الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
18. بَابُ الظِّهَارِ .
ظہار کا بیان
حدیث نمبر: 7828
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ إِذَا قَالَ لِامْرَأَتِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ: أَنْتَ عَلَيَّ كَظَهْرِ أُمِّي حُرِّمَتْ عَلَيْهِ، وَكَانَ أَوَّلَ مَنْ ظَاهَرَ فِي الْإِسْلَامِ رَجُلٌ كَانَ تَحْتَهُ ابْنَةُ عَمٍّ لَهُ يُقَالُ لَهَا: خُوَيْلَةُ، فَظَاهَرَ مِنْهَا، فَأُسْقِطَ فِي يَدِهِ، وَقَالَ: أَلَا قَدْ حَرُمْتِ عَلَيَّ، وَقَالَتْ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ، قَالَ: فَانْطَلِقِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلِيهِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَتْ تَشْتَكِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى: (قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّهِ) إِلَى قَوْلِهِ: (فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا) فَقَالَتْ: أَنَا رَقَبَةٌ، مَا لَهُ غَيْرِي، قَالَ: فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ، قَالَتْ: وَاللَّهِ إِنَّهُ لَيَشْرَبُ فِي الْيَوْمِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: (فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا) قَالَتْ: بِأَبِي وَأُمِّي مَا هِيَ إِلَّا أَكْلَةٌ إِلَى مِثْلِهَا، لَا نَقْدِرُ عَلَى غَيْرِهَا، فَدَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَطْرِ وَسْقٍ ثَلَاثِينَ صَاعًا، وَالْوَسْقُ: سِتُّونَ صَاعًا، فَقَالَ:" لِيُطْعِمْهُ سِتِّينَ مِسْكِينًا وَلْيُرَاجِعْكِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں کوئی شخص اپنی بیوی سے یہ کہتا تھا: تم میرے لئے میری ماں کی پشت کی مانند ہو، تو وہ عورت اس شخص پر حرام ہو جاتی تھی اسلام میں سب سے پہلا ظہار ایک شخص نے کیا جس کی بیوی اس کی چچازاد تھی اس کی بیوی کا نام خویلہ تھا، اس شخص نے اس خاتون کے ساتھ ظہار کر لیا، پھر وہ اس پر نادم ہوا، اس نے کہا: یہ عورت مجھ پر حرام ہو چکی ہے اس عورت نے بھی اس سے اس کی مانند کہا: تو اس شخص نے کہا: تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کرو وه خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں شکایت کی، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: تو اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو تمہارے ساتھ اپنے شوہر کے بارے میں بات کر رہی ہے، اور اللہ تعالیٰ سے شکایت کر رہی ہے“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”تم دونوں کے ایک دوسرے کو مس کرنے سے پہلے غلام آزاد کرنا ہو گا“۔ اس خاتون نے کہا: صرف میں ہی ہوں۔ اس کے علاوہ ان صاحب کے پاس کوئی (غلام یا کنیز) نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر دو ماہ کے لگاتار روزے رکھے جائیں گے اس خاتون نے کہا: اللہ کی قسم! وہ دن میں تین مرتبہ پانی پیتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص اس کی استطاعت نہیں رکھتا ہے، تو وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے اس خاتون نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ان کے پاس صرف ضرورت کا کھانا ہوتا ہے ہمیں اس سے زیادہ اور کچھ نصیب نہیں ہوتا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصف وسق یعنی تیسں صاع منگوائے کیونکہ ایک وسق ساٹھ صاع کا ہوتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے چاہیے کہ وہ یہ کھجوریں ساٹھ مسکینوں کو کھلا دے اور پھر وہ تم سے رجوع کر لے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحمز ثمالی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7828]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحمز ثمالی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7828]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1513) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (616)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7829
وَعَنْ أَبِي سَلَمَةَ، وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، أَنَّ سَلْمَانَ بْنَ صَخْرٍ الْبَيَاضِيَّ جَعَلَ امْرَأَتَهُ عَلَيْهِ كَظَهْرِ أُمِّهِ إِنْ غَشِيَهَا حَتَّى يَمْضِيَ رَمَضَانُ، فَلَمَّا مَضَى النِّصْفُ مِنْ رَمَضَانَ سَمِنَتْ وَتَرَبَّعَتْ حَتَّى أَعْجَبَتْهُ فَغَشِيَهَا لَيْلًا، فَأَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً" قَالَ: لَا أَجِدُ، قَالَ:" صُمْ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ" قَالَ: لَا أَسْتَطِيعُ، قَالَ:" أَطْعِمْ سِتِّينَ مِسْكِينًا" قَالَ: لَا أَجِدُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِعَرَقٍ فِيهِ خَمْسَةَ عَشَرَ صَاعًا، أَوْ سِتَّةَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ قَالَ:" خُذْ هَذَا فَتَصَدَّقْ بِهِ عَلَى سِتِّينَ مِسْكِينًا".
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِنْ غَشِيَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ غَيْرَ قَوْلِهِ: إِنْ غَشِيَهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسلمہ اور محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان بیان کرتے ہیں: سلمان بن صخر بیاضی نے اپنی بیوی کو اپنے لئے اپنی ماں کی پشت کی مانند قرار دیدیا اگر وہ اس کے ساتھ صحبت کریں (تو ان کی بیوی ان کے لئے ماں کی پشت کی مانند ہو) اور ایسا اس وقت تک رہے، جب تک رمضان گزر نہیں جاتا جب نصف رمضان گزر گیا تو اسی دوران وہ خاتون صحت مند ہو گئی ایک دن وہ انہیں اچھی لگی، تو انہوں نے رات کے وقت اس خاتون کے ساتھ صحبت کر لی پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم غلام آزاد کرو اس نے کہا: میرے پاس نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دو ماہ کے مسلسل روزے رکھو انہوں نے کہا: میں اس کی استطاعت نہیں رکھتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ اس نے عرض کی: مجھے اس کی گنجائش نہیں ملتی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک برتن آیا جس میں پندرہ صاع یا شاید سولہ صاع کھجوریں تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ لو! اور یہ ساٹھ مسکینوں کو صدقہ کر دو۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد اور ان کے علاوہ دیگر حضرات نے بھی نقل کی ہے۔ تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”اگر وہ اس کے ساتھ صحبت کر لیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7829]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6331)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2213، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23188، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2273، وأخرجه فتح الباري برقم: 1834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6331، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 14990، 19564، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 2734»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
حدیث نمبر: 7830
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الظِّهَارُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ يُحَرِّمُ النِّسَاءَ، فَكَانَ أَوَّلَ ظِهَارٍ فِي الْإِسْلَامِ أَوْسُ بْنُ الصَّامِتِ، وَكَانَتِ امْرَأَتُهُ خُوَيْلَةَ بِنْتَ خُوَيْلِدٍ، وَكَانَ الرَّجُلُ ضَعِيفًا، وَكَانَتِ الْمَرْأَةُ جَلْدَةً، فَلَمَّا أَنْ تَكَلَّمَ بِالظِّهَارِ، قَالَ: لَا أُرَاكِ إِلَّا قَدْ حَرُمْتِ عَلَيَّ، فَانْطَلِقِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَلَّكِ تَبْتَغِي شَيْئًا يَرُدُّكِ عَلَيَّ، فَانْطَلَقَتْ، وَجَلَسَ يَنْتَظِرُهَا عِنْدَ قَرْنَيِ الْبِئْرِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَاشِطَةٌ تُمَشِّطُ رَأْسَهُ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَوْسَ بْنَ الصَّامِتِ مَنْ قَدْ عَلِمْتَ فِي ضَعْفِ رَأْيِهِ، وَعَجْزِ مَقْدِرَتِهِ، وَقَدْ ظَاهَرَ مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَحَقُّ مَنْ عَطَفَ عَلَيْهِ بِخَيْرٍ إِنْ كَانَ أَنَا أَوْ عَطَفَ عَلَيْهِ بِخَيْرٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ، وَهُوَ بَعْدُ ظَاهَرَ مِنِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَبْتَغِي شَيْئًا يَرُدُّنِي إِلَيْهِ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي، قَالَ:" يَا خُوَيْلَةُ، مَا أُمِرْنَا بِشَيْءٍ مِنْ أَمْرِكِ، وَإِنْ نُؤْمَرْ فَسَأُخْبِرُكِ" فَبَيْنَا مَاشِطَتُهُ قَدْ فَرَغَتْ مِنْ شِقِّ رَأْسِهِ، وَأَخَذَتْ فِي الشِّقِّ الْآخَرِ، أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَكَانَ إِذَا نَزَلَ عَلَيْهِ الْوَحْيُ يَرْبَدُّ لِذَلِكَ وَجْهُهُ، حَتَّى يَجِدَ بَرَدَهُ، فَإِذَا سُرِّيَ عَنْهُ عَادَ وَجْهُهُ أَبْيَضَ كَالْقَلْبِ، ثُمَّ تَكَلَّمَ بِمَا أُمِرَ بِهِ مِنَ الْوَحْيِ، فَقَالَتْ مَاشِطَتُهُ: يَا خُوَيْلَةُ إِنِّي لَأَظُنُّهُ الْآنَ فِي شَأْنِكِ، فَأَخَذَهَا أَفْكَلُ اسْتَقْبَلَتْهَا رِعْدَةٌ، ثُمَّ قَالَتِ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُعُوذُ بِكَ أَنْ تُنْزِلَ بِي إِلَّا خَيْرًا، فَإِنِّي لَمْ أَبْغِ مِنْ رَسُولِكَ إِلَّا خَيْرًا، فَلَمَّا سُرِّيَ عَنْهُ قَالَ:" يَا خُوَيْلَةُ قَدْ أَنْزَلَ اللَّهُ فِيكِ وَفِي صَاحِبِكِ" فَقَرَأَ: (قَدْ سَمِعَ اللَّهُ قَوْلَ الَّتِي تُجَادِلُكَ فِي زَوْجِهَا وَتَشْتَكِي إِلَى اللَّهِ وَاللَّهُ يَسْمَعُ تَحَاوُرَكُمَا) إِلَى قَوْلِهِ: (ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَتَمَاسَّا) فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ مَا لَهُ خَادِمٌ غَيْرِي، وَلَا لِي خَادِمٌ غَيْرُهُ، قَالَ: (فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ) فَقَالَتْ: وَاللَّهِ إِنَّهُ إِذَا لَمْ يَأْكُلْ فِي الْيَوْمِ مَرَّتَيْنِ يَسْدَرُ بَصَرُهُ، قَالَ: (فَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا) فَقَالَتْ: وَاللَّهِ مَا لَنَا الْيَوْمَ وُقِيَّةٌ، قَالَ:" فَمُرِيهِ فَلْيَنْطَلِقْ إِلَى فُلَانٍ فَلْيَأْخُذْ مِنْهُ شَطْرَ وَسْقٍ مِنْ تَمْرٍ، فَلْيَتَصَدَّقْ بِهِ عَلَى سِتِّينَ مِسْكِينًا وَلْيُرَاجِعْكِ" قَالَتْ: فَجِئْتُ، فَلَمَّا رَآنِي قَالَ: مَا وَرَاءَكِ؟ قُلْتُ: خَيْرًا وَأَنْتَ دَمِيمٌ، أُمِرْتَ أَنْ تَأْتِيَ فُلَانًا فَتَأْخُذَ مِنْهُ شَطْرَ وَسْقٍ فَتَصَّدَّقَ بِهِ عَلَى سِتِّينَ مِسْكِينًا، وَتُرَاجِعَنِي، فَانْطَلَقَ يَسْعَى حَتَّى جَاءَ بِهِ، قَالَتْ: وَعَهْدِي بِهِ قَبْلَ ذَلِكَ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَحْمِلَ عَلَى ظَهْرِهِ خَمْسَةَ آصُعٍ مِنَ التَّمْرِ لِلضَّعْفِ.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ فِي الظِّهَارِ غَيْرُ هَذَا رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ فِي الظِّهَارِ غَيْرُ هَذَا رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ أَبُو حَمْزَةَ الثُّمَالِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں ظہار یہ ہوتا تھا کہ عورت کو آدمی حرام قرار دیدیتا تھا اسلام میں سب سے پہلا ظہار سیدنا اوس بن صامت رضی اللہ عنہ نے کیا ان کی اہلیہ خویلہ بنت خویلد تھی وہ ایک کمزور شخص تھے اور وہ خاتون مضبوط جسم کی مالک تھیں جب ان صاحب نے ظہار کے بارے میں کلام کیا، تو انہوں نے یہ کہا: میں یہ سجھتا ہوں کہ اب تم مجھ پر حرام ہو چکی ہو تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤ ہو سکتا کہ تم کوئی ایسی صورت پا لو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہیں میری طرف واپس کر دیں وہ خاتون چلی گئی اور وہ صاحب کنویں کے دونوں کناروں کے پاس بیٹھ کر اس خاتون کی واپسی کا انتظار کرنے لگے وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اس وقت کوئی خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی پھیر رہی تھیں اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا اوس بن صامت رضی اللہ عنہ کی رائے کی کمزوری اور ان کی عاجزی جس کے بارے میں آپ جانتے ہیں یا رسول اللہ! اس کی وجہ سے انہوں نے میرے ساتھ ظہار کر لیا ہے وہ اس بات کے زیادہ حق دار ہیں کہ ان کے ساتھ بھلائی کی جائے، لیکن یا رسول اللہ! وہ میرے ساتھ ظہار کر چکے ہیں، تو اب میں کوئی ایسی صورت چاہتی ہوں جس کے ذریعے میں واپس ان کے پاس چلی جاؤں میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے خویلہ! تمہارے معاملے میں ہمیں کوئی حکم نہیں دیا گیا اگر ہمیں حکم دیا جائے گا، تو میں تمہیں بتا دوں گا ابھی وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے ایک حصے کی کنگھی کر کے فارغ ہوئی تھیں اور دوسرے حصے کی کنگھی کرنی شروع کی تھی کہ اسی دوران اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل کرنا شروع کی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ کے چہرہ مبارک کا رنگ اس کی وجہ سے تبدیل ہو جاتا تھا یہاں تک کہ آپ اس کی ٹھنڈک محسوس کرتے تھے جب آپ کی یہ کیفیت ختم ہوتی، تو آپ کا چہرہ مبارک، چاندی کے کنگن کی طرح سفید ہو جاتا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہ کلام کرتے جو آپ کو وحی میں حکم دیا گیا ہوتا تھا کنگھی کرنے والی خاتون نے کہا: اے خویلہ! میرا خیال ہے اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر تمہارے بارے میں وحی نازل ہو رہی ہے، تو خویلہ پریشان ہو گئیں اور وہ گھبرا گئیں پھر انہوں نے کہا: اے اللہ! میں اس بات سے تیری پناہ مانگتی ہوں کہ، تو بھلائی کے علاوہ کچھ نازل کرے، کیونکہ میں تیرے رسول سے صرف بھلائی حاصل کرنا چاہتی ہوں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ کیفیت ختم ہوئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے خویلہ! اللہ تعالیٰ نے تمہارے اور تمہارے شوہر کے بارے میں حکم نازل کر دیا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بات سن لی ہے جو اپنے شوہر کے بارے میں تمہارے ساتھ بات چیت کر رہی تھی اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں شکایت کر رہی تھی اللہ تعالیٰ تم دونوں کی گفتگو کو سن رہا تھا“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”پھر وہ پلٹنا چاہیں اس چیز سے، جو انہوں نے کہا: ہے، تو ان دونوں کے ایک دوسرے کے مس کرنے سے پہلے غلام آزاد کرنا ہو گا“۔ اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! ان صاحب کے پاس میرے علاوہ اور کوئی خدمت گزار نہیں ہے، اور میرے پاس بھی ان کے علاوہ اور کوئی خدمت گزار نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”تو جو شخص یہ گنجائش نہ پائے وہ دو ماہ مسلسل روزے رکھے“۔ اس خاتون نے عرض کی: اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! اگر وہ ایک دن میں دو مرتبہ کھانا نہ کھائیں، تو ان کی بینائی کمزور ہو جاتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حصہ تلاوت کیا ”جو اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتا وہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے“۔ اس خاتون نے عرض کی: اللہ کی قسم! آج ہمارے پاس اتنی گنجائش نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس شخص سے کہو کہ وہ فلاں شخص کے پاس جائے، اور اس سے کھجوروں کا نصف وسق وصول کر کے اسے ساٹھ مسکینوں کو صدقہ کر دے اور پھر تم سے رجوع کر لے وہ خاتون کہتی ہیں: میں واپس آئی جب ان صاحب نے مجھے دیکھا تو دریافت کیا: کیا بنا؟ میں نے کہا: بہتر ہے، اگرچہ آپ بدصورت ہیں، آپ کو یہ حکم دیا گیا ہے آپ فلاں شخص کے پاس جائیں اور اس سے نصف وسق لے کر ساٹھ مسکینوں کو صدقہ کر دیں اور پھر مجھ سے رجوع کر لیں، تو وہ صاحب تیزی سے چلتے ہوئے گئے، اور وہ کھجوریں اٹھا کے لے آئے وہ خاتون بیان کرتی ہیں حالانکہ اس سے پہلے ان کی یہ صورت حال تھی کہ وہ کمزوری کی وجہ سے اپنی پشت پر کھجوروں کے پانچ صاع بھی نہیں اٹھا سکتے تھے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ظہار کے بارے میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے ایک اور حدیث بھی منقول ہے جو اس کے علاوہ ہے اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحمزہ ثمالی ہے وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7830]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحمزہ ثمالی ہے وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7830]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11689)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11689»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
19. بَابُ الْإِيلَاءِ .
ایلاء کا بیان
حدیث نمبر: 7831
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: هَجَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نِسَاءَهُ، قَالَ شُعْبَةُ: أَحْسَبُهُ قَالَ: شَهْرًا، فَأَتَاهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَهُوَ فِي غُرْفَةٍ عَلَى حَصِيرٍ قَدْ أَثَّرَ الْحَصِيرُ فِي ظَهْرِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كِسْرَى يَشْرَبُونَ فِي الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ وَأَنْتَ هَكَذَا؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُمْ عُجِّلَتْ طَيِّبَاتُهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا"، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الشَّهْرُ [ تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ ] هَكَذَا وَهَكَذَا"، وَكَسَرَ فِي الثَّالِثَةِ الْإِبْهَامَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ فَرَاهِيجَ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج کے ساتھ لاتعلقی اختیار کر لی شعبہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: ایک ماہ کے لئے لاتعلقی اختیار کی سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بالا خانے میں چٹائی پر موجود تھے اور چٹائی کا نشان آپ کی پشت پر لگا ہوا تھا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کسری سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیتے ہیں اور آپ کی یہ حالت ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: انہیں ان کی بہترین چیزیں دنیاوی زندگی میں دیدی گئی ہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مہینہ اتنا اور اتنا ہوتا ہے یعنی کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے تیسری مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھا نیچے کر لیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیج ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7831]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن فراہیج ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7831]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (298/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7903»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7832
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ: (وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ) فَكُنْتُ أَهَابُهُ، حَتَّى حَجَجْنَا مَعَهُ حَجَّةً فَقُلْتُ: لَئِنْ لَمْ أَسْأَلْهُ فِي الْحَجَّةِ لَا أَسْأَلُهُ، فَلَمَّا قَضَيْنَا حَجَّنَا أَدْرَكْنَاهُ وَهُوَ بِبَطْنِ مُرٍّ وَقَدْ تَخَلَّفَ لِبَعْضِ حَاجَتِهِ، فَقَالَ: مَرْحَبًا بِكَ يَا ابْنَ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا حَاجَتُكَ؟ قُلْتُ: شَيْءٌ كُنْتُ أُرِيدُ أَنْ أَسْأَلَكَ عَنْهُ - يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ - فَكُنْتُ أَهَابُكَ، فَقَالَ: سَلْنِي عَمَّا شِئْتَ، فَإِنَّا لَمْ نَكُنْ نَعْلَمُ شَيْئًا حَتَّى تَعَلَّمْنَاهُ، فَقُلْتُ: أَخْبِرْنِي عَنْ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ مَنْ هُمَا؟ قَالَ: لَا تَسْأَلُ أَحَدًا أَعْلَمَ بِذَلِكَ مِنِّي، كُنَّا بِمَكَّةَ لَا يُكَلِّمُ أَحَدُنَا امْرَأَتَهُ إِنَّمَا هِيَ خَادِمُ الْبَيْتِ، فَإِذَا كَانَ لَهُ حَاجَةٌ، سَفَعَ بِرِجْلِهَا فَقَضَى حَاجَتَهُ، فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ تَعَلَّمْنَ مِنْ نِسَاءِ الْأَنْصَارِ فَجَعَلْنَ يُكَلِّمْنَنَا وَيُرَاجِعْنَنَا، وَإِنِّي أَمَرْتُ غِلْمَانًا لِي بِبَعْضِ الْحَاجَةِ، فَقَالَتْ امْرَأَتِي: بَلِ اصْنَعْ كَذَا وَكَذَا، فَقُمْتُ إِلَيْهَا بِقَضِيبٍ فَضَرَبْتُهَا بِهِ، فَقَالَتْ: يَا عَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، تُرِيدُ أَنْ لَا تُكَلَّمَ؟! فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُكَلِّمُهُ نِسَاؤُهُ، فَخَرَجْتُ، فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ: يَا بُنَيَّةُ انْظُرِي لَا تُكَلِّمِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا تَسْأَلِيهِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْسَ عِنْدَهُ دِينَارٌ وَلَا دِرْهَمٌ يُعْطِيكَهُنَّ، فَمَا كَانَتْ لَكِ مِنْ حَاجَةٍ حَتَّى دَهْنِ رَأْسِكِ فَسَلِينِي، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا صَلَّى الصُّبْحَ جَلَسَ فِي مُصَلَّاهُ، وَجَلَسَ النَّاسُ حَوْلَهُ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، ثُمَّ دَخَلَ عَلَى نِسَائِهِ امْرَأَةً امْرَأَةً يُسَلِّمُ عَلَيْهِنَّ وَيَدْعُو لَهُنَّ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ إِحْدَاهُنَّ جَلَسَ عِنْدَهَا، وَإِنَّهَا أُهْدِيَتْ لِحَفْصَةَ بِنْتِ عُمَرَ عَكَّةُ عَسَلٍ مِنَ الطَّائِفِ - أَوْ مِنْ مَكَّةَ - فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا دَخَلَ يُسَلِّمُ عَلَيْهَا حَبَسَتْهُ حَتَّى تُلْعِقَهُ مِنْهُ أَوْ تَسْقِيَهُ مِنْهَا، وَأَنَّ عَائِشَةَ أَنْكَرَتِ احْتِبَاسَهُ عِنْدَهَا، فَقَالَتْ لِجُوَيْرِيَةٍ عِنْدَهَا حَبَشِيَّةٍ، يُقَالُ لَهَا: خَضْرَاءُ: إِذَا دَخَلَ عَلَى حَفْصَةَ فَادْخُلِي عَلَيْهَا فَانْظُرِي مَا يَصْنَعُ، فَأَخْبَرَتْهَا الْجَارِيَةُ بِشَأْنِ الْعَسَلِ، فَأَرْسَلَتْ عَائِشَةُ إِلَى صَوَاحِبَاتِهَا فَأَخْبَرَتْهُنَّ، وَقَالَتْ: إِذَا دَخَلَ عَلَيْكُنَّ فَقُلْنَ: إِنَّا نَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ، ثُمَّ إِنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطَعِمْتَ شَيْئًا مُنْذُ الْيَوْمُ؟ فَإِنِّي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ مَغَافِيرَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدُّ شَيْءٍ عَلَيْهِ أَنْ يُوجَدَ مِنْهُ رِيحُ شَيْءٍ، فَقَالَ:" هُوَ عَسَلٌ وَاللَّهِ لَا أَطْعَمُهُ أَبَدًا" حَتَّى [ إِذَا ] كَانَ يَوْمُ حَفْصَةَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي حَاجَةً إِلَى أَبِي، إِنَّ نَفَقَةً لِي عِنْدَهُ، فَأْذَنْ لِي أَنْ آتِيَهُ فَأَذِنَ لَهَا، ثُمَّ إِنَّهُ أَرْسَلَ إِلَى جَارِيَتِهِ مَارِيَةَ، فَأَدْخَلَهَا بَيْتَ حَفْصَةَ، فَوَقَعَ عَلَيْهَا، فَأَتَتْ حَفْصَةُ فَوَجَدَتِ الْبَابَ مُغْلَقًا، فَجَلَسَتْ عِنْدَ الْبَابِ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فَرْعٌ وَوَجْهُهُ يَقْطُرُ عَرَقًا وَحَفْصَةُ تَبْكِي، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكِ؟" فَقَالَتْ: إِنَّمَا أَذِنْتَ لِي مِنْ أَجْلِ هَذَا، أَدْخَلْتَ أَمَتَكَ بَيْتِي، ثُمَّ وَقَعْتَ عَلَيْهَا عَلَى فِرَاشِي، مَا كُنْتَ تَصْنَعُ هَذَا بِامْرَأَةٍ مِنْهُنَّ!! أَمَا وَاللَّهِ مَا يَحِلُّ لَكَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟! فَقَالَ:" وَاللَّهِ مَا صَدَقْتِ أَلَيْسَ هِيَ جَارِيَتِي قَدْ أَحَلَّهَا اللَّهُ لِي؟ أُشْهِدُكِ أَنَّهَا عَلَيَّ حَرَامٌ، أَلْتَمِسُ بِذَلِكَ رِضَاكِ، انْظُرِي لَا تُخْبِرِي بِذَلِكَ امْرَأَةً مِنْهُنَّ فَهِيَ عِنْدَكِ أَمَانَةٌ" فَلَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَرَعَتْ حَفْصَةُ الْجِدَارَ الَّذِي بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَائِشَةَ فَقَالَتْ: أَلَا أَبْشِرِي فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ حَرَّمَ أَمَتَهُ، فَقَدْ أَرَاحَنَا اللَّهُ مِنْهَا، فَقَالَتْ عَائِشَةُ: أَمَا وَاللَّهِ إِنَّهُ كَانَ يَرِيبُنِي أَنَّهُ كَانَ يُقْتَلُ مِنْ أَجْلِهَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكَ) ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَإِنْ تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَهِيَ عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ، وَزَعَمُوا أَنَّهُمَا كَانَتَا لَا تَكْتُمُ إِحْدَاهُمَا الْأُخْرَى شَيْئًا.
وَكَانَ لِي أَخٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِذَا حَضَرْتُ وَغَابَ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِهِ حَدَّثْتُهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا غِبْتُ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِي حَدَّثَنِي، فَأَتَانِي يَوْمًا وَقَدْ كُنَّا نَتَخَوَّفُ جَبَلَةَ بْنَ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيَّ فَقَالَ: مَا دَرَيْتَ مَا كَانَ؟ فَقُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ لَعَلَّهُ جَبَلَةُ بْنُ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيُّ تَذْكُرُ؟ قَالَ: لَا وَلَكِنَّهُ أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الصُّبْحَ فَلَمْ يَجْلِسْ كَمَا كَانَ يَجْلِسُ، وَلَمْ يَدْخُلْ عَلَى أَزْوَاجِهِ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ، وَقَدِ اعْتَزَلَ فِي مَشْرَبَتِهِ، وَقَدْ تَرَكَ النَّاسَ يَمُوجُونَ، وَلَا يَدْرُونَ مَا شَأْنُهُ، فَأَتَيْتُ وَالنَّاسُ فِي الْمَسْجِدِ يَمُوجُونَ وَلَا يَدْرُونَ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ كَمَا أَنْتُمْ، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَشْرَبَتِهِ قَدْ جُعِلَتْ لَهُ عَجَلَةٌ فَرَقَى عَلَيْهَا، فَقَالَ لِغُلَامٍ لَهُ أَسْوَدَ وَكَانَ يَحْجُبُهُ: اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَاسْتَأْذَنَ لِي، فَدَخَلْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَشْرَبَتِهِ فِيهَا حَصِيرٌ وَأَهَبٌ مُعَلَّقَةٌ، وَقَدْ أَفْضَى لِجَنْبِهِ إِلَى الْحَصِيرِ فَأَثَّرَ الْحَصِيرُ فِي جَنْبِهِ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ مَحْشُوَّةٌ لِيفًا، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ بَكَيْتُ، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكَ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَارِسُ وَالرُّومُ يَضْطَجِعُ أَحَدُهُمْ فِي الدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ فَقَالَ:" إِنَّهُمْ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ، وَالْآخِرَةُ لَنَا" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُكَ؟ فَإِنِّي تَرَكْتُ النَّاسَ يَمُوجُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ، فَعَنْ خَبَرٍ أَتَاكَ، فَقَالَ: أَعْتَزِلْهُنَّ فَقَالَ:" لَا وَلَكِنْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي شَيْءٌ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا أَدْخُلُ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا" ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى النَّاسِ فَقُلْتُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ ارْجِعُوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ شَيْءٌ فَأَحَبَّ أَنْ يَعْتَزِلَ.
ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ: يَا بُنَيَّةُ أَتُكَلِّمِينَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَغِيظِينَهُ وَتَغَارِينَ عَلَيْهِ؟ فَقَالَتْ: لَا أُكَلِّمُهُ بَعْدُ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، وَكَانَتْ خَالَتِي، فَقُلْتُ لَهَا كَمَا قُلْتُ لِحَفْصَةَ فَقَالَتْ: عَجَبًا لَكَ يَا عُمَرُ بْنَ الْخَطَّابِ كُلُّ شَيْءٍ تَكَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى تُرِيدَ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ، وَمَا يَمْنَعُنَا أَنْ نَغَارَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَزْوَاجُكُمْ يَغَرْنَ عَلَيْكُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا) حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا.
قُلْتُ: لِعُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
وَكَانَ لِي أَخٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِذَا حَضَرْتُ وَغَابَ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِهِ حَدَّثْتُهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِذَا غِبْتُ فِي بَعْضِ ضَيْعَتِي حَدَّثَنِي، فَأَتَانِي يَوْمًا وَقَدْ كُنَّا نَتَخَوَّفُ جَبَلَةَ بْنَ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيَّ فَقَالَ: مَا دَرَيْتَ مَا كَانَ؟ فَقُلْتُ: وَمَا ذَاكَ؟ لَعَلَّهُ جَبَلَةُ بْنُ الْأَيْهَمِ الْغَسَّانِيُّ تَذْكُرُ؟ قَالَ: لَا وَلَكِنَّهُ أَشَدَّ مِنْ ذَلِكَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى الصُّبْحَ فَلَمْ يَجْلِسْ كَمَا كَانَ يَجْلِسُ، وَلَمْ يَدْخُلْ عَلَى أَزْوَاجِهِ كَمَا كَانَ يَصْنَعُ، وَقَدِ اعْتَزَلَ فِي مَشْرَبَتِهِ، وَقَدْ تَرَكَ النَّاسَ يَمُوجُونَ، وَلَا يَدْرُونَ مَا شَأْنُهُ، فَأَتَيْتُ وَالنَّاسُ فِي الْمَسْجِدِ يَمُوجُونَ وَلَا يَدْرُونَ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ كَمَا أَنْتُمْ، ثُمَّ أَتَى رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ فِي مَشْرَبَتِهِ قَدْ جُعِلَتْ لَهُ عَجَلَةٌ فَرَقَى عَلَيْهَا، فَقَالَ لِغُلَامٍ لَهُ أَسْوَدَ وَكَانَ يَحْجُبُهُ: اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَاسْتَأْذَنَ لِي، فَدَخَلْتُ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَشْرَبَتِهِ فِيهَا حَصِيرٌ وَأَهَبٌ مُعَلَّقَةٌ، وَقَدْ أَفْضَى لِجَنْبِهِ إِلَى الْحَصِيرِ فَأَثَّرَ الْحَصِيرُ فِي جَنْبِهِ، وَتَحْتَ رَأْسِهِ وِسَادَةٌ مِنْ أَدَمٍ مَحْشُوَّةٌ لِيفًا، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ بَكَيْتُ، فَقَالَ:" مَا يُبْكِيكَ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَارِسُ وَالرُّومُ يَضْطَجِعُ أَحَدُهُمْ فِي الدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ فَقَالَ:" إِنَّهُمْ عُجِّلَتْ لَهُمْ طَيِّبَاتُهُمْ، وَالْآخِرَةُ لَنَا" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شَأْنُكَ؟ فَإِنِّي تَرَكْتُ النَّاسَ يَمُوجُ بَعْضُهُمْ فِي بَعْضٍ، فَعَنْ خَبَرٍ أَتَاكَ، فَقَالَ: أَعْتَزِلْهُنَّ فَقَالَ:" لَا وَلَكِنْ كَانَ بَيْنِي وَبَيْنَ أَزْوَاجِي شَيْءٌ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا أَدْخُلُ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا" ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى النَّاسِ فَقُلْتُ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ ارْجِعُوا فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ شَيْءٌ فَأَحَبَّ أَنْ يَعْتَزِلَ.
ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ: يَا بُنَيَّةُ أَتُكَلِّمِينَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَغِيظِينَهُ وَتَغَارِينَ عَلَيْهِ؟ فَقَالَتْ: لَا أُكَلِّمُهُ بَعْدُ بِشَيْءٍ يَكْرَهُهُ، ثُمَّ دَخَلْتُ عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ، وَكَانَتْ خَالَتِي، فَقُلْتُ لَهَا كَمَا قُلْتُ لِحَفْصَةَ فَقَالَتْ: عَجَبًا لَكَ يَا عُمَرُ بْنَ الْخَطَّابِ كُلُّ شَيْءٍ تَكَلَّمْتَ فِيهِ حَتَّى تُرِيدَ أَنْ تَدْخُلَ بَيْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِ، وَمَا يَمْنَعُنَا أَنْ نَغَارَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَزْوَاجُكُمْ يَغَرْنَ عَلَيْكُمْ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: (يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَأُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيلًا) حَتَّى فَرَغَ مِنْهَا.
قُلْتُ: لِعُمَرَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں چاہتا تھا کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کروں: ”اگر ان دونوں نے اس بارے میں ایک دوسرے کی اعانت کی“۔ لیکن میں ان سے ہیبت زدہ تھا یہاں تک کہ میں ان کے ساتھ حج کرنے کے لئے گیا میں نے سوچا کہ اگر میں نے اس حج کے دوران ان سے دریافت نہ کیا، تو پھر ان سے کبھی نہیں پوچھ سکوں گا، جب ہم نے حج مکمل کر لیا تو میں ایک مرتبہ ان کے پاس پہنچا وہ اس وقت ”مر“ کے نشیبی حصے میں موجود تھے اور قضائے حاجت کے لئے پیچھے رہ گئے تھے انہوں نے فرمایا: اے اللہ کے رسول کے چچازاد! تمہیں خوش آمدید ہے تمہیں کیا کام ہے میں نے کہا: ایک چیز ہے جس کے بارے میں، میں آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا اے امیر المؤمنین! لیکن میں آپ سے ہیبت زدہ بھی تھا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جو چاہو اس کے بارے میں دریافت کرو کیونکہ ہمیں بھی کسی چیز کا اس وقت تک علم نہیں ہوا جب تک ہم نے اسے سیکھا نہیں میں نے کہا: آپ مجھے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بتائیے ”اگر ان دونوں نے“ ان دونوں خواتین سے مراد کون ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم کسی ایسے شخص سے دریافت نہیں کرو گے، جو اس بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتا ہو جب ہم لوگ مکہ میں رہا کرتے تھے، تو ہم میں سے کوئی ایک شخص اپنی بیوی کے ساتھ کلام نہیں کیا کرتا تھا وہ عورت گھر کی نوکرانی ہوتی تھی جب آدمی کو اس سے حاجت ہوتی تھی، تو اس کے پاس آ کر اپنی حاجت پوری کر لیتا تھا جب ہم لوگ مدینہ منورہ آئے، تو ہماری بیویوں نے انصار کی خواتین سے سیکھنا شروع کیا انہوں نے ہمارے ساتھ بات چیت کرنا اور ہمیں جواب دینا شروع کر دیا میں نے ایک مرتبہ لڑکوں کو کوئی کام کہا: تو میری بیوی نے کہا: بلکہ آپ اس کو اس اس طرح کر لیں میں چھڑی لے کر اس کی طرف بڑھا میں نے وہ چھڑی اسے ماری، تو اس نے کہا: اے خطاب کے صاحبزادے! آپ پر حیرت ہوتی ہے آپ یہ چاہتے ہیں آپ کے ساتھ کلام نہ کیا جائے حالانکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کلام کر لیتی ہیں میں نکلا اور میں حفصہ کے پاس آیا اور میں نے کہا: اے میری بیٹی! تم اس بات کا دھیان رکھنا کہ تم اللہ کے رسول کے ساتھ کلام نہ کرنا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی چیز نہ مانگنا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ دینار ہوتے ہیں اور نہ درہم ہوتے ہیں جو وہ تمہیں دیں اگر تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہو یہاں تک کہ اگر سر میں لگانے کے لئے تیل کی بھی ضرورت ہو، تو تم مجھے کہہ دینا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کی نماز پڑھتے تھے، تو آپ جائے نماز پر تشریف فرما رہتے تھے اور لوگ آپ کے ارد گرد بیٹھ جاتے تھے اور سورج طلوع ہونے تک تشریف فرما رہتے تھے پھر اپنی ازواج میں سے ایک ایک خاتون کے پاس تشریف لے جاتے تھے انہیں سلام کرتے تھے انہیں دعا دیتے تھے اور جس خاتون کی مخصوص باری کا دن ہوتا تھا ان کے ہاں ٹھہر جایا کرتے تھے ایک مرتبہ سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا کو طائف سے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) مکہ سے شہد کی شیشی تحفے کے طور پر دی گئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اندر تشریف لائے، اور انہیں سلام کیا، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو روک لیا اور آپ کو شہد کھانے کے لئے یا پینے کے لئے دیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بات پر حیرانگی ہوئی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں کیوں ٹھہرے ہیں انہوں نے اپنی حبشی کنیز جس کا نام خضراء تھا اس سے یہ کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حفصہ کے پاس جائیں، تو تم اس کے گھر جانا اور اس بات کا جائزہ لینا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کرتے ہیں اس کنیز نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو اس بارے میں بتایا کہ وہاں شہد پیتے ہیں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ساتھی خواتین (یعنی دیگر ازواج مطہرات) کو پیغام بھیجا اور انہیں اس بارے میں بتایا اور یہ کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے پاس تشریف لائیں، تو تم نے یہ کہنا ہے ہمیں آپ سے مغافیر کی بو آ رہی ہے پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا آپ نے آج کوئی چیز کھائی ہے مجھے آپ سے مغافیر کی بو آ رہی ہے راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو شدید ناپسند کرتے تھے کہ آپ سے کسی چیز کی بو محسوس ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ، تو صرف شہد تھا اللہ کی قسم! میں اسے کبھی نہیں کھاؤں گا راوی کہتے ہیں: یہاں تک کہ جب سیدہ حفصہ کی مخصوص باری کا دن آیا تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے اپنے والد سے ایک کام ہے میرا خرچ ان کے پاس موجود ہے اگر آپ مجھے اجازت دیں، تو میں ان کے پاس چلی جاتی ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو اجازت دیدی پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کنیز ماریہ کو پیغام بھیجا وہ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں آ گئیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کیا اسی دوران سیدہ حفصہ واپس آ گئیں، تو انہوں نے دروازے کو بند پایا وہ دروازے کے پاس بیٹھ گئیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، تو آپ ”فرع“ تھے اور آپ کا پسینہ ٹپک رہا تھا، سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا رونے لگیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہی ہو؟ انہوں نے عرض کی: آپ نے مجھے اسی مقصد کے لئے اجازت دی تھی کہ آپ اپنی کنیز کو میرے گھر لے آئیں اور پھر میرے بستر پر اس کے ساتھ وظیفہ زوجیت ادا کریں آپ نے دیگر ازواج میں سے کسی کے ساتھ ایسا نہیں کرنا تھا اللہ کی قسم! یا رسول اللہ! آپ کے لئے ایسا کرنا درست نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! تم ٹھیک نہیں کہہ رہی ہو کیا وہ میری کنیز نہیں ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے میرے لئے حلال قرار دیا ہے میں تمہیں گواہ بنا کر یہ کہتا ہوں کہ وہ مجھ پر حرام ہے، اور میں اس کے ذریعے تمہاری رضامندی حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن تم اس بات کا دھیان رکھنا کہ دیگر ازواج میں سے کسی خاتون کو اس بارے میں نہ بتانا یہ بات تمہارے پاس امانت ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے، تو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے اپنے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے درمیان والی دیوار کو کھٹکھٹایا اور کہا: تم خوشخبری سنو اللہ کے رسول نے اپنی کنیز کو حرام قرار دیدیا ہے، اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس کے حوالے سے راحت نصیب کر دی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے یہ، تو شک ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کنیز کی وجہ سے پریشان ہو جائیں گے، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے نبی! تم اس چیز کو کیوں حرام قرار دیتے ہو جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے حلال قرار دی ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور اگر تم دونوں ان کے خلاف ایک دوسرے کی اعانت کرو“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو اس سے مراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا ہیں لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ یہ دونوں خواتین ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں چھپاتی تھیں۔ (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) انصار سے تعلق رکھنے والا میرا ایک بھائی تھا جب میں (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) موجود ہوتا اور وہ زمینوں وغیرہ پر گیا ہوتا تو میں اُسے وہ چیزیں بیان کر دیتا تھا جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہوتی تھیں اور جب میں کام کے سلسلے میں غیر موجود ہوتا تھا تو وہ مجھے بیان کر دیتا تھا ایک دن وہ میرے پاس آیا ہم ان دنوں جبلہ بن ایہم غسانی کے حوالے سے اندیشے کا شکار تھے اس نے کہا: آپ کو پتہ نہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا: کیا ہوا ہے شاید جبلہ بن ایہم عنسانی آنے والا ہے اس نے کہا: جی نہیں اس سے بھی زیادہ پریشانی والی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز ادا کی اور پہلے کی طرح تشریف فرما نہیں ہوئے، اور اپنے عام معمول کے مطابق اپنی ازواج کے پاس بھی تشریف نہیں لے گئے آپ نے بالا خانے میں علیحدگی اختیار کر لی ہے، اور لوگوں کو پریشان چھوڑ دیا ہے انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا معاملہ ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں آیا لوگ مسجد میں پریشان تھے انہیں سمجھ نہیں آ رہی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے لوگو! جیسے تم ہو ویسے ہی رہو پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بالا خانے میں موجود تھے آپ کے لئے ایک سیڑھی بنائی گئی تھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس پر چڑھے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیاہ فام غلام سے جو دربان کے فرائض سر انجام دے رہا تھا اس سے یہ کہا: عمر بن خطاب کے لئے اجازت مانگو اس نے میرے لیے اجازت مانگی میں اندر آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت بالا خانے میں موجود تھے جس میں ایک چٹائی تھی اور کچھ کھالیں لٹکی ہوئی تھیں چٹائی کا نشان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر لگ گیا تھا آپ کے سر کے نیچے چمڑے کا بنا ہوا تکیہ تھا جس میں پتے بھرے ہوئے تھے جب میں نے آپ کو اس حال میں دیکھا تو میں رو پڑا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم کیوں رو رہے ہو؟ میں نے عرض کی: اہل فارس اور اہل روم دیباج اور حریر پر لیٹتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کی پاکیزہ چیزیں انہیں جلدی (یعنی دنیا میں) دیدی گئیں اور ہمیں آخرت میں ملیں گی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ کا کیا معاملہ ہے میں نے لوگوں کو پریشان چھوڑا ہے کہ وہ اس بات کے منتظر ہیں کہ آپ کی طرف سے کوئی اطلاع ملے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے ان خواتین کے ساتھ علیحدگی اختیار کر لی ہے (شاید یہاں یہ الفاظ ہونے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آپ سے دریافت کیا: کیا آپ نے انہیں طلاق دیدی ہے؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ میرے اور میری ازواج کے درمیان کچھ ناراضگی ہے، تو میں نے اس بات کو پسند کیا کہ میں ایک ماہ تک ان کے پاس نہیں جاؤں گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نکل کر لوگوں کے پاس آیا میں نے کہا: اے لوگو! تم لوگ واپس چلے جاؤ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج کے درمیان کوئی معاملہ ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے علیحدہ رہنے کو پسند کیا ہے پھر میں حفصہ کے پاس آیا اور میں نے کہا: اے میری بیٹی! کیا تم اللہ کے رسول کے ساتھ کلام کرتی ہو (یعنی انہیں جواب دیتی ہو) اور ان کے سامنے غصے کا اظہار کرتی ہو اور مزاج کی شدت کا اظہار کرتی ہو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کبھی کوئی ایسی بات نہیں کروں گی جو آپ کو ناپسند ہو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، پھر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا جو میری خالہ لگتی تھیں میں نے ان سے بھی وہی بات کہی جو میں نے حفصہ سے کہی تھی، تو انہوں نے کہا: اے عمر بن خطاب! تم پر حیرانگی ہوتی ہے تم ہر چیز کے بارے میں بات شروع کر دیتے ہو، یہاں تک کہ اب تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ کے رسول اور ان کی ازواج کے درمیان بھی دخل دو ہم کیوں اللہ کے رسول کو غصہ کر کے نہ دکھائیں جبکہ تم لوگوں کی بیویاں بھی تم لوگوں کو غصہ کر کے دکھاتی ہیں، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”اے نبی تم اپنی ازواج سے فرما دو کہ اگر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زینت کا ارادہ رکھتی ہو، تو آگے آؤ میں تمہیں ساز و سامان دیتا ہوں، اور تمہیں مناسب طریقے سے الگ کر دیتا ہوں“۔ یہاں تک کہ آپ اس سے فارغ ہوئے (یعنی آپ نے یہ پوری آیت تلاوت کی)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں بہت زیادہ اختصار کے ساتھ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں یہ ثقہ اور مامون ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7832]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں یہ ثقہ اور مامون ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7832]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7833
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ إِيلَاءُ الْجَاهِلِيَّةِ السَّنَةَ وَالسَّنَتَيْنِ، ثُمَّ وَقَّتَ اللَّهُ الْإِيلَاءَ، فَمَنْ كَانَ إِيلَاؤُهُ دُونَ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ فَلَيْسَ بِإِيلَاءٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: زمانہ جاہلیت کا ایلاء ایک یا دو سال کے لئے ہوتا تھا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے لئے مدت متعین کر دی، تو جس شخص کا ایلاء چار ماہ سے کم ہو گا وہ ایلا نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7833]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11356)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7834
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِي الَّذِي يُولِي مِنِ امْرَأَتِهِ:" إِنْ شَاءَ رَاجَعَهَا فِي الْأَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ، فَإِنْ هُوَ عَزَمَ الطَّلَاقَ فَعَلَيْهَا مَا عَلَى الْمُطَلَّقَةِ مِنَ الْعِدَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں یہ فرمایا ہے جو اپنی بیوی سے ایلاء کرتا ہے کہ اگر وہ شخص چاہے، تو چار ماہ میں اس عورت سے رجوع کر سکتا ہے، اور اگر وہ طلاق دینے کا پختہ ارادہ کر لیتا ہے، تو عورت پر عدت کے حوالے سے وہ چیز لازم ہو گی جو طلاق یافتہ عورت پر لازم ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7834]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7834]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7835
وَعَنِ إِبْرَاهِيمَ أَنَّ رَجُلًا - يُقَالُ لَهُ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ - آلَى مِنِ امْرَأَتِهِ، فَمَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا، ثُمَّ جَامَعَهَا بَعْدَ الْأَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ وَلَا يَذْكُرُ يَمِينَهُ، فَأَتَى عَلْقَمَةَ بْنَ قَيْسٍ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَأَتَيَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَاهُ، فَقَالَ: قَدْ بَانَتْ مِنْكَ، فَاخْطِبْهَا إِلَى نَفْسِهَا، فَخَطَبَهَا إِلَى نَفْسِهَا وَأَصْدَقَهَا رِطْلًا مِنْ فِضَّةٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ ؛ إِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ ؛ إِبْرَاهِيمُ لَمْ يُدْرِكِ ابْنَ مَسْعُودٍ.
ابراہیم بیان کرتے ہیں: ایک شخص جس کا نام عبداللہ بن انیس تھا اس نے اپنی بیوی کے ساتھ ایلاء کر لیا اس شخص کے اس عورت کے ساتھ صحبت کرنے سے پہلے چار ماہ گزر گئے پھر چار ماہ گزرنے کے بعد اس شخص نے اس عورت کے ساتھ صحبت کر لی اسے اپنی قسم یاد نہیں تھی پھر وہ علقمہ بن قیس کے پاس آیا اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی وہ دونوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ عورت تم سے بائنہ ہو چکی ہے اب تم اس عورت کو نئے سرے سے شادی کا پیغام دو اس شخص نے اس عورت کو نئے سرے سے شادی کا پیغام دیا اور اسے چاندی کا ایک رطل کے طور پر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یہ سند منقطع ہے، کیونکہ ابراہیم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7835]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ یہ سند منقطع ہے، کیونکہ ابراہیم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9640)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7836
وَعَنْ وَبْرَةَ عَنْ رَجُلٍ مِنْهُمْ قَالَ: آلَى مِنِ امْرَأَتِهِ عَشَرَةَ أَيَّامٍ فَسَأَلَ عَنْهَا ابْنَ مَسْعُودٍ فَقَالَ: إِنْ مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَهُوَ إِيلَاءٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
وبرہ، اپنے خاندان کے ایک شخص کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ دس دن کے لئے ایلاء کیا انہوں نے اس بارے میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: جب چار ماہ گزر جائیں، تو وہ ایلاء ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7836]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9637)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7837
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ أَنَّ ابْنَ عَمٍّ لَهُ آلَى مِنِ امْرَأَتِهِ عَشَرَةَ أَيَّامٍ، ثُمَّ خَرَجَ، فَقَدِمَ وَقَدْ مَضَتْ أَرْبَعَةُ أَشْهُرٍ فَوَقَعَ بِأَهْلِهِ، فَلَقِيَ رُجَلًا فَذَكَّرَهُ يَمِينَهُ، فَأَتَى ابْنَ مَسْعُودٍ فَسَأَلَهُ، فَأَحْلَفَهُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا عَلِمْتُ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى امْرَأَتِهِ فَأَحْلَفَهَا بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا عَلِمَتْ، ثُمَّ أَمَرَهُ فَخَطَبَهَا إِلَى نَفْسِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَ [ وَبَرَةُ بْنُ ] عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَ [ وَبَرَةُ بْنُ ] عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَلَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ مُدَلِّسٌ.
عبدالرحمن بن اسود بیان کرتے ہیں: ان کے ایک چازاد نے اپنی بیوی سے دس دن کے لئے ایلاء کر لیا پھر وہ کہیں۔ چلا گیا جب وہ واپس آیا تو اس دوران چار ماہ گزر چکے تھے اس نے اس دوران اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی پھر اس کی ملاقات ایک شخص سے ہوئی اس شخص نے اسے اس کی قسم یاد دلوائی، تو وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس سے حلف لیا کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا پھر انہوں نے اس کی بیوی کو پیغام بھیجا اور اس سے بھی اللہ کے نام کا حلف لیا کہ اسے بھی اس بارے میں علم نہیں تھا پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس عورت کو نئے سرے سے شادی کا پیغام دے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور وبرہ بن عبدالرحمن نامی شخص نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور لیث بن ابوسلیم نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7837]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور وبرہ بن عبدالرحمن نامی شخص نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور لیث بن ابوسلیم نامی راوی مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7837]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9196)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع