🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. بَابُ الْإِحْسَانِ إِلَى الْمَوَالِي وَالْوَصِيَّةِ بِهِمْ .
غلاموں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا، اور ان کے بارے میں بھلائی کی تلقین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7217
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: عَهْدِي بِنَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ وَفَاتِهِ بِخَمْسِ لَيَالٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَلَهُ خَلِيلٌ مِنْ أُمَّتِهِ، وَإِنَّ خَلِيلِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي قُحَافَةَ، وَإِنَّ اللَّهَ اتَّخَذَ صَاحِبَكُمْ خَلِيلًا. أَلَا وَإِنَّ الْأُمَمَ قَبْلَكُمْ كَانُوا يَتَّخِذُونَ قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ، وَإِنِّي أَنْهَاكُمْ عَنْ ذَلِكَ. اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. وَأُغْمِيَ عَلَيْهِ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهَ اللَّهَ فِيمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ أَشْبِعُوا بُطُونَهُمْ وَاكْسُوا ظُهُورَهُمْ وَأَلِينُوا الْقَوْلَ لَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زَحْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُمَا ضَعِيفَانِ، وَقَدْ وُثِّقَا.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے پانچ دن پہلے، آپ سے میری آخری ملاقات ہوئی تھی، میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر نبی کا اُس کی امت میں سے کوئی نہ کوئی خلیل ہوتا ہے، اور میرا خلیل ’ ابوبکر بن ابوقحافہ ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہارے آقا کو خلیل بنا لیا ہے، خبردار! تم سے پہلے کی امتوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا، میں تمہیں اس سے منع کرتا ہوں، اے اللہ! کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر آپ نے فرمایا: اے اللہ! تو گواہ ہو جا! یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر تھوڑی دیر کے لئے آپ پر بے ہوشی طاری ہوئی، پھر آپ نے فرمایا: اپنے زیر ملکیت لوگوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، اللہ سے ڈرتے رہنا، تم ان کے پیٹوں کو سیر رکھنا اور ان کی جسموں کو ڈھانپ کے رکھنا اور ان کے ساتھ نرمی سے بات کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبیداللہ بن زحر ہے اور علی بن یزید ہے، یہ دونوں ضعیف ہیں ویسے ان دونوں کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العتق/حدیث: 7217]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (41/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5079»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 7217 in Urdu