الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ أَكْلِ الْخُبْزِ بِالتَّمْرِ .
کھجور کے ساتھ روٹی کھانا
حدیث نمبر: 8013
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْكُلُ الْخُبْزَ بِالتَّمْرِ وَيَقُولُ:" هَذَا إِدَامُ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کے ساتھ روٹی کھا لیتے تھے اور یہ فرماتے تھے یہ اس کا سالن ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر بن مروان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8013]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن کثیر بن مروان ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8013]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (882)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 848»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8014
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَا عَائِشَةُ هَذَا إِدَامُ هَذَا" يَعْنِي التَّمْرَ وَالْخُبْزَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو الطَّيِّبِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَارُونُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو الطَّيِّبِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”اے عائشہ! یہ اس کا سالن ہے“ (راوی کہتے ہیں: یعنی کھجور اور روٹی کے بارے میں آپ نے یہ بات ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہارون بن محمد ابوطیب ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8014]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہارون بن محمد ابوطیب ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8014]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8597»
الحكم على الحديث:
موضوع
55. بَابُ عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ .
مدینہ منورہ کی عجوہ کھجوروں کا بیان
حدیث نمبر: 8015
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي: ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً مَا بَيْنَ لَابَتَيِ الْمَدِينَةِ عَلَى الرِّيقِ لَا يَضُرُّهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ حَتَّى يُمْسِيَ".
قَالَ فُلَيْحٌ: وَأَظُنُّهُ قَالَ:" وَإِنْ أَكَلَهَا حِينَ يُمْسِي لَمْ يَضُرُّهُ شَيْءٌ حَتَّى يُصْبِحَ".
قَالَ عُمَرُ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ -: انْظُرْ يَا عَامِرُ مَا تُحَدِّثُ بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَشْهَدُ مَا كَذَبْتُ عَلَى سَعْدٍ وَلَا كَذَبَ سَعْدٌ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ وَفِيهِ: لَمْ يَضُرُّهُ سُمٌّ وَلَا سِحْرٌ. وَفِي هَذَا: لَمْ يَضُرُّهُ شَيْءٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر کوئی شخص مدینہ کے دونوں کناروں کے درمیان موجود عجوہ کھجوروں میں سے سات کھجوریں، نہار منہ کھا لے، تو اس دن میں، شام ہونے تک وہ چیز اسے نقصان نہیں پہنچائے گی“۔ فلیح نامی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: آپ نے فرمایا: ”اگر کوئی شخص شام کے وقت انہیں کھا لے، تو صبح ہونے تک کوئی چیز اس کو نقصان نہیں پہنچائے گی“۔ سیدنا عمر بن عبدالعزیز نے کہا: اے عامر! آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کیا حدیث بیان کر رہے ہیں انہوں نے کہا: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ میں نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی طرف جھوٹی بات منسوب نہیں کی ہے، اور نہ ہی سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹی بات منسوب کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت کا کچھ حصہ منقول ہے جو اس سیاق کے بغیر ہے، اور اس میں یہ الفاظ ہیں: ”اسے کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں پہنچائے گا“ جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں: ”اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچائے گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8015]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8015]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (168/1)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2047، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1445، 1531»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 8016
وَعَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَكَلَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً مِنْ تَمْرِ الْعَالِيَةِ حِينَ يُصْبِحُ، لَمْ يَضُرُّهُ سُمٌّ، وَلَا سِحْرٌ حَتَّى يُمْسِيَ".
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ: عَجْوَةُ الْعَالِيَةِ شِفَاءُ أَوَّلِ الْبَكْرَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَمُنَبِّهُ بْنُ عُثْمَانَ اللَّخْمِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُ.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص صبح کے وقت (مدینہ منورہ کے) بالائی حصے کی کھجوروں میں سے سات عجوہ کھجوریں کھا لے اسے شام ہونے تک کوئی زہر یا جادو نقصان نہیں پہنچائے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے
یہ روایت مذکور ہے: ”عالیہ (یعنی بالائی علاقے) کی، عجوہ کھجور، صبح کے آغاز میں شفاء ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے دحیم اور ابوحاتم نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک راوی منبہ بن عثمان لخمی ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8016]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (31)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 30»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
56. بَابُ التَّمْرِ وَاللَّبَنِ .
کھجور اور دودھ کا بیان
حدیث نمبر: 8017
عَنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ يَتَمَجَّعُ لَبَنًا بِتَمْرٍ فَقَالَ: ادْنُ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُمَا:" الْأَطْيَبَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا خَالِدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا أَبَا خَالِدٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں ایک صاحب کے پاس گیا وہ اس وقت کھجور کے ساتھ دودھ استعمال کر رہے تھے انہوں نے فرمایا: آگے آ جاؤ! کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کو دو پاکیزہ چیزوں کا نام دیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوخالد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8017]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابوخالد کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8017]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (474/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15463»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
57. بَابُ الْقِرَانِ فِي التَّمْرِ .
دو کھجوریں ایک ساتھ کھانا
حدیث نمبر: 8018
عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَسَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرًا بَيْنَ أَصْحَابِهِ فَكَانَ بَعْضُهُمْ يَقْرِنُ فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَقْرِنَ إِلَّا بِإِذْنِ أَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کے درمیان کھجوریں تقسیم کیں ان میں سے کسی نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانا شروع کیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ دو کھجوریں ایک ساتھ کھائی جائیں، البتہ اپنے ساتھیوں کی اجازت کے ساتھ ایسا کیا جا سکتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8018]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8018]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2883)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8019
وَعَنِ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْإِقْرَانِ.
وَهُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ وَهُوَ سَاقِطٌ مِنَ السَّمَاعِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُدَيْجٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
وَهُوَ فِي الطَّبَرَانِيِّ وَهُوَ سَاقِطٌ مِنَ السَّمَاعِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ رُدَيْجٍ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کھجوریں ایک ساتھ کھانے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور یہ سماع میں سے ساقط ہے اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ردیج ہے، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے، اور یحیی بن معین نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8019]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4716)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8020
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنِ الْإِقْرَانِ فِي التَّمْرِ فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ أَوْسَعَ عَلَيْكُمْ فَأَقْرِنُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِمَا يَزِيدُ بْنُ بَزِيعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے کھجوریں ملا کر کھانے سے منع کیا تھا اب اللہ تعالیٰ نے تم لوگوں کو گنجائش عطا کر دی ہے، تو تم دو کھجوریں ایک ساتھ کھا لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی یزید بن بزیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8020]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ ان دونوں کی سند میں ایک راوی یزید بن بزیع ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8020]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2884)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
58. بَابُ تَفْتِيشِ التَّمْرِ .
کھجوریں تلاش کر کے کھانا
حدیث نمبر: 8021
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُفَتَّشَ التَّمْرُ عَمَّا فِيهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى الْقَطَّانُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع کیا ہے کہ کھجوروں میں سے تلاش کر کے (یا چن کے) کھائی جائیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے یحیی القطان نے اس کو ضعیف قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8021]

إسنادہ ضعیف
59. بَابُ مَا جَاءَ فِي اللَّبَنِ .
دودھ کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 8022
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى مُعَاوِيَةَ فَأَجْلَسَنَا عَلَى الْفِرَاشِ ثُمَّ أُتِينَا بِالطَّعَامِ فَأَكَلْنَا، ثُمَّ أُتِينَا بِالشَّرَابِ فَشَرِبَ مُعَاوِيَةُ ثُمَّ نَاوَلَ أَبِي [ ثُمَّ قَالَ: مَا شَرِبْتُهُ مُنْذُ حَرَّمَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ] ثُمَّ قَالَ مُعَاوِيَةُ: كُنْتُ أَجْمَلَ شَبَابِ قُرَيْشٍ وَأَجْوَدَهُ ثَغْرًا وَمَا مِنْ شَيْءٍ أَجِدُ لَهُ لَذَّةً كَمَا كُنْتُ أَجِدُهُ وَأَنَا شَابٌّ غَيْرُ اللَّبَنِ وَإِنْسَانٌ حَسَنُ الْحَدِيثِ يُحَدِّثُنِي.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَفِي كَلَامِ مُعَاوِيَةَ شَيْءٌ تَرَكْتُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَفِي كَلَامِ مُعَاوِيَةَ شَيْءٌ تَرَكْتُهُ.
عبداللہ بن بریدہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے والد کے ساتھ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا انہوں نے ہمیں بچھونے پر بٹھا دیا پھر کھانا لایا گیا ہم نے اسے کھا لیا پھر مشروب لایا گیا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اسے پی لیا پھر اُسے میرے والد کی طرف بڑھایا تو انہوں نے کہا: میں نے اسے اس وقت سے نہیں پیا جب سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام قرار دیا ہے، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں قریش کے نوجوانوں میں سب سے زیادہ خوبصورت اور سب سے عمدہ دانتوں کا مالک تھا، اور جب میں نوجوان تھا تو مجھے کسی بھی چیز کی اتنی لذت محسوس نہیں ہوتی تھی، جتنی دودھ کی لذت محسوس ہوتی تھی اور اس انسان (کی ہم نشینی سے لذت محسوس ہوتی تھی) جو میرے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عمدہ بات چیت کرتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے کلام میں ایک ایسی چیز تھی جسے میں نے ترک کر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8022]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے کلام میں ایک ایسی چیز تھی جسے میں نے ترک کر دیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8022]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (347/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22432»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح