🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ غَسْلِ الْيَدِ مِنَ الطَّعَامِ .
کھانا کھانے کے بعد ہاتھ دھونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7954
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ، فَأَصَابَهُ شَيْءٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ وَهُوَ ثِقَةٌ وَقَدْ تَفَرَّدَ بِهِ كَمَا قَالَ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص رات گزارے اور اس کے ہاتھ میں گوشت کی بو موجود ہو اور پھر اسے کوئی چیز تکلیف پہنچائے، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دونوں میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف زبیر بن بکار کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے وہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہے جیسا کہ امام طبرانی نے یہ بات بیان کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7954]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2886)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7955
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ بَاتَ وَفِي يَدِهِ رِيحُ غَمَرٍ فَأَصَابَهُ وَضَحٌ فَلَا يَلُومَنَّ إِلَّا نَفْسَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص ایسی حالت میں رات گزارے کہ اس کے ہاتھ میں گوشت کی بو ہو اور پھر اسے کوئی برص نقصان پہنچا دے، تو وہ صرف اپنے آپ کو ملامت کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7955]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5435)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5435، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5437»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
29. بَابُ مَسْحِ الْيَدَيْنِ بِالْمِنْدِيلِ .
کپڑے کے ذریعے دونوں ہاتھ پونچھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7956
عَنِ الْحَكْمِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي طَعَامٍ فَسَأَلَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ خَادِمَ أَهْلِ الْبَيْتِ مِنْدِيلًا، فَنَاوَلَهُ ثَوْبَهُ فَمَسَحَ بِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَتَمَنْدَلْ بِثَوْبِ مَنْ لَا تَكْسُو".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانے میں شریک ہوئے حاضرین میں سے ایک صاحب نے اہل خانہ کے خادم سے رومال مانگا اس شخص نے اپنا کپڑا آگے کیا اس نے اس کے ذریعے اسے پونچھ لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایسے شخص کے کپڑے کو رومال کے طور پر استعمال نہ کرو جسے تم لباس نہیں پہناتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7956]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3191)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3191»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7957
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَمْسَحَ الرَّجُلُ بِثَوْبِ مَنْ لَا يَكْسُو.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ آدمی ایسے شخص کے کپڑے کے ذریعے ہاتھ پونچھے جسے وہ لباس نہ پہناتا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7957]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
30. بَابُ الذِّكْرِ وَالصَّلَاةِ بَعْدَ الطَّعَامِ .
کھانے کے بعد ذکر کرنا اور نماز پڑھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7958
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَذِيبُوا طَعَامَكُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ وَالصَّلَاةِ، وَلَا تَنَامُوا عَلَيْهِ فَتَقْسُوَ قُلُوبُكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ بَزِيعٌ أَبُو الْخَلِيلِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے کھانے کے بعد اللہ کا ذکر اور نماز شامل کیا کرو اور کھانا کھا کے فورا سو نہ جایا کرو، ورنہ تمہارے دل سخت ہو جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بزیع ابوخلیل ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7958]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
31. بَابُ قِلَّةِ الْأَكْلِ .
تھوڑا کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7959
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: أَكَلْتُ ثَرِيدَةً بِلَحْمٍ سَمِينٍ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَتَجَشَّأُ، فَقَالَ:" اكْفُفْ عَنَّا جُشَاءَكَ أَبَا جُحَيْفَةَ فَإِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ شَبَعًا فِي الدُّنْيَا أَطْوَلُهُمْ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
فَمَا أَكَلَ أَبُو جُحَيْفَةَ مِلْءَ بَطْنِهِ حَتَّى فَارَقَ الدُّنْيَا، كَانَ إِذَا تَغَدَّى لَا يَتَعَشَّى، وَإِذَا تَعَشَّى لَا يَتَغَدَّى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِأَسَانِيدَ، وَفِي أَحَدِ أَسَانِيدِ الْكَبِيرِ مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الْكُوفِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے بہت سے گوشت کا ثرید کھایا جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں ڈکار مار رہا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوحجیفہ! اپنے ڈکار ہم سے روک کے رکھو کیونکہ دنیا میں زیادہ سیر ہو کر کھانے والے قیامت کے دن زیادہ دیر بھوکے رہیں گے۔ (راوی بیان کرتے ہیں:) تو پھر سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ نے کبھی بھی پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا یہاں تک کہ وہ دنیا سے رخصت ہو گئے اگر وہ صبح کے وقت کچھ کھا لیتے تھے، تو شام کو نہیں کھاتے تھے، اور اگر وہ شام کو کھا لیتے تھے، تو صبح نہیں کھاتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ معجم کبیر کی اسانید میں سے ایک سند میں ایک راوی محمد بن خالد کوفی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7959]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (126/22)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8924»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7960
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍ [ وَ ] قَالَ: تَجَشَّأَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اقْصُرْ مِنْ جُشَائِكَ فَإِنَّ أَطْوَلَ النَّاسِ جُوعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشْبَعُهُمْ فِي الدُّنْيَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ مَسْعُودِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ڈکار لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنا ڈکار روک کے رکھو کیونکہ قیامت کے دن وہ لوگ سب سے زیادہ دیر تک بھوکے رہیں گے، جو دنیا میں زیادہ سیر ہوتے رہے ہوں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مسعود بن محمد کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7960]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3758»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7961
وَعَنِ اللَّجْلَاجِ قَالَ: مَا مَلَأْتُ بَطْنِي طَعَامًا مُنْذُ أَسْلَمْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آكُلُ حَسْبِي وَأَشْرَبُ حَسْبِي. يَعْنِي: قُوتِي.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُعَلَّى بْنُ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
لجلاج بیان کرتے ہیں: جب سے میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کیا ہے اس کے بعد کبھی میں نے پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا میں بنیادی ضرورت کا کھا لیتا ہوں، اور بنیادی ضرورت کاپی لیتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معلی بن ولید ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7961]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (218/19)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7962
وَعَنْ جَعْدَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى رَجُلًا عَظِيمَ الْبَطْنِ فَقَالَ بِأُصْبُعِهِ فِي بَطْنِهِ:" لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا لَكَانَ خَيْرًا لَكَ".
سیدنا جعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بڑے پیٹ والے شخص کو دیکھا تو اپنی انگلیاں اس کے پیٹ میں لگا کے فرمایا: اگر یہ اس کے علاوہ کسی اور میں ہوتا تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7962]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2184 و 2185) اخرجه احمد فى المسند (471/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18504»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7962M
وَفِي رِوَايَةٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى لَهُ رَجُلٌ رُؤْيَا، فَبَعَثَ إِلَيْهِ فَجَاءَ فَقَصَّهَا عَلَيْهِ، وَكَانَ عَظِيمَ الْبَطْنِ فَقَالَ بِأُصْبُعِهِ فِي بَطْنِهِ:" لَوْ كَانَ هَذَا فِي غَيْرِ هَذَا الْمَكَانِ لَكَانَ خَيْرًا لَكَ".
رَوَاهُ [ كُلُّهُ ] الطَّبَرَانِيُّ، وَرَوَاهُ أَحْمَدُ إِلَّا أَنَّهُ جَعَلَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ الَّذِي رَأَى الرُّؤْيَا لِلرَّجُلِ.
وَرِجَالُ الْجَمِيعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ أَبِي إِسْرَائِيلَ الْجُشَمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ایک روایت میں ہے کہ: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خواب دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلوا بھیجا۔ جب وہ آیا تو اس نے اپنا خواب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنایا، اور وہ شخص بڑے پیٹ والا (مؤٹا) تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی مبارک سے اس کے پیٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے (یا چھوتے ہوئے) فرمایا: ”اگر یہ (گوشت/چربی) اس کے علاوہ کسی اور جگہ (مثلاً اللہ کی راہ میں جہاد وغیرہ میں) ہوتا تو تمہارے لیے زیادہ بہتر ہوتا“۔
اس تمام روایت کو امام طبرانی رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، اور امام أحمد رحمہ اللہ نے بھی اسے روایت کیا ہے مگر ان کی روایت میں یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس شخص کے بارے میں خواب دیکھا تھا ؛ اور تمام سندوں کے راوی صحیح بخاری و مسلم کے راوی ہیں سوائے ابواسرائیل جشمی کے، اور وہ بھی ثقہ ہیں۔
[مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7962M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں