🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
71. بَابُ فِيمَنْ قُدِّمَ إِلَيْهِ طَعَامٌ لَا يُعْرَفُ أَصْلُهُ .
اس شخص کا بیان، جس کے سامنے کوئی ایسا کھانا پیش کیا جائے، جس کی اصل اک پتہ نہ ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8043
عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ طَعَامًا فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ، وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ، وَإِنْ سَقَاهُ شَرَابًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ، وَلَا يَسْأَلْ عَنْهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ، وَالْجُمْهُورُ ضَعَّفَهُ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص مسلمان بھائی کے پاس جائے، اور وہ اسے کچھ کھانے کے لئے دے، تو اس کو اس کے کھانے میں سے کھا لینا چاہیے اور اس کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے، تو اس کے مشروب میں سے پی لینا چاہیے اور اس کے بارے میں دریافت نہیں کرنا چاہیے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8043]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6358) اخرجه احمد فى المسند (399/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8933، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7242، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2461، 5301»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
72. بَابُ أَكْلِ الطِّينِ .
مٹی کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8044
عَنْ سَلْمَانَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مِنْ أَكَلَ الطِّينَ فَكَأَنَّمَا أَعَانَ عَلَى قَتْلِ نَفْسِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَزِيدَ الْأَهْوَازِيُّ جَهَّلَهُ الذَّهَبِيُّ مِنْ قِبَلِ نَفْسِهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مٹی کھاتا ہے وہ گویا اپنے آپ کو قتل کرنے میں مدد دیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یزید اہوازی ہے، جسے امام ذہبی نے اپنی طرف سے مجہول قرار دیا ہے اس کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8044]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6138)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6138»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
73. بَابُ مَضْغِ الْعِلْكِ .
(درخت کی) گوند کو چبانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8045
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَلَكَتْ سَدُومُ وَمَا حَوْلَهَا مِنَ الْقُرَى حَتَّى اسْتَاكُوا بِالْمَسَاوِيكِ وَمَضَغُوا الْعِلْكَ فِي الْمَجَالِسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سدوم اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے افراد اس وقت تک ہلاکت کا شکار نہیں ہوئے، جب تک وہ مسواک کرتے ہوئے محافل میں گوند نہیں چبایا کرتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سوار بن مصعب ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8045]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (96/20)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12745»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
74. بَابُ أَكْلِ الثُّومِ وَالْبَصَلِ .
لہسن اور پیاز کھانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8046
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ: سُئِلَ أَبُو الدَّرْدَاءِ عَنِ الْكُرَّاثِ وَالْبَصَلِ فَقَالَ: لَسْتُ آكِلًا بَصَلًا بَعْدَمَا نَهَى عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ، وَثَّقَهُ دُحَيْمٌ، وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ سے گندنا اور پیاز کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سے منع کرنے کے بعد، میں پیاز نہیں کھاؤں گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے دحیم اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8046]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8047
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ كُلَّ جَارِيَةٍ بِهَا حَبَلٌ حَرَامٌ عَلَى صَاحِبِهَا حَتَّى تَضَعَ مَا فِي بَطْنِهَا وَإِنَّ كُلَّ حِمَارٍ يُعْتَمَلُ عَلَيْهِ حَرَامٌ لَحْمُهُ وَإِنَّ الثُّومَ حَرَامٌ" ثُمَّ إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَلَّ الثُّومَ وَأَمَرَ مَنْ يَأْكُلُهُ:" أَنْ لَا يَخْرُجَ إِلَى الْمَسْجِدِ حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهُ إِنَّهُ أَذًى فَلَا يَقْرَبْ مَنْ أَكَلَهُ الْمَسْجِدَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَابَلْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”(مال غنیمت میں کنیز کے طور پر ملنے والی) ہر لڑکی جو حاملہ ہو وہ اپنے مالک کے لئے حرام ہو گی جب تک وہ اپنے پیٹ میں موجود بچے کو جنم نہیں دیدیتی اور ہر وہ گدھا جس پر سامان لادا جاتا ہے اس کا گوشت حرام ہو گا، اور لہسن حرام ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لہسن کو حلال قرار دیدیا تھا، لیکن جو شخص اسے کھاتا ہے اسے یہ حکم دیا کہ وہ مسجد کی طرف نہ آئے، جب تک اس کی بو ختم نہیں ہو جاتی جو تکلیف کا باعث بنتی ہے جس شخص نے اسے کھایا ہو وہ مسجد کے قریب نہ آئے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبداللہ بابلتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13612)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13612»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8048
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَكْلِ الثُّومِ وَقَالَ:" لَوْلَا أَنَّ الْمَلَكَ يَنْزِلُ عَلَيَّ لَأَكَلْتُهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ حَبَّةُ بْنُ جُوَيْنٍ الْعَرَنِيُّ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں لہسن کھانے کا حکم دیا اور ارشاد فرمایا: اگر مجھ پر فرشتہ نازل نہ ہوتا تو میں نے بھی اسے کھا لینا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حبہ بن جوین عرنی ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے اور عجلی نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8048]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2864)، أخرجه مسند البزار برقم: 748، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2620، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6626»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8049
وَعَنْ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ - قَالَ: كَانَ الثُّومُ يُدَاسُ لِابْنِ عُمَرَ فَيُنْظَمُ فِي خَيْطٍ وَيُلْقَى فِي الْمَرَقَةِ فِي خَيْطٍ وَيُسْتَخْرَجُ فِي خَيْطٍ فَيُلْقَى فَيُؤْكَلُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْمَسَاجِدِ فِي الصَّلَاةِ مِنْ نَحْوِ هَذَا.
محمد بن سیرین بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لئے لہسن کو صاف کیا جاتا تھا، اور دھاگہ میں پرو دیا جاتا تھا پھر اسے دھاگہ سمیت شوربے میں ڈالا جاتا تھا، اور دھاگے سمیت اس میں سے نکال دیا جاتا تھا، اور ایک طرف رکھ دیا جاتا تھا، اور پھر وہ شوربا کھا لیا جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی احادیث نماز سے متعلق باب میں مساجد سے متعلق باب میں پہلے گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13064)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
75. بَابُ لَحْمِ الْخَيْلِ .
گھوڑے کا گوشت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8050
عَنِ الزُّبَيْرِ أَنَّهُمْ نَحَرُوا فَرَسًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَكَلُوهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى بْنِ أَيُّوبَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ، قَالَ الْبَزَّارُ: هَكَذَا رَوَاهُ شَبَابَةُ عَنِ الْمُغَيَّرَةِ عَنْ هِشَامٍ عَنِ أَبِيهِ عَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: وَهَذَا الْحَدِيثُ يَرْوِيهِ أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ عَنْ أَسْمَاءَ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں گھوڑا ذبح کیا اور اس کا گوشت کھا لیا۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد زکریا بن یحیی بن ایوب سے نقل کی ہے۔ اور میں ان سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں امام بزار کہتے ہیں: شبابہ نے مغیرہ کے حوالے سے ہشام کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے اسے اسی طرح روایت کیا ہے وہ بیان کرتے ہیں: اس روایت کو ابواسامہ ہشام کے حوالے سے فاطمہ بنت منذر کے حوالے سے سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما سے نقل کیا ہے (جو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ ہیں)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8050]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2858)، أخرجه مسند البزار برقم: 985»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8051
وَعَنِ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَتْ: ذَبَحْنَا فَرَسًا فَأَكَلْنَاهُ نَحْنُ وَأَهْلُ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهُ: نَحْنُ وَأَهْلُ بَيْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہما بیان کرتی ہیں: ہم نے گھوڑا ذبح کیا اور ہم نے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے اس کا گوشت کھایا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”ہم نے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن أحمد واسطی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8051]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (80/24)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8052
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلُحُومِ الْخَيْلِ أَنْ تُؤْكَلَ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ: النَّهْيُ عَنِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ مِنْ غَيْرِ إِذْنٍ فِي لُحُومِ الْخَيْلِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، خَلَا مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدٍ الْمُحَارِبِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کر دیا تھا اور آپ نے گھوڑوں کے گوشت کے بارے میں حکم دیا تھا کہ اسے کھایا جا سکتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں یہ بات مذکور ہے کہ پالتو گدھوں کے گوشت کھانے سے منع کر دیا گیا تھا اس میں گھوڑوں کے گوشت کے بارے میں اجازت دینے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن عبید محاربی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 8052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12802)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12820، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5756»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں