🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُهُ فَلَهُ الْجَنَّةُ " .
نکاح کی ترغیب دینا اور اس بارے میں جو منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7317
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَصَبْنَا مِنْ دُنْيَاكُمْ إِلَّا نِسَاءَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَكَرِيَّا بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُطِيعٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم نے تمہاری دنیا میں سے، صرف خواتین کو حاصل کیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زکریا بن ابراہیم بن عبداللہ بن مطیع ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3320)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13320، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1933»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7318
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَمْسٌ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ: الْحَيَاءُ وَالْحِلْمُ وَالْحِجَامَةُ وَالتَّعَطُّرُ وَالنِّكَاحُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ شَيْبَةَ ؛ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَاهٍ. وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَغَيْرَهُ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ يَزِيدَ الْخَطَمَيِّ فِي الْحِجَامَةِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں ”مرسلین“ کی سنت ہیں، حیاء، بردباری، پچھنے لگوانا، عطر لگانا اور نکاح کرنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن شیبہ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: یہ واہی ہے۔ انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث، اور ایک اور حدیث نقل کی ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: آگے چل کر یزید خطمی کی نقل کردہ حدیث آئے گی، جو پچھنے لگوانے کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11445)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11445»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
3. بَابُ مَا جَاءَ فِي الِاخْتِصَاءِ .
خصی ہو جانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7319
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ شَابٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي فِي الْخِصَاءِ. قَالَ:" صُمْ وَاسْأَلِ اللَّهَ مِنْ فَضْلِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ رَجُلٍ عَنْ جَابِرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نوجوان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے خصی ہونے کی اجازت دیجیے! آپ نے فرمایا: تم روزہ رکھو! اور اللہ تعالیٰ سے اس کا فضل مانگو!“۔
یہ روایت امام أحمد نے ایک شخص کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7319]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14618»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7320
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي أَخْتَصِي؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خِصَاءُ أُمَّتِي الصِّيَامُ وَالْقِيَامُ.
". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے اجازت دیجیے کہ میں خصی ہو جاؤں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا خصی ہونا، روزہ رکھنا اور نوافل ادا کرنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7320]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6612)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7321
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي رَجُلٌ تَشُقُّ عَلَيَّ هَذِهِ الْعُزْبَةُ فِي الْمَغَازِي فَتَأْذَنُ لِي فِي الْخِصَاءِ فَأَخْتَصِي؟ قَالَ:" لَا، وَلَكِنْ عَلَيْكَ يَا ابْنَ مَظْعُونٍ بِالصِّيَامِ، فَإِنَّهَا مَخْفَرَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں ایک ایسا شخص ہوں کہ جنگوں کے دوران اکیلا رہنا مجھ پر گراں گزرتا ہے، تو آپ مجھے خصی ہونے کی اجازت دیجیے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ اے ابن مظعون! تم پر روزے رکھنا لازم ہے، کیونکہ یہ شہوت کو ختم کر دیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن قدامہ جمحی ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7321]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8320)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7322
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: شَكَا رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعُزُوبَةَ فَقَالَ: أَلَا أَخْتَصِي؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَصَى وَاخْتَصَى، وَلَكِنْ صُمْ وَوَفِّرْ شَعْرَ جَسَدِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُعَلَّى بْنُ هِلَالٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اکیلے ہونے کی شکایت کی اور عرض کی: کیا میں خصی نہ ہو جاؤں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: وہ شخص ہم میں سے نہیں، جو خصی کرے یا خصی ہو جائے، بلکہ تم روزہ رکھو اور اپنے جسم کے بال بڑھا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی معلی بن ہلال ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7322]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11304)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7323
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى الرَّجُلَ أَنْ يَتَبَتَّلَ، وَأَنْ يُحْرَمَ وُلُوجَ بُيُوتِ الْمُؤْمِنِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي النُّسْخَةِ الَّتِي نَقَلْتُ مِنْهَا، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے منع کرتے تھے کہ آدمی مجردر ہے، اور اس بات سے بھی کہ اسے اہل ایمان کے گھروں میں داخل ہونے سے محروم کیا جائے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، میں نے اپنے اس نسخے میں اس روایت کو اسی طرح پایا ہے، جس طرح میں نے اسے نقل کیا ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث پہلے گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7323]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
4. بَابُ نِيَّةِ الزَّوَاجِ .
شادی کرنے کی نیت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7324
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لِعِزِّهَا لَمْ يَزِدْهُ اللَّهُ إِلَّا ذُلًّا، وَمَنْ تَزَوَّجَهَا لِمَالِهَا لَمْ يَزِدْهُ إِلَّا فَقْرًا، وَمِنْ تَزَوَّجَهَا لِحُسْنِهَا لَمْ يَزِدْهُ اللَّهُ إِلَّا دَنَاءَةً، وَمَنْ تَزَوَّجَ امْرَأَةً لَمْ يَتَزَوَّجَهَا إِلَّا لِيَغُضَّ بَصَرَهُ أَوْ لِيُحْصِنَ فَرْجَهُ أَوْ لِيَصِلَ رَحِمَهُ ؛ بَارَكَ اللَّهُ لَهُ فِيهَا وَبَارَكَ لَهَا فِيهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ بْنِ حَبِيبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی عورت کے عزت دار ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ شادی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کی ذلت میں اضافہ کرے گا، جو شخص عورت کے مال کی وجہ سے، اس کے ساتھ شادی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس شخص کی غربت میں اضافہ کرے گا، جو شخص عورت کے حسن کی وجہ سے، اس کے ساتھ شادی کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کو بے حیثیت کرے گا، اور جو شخص عورت کے ساتھ شادی کرے اور اس کا مقصد صرف یہ ہو کہ وہ اپنی نگاہ کو جھکا کے رکھے، یا اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے، یا صلہ رحمی کرے، تو اللہ تعالیٰ اس شخص کو عورت میں اور اس عورت کو اس شخص میں برکت نصیب کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالسلام بن عبدالقدوس بن حبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7324]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2527)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2363»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. بَابُ عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ .
(نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان):”تم پر دین دار عورت کو اختیار کرنا لازم ہے“
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7325
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا جَابِرُ تَزَوَّجْتَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" أَبِكْرًا أَوْ ثَيِّبًا؟" قَالَ: قُلْتُ: ثَيِّبًا. قَالَ:" أَلَا بِكْرًا تُلَاعِبُهَا وَتُلَاعِبُكَ؟". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كُنْ لِي أَخَوَاتٌ فَخَشِيتُ أَنْ يَدْخُلَ بَيْنِي وَبَيْنَهُنَّ. قَالَ:" إِنَّ الْمَرْأَةَ تُنْكَحُ لِدِينِهَا وَمَالِهَا وَجِمَالِهَا، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا مِنْ قَوْلِهِ:" تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ لِثَلَاثٍ.". إِلَى آخِرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں، میں نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کر لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے جابر! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کنواری کے ساتھ کہ ثیبہ کے ساتھ؟ میں نے عرض کی: شیبہ کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری کے ساتھ کیوں نہ کی؟ کہ تم اس کے ساتھ خوش فعلیاں کرتے اور وہ تمہارے ساتھ خوش فعلیاں کرتی، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میری بہنیں ہیں، مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں وہ میرے اور میری بہنوں کے درمیان رکاوٹ نہ بن جائے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کے ساتھ اس کے دین، یا اس کے مال، یا اس کی خوبصورتی کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، تو تم پر دین دار کو اختیار کرنا لازم ہے، تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”عورت کے ساتھ تین باتوں کی وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ اس سے لے کر آخر تک کے الفاظ نہیں ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7325]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (302/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7326
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى إِحْدَى خِصَالٍ لِجِمَالِهَا وَمَالِهَا وَخُلُقِهَا وَدِينِهَا، فَعَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ وَالْخُلُقِ تَرِبَتْ يَمِينُكَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عورت کے ساتھ ان میں سے کسی ایک وجہ سے نکاح کیا جاتا ہے، اس کی خوبصورتی، یا اس کا مال، یا اس کے اخلاق، یا اس کا دین، تو تم پر دین دار اور اچھے اخلاق والی عورت کو اختیار کرنا لازم ہے، تمہارا ہاتھ خاک آلود ہو“۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7326]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1403) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1012) اخرجه احمد فى السند (80/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11356، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3067»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں