الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابُ تَزْوِيجِ الْأَبْكَارِ وَالصِّغَارِ .
کنواری اور کمسن لڑکیوں سے شادی کرنا
حدیث نمبر: 7347
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا فُلَانُ تَزَوَّجْتَ؟" قَالَ: لَا. قَالَ لِي:" تَزَوَّجْتَ؟" قُلْتُ: نَعَمْ. فَقَالَ:" بِكْرًا أَمْ ثَيِّبًا؟" قُلْتُ: لَا بَلْ ثَيِّبًا. قَالَ:" فَهَلَّا بِكْرًا تَعَضُّهَا وَتَعَضُّكَ؟".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَ الرَّبِيعَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، وَفِي بَعْضِهِمْ ضَعْفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُمُ ابْنُ حِبَّانَ.

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کنواری کے ساتھ یا ثیبہ کے ساتھ؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! بلکہ ثیبہ کے ساتھ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کنواری کے ساتھ کیوں نہیں؟ کہ تم اس کو کاٹتے اور وہ تمہیں کاٹتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے ربیع بن کعب بن عجرہ کے حوالے سے اُن کے والد سے نقل کی ہے، میں نے کسی کو ربیع کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے، ابن حبان نے ان راویوں کو ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7347]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (149/19)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3125/1»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7348
وَعَنْ سَهْلَةَ بِنْتِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَتْ: وُلِدْتُ يَوْمَ حُنَيْنٍ يَوْمَ فَتَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُنَيْنًا فَسَمَّانِي:" سَهْلَةَ" فَقَالَ:" سَهَّلَ اللَّهُ أَمْرَكِ" وَضَرَبَ لِي بِسَهْمٍ وَزَوَّجَنِي عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَوْمَ وُلِدْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیده سہلہ بنت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں پیدا ہوئی تھی، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کو فتح کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام سہلہ رکھا تھا اور یہ فرمایا تھا: اللہ تعالیٰ تمہارے معاملے کو آسان کرے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا حصہ بھی مقرر کیا تھا اور جس دن میں پیدا ہوئی تھی، اُس دن میری شادی سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے ساتھ کروا دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7348]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7348]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (293,292/24)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
16. بَابٌ فِيمَنْ تَزَوَّجَ مَنْ لَمْ تُولَدْ .
اس شخص کا بیان، جو کسی ایسی عورت کے ساتھ شادی کرے، جس کی اولاد نہ ہوتی ہو
حدیث نمبر: 7349
عَنْ كَرْدَمِ بْنِ سُفْيَانَ الثَّقَفِيِّ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَأَصْغَى إِلَيْهِ قَالَ: أَيُّ جَيْشٍ كَانَ عِثْرَانَ. فَعَرَفَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَلِكَ الْجَيْشَ فَقَالَ طَارِقُ بْنُ الْمُرَقَّعِ: مَنْ يُعْطِينِي رُمْحًا بِثَوَابِهِ؟ فَقُلْتُ: وَمَا ثَوَابُهُ؟ قَالَ: أَوَّلُ ابْنَةٍ تُولَدُ لِي أُزَوِّجُهُ إِيَّاهَا. فَأَعْطَيْتُهُ رُمْحِي فَلَهَوْتُ عَنْهُ سِنِينَ، ثُمَّ بَلَغَنِي أَنَّهُ وُلِدَ لَهُ ابْنَةٌ، وَقَدْ بَلَغَتْ فَقُلْتُ: أَبْعِلْ إِلَيَّ أَهْلِي. فَقَالَ: لَا إِلَّا بِصَدَاقٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَعْرِفُ أَيَّ النِّسَاءِ هِيَ؟" قُلْتُ: قَدْ رَأَتِ الْقَتِيرَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَيْرٌ لَكَ أَنْ لَا تَأْثَمَ وَ [ لَا ] تُؤْثِمَ. دَعْهَا عَنْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ وَلَيْسَ فِيهِمْ ضَعْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِهِ مَسَاتِيرُ وَلَيْسَ فِيهِمْ ضَعْفٌ.
سیدنا کردم بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف متوجہ ہوئے اس نے دریافت کیا: عثران والا لشکر کون سا تھا؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لشکر کو پہچان لیا، اس نے بتایا کہ طارق بن مرقع نے اس موقع پر مجھ سے یہ کہا: کون شخص اپنا نیزہ مجھے دے گا، تاکہ اسے اس کا بدلہ بھی دے دیا جائے گا، میں نے دریافت کیا: اس کا بدلہ کیا ہو گا؟ اس نے جواب دیا: میری جو پہلی بیٹی پیدا ہو گی، میں اس کی شادی اس شخص کے ساتھ کروا دوں گا، تو میں نے اسے وہ نیزہ دے دیا، پھر میں کئی سال تک اس شخص سے غافل رہا، پھر مجھے یہ اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی پیدا ہو گئی ہے اور وہ بالغ بھی ہو چکی ہے، میں نے اس سے کہا: اب تم میری بیوی کی رخصتی کرواؤ! اس نے کہا: جی نہیں! مہر کے بغیر نہیں ہو سکتا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم جانتے ہو، وہ کون سی عورت ہے؟ میں نے عرض کی: اس نے غربت (یا بالوں میں سفید بال) دیکھ لیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لئے زیادہ بہتر یہ ہے کہ تم نہ خود گنہگار ہو اور نہ گنہگار کرو، تم اس عورت کو چھوڑ دو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں، ان میں ضعف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7349]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں مستور راوی ہیں، ان میں ضعف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7349]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (190/19)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
17. بَابٌ فِي الَّذِي يَعْتِقُ أَمَتَهُ، وَلَمْ يَتَزَوَّجْهَا .
اس شخص کا بیان، جو اپنی کنیز کو آزاد کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ شادی نہیں کرتا
حدیث نمبر: 7350
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَثَلُ الَّذِي يَعْتِقُ سُرِّيَّتَهُ، ثُمَّ يَنْكِحُهَا كَمَثَلِ الَّذِي أَهْدَى بَدَنَةً، ثُمَّ رَكِبَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص اپنی کنیز کو آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لیتا ہے، اس کی مثال اس شخص کی مانند ہے، جو قربانی کا جانور اونٹ بھیجتا ہے اور پھر اس پر سوار ہو جاتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7350]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7350]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9681)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7351
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْبَعَةٌ يُؤْتَوْنَ أَجْرَهُمْ مَرَّتَيْنِ: أَزْوَاجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ أَسْلَمَ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَرَجُلٌ كَانَتْ عِنْدَهُ أَمَةٌ فَأَعْجَبَتْهُ فَأَعْتَقَهَا، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا، وَعَبْدٌ مَمْلُوكٌ أَدَّى حَقَّ اللَّهِ وَحَقَّ سَادَتِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار لوگوں کو ان کا اجر دگنا دیا جائے گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کو، اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے اس شخص کو، جو مسلمان ہو اور وہ شخص جس کے پاس کوئی کنیز ہو، وہ کنیز اسے اچھی لگتی ہو، وہ اسے آزاد کر کے پھر اس کے ساتھ شادی کر لے، اور وہ غلام، جو کسی کی ملکیت ہو اور وہ اللہ تعالیٰ کے حق اور اپنے آقا کے حق کو ادا کرتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7351]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7351]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7856)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7856»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
18. بَابٌ فِي أَوْلَادِ الْجَدِّ مِنَ الْأَمَةِ الْمَمْلُوكَةِ .
مملوکہ کنیز میں سے دادا کی اولاد کا حکم
حدیث نمبر: 7352
عَنِ الْمُسْتَوْرِدِ بْنِ الْأَحْنَفِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنَّ عَمِّي أَنْكَحَنِي وَلِيدَتَهُ، وَإِنَّهَا وَلَدَتْ لِي، وَإِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَسْتَرِقَّهُمْ؟ فَقَالَ: لَيْسَ ذَلِكَ لَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مستورد بن احنف بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور بولا: میرے چچا نے اپنی کنیز کے ساتھ میری شادی کروا دی، اس کنیز نے میرے بچوں کو جنم دیا، اب میرا چچا یہ چاہتا ہے کہ ان بچوں کو اپنا غلام بنا لے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اسے اس بات کا حق نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7352]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7352]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9203)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
19. بَابُ تَزْوِيجِ الْأَقَارِبِ .
رشتے داروں میں شادی کرنا
حدیث نمبر: 7353
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تَرْجِعُوا حَرَّابِينَ وَحَتَّى يَعْمِدَ الرَّجُلُ إِلَى النَّبَطِيَّةِ فَيَتَزَوَّجُهَا عَلَى مَعِيشَةٍ وَيَتْرُكُ بِنْتَ عَمِّهِ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک تم دوبارہ جنگجو (یا لٹیرے) نہیں ہو جاؤ گے، یہاں تک کوئی شخص کسی نبطی عورت کی طرف جائے گا اور گزر بسر کی خاطر اس کے ساتھ شادی کر لے گا، اور اپنی چچازاد کو چھوڑ دے گا اور اس کی طرف نہیں دیکھے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7353]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7353]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7964)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7964»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 7354
وَعَنْ طَلْحَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" النَّاكِحُ فِي قَوْمِهِ كَالْمُعْشِبِ فِي دَارِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَذْلَمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ هُوَ، وَلَا أَبُوهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَذْلَمٍ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ هُوَ، وَلَا أَبُوهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اپنی قوم میں نکاح کرنے والا شخص، اپنے گھر میں گھاس لگانے والے کی مانند ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن سلیمان بن حذلم ہے، میں نے کسی کو اس کا، یا اس کے باپ کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7354]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
20. بَابٌ فِي الرَّضَاعِ .
رضاعت کا بیان
حدیث نمبر: 7355
عَنْ سَهْلَةَ بِنْتِ سُهَيْلٍ أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ يَدْخُلُ عَلِيَّ، وَهُوَ ذُو لِحْيَةٍ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرْضِعِيهِ". فَقَالَتْ: كَيْفَ أُرْضِعُهُ، وَهُوَ ذُو لِحْيَةٍ؟ فَأَرْضَعَتْهُ فَكَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْجَمِيعَ رَوَوْهُ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ سَهْلَةَ فَلَا أَدْرِي سَمِعَ مِنْهَا أَمْ لَا.

سیدہ سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ابوحذیفہ کا غلام سالم، میرے ہاں آ جاتا ہے، اس کی داڑھی آ گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے دودھ پلا دو! اس خاتون نے عرض کی: میں اسے دودھ کیسے پلاؤں؟ جبکہ وہ داڑھی والا ہے، پھر اس خاتون نے اسے دودھ پلا دیا، تو وہ صاحب اس خاتون کے ہاں آ جایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ تمام راویوں نے اسے قاسم بن محمد کے حوالے سے سیدہ سہلہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور مجھے نہیں معلوم ان صاحب نے اس خاتون سے سماع کیا ہے یا نہیں کیا ہے؟۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7355]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (894) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (199) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (292/24) اخرجه احمد فى المسند (356/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26465، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6986، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6565، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3363/1»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7356
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعِ مَا يَحْرُمُ مِنَ النَّسَبِ مِنْ خَالٍ أَوْ عَمٍّ أَوِ ابْنِ أَخٍ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رضاعت سے وہی حرمت ثابت ہوتی ہے، جو نسب سے حرمت ثابت ہوتی ہے، ماموں، یا چچا، یا بھتیجے وغیرہ کی“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں اختصار کے ساتھ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7356]

تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 4941، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1445، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1147، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3313، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1937، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24191، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2247»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح