🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
63. بَابٌ فِي الْهِنْدَبَاءِ .
ہندباء (کاسنی) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8033
عَنْ بِشْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدٍ الْخَثْعَمِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ وَعِنْدَهُ ابْنُهُ فَقَالَ: هَلُمَّ إِلَى الْغَدَاءِ فَقُلْتُ: قَدْ تَغَدَّيْتُ يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لِي: إِنَّهُ الْهِنْدَبَاءُ فَقُلْتُ: يَا ابْنَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَا الْهِنْدَبَاءُ؟ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ وَرَقٍ [ مِنْ وَرَقِ ] الْهِنْدَبَاءِ إِلَّا وَعَلَيْهَا قَطْرَةٌ مِنْ مَاءِ الْجَنَّةِ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي بَابِ الِأَدْهَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ أَرْطَأَةُ بْنُ الْأَشْعَثِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
بشر بن عبداللہ بن عمرو بن سعید خثعمی بیان کرتے ہیں: میں محمد بن علی بن حسین (یعنی امام باقر) کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے پاس ان کے صاحبزادے بھی موجود تھے انہوں نے فرمایا: آگے آؤ اور کھانا کھاؤ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! میں ناشتہ کر چکا ہوں۔ انہوں نے مجھ سے فرمایا یہ ہندباء (یعنی کاسنی) ہے میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول کے صاحبزادے! ہندباء کیا ہوتی ہے؟ انہوں نے فرمایا: میرے والد نے میرے دادا کے حوالے سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہندباء (یعنی کاسنی) کے ہر ایک پتے پر جنت کے پانی کا ایک قطرہ ہوتا ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ مکمل روایت تیل لگانے سے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ارطاۃ بن اشعث ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2892)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2892»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
64. بَابٌ فِي الْقَرْعِ وَالْعَدَسِ .
کدو اور مسور کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8034
عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلَيْكُمْ بِالْقَرْعِ فَإِنَّهُ يَزِيدُ فِي الدِّمَاغِ، وَعَلَيْكُمْ بِالْعَدَسِ فَإِنَّهُ قُدِّسَ عَلَى لِسَانِ سَبْعِينَ نَبِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر کدو استعمال کرنا لازم ہے، کیونکہ یہ دماغ (کی قوت) میں اضافہ کرتا ہے، اور تم پر مسور استعمال کرنا لازم ہے، کیونکہ اسے ستر انبیاء کی زبانی پاکیزہ قرار دیا گیا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حصین ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8034]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (63/22)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
65. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحُلْبَةِ .
میتھی کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8035
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ تَعْلَمُ أُمَّتِي مَا فِي الْحُلْبَةِ لَاشْتَرَوْهَا وَلَوْ بِوَزْنِهَا ذَهَبًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر میری امت کو پتہ چل جائے کہ میتھی میں (کتنی خصوصیات ہیں) تو وہ اسے ضرور خریں خواہ وہ اس کے وزن جتنے سونے کے عوض میں خریدیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8035]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (96/20)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
66. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَمْأَةِ .
کماۃ (کھنبی) کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8036
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْكَمْأَةُ مِنَ السَّلْوَى وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عمرو بن حریث بیان کرتے ہیں: میرے والد نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بیان کیا ہے: ”کھنبی سلوی کا حصہ ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8036]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1470) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3470) اخرجه احمد فى المسند (187/1)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5381، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2049، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1630، وأخرجه مسند البزار برقم: 1250، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3470»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8037
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْكَمْأَةُ مِنَ السَّلْوَى وَمَاؤُهَا شِفَاءٌ لِلْعَيْنِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" مِنَ السَّلْوَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کھنبی، سلویٰ کا حصہ ہے، اور اس کا پانی آنکھ کے لئے شفاء ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”سلوی کا حصہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8037]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (187/1)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 5381، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2049، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1630، وأخرجه مسند البزار برقم: 1250، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3470»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
67. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمَنِّ .
من کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8038
عَنِ أَنَسٍ قَالَ: أَهْدَى الْأُكَيْدِرُ لِرَسُولِ اللَّهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَرَّةً مِنْ مَنٍّ، فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الصَّلَاةِ مَرَّ عَلَى الْقَوْمِ فَجَعَلَ يُعْطِي كُلَّ رَجُلٍ مِنْهُمْ قِطْعَةً وَأَعْطَى جَابِرًا قِطْعَةً ثُمَّ إِنَّهُ رَجَعَ إِلَيْهِ فَأَعْطَاهُ قِطْعَةً أُخْرَى فَقَالَ: إِنَّكَ قَدْ أَعْطَيْتَنِي مَرَّةً فَقَالَ:" هَذِهِ لِبَنَاتِ عَبْدِ اللَّهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَمَعَ ذَلِكَ فَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ بَابٌ فِي الْحَلْوَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اکیدر نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں من کا مٹکا تحفے کے طور پر بھجوایا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ کر فارغ ہوئے، تو آپ حاضرین کے پاس سے گزرے آپ نے ان میں سے ہر ایک شخص کو اس کا کچھ حصہ دیا آپ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو بھی ایک ٹکڑا دیا پھر جب آپ واپس ان کے پاس سے گزرے، تو آپ نے انہیں ایک اور ٹکڑا دیا انہوں نے عرض کی: آپ مجھے پہلے ایک مرتبہ عطا کر چکے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ (تمہارے والد) عبداللہ کی صاحبزادیوں کے لئے ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس کے ہمراہ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس سے پہلے حلوی سے متعلق باب میں بھی روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8038]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11815»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
68. بَابٌ فِي الزَّنْجَبِيلِ .
زنجبیل (ادرک) کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8039
عَنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: أَهْدَى مَلِكُ الرُّومِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَدَايَا وَكَانَ فِيمَا أَهْدَى إِلَيْهِ جَرَّةً فِيهَا زَنْجَبِيلٌ فَأَطْعَمَ كُلَّ إِنْسَانٍ قِطْعَةً وَأَطْعَمَنِي قِطْعَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ وَقَدِ اتُّهِمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: روم کے حکمران نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ تحائف بھیجے اس نے جو تحائف بھیجے تھے ان میں ایک زنجبیل (ادرک) کا مٹکا بھی تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر انسان کو اس میں سے ایک ٹکڑا کھانے کے لئے دیا، آپ نے ایک ٹکڑا مجھے بھی کھانے کے لئے دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن حکام ہے جس پر اس حدیث کے حوالے سے الزام عائد کیا گیا ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8039]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2437»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِي الرُّمَّانِ .
انار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8040
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَأْخُذُ الْحَبَّةَ مِنَ الرُّمَّانِ فَيَأْكُلُهَا قِيلَ لَهُ: يَا ابْنَ عَبَّاسٍ لِمَ تَفْعَلُ هَذَا؟ قَالَ: إِنَّهُ بَلَغَنِي:" أَنَّهُ لَيْسَ فِي الْأَرْضِ رُمَّانَةٌ تُلَقَّحُ إِلَّا بِحَبَّةٍ مِنْ حَبِّ الْجَنَّةِ". فَلَعَلَّهَا هَذِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ انار کا دانا لے کر اسے کھایا کرتے تھے ان سے کہا: گیا: اے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما! آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے بتایا مجھ تک
یہ روایت پہنچی ہے: زمین میں جو بھی انار موجود ہوتا ہے اس میں جنت کے دانوں میں سے کوئی ایک دانا موجود ہوتا ہے، تو ہو سکتا ہے وہ یہی ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8040]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10611)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8041
وَعَنْ رَبِيعَةَ بِنْتِ عِيَاضٍ الْكِلَابِيَّةِ قَالَتْ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ: كُلُوا الرُّمَّانَ بِشَحْمِهِ فَإِنَّهُ دِبَاغُ الْمَعِدَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ ربیعہ بنت عیاض کلابیہ رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: انار کو اس کے گودے (یعنی اندر کی سفید جھلی) سمیت کھاؤ! کیونکہ یہ معدے کی دباغت ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8041]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (382/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
70. بَابٌ فِي السَّفَرْجَلِ .
سفر جل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8042
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَفَرْجَلَةٍ قَدِمَ بِهَا مِنَ الطَّائِفِ، فَنَاوَلَهُ إِيَّاهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّهُ يَذْهَبُ بِطَخَاوَةِ الصَّدْرِ وَيَجْلُو الْفُؤَادَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ عَلِيٍّ الْقُرَشِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ”سفر جل“ لے کر حاضر ہوئے، جسے وہ طائف سے لے کر آئے تھے انہوں نے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑائی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ سینے کے بوجھ کو ختم کر دیتی ہے، اور دل کو جلاء دیتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے علی قرشی کی عمرو بن دینار سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8042]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11209)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11209»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں