🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. بَابُ لُزُومِ الْجَمَاعَةِ وَطَاعَةُ الْأَئِمَّةِ وَالنَّهْيِ عَنْ قِتَالِهِمْ .
جماعت کے ساتھ رہنا حکمرانوں کی اطاعت کرنا اور ان کے ساتھ جنگ کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9097
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَذِهِ الْأَعْوَادِ - أَوْ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ -:" مَنْ لَمْ يَشْكُرِ الْقَلِيلَ لَمْ يَشْكُرِ الْكَثِيرَ وَمَنْ لَمْ يَشْكُرِ النَّاسَ لَمْ يَشْكُرِ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ -، وَالتَّحَدُّثُ بِنِعْمَةِ اللَّهِ شُكْرٌ وَتَرْكُهَا كُفْرٌ، وَالْجَمَاعَةُ رَحْمَةٌ وَالْفُرْقَةُ عَذَابٌ".
قَالَ: فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ الْبَاهِلِيُّ: عَلَيْكُمْ بِالسَّوَادِ الْأَعْظَمِ. قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ: مَا السَّوَادُ الْأَعْظَمُ؟ فَنَادَى أَبُو أُمَامَةَ هَذِهِ الْآيَةُ الَّتِي فِي سُورَةِ النُّورِ: فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَا حُمِّلْتُمْ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لکڑیوں پر (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) اس منبر پر یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص تھوڑے کا شکر ادا نہیں کرتا وہ زیادہ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا جو شخص لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کے بارے میں بات چیت کرنا شکر ہے، اور اس (نعمت کے اظہار و اعتراف) کو ترک کرنا کفر ہے، اور جماعت رحمت ہے، اور فرقہ بندی عذاب ہے“۔ راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگوں پر سواد اعظم کے ساتھ رہنا لازم ہے ایک صاحب نے دریافت کیا: سواد اعظم سے مراد کیا ہے؟ تو سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نے بلند آواز میں یہ آیت تلاوت کی جو سورہ نور میں ہے: ”اگر وہ لوگ منہ موڑ لیتے ہیں، تو اس (رسول) کے ذمہ وہ ہے جو اس پر لازم کیا گیا اور تمہارے ذمہ وہ ہے جو تم پر لازم کیا گیا ہے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9097]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1637) اخرجه احمد فى المسند (278/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17982»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9098
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ، ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ وَتَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ". فَقَالَ رَجُلٌ: أَنُقَاتِلُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا، مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْوَلِيدُ صَاحِبُ عَبْدِ اللَّهَ الْبَهِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران آئیں گے جن سے تمہارے دل مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان کے لئے نرم ہوں گی پھر ایسے حکمران آئیں گے کہ جن سے تمہارے دل غیر مطمئن ہوں گے اور تمہاری کھالیں ان سے لرزاں ہوں گی ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا ہم ان کے ساتھ جنگ کریں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! جب تک وہ نماز قائم کرتے ہیں (تم ان کے ساتھ جنگ نہ کرو)“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ولید ہے جو عبداللہ بہی کا شاگرد ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9098]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابويعليٰ فى المسند (1300) اخرجه احمد فى المسند (28/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9099
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" اثْنَانِ خَيْرٌ مِنْ وَاحِدٍ، وَثَلَاثَةٌ خَيْرٌ مِنِ اثْنَيْنِ، وَأَرْبَعَةٌ خَيْرٌ مِنْ ثَلَاثَةٍ، فَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَمْ يَجْمَعْ أُمَّتِي إِلَّا عَلَى هُدَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَخْتَرِيُّ بْنُ عُبَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”دو، ایک سے بہتر ہوتے ہیں اور تین، دو سے بہتر ہوتے ہیں اور چار، تین سے بہتر ہوتے ہیں، تو تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ میری امت کو صرف ہدایت پر ہی اکٹھا رکھے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بختری بن عبید ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9099]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (145/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20786»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9100
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مَا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَنْ تَجْتَمِعَ أُمَّتِي عَلَى ضَلَالَةٍ فَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ فَإِنَّ يَدَ اللَّهِ عَلَى الْجَمَاعَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مَرْزُوقَ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”میری امت گمراہی پر اکٹھی نہیں ہو گی تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے بے شک اللہ تعالیٰ کا دست رحمت جماعت پر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ ان دو میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف مرزوق کا معاملہ مختلف ہے جو آل طلحہ کا غلام ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9100]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12623)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13623»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9101
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَدُ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَى الْجَمَاعَةِ، فَإِذَا شَذَّ الشَّاذُّ مِنْهُمُ اخْتَطَفَهُ الشَّيْطَانُ كَمَا يَخْتَطِفُ الذِّئْبُ الشَّاةَ مِنَ الْغَنَمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي الْمُسَاوِرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کا دست رحمت جماعت پر ہوتا ہے، اور جب ان میں سے کوئی الگ ہونے والا الگ ہوتا ہے، تو شیطان اسے اچک لیتا ہے جیسے بھیڑیا، ریوڑ سے الگ ہونے والی بکری کو اچک لیتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابومساور ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9101]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (489)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 489»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9102
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ مَاتَ بِغَيْرِ إِمَامٍ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص امام کے بغیر مر جائے (یعنی ایسی حالت میں مرے کہ وہ کسی امام کا پیروکار نہ ہو) تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9102]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (388/19) اخرجه احمد فى المسند (96/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16434»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9103
وَفِي رِوَايَةٍ:" مَنْ مَاتَ وَلَيْسَ فِي عُنُقِهِ بَيْعَةٌ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُمَا ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ایسی حالت میں مرے کہ اس کی گردن میں بیعت نہ ہو، تو وہ زمانہ جاہلیت کی موت مرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور ان دونوں کی سند ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9103]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (334/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9104
وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: رَأَيْتُ حُجْرَ بْنَ عَدِيٍّ حِينَ أَخَذَهُ مُعَاوِيَةُ يَقُولُ: هَذِهِ بَيْعَتِي لَا أُقِيلُهَا وَلَا أَسْتَقِيلُهَا سَمَاعَ اللَّهِ وَالنَّاسِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے انہیں پکڑا تو وہ یہ کہہ رہے تھے: یہ میری بیعت ہے نہ، تو میں اسے واپس کر رہا ہوں اور نہ ہی میں اس کی واپسی کا مطالبہ کر رہا ہوں، اور یہ بات اللہ تعالیٰ بھی سن رہا ہے، اور لوگ بھی سن رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9104]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3569)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9105
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" سَيَلِيكُمْ بَعْدِي وُلَاةٌ فَيَلِيكُمُ الْبَرُّ بِبِرِّهِ، وَالْفَاجِرُ بِفُجُورِهِ، فَاسْمَعُوا لَهُمْ وَأَطِيعُوا فِي كُلِّ مَا وَافَقَ الْحَقَّ، وَصَلُّوا وَرَاءَهُمْ فَإِنْ أَحْسَنُوا فَلَكُمْ وَلَهُمْ وَإِنْ أَسَاؤُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عنقریب میرے بعد کچھ لوگ تمہارے حکمران بنیں گے نیک شخص اپنی نیکی کے ہمراہ اور گناہ گار شخص اپنے گناہ کے ہمراہ تمہارا نگران بنے گا، تو تم لوگ ان کی اطاعت و فرمانبرداری کرنا ہر اس چیز کے بارے میں، جو حق کے مطابق ہو اور ان کے پیچھے نماز ادا کرنا اگر وہ اچھائی کریں گے، تو تمہیں اس کا بدلہ ملے گا، اور انہیں بھی اس کا اجر ملے گا، اور اگر وہ برائی کریں گے، تو تمہیں اجر مل جائے گا، اور ان پر و بال ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن یحیی بن عروہ ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9105]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6306»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9106
وَعَنْ يُسَيْرِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ أَبَا مَسْعُودٍ لَمَّا قُتِلَ عُثْمَانُ احْتَجَبَ فِي بَيْتِهِ فَأَتَيْتُهُ فَسَأَلْتُهُ عَنْ أَمْرِ النَّاسِ فَقَالَ: عَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يَجْمَعْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى ضَلَالَةٍ، وَاصْبِرْ حَتَّى يَسْتَرِيحَ بَرٌّ وَيُسْتَرَاحَ مِنْ فَاجِرٍ.
یسیر بن عمرو بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا گیا تو سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ اپنے گھر میں بیٹھ گئے میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے ان سے لوگوں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا:، تو انہوں نے فرمایا: تم پر جماعت کے ساتھ رہنا لازم ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کو گمراہی پر جمع نہیں کرے گا تم صبر سے کام لو یہاں تک کہ نیک شخص راحت حاصل کرے یا برے شخص سے راحت حاصل ہو جائے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9106]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (239/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں