب وہ نماز ادا کرے، تو پھر وہ تمہارا بھائی ہو گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ترمذی اور دیگر حضرات نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فرقد سبخی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7213]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فرقد سبخی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7213]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (94) اخرجه احمد فى المسند (12/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 76»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 7213 in Urdu