🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ الْوَلَدِ لِلْفِرَاشِ .
بچہ فراش والے کو ملے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7858
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7858]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22272»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7859
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: إِنِّي لَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ، وَإِنَّ زَبَدَ نَاقَتِهِ لَيَقَعُ عَلَى ظَهْرِي، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" أَدُّوا إِلَى كُلِّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَمَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، أَوِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ، لَا يُقْبَلُ مِنْهُ صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں حج اکبر کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے موجود تھا آپ کی اونٹنی کا جھاگ میرے اوپر گر رہا تھا میں نے آپ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”ہر حق دار کو اس کا حق ادا کر دو بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی جو شخص اپنے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف نسبت ولاء قائم کرے یا اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کا دعوی کرے اس پر اللہ تعالی فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت قبول نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جو معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7859]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (251/17)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7860
وَعَنْ وَائِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَلَيْسَ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَنْتَهِكَ شَيْئًا مِنْ مَالِهَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَنَاحٌ مَوْلَى الْوَلِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچہ فراش والے کو ملے گا زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی عورت کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اپنے مال میں سے کچھ بھی خرچ کرے البتہ اپنے شوہر کی اجازت کے ساتھ وہ ایسا کر سکتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جناح ہے جو ولید کا غلام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7860]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/22)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11434»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7861
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ حُذَافَةُ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ"، قَالَ: لَوْ دَعَوْتَنِي إِلَى حَبَشِيٍّ لَاتَّبَعْتُهُ، فَقَالَتْ أُمُّهُ: عَرَّضْتَنِي، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْتَرِيحَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا باپ حذافہ ہے بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی انہوں نے عرض کی: اگر آپ نے میرے نسب کی نسبت کسی حبشی شخص کی طرف کی ہوتی، تو میں نے اس کے پیچھے چلے جانا تھا بعد میں ان کی والدہ نے کہا: تم نے مجھے نشانہ بنایا تھا انہوں نے کہا: میں یہ چاہتا تھا کہ میں اطمینان حاصل کر لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7861]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. بَابٌ: فِيمَنْ يَبْرَأُ مِنْ وَلَدِهِ أَوْ وَالِدِهِ .
اس شخص کا بیان، جو اپنی اولاد یا اپنے والد سے لاتعلقی کا اظہار کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7862
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنِ انْتَفَى مِنْ وَلَدِهِ لِيَفْضَحَهُ فِي الدُّنْيَا، فَضَحَهُ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى رُءُوسِ الْأَشْهَادِ قِصَاصٌ بِقِصَاصٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ إِمَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی اولاد کی نفی کر دے تاکہ اسے دنیا میں رسوائی کا شکار کرے، تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن سب لوگوں کی موجودگی میں اسے رسوا کرے گا قصاص کا بدلہ قصاص ہو گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور امام ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7862]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13503 و 13478) اخرجه احمد فى المسند (4795)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4780، وأخرجه فتح الباري برقم: 6384، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13478»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7863
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى عِبَادًا لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ، وَلَا يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ" قِيلَ: مَنْ أُولَئِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" مُتَبَرِّئٌ مِنْ وَالِدَيْهِ رَاغِبٌ عَنْهُمَا، وَمُتَبَرِّئٌ مِنْ وَلَدِهِ، وَرَجُلٌ أَنْعَمَ عَلَيْهِ قَوْمٌ فَكَفَرَ نِعْمَتَهُمْ وَتَبَرَّأَ مِنْهُمْ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ:" وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ".
وَفِيهِ زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَابْنُ مَعِينٍ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: صَالِحٌ.
سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں:“”“”بے شک اللہ تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے ہیں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں کرے گا، اور ان کا تزکیہ نہیں کرے گا، اور ان کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کون لوگ ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے والدین سے لاتعلقی کا اظہار کر کے ان سے منہ موڑنے والا اپنی اولاد سے لاتعلقی کا اظہار کرنے والا اور وہ شخص جس پر کسی قوم نے انعام کیا ہو اور وہ ان کی نعمت کا انکار کرے اور ان سے لاتعلقی کا اظہار کرے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”ان لوگوں کے لئے درد ناک عذاب ہو گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی زبان بن فائد ہے، جسے امام أحمد اور یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ صالح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/20) اخرجه احمد فى المسند (440/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15209»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں