🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. بَابُ مُتْعَةِ الطَّلَاقِ .
طلاق کے ساتھ سازوسامان دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7788
وَعَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ قَالَ: كَانَتْ عَائِشَةُ بِنْتُ خَلِيفَةَ الْخَثْعَمِيَّةُ عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فَلَمَّا أُصِيبَ عَلِيٌّ وَبُويِعَ لِلْحَسَنِ بِالْخِلَافَةِ دَخَلَ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: لِيَهْنِكَ الْخِلَافَةُ، فَقَالَ لَهَا: أَتُظْهِرِينَ الشَّمَاتَةَ بِقَتْلِ عَلِيٍّ، انْطَلِقِي فَأَنْتَ طَالِقٌ ثَلَاثًا، فَتَقَنَّعَتْ بِسَلَعٍ لَهَا، وَجَلَسَتْ فِي نَاحِيَةِ الْبَيْتِ وَقَالَتْ: أَمَا وَاللَّهِ مَا أَرَدْتُ مَا ذَهَبْتَ إِلَيْهِ، فَأَقَامَتْ حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا، ثُمَّ تَحَوَّلَتْ عَنْهُ، فَبَعَثَ إِلَيْهَا بِبَقِيَّةٍ بَقِيَتْ لَهَا مِنْ صَدَاقِهَا عَلَيْهِ وَبِمُتْعَةٍ عَشَرَةِ آلَافٍ فَلَمَّا جَاءَهَا الرَّسُولُ بِذَلِكَ قَالَتْ:
مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ.
فَلَمَّا رَجَعَ الرَّسُولُ إِلَى الْحَسَنِ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَتْ بَكَى الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَقَالَ: لَوْلَا أَنِّي سَمِعْتُ جَدِّي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّي أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا عِنْدَ الْأَقْرَاءِ أَوْ طَلَّقَهَا ثَلَاثًا مُبْهَمَةً، لَمْ تَحِلَّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ" لَرَاجَعْتُهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي رِجَالِهِ ضَعْفٌ، وَقَدْ وُثِّقُوا.
سوید بن غفلہ بیان کرتے ہیں: عائشہ بنت خلیفہ خثعمیہ، سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں، جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، اور سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت کے لئے بیعت کر لی گئی اس کے بعد وہ اس خاتون کے پاس تشریف لائے، تو انہوں نے کہا: آپ کو خلافت کی مبارک ہو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے اس خاتون سے کہا: کیا تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالے سے شماتت ظاہر کر رہی ہو تم چلی جاؤ تمہیں تین طلاقیں ہیں، تو اس خاتون نے چادر اوڑھی اور گھر کے کونے میں بیٹھ گئیں، اس خاتون نے کہا: اللہ کی قسم! میں نے وہ مراد نہیں لی تھی جس کی طرف آپ گئے ہیں پھر وہ عورت ٹھہری رہی یہاں تک کہ جب اس کی عدت ختم ہو گئی، تو وہ ان کے گھر سے چلی گئیں اس خاتون کا جتنا مہر باقی تھا وہ امام حسن رضی اللہ عنہ نے اس کی طرف بھیجوایا اور ساز و سامان کے طور پر دس ہزار (درہم یا دینار) بھی بھجوائے، جب قاصد اس خاتون کے پاس وہ چیزیں لے کے آیا تو اس خاتون نے کہا: ”جدا ہونے والے محبوب کے مقابلے میں یہ تھوڑا سا ساز و سامان ہے“۔ جب قاصد سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے پاس واپس گیا اور خاتون کی بات کے بارے میں بتایا تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ رو پڑے اور فرمایا اگر میں نے اپنے نانا اللہ کے رسول کو (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اگر میں نے اپنے والد کو میرے نانا کے حوالے سے
یہ روایت بیان کرتے ہوئے نہ سنا ہوتا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص قروء کے وقت اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدے یا تین مبہم طلاقیں دیدے، تو وہ عورت اس کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک کسی دوسرے کے ساتھ شادی (کرنے کے بعد بیوہ یا طلاق یافتہ نہیں ہو جاتی“۔ (امام حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر ایسا نہ ہوتا) تو میں نے اس عورت سے رجوع کر لینا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2757)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2757»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7789
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: مَتَّعَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - امْرَأَةً بِعِشْرِينَ أَلْفًا فَلَمَّا أَتَيْتُ بِهَا وَوَضَعْتُهَا بَيْنَ يَدَيْهَا قَالَتْ:
مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ..
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے اپنے اہلیہ کو بیس ہزار (درہم یا دینار) متاع کے طور پر دیے جب میں وہ لے کر اس خاتون کے پاس آیا اور انہیں اس خاتون کے سامنے رکھا تو اس نے کہا: ”جدا ہونے والے محبوب کے مقابلے میں یہ سب کچھ تھوڑا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7789]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2562)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7790
وَفِي رِوَايَةٍ: مَتَّعَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - امْرَأَتَيْنِ بِعِشْرِينَ أَلْفًا وَزِقَاقٍ مِنْ عَسَلٍ فَقَالَتْ إِحْدَاهُمَا: وَأَرَاهَا حُنَيْفَةَ: مَتَاعٌ قَلِيلٌ مِنْ حَبِيبٍ مُفَارِقٍ..
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے متاع کے طور پر دو خواتین کو بیس ہزار (درہم یا دینار) دیے اور شہد کا ایک مٹکا دیا تو ان دو میں سے ایک نے یہ کہا: میرا یہ خیال ہے وہ خاتون حنیفہ تھیں ”کہ جدا ہونے والے محبوب کے مقابلے میں یہ ساز و سامان تھوڑا ہے۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2561)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. بَابُ مَتَى تَحِلُّ الْمَبْتُوتَةُ .
طلاق بتہ والی عورت کب حلال ہوتی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7791
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ كَانَتْ تَحْتَهُ امْرَأَةٌ فَطَلَّقَهَا ثَلَاثًا فَتَزَوَّجَهَا بَعْدَهُ رَجُلٌ فَطَلَّقَهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَتَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ؟ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا حَتَّى يَذُوقَ الْآخَرُ مَا ذَاقَ الْأَوَّلُ مِنْ عُسَيْلَتِهَا وَذَاقَتْ مِنْ عُسَيْلَتِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَمَاتَ عَنْهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُحَمَّدَ بْنَ دِينَارٍ الطَّاحِيَّ، وَقَدْ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَأَبُو زُرْعَةَ وَابْنُ حِبَّانَ، وَفِيهِ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا: جس کی بیوی ہوتی ہے، اور وہ اسے تین طلاقیں دیدیتا ہے اس کے بعد ایک مرد، اُس عورت سے شادی کر لیتا ہے، اور وہ اس کی رخصتی کروانے سے پہلے اس عورت کو طلاق دیدیتا ہے، تو کیا وہ عورت اپنے پہلے شوہر کے لئے حلال ہو جائے گی راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں! جب تک دوسرا شوہر اس عورت کے شہد کو نہیں چکھ لیتا جسے پہلے نے چکھا تھا، اور عورت مرد کے شہد کو نہیں چکھ لیتی“۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”دوسرا شوہر اس عورت کی رخصتی سے پہلے انتقال کر گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن دینار طاحی کا معاملہ مختلف ہے۔ ابوحاتم ابوزرعہ اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7791]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1505) اخرجه ابو يعلي فى المسند (4199) اخرجه احمد فى المسند (284/3)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2393»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7792
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رِفَاعَةَ بْنَ سِمْوَالٍ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ فَأَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ تَزَوَّجَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَمَا مَعَهُ إِلَّا مِثْلُ هَذِهِ وَأَوْمَأَتْ إِلَى هُدْبَةٍ مِنْ ثَوْبِهَا فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْرِضُ عَنْ كَلَامِهَا، ثُمَّ قَالَ لَهَا:" تُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ، لَا حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ، وَقَدْ رَوَاهُ مَالِكٌ فِي الْمُوَطَّأِ مُرْسَلًا، وَهُوَ هُنَا مُتَّصِلٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: رفاعہ بن سموال نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور بولی: یا رسول اللہ! عبدالرحمن نے میرے ساتھ شادی کر لی ہے، لیکن اس کا ساتھ صرف اس کی مانند ہے اس خاتون نے اپنے کپڑے کے کنارے کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کے کلام سے اعراض کیا اور پھر اس سے فرمایا تم یہ چاہتی ہو کہ تم رفاعہ کے پاس واپس چلی جاؤ؟ جی نہیں! ایسا اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک تم اس (یعنی اپنے دوسرے شوہر) کا شہد نہیں چکھ لیتی ہو اور وہ تمہارا شہد نہیں چکھ لیتا“۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں
یہ روایت امام مالک نے ”موطا“ میں مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور یہ روایت یہاں متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7792]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى السند (1504)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 1433، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1118، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3283، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1932، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25364، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1126، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2267»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7793
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ وَالْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ الْغُمَيْصَاءَ أَوِ الرُّمَيْصَاءَ جَاءَتْ تَشْكُو زَوْجَهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: إِنَّهُ لَا يَصِلُ إِلَيْهَا، قَالَ: فَقَالَ: كَذَبَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَفْعَلُ، وَلَكِنَّهَا تُرِيدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى زَوْجِهَا الْأَوَّلِ قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غمیصاء (راوی کو شک ہے یا شاید یہ الفاظ ہیں:) رمیصاء نامی خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنے شوہر کی شکایت کرنے کے لئے آئیں اس نے کہا: وہ شخص اس عورت کے ساتھ قربت نہیں کرتا ہے اس کے شوہر نے کہا: یا رسول اللہ! یہ جھوٹ بول رہی ہے میں ایسا کرتا ہوں لیکن یہ چاہتی کہ یہ اپنے پہلے شوہر کے پاس واپس چلی جائے راوی بیان کرتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ عورت اس شخص کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک (دوسرا شوہر) اس کا شہد نہیں چکھ لیتا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7793]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى السند (6718)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7794
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمُطَلَّقَةُ ثَلَاثًا لَا تَحِلُّ لِزَوْجِهَا الْأَوَّلِ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ وَيُخَالِطَهَا وَيَذُوقَ مِنْ عُسَيْلَتِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ بِمِثْلِ حَدِيثِ عَائِشَةَ، وَهُوَ بِنَحْوِ هَذَا، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس عورت کو تین طلاقیں دیدی گئی ہوں وہ اپنے پہلے شوہر کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک وہ دوسری شادی نہیں کر لیتی اور دوسرا شوہر اس کے ساتھ گھل مل کر اس کا شہد نہیں چکھ لیتا“۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ تاہم انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت کی مانند الفاظ نقل کیے ہیں اس کی مانند ہی ہے۔ امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7794]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4066) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13429)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13429»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7795
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتِ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ يُقَالُ لَهَا: تَمِيمَةُ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَطَلَّقَهَا فَتَزَوَّجَهَا رِفَاعَةُ مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ، ثُمَّ فَارَقَهَا فَأَرَادَتْ أَنْ تَرْجِعَ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا ذَاكَ مِنْهُ إِلَّا كَهُدْبَةِ ثَوْبِي هَذَا!! فَقَالَ:" وَاللَّهِ يَا تَمِيمَةُ لَا تَرْجِعِينَ إِلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَتَّى يَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ رَجُلٌ غَيْرُهُ"، قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ [ كَانَ ] قَدْ جَاءَنِي هِبَةً.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا تَسْمِيَتِهَا: تَمِيمَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: بنوقریظہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جس کا نام تمیمہ تھا وہ سیدنا عبدالرحمن بن زبیر رضی اللہ عنہما کی اہلیہ تھیں، انہوں نے اسے طلاق دیدی رفاعہ جن کا تعلق بنوقریظہ سے تھا انہوں نے اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی پھر انہوں نے اس خاتون سے علیحدگی کر لی اس خاتون نے دوبارہ عبدالرحمن بن زبیر کے پاس واپس جانے کا ارادہ کیا (یعنی دوبارہ اس کے ساتھ شادی کا ارادہ کیا) تو اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کا ساتھ (یعنی دوسرے شوہر کا ساتھ) میرے اس کپڑے کے کنارے کی طرح ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! اے تمیمہ تم عبدالرحمن کی طرف اس وقت تک واپس نہیں جا سکتی ہو جب تک اس کے علاوہ کوئی اور شخص (یعنی تمہارا دوسرا شوہر) تمہارا شہد نہیں چکھ لیتا اس خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میرے پاس ہبہ کے طور پر آیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں اس خاتون کا نام تمیمہ ذکر نہیں ہوا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7795]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25077، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2268، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7465»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7796
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الَّتِي تُطَلَّقُ ثَلَاثًا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا لَا تَحِلُّ لَهُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَاصِمَ بْنَ أَبِي النَّجُودِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ایسی خاتون کے بارے میں فرماتے ہیں: جس کی رخصتی سے پہلے اسے تین طلاقیں دیدی جاتی ہیں کہ وہ شوہر کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہو گی جب تک دوسری شادی نہیں کر لیتی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عاصم بن ابونجود کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7796]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9621)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7797
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: لَا يُحِلُّهَا لِزَوْجِهَا وَطْءُ سَيِّدِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ ابْنَ جُرَيْجٍ قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ عَاصِمٍ وَمَسْرُوقٍ وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، وَلَمْ يُسَمِّ مَنْ أَخْبَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرماتے ہیں: ایسی عورت کے آقا کا اس کے ساتھ صحبت کرنا اسے اس کے شوہر کے لئے حلال نہیں کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ ابن جریج یہ کہتے ہیں: مجھے عاصم، مسروق اور ابراہیم نخعی کے حوالے سے
یہ روایت بیان کی گئی ہے۔ انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا کہ جس نے انہیں
یہ روایت بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7797]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9708)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں