الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ مَتَى تَحِلُّ الْمَبْتُوتَةُ .
طلاق بتہ والی عورت کب حلال ہوتی ہے؟
حدیث نمبر: 7798
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْعُسَيْلَةُ: الْجِمَاعُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْمَكِّيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ بِغَيْرِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْمَكِّيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ بِغَيْرِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: عسیلہ (شہد چکھنے) سے مراد صحبت کرنا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبدالملک مکی ہے میں اس سے اس حدیث کے علاوہ (کسی اور روایت کے حوالے سے) واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7798]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (62/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23810»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7799
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَ أَبِي يَعْلَى عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِنَّمَا عَنَى بِالْعُسَيْلَةِ النِّكَاحَ..
امام ابویعلیٰ کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لفظ ”عسیلہ“ کے ذریعے نکاح مراد لیا تھا (یعنی شہد سے مراد صحبت کرنا ہے)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7799]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4813)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
11. بَابُ التَّخْيِيرِ .
اختیار دینا
حدیث نمبر: 7800
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ خَيَّرَ نِسَاءَهُ كَانَتِ الَّتِي اخْتَارَتْ نَفْسَهَا امْرَأَةً مِنْ بَنِي هِلَالٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب اپنی ازواج کو (علیحدگی کا اختیار دیا تھا) تو جس خاتون نے اپنی ذات (یعنی علیحدگی) کو اختیار کیا تھا وہ بنوہلال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن عمر عمری ہے ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اور امام ترمذی کہتے ہیں: یہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7800]

ضعیف جداً
12. بَابُ تَخْيِيرِ الْأَمَةِ إِذَا عُتِقَتْ وَهِيَ تَحْتَ الْعَبْدِ .
کنیز جب آزاد ہو جائے، اور وہ کسی غلام کی بیوی ہو تو اسے (شوہر سے علیحدگی) کا اختیار دینا
حدیث نمبر: 7801
عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: سَمِعْتُ رِجَالًا يَتَحَدَّثُونَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا عُتِقَتِ الْأَمَةُ فَهِيَ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَطَأْهَا، إِنْ شَاءَتْ فَارَقَتْهُ وَإِنْ وَطِئَهَا فَلَا خِيَارَ لَهَا، وَلَا تَسْتَطِيعُ فِرَاقَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ مُتَّصِلًا هَكَذَا وَمُرْسَلًا مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ، وَفِي الْمُتَّصِلِ الْفَضْلُ بْنُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، وَهُوَ مَسْتُورٌ وَابْنُ لَهِيعَةَ حَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

عمرو بن امیہ بیان کرتے ہیں: میں نے کچھ افراد کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ جب کسی کنیز کو آزاد کر دیا جائے، تو اسے اختیار ہو گا، جب تک اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت نہیں کرتا اگر وہ چاہے گی، تو شوہر سے علیحدگی اختیار کر لے گی اگر شوہر نے اس کے ساتھ صحبت کر لی، تو پھر عورت کے لئے اختیار نہیں رہے گا پھر وہ شوہر سے علیحدگی اختیار نہیں کر سکے گی۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح متصل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور ایک سند کے حوالے سے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ متصل روایت کی سند میں ایک راوی فضل بن عمرو بن امیہ ہے، اور وہ مستور ہے، اور ایک راوی ابن لہیعہ ہے جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7801]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (378/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16183، 22697»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7802
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ يُسَمَّى مُغِيثًا قَالَ: فَكُنْتُ أَرَاهُ يَتْبَعُهَا فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ يَعْصِرُ عَيْنَيْهِ، قَالَ: فَقَضَى فِيهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعَ قَضِيَّاتٍ: قَضَى أَنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَخَيَّرَهَا وَأَمَرَهَا أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّةَ الْحُرَّةِ، قَالَ: وَتَصَدَّقَ عَلَيْهَا بِصَدَقَةٍ فَأَهْدَتْ مِنْهَا إِلَى عَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" هُوَ عَلَيْهَا صَدَقَةٌ وَإِلَيْنَا هَدِيَّةٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے شوہر ایک غلام تھے جن کا نام مغیث تھا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے انہیں دیکھا کہ وہ مدینہ منورہ کی گلیوں میں اس خاتون کے پیچھے جا رہے تھے اور ان کی آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کے بارے میں چار فیصلے دیے تھے آپ نے یہ فیصلہ دیا تھا کہ ولاء کا حق آزاد کرنے والے کو ملتا ہے آپ نے اس خاتون کو اختیار دیا تھا، اور اسے یہ ہدایت کی تھی کہ وہ آزاد عورت کی مانند عدت گزارے گی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: کہ ایک مرتبہ اس خاتون کو صدقہ کے طور پر کوئی چیز دی گئی اس نے اس چیز میں سے کچھ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو تحفے کے طور پر دیدیا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ اس کے لئے صدقہ تھا، اور ہمارے لئے ہدیہ کے طور پر ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7802]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7802]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (2542,3405)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1156، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2232، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2538، 3395، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11826»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7803
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَرَادَتْ عَائِشَةُ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَتَعْتِقَهَا فَقَالَ مَوَالِيهَا: لَا، إِلَّا أَنْ تَجْعَلِي لَنَا الْوَلَاءَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اشْتَرِيهَا فَأَعْتِقِيهَا" فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا بَالُ أَقْوَامٍ يَشْتَرِطُونَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ، إِنَّ مَنِ اشْتَرَطَ شَرْطًا لَيْسَ فِي كِتَابِ اللَّهِ فَهُوَ بَاطِلٌ".
قَالَ: وَكَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ يُدْعَى مُغِيثًا لِبَنِي الْمُغِيرَةِ، وَجَعَلَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخِيَارَ.
قَالَ: وَحَدَّثَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَعَلَ عِدَّتَهَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ ارادہ کیا کہ سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو خرید کر اسے آزاد کر دیں، تو اس کے آقاؤں نے کہا: جی نہیں آپ کو ولاء کا حق ہمارے لئے رہنے دینا ہو گا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے خرید کر اسے آزاد کر دو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کا کیا معاملہ ہے وہ ایسی شرائط طے کرتے ہیں جن کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہیں ہے جو شخص کوئی ایسی شرط طے کرے جس کی اجازت اللہ کی کتاب میں نہ ہو، تو وہ (شرط) باطل (یعنی کالعدم) شمار ہو گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: وہ خاتون ایک غلام کی بیوی تھی جن کا نام مغیث تھا وہ بنومغیرہ کے غلام تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو اختیار دیا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ بات بیان کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کی عدت آزاد عورت کی عدت کی مانند قرار دی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7803]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7803]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11744)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 7804
وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ: أُخْبِرْتُ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنْ عُتِقَتْ عِنْدَ عَبْدٍ فَلَمْ تَعْلَمْ أَنَّ لَهَا الْخِيَارَ، وَلَمْ تَخْتَرْ حَتَّى عُتِقَ زَوْجُهَا أَوْ حَتَّى يَمُوتَ أَوْ تَمُوتَ تَوَارَثَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ - وَاللَّهُ تَعَالَى أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ، وَهُوَ الْكَرِيمُ الْوَهَّابُ، وَهُوَ مُعْتِقُ الرِّقَابِ وَفَاتِحُ الْأَبْوَابِ.

ابن جریج بیان کرتے ہیں: مجھے یہ بات بتائی گئی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اگر کنیز کسی غلام کی بیوی ہو اور اسے آزاد کر دیا جائے، اور کنیز کو یہ علم نہ ہو کہ اس کو علیحدگی کا اختیار کا ہے، اور پھر وہ (علیحدگی کو) اختیار نہ کرے یہاں تک کہ اس کے شوہر کو آزاد کر دیا جائے یا اس کا شوہر انتقال کر جائے یا وہ کنیز انتقال کر جائے (تو ان تمام صورتوں میں) وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث بنیں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں باقی اللہ تعالیٰ درست بات کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے وہ کرم کرنے والا ہے بہت عطا کرنے والا ہے گردنوں کو آزاد کروانے والا ہے دروازوں کو کھولنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7804]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9680)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7805
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الْأَمَةِ تُبَاعُ وَلَهَا زَوْجٌ قَالَ: بَيْعُهَا طَلَاقُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ إِبْرَاهِيمَ لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کنیز کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: اگر اسے فروخت کر دیا جائے، اور اس کا شوہر موجود ہو، تو وہ فرماتے ہیں: اس کو فروخت کرنا اس کی طلاق شمار ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابراہیم نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7805]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9682 و 9683)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
13. بَابُ الْعِدَّةِ .
عدت کا بیان
حدیث نمبر: 7806
عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (وَأُولَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ) لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا أَوِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا؟ قَالَ:" لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلَاثًا وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَاحِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَفِيهِ الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَاحِ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اور حاملہ عورتوں کی عدت ختم ہونے کی مدت یہ ہے کہ وہ اپنے حمل کو جنم دیدیں“۔ (میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا:) یہ حکم تین طلاق یافتہ عورت کے لئے ہے؟ یا بیوہ کے لئے ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تین طلاق یافتہ عورت کے لئے بھی ہے، اور بیوہ کے لئے بھی ہے۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7806]
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مثنی بن صباح ہے، جسے ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7806]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (116/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20605»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7807
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: نَازَعَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فِي الْمُتَوَفَّى عَنْهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَقُلْتُ: تُزَوَّجُ إِذَا وَضَعَتْ، فَقَالَتْ أُمُّ الطُّفَيْلِ أُمُّ وَلَدِي لِعُمَرَ وَلِي: قَدْ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ أَنْ تَنْكِحَ إِذَا وَضَعَتْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ لَمْ يُدْرِكْ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ بُسْرَ بْنَ سَعِيدٍ لَمْ يُدْرِكْ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا بیوہ حاملہ عورت کے بارے میں مجھ سے اختلاف ہو گیا میں نے کہا: جب وہ بچے کو جنم دے گی، تو اس کی شادی کی جا سکتی ہے، تو میری اُم ولد ام طفیل نے مجھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سبیعہ اسلمیہ کو یہ ہدایت کی تھی جب سبیعہ اسلمیہ نے بچے کو جنم دیدیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ ہدایت کی تھی کہ وہ نکاح کر لے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے، البتہ بسر بن سعید نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7807]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے، البتہ بسر بن سعید نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7807]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (375/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26567»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع