الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ مَا يَقُولُ قَبْلَ الْأَكْلِ وَبَعْدَهُ مِنَ التَّسْمِيَةِ وَالْحَمْدِ .
آدمی کھانے سے پہلے اور اس کے بعد تسمیہ اور حمد کے حوالے سے کیا پڑھے؟
حدیث نمبر: 7904
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنَّ شَيْطَانَ الْمُسْلِمِ يَلْقَى شَيْطَانَ الْكَافِرِ فَيُرَى شَيْطَانُ الْمُؤْمِنِ شَاحِبًا أَغْبَرَ مَهْزُولًا، فَيَقُولُ لَهُ شَيْطَانُ الْكَافِرِ: وَيْحَكَ مَا لَكَ هَلَكْتَ؟ فَيَقُولُ شَيْطَانُ الْمُؤْمِنِ: لَا وَاللَّهِ مَا أَصِلُ مَعَهُ إِلَى شَيْءٍ، إِذَا طَعِمَ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ وَإِذَا شَرِبَ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ، وَإِذَا دَخَلَ بَيْتَهُ ذَكَرَ اسْمَ اللَّهِ، فَيَقُولُ الْآخَرُ: لَكِنِّي آكُلُ مِنْ طَعَامِهِ وَأَشْرَبُ مِنْ شَرَابِهِ وَأَنَامُ عَلَى فِرَاشِهِ. فَهَذَا سَاحٌّ وَهَذَا مَهْزُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسلمان کے ساتھ رہنے والا شیطان، کافر کے ساتھ رہنے والے شیطان سے ملتا ہے، تو مومن کے ساتھ رہنے والا شیطان کمزور غبار آلود اور مریل نظر آتا ہے، تو کافر کے ساتھ رہنے والا شیطان اس سے پوچھتا ہے تمہارا ستیاناس ہو تم کیوں ہلاکت کا شکار ہو رہے ہو؟ تو مومن کے ساتھ رہنے والا شیطان کہتا ہے اللہ کی قسم! میں اس کے ساتھ کسی چیز تک نہیں پہنچ سکتا ہے، جب وہ کھانا کھاتا ہے، تو اللہ کا نام لے لیتا ہے، جب پیتا ہے، تو اللہ کا نام لے لیتا ہے، جب اپنے گھر میں داخل ہوتا ہے، تو اللہ کا نام ذکر کر لیتا ہے، تو دوسرا شیطان کہتا ہے، لیکن میں، تو اپنے ساتھ والے شخص کا کھانا بھی کھا لیتا ہوں، اور اس کا مشروب بھی پی لیتا ہوں، اور اس کے بستر پر بھی سو جاتا ہوں، تو وہ صحت مند ہوتا ہے، اور یہ مریل ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7904]
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7904]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8782)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7905
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بِشْرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَتُفْتَحَنَّ عَلَيْكُمْ فَارِسُ وَالرُّومُ، وَلَتُصَبَّنَّ عَلَيْكُمُ الدُّنْيَا صَبًّا، وَلَيَكْثُرَنَّ عَلَيْكُمُ الْخُبْزُ وَاللَّحْمُ، حَتَّى لَا يُذْكَرَ عَلَى كَثِيرٍ مِنْهُ اسْمُ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ الْحِمْصِيُّ، وَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ الْحِمْصِيُّ، وَثَّقَهُ مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا عبداللہ بن بشر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے تمہارے لئے فارس اور روم فتح کر دیے جائیں گے، اور تم پر دنیا کو انڈیل دیا جائے گا، اور تمہارے لیے روٹی اور گوشت بکثرت ہو جائیں گے یہاں تک کہ اس میں سے زیادہ تر اللہ تعالیٰ کا نام ذکر نہیں کیا جائے گا“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار حمصی ہے، جسے محمد بن مصفی نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7905]

إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7906
وَعَنْ سَلْمَى مَوْلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهَا صَنَعَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَزِيرَةً وَقَرَّبَتْهَا فَأَكَلَ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَبَقِيَ مِنْهَا قَلِيلٌ، فَمَرَّ بِالنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْرَابِيٌّ فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذَهَا الْأَعْرَابِيُّ كُلَّهَا بِيَدِهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ضَعْهَا" ثُمَّ قَالَ:" سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ مِنْ أَدْنَاهَا [ تَشْبَعْ ] " فَشَبِعَ مِنْهَا وَفَضَلَتْ فَضْلَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز سیدہ سلمی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خزیرہ تیار کیا انہوں نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھایا آپ کے ساتھ آپ کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ اصحاب بھی تھے اس میں سے تھوڑا سا باقی بچ گیا ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور دیہاتی نے وہ سارا اپنے ہاتھ میں پکڑ لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا اسے رکھو پھر آپ نے فرمایا: پہلے اللہ کا نام لو اور اپنے قریب والے حصے کی طرف سے کھاو تم سیر ہو جاؤ گے، تو وہ اس کے حوالے سے سیر ہو گیا اور پھر بھی وہ (کھانا) بچ گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7906]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7906]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبرانى فى معجم الكبير (300/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7907
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَمْرٍو الْأَسْلَمِيِّ قَالَ: أَكَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا فَقَالَ:" كُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ وَاذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ حَكَى عَقِبَهُ عَنْ مِنْجَابِ بْنِ الْحَارِثِ أَحَدِ رُوَاتِهِ: أَنَّ هَذَا الْحَدِيثَ خَطَأٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ حَكَى عَقِبَهُ عَنْ مِنْجَابِ بْنِ الْحَارِثِ أَحَدِ رُوَاتِهِ: أَنَّ هَذَا الْحَدِيثَ خَطَأٌ.
سیدنا حمزہ بن عمرو اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے دائیں ہاتھ سے اور اپنے آگے سے کھاؤ اور اللہ کا نام ذکر کر لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ طبرانی نے اس کے بعد منجاب بن حارث کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے۔ جو اس کے راویوں میں سے ایک ہیں کہ اس روایت میں غلطی پائی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7907]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2997)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2998»
الحكم على الحديث:
رجالہ ثقات ولکنہ خطأ
حدیث نمبر: 7908
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقَرَّبَ طَعَامًا، فَلَمْ أَرَ طَعَامًا كَانَ أَكْثَرَ بَرَكَةً مِنْهُ أَوَّلَ مَا أَكَلْنَا، وَلَا أَقَلَّ بَرَكَةً فِي آخِرِهِ، قُلْنَا: كَيْفَ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِأَنَّا ذَكَرْنَا اسْمَ اللَّهِ حِينَ أَكَلْنَا، ثُمَّ قَعَدَ بَعْدُ مَنْ أَكَلَ وَلَمْ يُسَمِّ فَأَكَلَ مَعَهُ الشَّيْطَانُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاشِدُ بْنُ جَنْدَلٍ، وَحَبِيبُ بْنُ أَوْسٍ، وَكِلَاهُمَا لَيْسَ لَهُ إِلَّا رَاوٍ وَاحِدٌ، وَبَقِيَّةُ إِسْنَادِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا ابْنِ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.

سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے آپ نے کھانا منگوایا میں نے ایسا کوئی کھانا نہیں دیکھا جو آغاز میں اس سے زیادہ برکت والا ہو جو ہم نے پہلے کھا لیا تھا، اور اختتام کے حوالے سے سب سے کم برکت والا ہو ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس کی وجہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ہم نے (آغاز میں) کھانا کھایا تھا تو ہم نے اللہ کا نام ذکر کر دیا تھا پھر اس کے بعد ایک شخص آ کر بیٹھا اور اس نے اس میں سے کھایا اور اس نے بسم اللہ نہیں پڑھی تھی، تو شیطان نے اس کے ساتھ کھا لیا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی راشد بن جندل اور ایک راوی حبیب بن اوس ہے ان دونوں میں سے ہر ایک سے صرف ایک ہی راوی نے روایت کی ہے، اس کی سند کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابن لہیعہ کا معاملہ مختلف ہے، اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7908]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (4155)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23011»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 7909
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فِي أَوَّلِ طَعَامِهِ فَلْيَذْكُرِ اسْمَ اللَّهِ فِي آخِرِهِ، وَلْيَقْرَأْ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَمْزَةُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ النَّصِيبِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کھانے کے آغاز میں اللہ کا نام ذکر کرنا بھول جائے، تو وہ اس کے آخر میں اللہ کا نام ذکر کرے اور سورت اخلاص پڑھ لے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ بن ابوحمزہ نصیبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7909]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حمزہ بن ابوحمزہ نصیبی ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7909]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6863»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 7910
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي: ابْنَ مَسْعُودٍ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ فِي أَوَّلِ طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ حِينَ يَذْكُرُ: بِاسْمِ اللَّهِ فِي أَوَّلِهِ وَآخِرِهِ، فَإِنَّهُ يَسْتَقْبِلُ طَعَامًا جَدِيدًا، وَيَمْنَعُ الْخَبِيثَ مَا كَانَ يُصِيبُ مِنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کھانے کے آغاز میں اللہ کا نام ذکر کرنا بھول جائے، تو جب اسے یاد آئے، تو اسے یہ پڑھنا چاہیے اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اس کے آغاز میں اور اس کے آخر میں“ تو وہ نئے سرے سے کھانا کھانا شروع ہو جائے گا، اور اس خبیث چیز کو روک دے گا جس نے اس سے پہلے اس کھانے میں سے وصول کیا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7910]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10245)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10354، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5213، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 10336»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
13. بَابُ خَلْعِ النَّعْلِ عِنْدَ الْأَكْلِ .
کھانے کے وقت جوتے اتار دینا
حدیث نمبر: 7911
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا قُرِّبَ إِلَى أَحَدِكُمْ طَعَامُهُ وَفِي رِجْلِهِ نَعْلَانِ فَلْيَنْزِعْ نَعْلَيْهِ فَإِنَّهُ أَرْوَحُ لِلْقَدَمَيْنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ:
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَلَفْظُهُ:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کے سامنے کھانا رکھا جائے، اور اس میں پاؤں میں جوتے پہنے ہوئے ہوں، تو اس کو جوتے اتار دینے چاہئیں کیونکہ یہ چیز پاؤں کے لئے زیادہ آرام کا باعث ہو گی“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں (جو اگلی روایت میں ہیں)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7911]
یہ روایت امام بزار نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں (جو اگلی روایت میں ہیں)۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7911]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2867) اخرجه ابويعليٰ فى المسند (4188)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7912
إِذَا أَكَلْتُمُ الطَّعَامَ فَاخْلَعُوا نِعَالَكُمْ فَإِنَّهُ أَرْوَحُ لِأَقْدَامِكُمْ.
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ خَالِدٍ السَّكُونِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ سَمَاعًا.
وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ خَالِدٍ السَّكُونِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ مِنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ سَمَاعًا.
جب تم کھانا کھاؤ تو اپنے جوتے اتار دو کیونکہ یہ تمہارے پاؤں کے لئے زیادہ آرام کا باعث ہو گا“۔ امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں، البتہ عقبہ بن خالد سکونی کا معاملہ مختلف ہے میں نے ان کے بارے میں ایسی کوئی روایت نہیں پائی کہ انہوں نے محمد بن حارث سے سماع کیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7912]
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 7913
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوُضُوءُ قَبْلَ الطَّعَامِ وَبَعْدَهُ مِمَّا يَنْفِي الْفَقْرَ، وَهُوَ مِنْ سُنَنِ الْمُرْسَلِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَهْشَلُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”کھانے سے پہلے اور اس کے بعد وضو کرنا ان چیزوں میں سے ہے جو غربت کو ختم کر دیتے ہیں اور یہ مرسلین کی سنت میں سے ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7913]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی نہشل بن سعید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7913]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7162»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً