الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. بَابٌ فِي الْجَلَّالَةِ .
جلالہ (گندگی کھانے والے جانور) کا بیان
حدیث نمبر: 8073
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ بَقَرَةً انْقَلَبَتْ عَلَى خَمْرٍ فَشَرِبَتْ فَخَافُوا عَلَيْهَا فَأَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" كُلُوا وَلَا بَأْسَ بِأَكْلِهَا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ بَقِيَّةَ عَنْ عُمَرَ، وَبَقِيَّةُ مُدَلِّسٌ، وَعُمَرُ إِنْ كَانَ ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَثْعَمٍ فَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِنْ كَانَ مَوْلَى عَفْرَةَ فَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک گائے شراب کے پاس آئی اور اس نے اس کو پی لیا لوگوں کو اس کے حوالے سے اندیشہ ہوا وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا گوشت کھا لو اس کو کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بقیہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے بقیہ نامی راوی مدلس ہے عمر نامی راوی سے مراد اگر تو عمر بن عبداللہ بن خثم ہے، تو وہ بھی ضعیف ہے، اور اگر اس سے مراد عفرہ کا غلام ہے، تو وہ بھی ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8073]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2087)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3657»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
78. بَابٌ فِيمَنْ تَحِلُّ لَهُ الْمَيْتَةُ .
اس شخص کا بیان، جس کے لئے مردار حلال ہو جاتا ہے
حدیث نمبر: 8074
عَنِ أَبِي وَاقِدٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ تُصِيبُنَا بِهَا الْمَخْمَصَةُ فَمَا يَصْلُحُ لَنَا مِنَ الْمَيْتَةِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا لَمْ تَصْطَبِحُوا، وَلَمْ تَغْتَبِقُوا، وَلَمْ تَحْتَفِئُوا بَقْلًا فَشَأْنُكُمْ بِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي حَلْبِ الْمَوَاشِي بِغَيْرِ إِذْنِ أَهْلِهَا وَالْأَكْلِ مِنَ الْبَسَاتِينِ وَنَحْوِ ذَلِكَ فِي الْغَصْبِ وَالْبَيْعِ.

سیدنا ابوواقد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم ایسی سرزمین پر رہتے ہیں جہاں ہمیں بھوک لاحق ہو جاتی ہے، تو مردار میں سے کیا استعمال کرنا ہمارے لئے درست ہو گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہارے پاس پکانے کے لئے کچھ نہ ہو اور رات کے کھانے کے لئے کچھ نہ ہو اور سبزی بھی پکانے کے لئے نہ ہو، تو پھر تم اسے استعمال کر سکتے ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ اس سے پہلے بہت سی احادیث گزر چکی ہیں جو جانوروں کا دودھ ان کے مالکان کی اجازت کے بغیر دوہنے کے بارے میں یا باغات میں سے کچھ کھا لینے کے بارے میں ہے، اور اس کی مانند دیگر امور کے بارے میں ہیں یہ غصب اور خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزری ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8074]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21391، 21394، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1996، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7238، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3316»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح