🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
40. بَابُ سَيِّدِ الْإِدَامِ، وَسَيِّدِ الشَّرَابِ .
سالنوں کے سردار اور مشروبات کے سردار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7983
عَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَيِّدُ الْإِدَامِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اللَّحْمُ، وَسَيِّدُ الشَّرَابِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ الْمَاءُ، وَسَيِّدُ الرَّيَاحِينِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ الْقَنَاعَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ عُبَيَّةَ الْقَطَّانُ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دنیا اور آخرت میں سالنوں کا سردار گوشت ہے، اور دنیا اور آخرت میں مشروبات کا سردار پانی ہے، اور دنیا اور آخرت میں راحت پہنچانے والی چیز قناعت ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن عبیہ قطان ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض راویوں کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7983]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7473»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
41. بَابُ أَكْلِ الطَّيِّبَاتِ .
پاکیزہ چیزیں کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7984
عَنْ رَاشِدِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ قَالَ: كَانَ لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ غُلَامٌ يَعْمَلُ لَهُ النَّقَانِقَ، وَيَطْبُخُ لَهُ لَوْنَيْنِ طَعَامًا، وَيَخْبِزُ لَهُ الْحُوَّارَى، وَيَعْجِنُهُ بِالسَّمْنِ..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرَاشِدٌ هَذَا لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ لَيْسَ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الْعَطَّارِ وَثَّقَهُ ابْنُ مُصَفَّى وَأَبُو دَاوُدَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
راشد بن ابوراشد بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ایک غلام تھا جو ان کے لئے نقانق (یعنی قیمے کے ساسیج) بناتا تھا، ان کے لئے دو مختلف قسم کے سالن پکاتا تھا، اور ان کے لئے حواری (پتلی روٹی) پکاتا تھا، وہ اس کا آٹا، گھی کے ذریعے گوندھتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ راشد نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں یحیی بن سعیدالعطار کو ابن مصفی نے اور امام ابوداؤد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7984]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (673)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
42. بَابُ مَا جَاءَ فِي اللَّحْمِ .
گوشت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7985
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ مِنَ الشَّاةِ سَبْعًا: الْمَرَارَةَ، وَالْمَثَانَةَ، وَالْحَيَاءَ، وَالذَّكَرَ، وَالْأُنْثَيَيْنِ، وَالْغُدَّةَ، وَالدَّمَ، وَكَانَ أَحَبُّ الشَّاةِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُقَدَّمَهَا.
قَالَ: وَأُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِطَعَامٍ فَأَقْبَلَ الْقَوْمُ يُلْقِمُونَهُ اللَّحْمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ أَطْيَبَ اللَّحْمِ لَحْمُ الظَّهْرِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بکری کے سات حصوں کو ناپسند کرتے تھے، پِتّہ، مثانہ، (مادہ کی)، شرمگاہ (”نر“ کی) شرمگاہ، خصیے، غدہ (یا معدہ) اور خون۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بکری کا سب سے زیادہ پسندیدہ حصہ، اُس کا آگے والا حصہ ہوتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھانا لایا گیا، لوگ آپ کو گوشت کے لقمے کھلانے لگے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: گوشت میں سب سے زیادہ پاکیزہ پشت کا گوشت ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7985]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7986
وَعَنْ نُسَيْكَةَ أُمِّ عَمْرِو بْنِ جُلَاسٍ قَالَتْ: إِنِّي عِنْدَ عَائِشَةَ وَقَدْ ذَبَحَتْ شَاةً لَهَا فَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَفِي يَدِهِ عُصَيَّةٌ فَأَلْقَاهَا ثُمَّ هَوَى إِلَى الْمَسْجِدِ فَصَلَّى فِيهِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ هَوَى إِلَى فِرَاشِهِ فَتَبَطَّحَ عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ:" هَلْ مِنْ غَدَاءٍ؟" فَأَتَيْنَاهُ بِصَحْفَةٍ فِيهَا خُبْزُ شَعِيرٍ، وَفِيهَا كِسْرَةٌ، وَقِطْعَةٌ مِنَ الْكِرْشِ، وَفِيهَا الذِّرَاعُ، قَالَتْ: فَأَخَذَتْ عَائِشَةُ قِطْعَةً مِنَ الْكِرْشِ، وَإِنَّهَا لِتَنْهَشُهَا إِذْ قَالَتْ: ذَبَحْنَا شَاةً الْيَوْمَ فَمَا أَمْسَكْنَا غَيْرَ هَذَا، قَالَتْ: يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا بَلْ كُلُّهَا أَمْسَكْتِ إِلَّا هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَجْمَعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
نسیکہ ام عمرو بن جلاس بیان کرتی ہیں: میں، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، انہوں نے اپنی بکری ذبح کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے، آپ کے دست مبارک میں چھڑی تھی، آپ نے اسے رکھ دیا پھر آپ نماز کی مخصوص جگہ کی طرف بڑھے وہاں آپ نے دو رکعت ادا کیں پھر آپ اپنے بستر کی طرف آئے، اور اس پر تشریف فرما ہوئے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا کچھ کھانے کے لئے ہے؟ ہم نے آپ کی خدمت میں پیالہ پیش کیا جس میں جو کی روٹی تھی اور روٹی کا ٹکڑا تھا، اور کرش (جانور کے مخصوص حصے کا گوشت) کا ٹکڑا تھا، اور ایک پایا تھا، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کرش کا ٹکڑا لیا اور اسے نوچ کر کھانے لگیں، اسی دوران انہوں نے بتایا کہ ہم نے آج بکری ذبح کی تھی اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں رکھا (یعنی باقی سارا گوشت صدقہ کر دیا) وہ خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! بلکہ تم نے سارا کچھ رکھ لیا، صرف اس کو نہیں رکھا (یعنی جو صدقہ کیا ہے، وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں محفوظ ہو گیا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن ابراہیم بن مجمع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7986]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (44/25)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7987
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: وَأُهْدِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاةً وَأَرْغِفَةً فَجَعَلَ يَأْكُلُ وَيَأْكُلُونَ وَسَمِعَهُ يَقُولُ:" عَلَيْكُمْ بِلَحْمِ الظَّهْرِ فَإِنَّهُ مِنْ أَطْيَبِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ فِي الْمَنَاقِبِ، وَفِيهِ أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بکری (کا گوشت) اور روٹیاں تحفے کے طور پر دی گئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا شروع کیا لوگوں نے بھی کھانا شروع کیا سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم پر لازم ہے کہ پشت کا گوشت کھاؤ کیونکہ وہ زیادہ پاکیزہ ہوتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں ایک طویل حدیث کے ضمن میں نقل کی ہے۔ جو مناقب کے بارے میں ہے اس کی سند میں ایک راوی اصرم بن حوشب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7987]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7757، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 993»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7988
وَعَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ: رَأَى عَبْدُ اللَّهِ مَعَ رَجُلٍ دَرَاهِمَ فَقَالَ: مَا تَصْنَعُ بِهَا؟ قَالَ: أَشْتَرِي بِهَا فَرْقَ سَمْنٍ قَالَ: أَعْطِهَا امْرَأَتَكَ تَضَعْهَا تَحْتَ فِرَاشِهَا ثُمَّ اشْتَرِ كُلَّ يَوْمٍ لَحْمًا بِدِرْهَمٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَرِيبِ بْنِ حُمَيْدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
قُلْتُ: وَأَحَادِيثُ نَاوِلْنِي الذِّرَاعَ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ.
ابوعمرو شیبانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے پاس درہم دیکھے، تو فرمایا: تم اس کا کیا کرو گے؟ اس نے کہا: میں اس کے ذریعے گھی کا مٹکا خریدوں گا انہوں نے فرمایا: یہ درہم تم اپنی بیوی کو دو وہ اسے بچھونے کے نیچے رکھ دے پھر روزانہ ایک درہم کے عوض میں تم گوشت خرید لیا کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ عریب بن حمید کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں مجھے دستی پکڑاؤ سے متعلق احادیث علامات نبوت سے متعلق باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7988]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8989)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. بَابُ قَطْعِ الْخُبْزِ وَاللَّحْمِ بِالسِّكِّينِ .
روٹی اور گوشت کو چھری کے ذریعے کاٹنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7989
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَقْطَعُوا الْخُبْزَ بِالسِّكِّينِ كَمَا تَقْطَعُهُ الْأَعَاجِمُ، وَإِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ اللَّحْمَ فَلَا يَقْطَعْهُ بِالسِّكِّينِ، وَلَكِنْ لِيَأْخُذْهُ بِيَدِهِ، فَلْيَنْهَشْهُ بِفِيهِ فَإِنَّهُ أَهْنَأُ وَأَمْرَأُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ الثَّقَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”روٹی کو چھری کے ذریعے نہ کاٹو جس طرح عجمی لوگ اسے کاٹتے ہیں اور جب تم میں سے کوئی ایک شخص گوشت کھائے، تو وہ اسے چھری کے ذریعے نہ کاٹے بلکہ وہ اسے ہاتھ میں لے اور پھر اپنے منہ کے ذریعے اسے نوچے کیونکہ یہ زیادہ مزے دار اور زیادہ سیر کرنے والا ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عباد بن کثیر ثقفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7989]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (285/23)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
44. بَابٌ فِي اللَّحْمِ الْمُنْتِنِ .
بودار گوشت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7990
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: مَرَّ عَلَيْنَا قَيْسُ بْنُ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَصَابَتْنَا مَخْمَصَةٌ، فَنَحَرَ لَنَا سَبْعَ جَزَائِرَ، فَهَبَطْنَا سَاحِلَ الْبَحْرِ، فَإِذَا نَحْنُ بِأَعْظَمِ حُوتٍ فَأَقَمْنَا عَلَيْهِ ثَلَاثًا وَحَمَلْنَا مِنْهُ مَا شِئْنَا مِنْ وَدَكٍ فِي الْأَسْقِيَةِ وَالْغَرَائِزِ، وَسِرْنَا حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرْنَاهُ بِذَلِكَ فَقَالُوا: لَوْ نَعْلَمُ أَنَّا نُدْرِكُهُ قَبْلَ أَنْ يَرُوحَ أَحْبَبْنَا أَنْ يَكُونَ عِنْدَنَا مِنْهُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ الْعَنْبَرِ فِي الصَّحِيحِ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ قَالَ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ: ثِقَةٌ مَأْمُونٌ وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ. وَأَبُو حَمْزَةَ الْخَوْلَانِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں قیس بن سعد بن عبادہ ہمارے پاس سے گزرے ہمیں بھوک لاحق تھی انہوں نے ہمارے لئے سات اونٹ قربان کیے پھر ہم سمندر کے کنارے پر پہنچ گئے وہاں ایک بڑی سی مچھلی تھی ہم وہاں تین دن مقیم رہے پھر ہم نے اس کی چربی میں سے جتنی چاہی اسے مشکیزوں اور برتنوں میں ساتھ لاد لیا، پھر ہم روانہ ہوئے یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپ کو اس بارے میں بتایا لوگوں نے عرض کی: اگر ہمیں یہ پتہ ہوتا کہ اس گوشت کے بودار ہونے سے پہلے ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ جائیں گے، تو ہماری یہ خواہش تھی کہ اس کا کچھ ہمارے پاس موجود ہوتا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”عنبر“ (نامی بڑی مچھلی) کے بارے میں حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے تا ہم وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے جو لیث کا کاتب ہے عبدالملک بن شعیب بن لیث کہتے ہیں: یہ ثقہ اور مامون ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ ابوحمزہ خولانی نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7990]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8706»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
45. بَابٌ فِي الْحَلْوَى .
حلویٰ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7991
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا أُتِيَ أَحَدُكُمْ بِالطَّيِّبِ فَلْيُصِبْ مِنْهُ، وَإِذَا أُتِيَ بِالْحَلْوَى فَلْيُصِبْ مِنْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فُضَالَةُ بْنُ حُصَيْنٍ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ عَرْعَرَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کسی ایک کے پاس کوئی پاکیزہ چیز آئے، تو اسے کھا لینا چاہیے، اور جب حلوی (یعنی میٹھی چیز) آئے تو اسے اس کو کھا لینا چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن حصین ہے۔ ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مضطرب الحدیث ہے ابراہیم عرعرہ نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7991]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7125»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7992
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمِرْبَدِ فَرَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُودُ نَاقَةً تَحْمِلُ دَقِيقًا وَسَمْنًا وَعَسَلًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَخٍ" فَأَنَاخَ، فَدَعَا بِبُرْمَةٍ فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ وَالدَّقِيقِ، ثُمَّ أَمَرَ فَأُوقِدَ تَحْتَهَا حَتَّى نَضِجَ ثُمَّ قَالَ:" كُلُوا" فَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ قَالَ:" هَذَا شَيْءٌ يَدْعُوهُ أَهْلُ فَارِسَ الْخَبِيصَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَرِجَالُ الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گودام کی طرف تشریف لے کے گئے، تو آپ نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو ملاحظہ فرمایا: وہ ایک اونٹنی کو ہانک کر لے جا رہے تھے جس پر آٹا گھی اور شہد لادا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے بٹھاؤ انہوں نے بٹھا دیا پھر آپ نے ہنڈیا منگوائی آپ نے اس میں گھی شہد اور آٹا ڈالا پھر آپ کے حکم کے تحت اس کے نیچے آگ جلا دی گئی پھر جب وہ پک گیا تو آپ نے فرمایا: تم لوگ اسے کھاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی اسے کھایا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: یہ وہ چیز ہے، جسے اہل فارس ”خبیص“ کہتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ معجم صغیر اور معجم اوسط کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7992]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7684، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 801»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں