🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ الِاجْتِمَاعِ عَلَى الطَّعَامِ .
کھانے پر اکٹھا ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7894
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" كُلُوا جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا، فَإِنَّ طَعَامَ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ، وَطَعَامَ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِي إِسْنَادِ الْأَوْسَطِ بَحْرٌ السَّقَّاءُ، وَفِي الْآخَرِ أَبُو الرَّبِيعِ السَّمَّانُ، وَكِلَاهُمَا ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مل جل کر کھاؤ الگ الگ نہ کھاؤ کیونکہ ایک کا کھانا دو کے لئے کفایت کر جاتا ہے دو کا کھانا چار کے لئے کفایت کر جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور معجم کبیر اس کی مانند نقل کی ہے۔ معجم اوسط کی سند میں ایک راوی بحرالسقاء ہے جبکہ دوسری کی سند میں ابوربیع سمان ہے، اور یہ دونوں ضعیف ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7894]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13236)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13236»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7895
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ، وَطَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ، وَيَدُ اللَّهِ تَعَالَى عَلَى الْجَمَاعَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک کا کھانا دو کے لئے کفایت کر جاتا ہے دو کا کھانا چار کے لئے کفایت کر جاتا ہے اللہ تعالیٰ کا ہاتھ جماعت پر ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر ہذلی ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7895]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2874)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7896
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" أَيُّكُمْ مَا صَنَعَ طَعَامًا قَدْرَ مَا يَكْفِي رَجُلَيْنِ فَإِنَّهُ يَكْفِي ثَلَاثَةً، أَوْ صَنَعَ طَعَامًا [ قَدْرَ مَا ] يَكْفِي أَرْبَعَةً فَإِنَّهُ يَكْفِي خَمْسًا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْآخَرِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: ”تم میں سے جو شخص بھی کھانا تیار کرے جو اتنا ہو جو دو آدمیوں کے لئے کفایت کرتا ہو، تو وہ تین کے لئے کفایت کر جائے گا یا وہ اتنا کھانا تیار کرے جو چار کے لئے کفایت کرتا ہو، تو وہ پانچ کے لئے کفایت کر جائے گا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے، دوسری روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7896]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2875)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7897
وَعَنْ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ، وَطَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ".
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک کا کھانا دو کے لئے کفایت کر جاتا ہے دو کا کھانا چار کے لئے کفایت کر جاتا ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7897]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6978)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10093»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7898
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَطَعَامُ الْأَرْبَعَةِ كَافِي الثَّمَانِيَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ وَفِي الثَّانِيَةِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”چار کا کھانا آٹھ کے لئے کفایت کر جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ پہلی روایت کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں، اور دوسری کی سند میں ابوبکر ہذلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7898]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6963)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7899
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" طَعَامُ الْوَاحِدِ يَكْفِي الِاثْنَيْنِ، وَطَعَامُ الِاثْنَيْنِ يَكْفِي الْأَرْبَعَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ الثَّوْرِيُّ، وَشُعْبَةُ، وَعَفَّانُ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک کا کھانا دو کے لئے کفایت کر جاتا ہے، اور دو کا کھانا چار کے لئے کفایت کر جاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے سفیان ثوری شعبہ اور عفان نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7899]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10093)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10093»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
11. بَابٌ فِيمَنْ لَا يَأْكُلُ طَعَامًا حَتَّى يَأْمُرَ مَنْ جَاءَ بِهِ أَنْ يَأْكُلَ مِنْهُ .
اس شخص کا بیان، جو اس وقت تک کھانا نہیں کھاتا جب تک کھانا لانے والا، کھانے کے لئے نہیں کہتا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7900
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَأْكُلُ مِنْ هَدِيَّةٍ حَتَّى يَأْمُرَ صَاحِبَهَا أَنْ يَأْكُلَ مِنْهَا، لِلشَّاةِ الَّتِي أُهْدِيَتْ لَهُ بِخَيْبَرَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تحفے کی کسی چیز میں سے اس وقت تک نہیں کھاتے تھے جب تک تحفہ لانے والے کو اس میں سے کھانے کا حکم نہیں دے دیتے تھے، یہ اس بکری کی وجہ سے تھا جو خیبر میں آپ کو تحفے کے طور پر دی گئی تھی۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7900]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2865)، أخرجه مسند البزار برقم: 1413»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابُ مَا يَقُولُ قَبْلَ الْأَكْلِ وَبَعْدَهُ مِنَ التَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ .
آدمی کھانے سے پہلے اور اس کے بعد تسمیہ اور حمد کے حوالے سے کیا پڑھے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7901
عَنِ ابْنِ أَعْبُدَ قَالَ: قَالَ لِي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: يَا ابْنَ أَعْبُدَ [ هَلْ ] تَدْرِي مَا حَقُّ الطَّعَامِ؟ قَالَ: قُلْتُ: وَمَا حَقُّهُ يَا ابْنَ أَبِي طَالِبٍ؟ قَالَ: تَقُولُ: بِاسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيمَا رَزَقْتَنَا، قَالَ: وَتَدْرِي مَا شُكْرُهُ إِذَا فَرَغْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: وَمَا شُكْرُهُ؟ قَالَ: تَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ وَذَكَرَهُ بِطُولِهِ. وَابْنُ أَعْبُدَ قَالَ ابْنُ الْمَدِينِيِّ: لَيْسَ بِمَعْرُوفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابن اعبد بیان کرتے ہیں: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے ابن اعبد! کیا تم جانتے ہو کھانے کا حق کیا ہے؟ میں نے کہا: اے ابن ابوطالب! اس کا حق کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اے اللہ! جو تو نے ہمیں رزق عطا کیا ہے اس میں ہمارے لئے برکت رکھ دے“ پھر انہوں نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ جب تم اس سے فارغ ہو جاؤ تو اس کا شکر کیا ہے؟ میں نے دریافت کیا: اس کا شکر کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: تم یہ پڑھو: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لئے مخصوص ہے جس نے ہمیں کھلایا اور جس نے ہمیں پلایا“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اسے طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے ابن اعبد کے بارے میں ابن مدینی نے یہ کہا: ہے یہ معروف نہیں ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7901]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1312)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7902
وَعَنِ امْرَأَةٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِوَطْبَةٍ فَأَخَذَهَا أَعْرَابِيٌّ بِثَلَاثِ لُقَمٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ: بِاسْمِ اللَّهِ لَوَسِعَكُمْ".
وَقَالَ:" إِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمُ اسْمَ اللَّهِ عَلَى طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ إِذَا ذَكَرَ: بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ایک خاتون بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ”وطہ“ (کھجور، گھی اور پنیر سے بنا ہوا مخصوص قسم کا کھانا) لایا گیا، ایک دیہاتی نے اس میں سے تین لقموں میں لے لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر اس نے ”بسم اللہ“ پڑھ لی ہوتی، تو یہ کھانا تمہارے لئے گنجائش والا ہوتا (یا تمہیں پورا ہو جاتا)“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص کھانے پر اللہ کا نام لینا بھول جائے، تو جب اسے یاد آئے، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے: ”اس کے آغاز میں اور اس کے آخر میں اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7902]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7153)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7903
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيُوضَعُ طَعَامُهُ فَمَا يُرْفَعُ حَتَّى يُغْفَرَ لَهُ" فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَبِمَ ذَاكَ؟ قَالَ:" يَقُولُ بِاسْمِ اللَّهِ إِذَا وُضِعَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ إِذَا رُفِعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَارِثِ مَوْلَى أَنَسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَعُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ، وَالْجُمْهُورُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بعض اوقات کسی شخص کا کھانا رکھا جاتا ہے، اور اس کا کھانا اٹھائے جانے سے پہلے اس کی مغفرت ہو جاتی ہے عرض کی گئی: یا رسول اللہ! وہ کیسے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کھانا رکھا جاتا ہے، تو وہ بسم اللہ پڑھتا ہے، اور جب اسے اٹھایا جاتا ہے، تو وہ الحمدللہ پڑھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالوارث ہے جو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7903]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5100»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں