الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ مُغْلَقٌ أَنْ يُشْعِلَهُ نَارًا، وَإِنْ كَانَ بُكْرَةً رَاحَ بِهِ، وَإِنْ كَانَ عَشِيَّةً غَدَا بِهِ بُكْرَةً، فَقَدِمَ عَمَّارُ الْكُوفَةَ فَحَرَقَ عَلَيْهِ الْبَابَ وَأَشْخَصَ .
رعایا کے حق میں ان کی خیرخواہی کا بیان
حدیث نمبر: 9077
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: بَعَثَ عُمَرُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - عَلَى الْكُوفَةِ أَمِيرًا، وَأَمَرَهُ أَنْ يَقْعُدَ لَهُمْ وَلَا يَحْتَجِبَ عَنْهُمْ، فَبَلَغَ عُمَرَ أَنَّهُ يَحْتَجِبُ عَنْهُمْ وَيُغْلِقُ الْبَابَ دُونَهُمْ، فَبَعَثَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ وَأَمْرَهُ إِنْ قَدِمَ وَالْبَابُ مُغْلَقٌ أَنْ يُشْعِلَهُ نَارًا، وَإِنْ كَانَ بُكْرَةً رَاحَ بِهِ، وَإِنْ كَانَ عَشِيَّةً غَدَا بِهِ بُكْرَةً، فَقَدِمَ عَمَّارُ الْكُوفَةَ فَحَرَقَ عَلَيْهِ الْبَابَ وَأَشْخَصَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدِ اخْتَلَطَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کوفہ کا امیر بنا کر بھیجا اور انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ ان لوگوں کے لئے بیٹھ جایا کریں اور وہ ان کے لئے پردے میں نہ رہیں پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ وہ لوگوں کو چھوڑ کر پردے میں رہتے ہیں اور دروازہ بند رکھتے ہیں (یعنی لوگوں سے ملتے نہیں ہیں) تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا اور فرمایا جب وہ (ان کے گھر) آئیں اور اس وقت دروازہ بند ہو تو ان کے گھر کو آگ لگا دیں اگر صبح کا وقت ہو تو شام کو انہیں (سیدنا سعد کو) ساتھ لے کر روانہ ہو جائیں اور اگر شام کا وقت ہو تو اگلے دن صبح انہیں ساتھ لے کر روانہ ہو جائیں جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کوفہ آئے تو انہوں نے وہ دروازہ جلا دیا اور انہیں (سیدنا عمر کے پاس) روانہ کر دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9077]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9077]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9078
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: جَاءَ بِلَالٌ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ وَهُوَ بِالشَّامِ وَحَوْلَهُ أُمَرَاءُ الْأَجْنَادِ جُلُوسٌ فَقَالَ: يَا عُمَرُ. فَقَالَ: هَا أَنَا عُمَرُ. فَقَالَ لَهُ بِلَالٌ: إِنَّكَ بَيْنَ اللَّهِ وَبَيْنَ هَؤُلَاءِ، وَلَيْسَ بَيْنَكَ وَبَيْنَ اللَّهِ أَحَدٌ، فَانْظُرْ عَنْ يَمِينِكَ وَعَنْ شِمَالِكَ، وَبَيْنَ يَدَيْكَ وَمِنْ خَلْفِكَ، هَؤُلَاءِ الَّذِينَ حَوْلَكَ إِنْ يَأْكُلُونَ، إِلَّا لُحُومَ الطَّيْرِ قَالَ: صَدَقْتَ وَاللَّهِ لَا أَقُومُ مِنْ مَجْلِسِي هَذَا حَتَّى تَكْفُلُوا لِكُلِّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ طَعَامَهُ وَحَظَّهُ مِنَ الزَّيْتِ وَالْخَلِّ. فَقَالُوا: هَذَا إِلَيْكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ أَوْسَعَ اللَّهُ عَلَيْكَ مِنَ الرِّزْقِ وَأَكْثَرَ مِنَ الْخَيْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جو اس وقت شام میں موجود تھے اور ان کے اردگرد لشکروں کے امیر بیٹھے ہوئے تھے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سیدنا عمر! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں یہاں ہوں سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ اللہ تعالیٰ اور ان لوگوں کے درمیان ہیں لیکن آپ کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی نہیں ہے، تو آپ اپنے دائیں طرف بھی دیکھیں اور بائیں طرف بھی دیکھیں اور آپ آگے بھی جائزہ لیں اور پیچھے بھی دیکھیں یہ لوگ جو آپ کے اردگرد موجود ہیں یہ لوگ صرف پرندوں کا گوشت کھاتے ہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ نے سچ کہا: ہے اللہ کی قسم! میں اس وقت تک اپنی جگہ سے نہیں اٹھوں گا، جب تک تم لوگ اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ مسلمانوں کے ہر فرد کو اس کا کھانا اور زیتون اور سرکہ میں سے اس کا حصہ ملے گا ان لوگوں نے کہا: اے امیرالمؤمنین آپ کو یہ چیز ملتی ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو رزق میں وسعت عطا کی ہے، اور زیادہ بھلائی عطا کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور مامون ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9078]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عبداللہ بن أحمد کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور مامون ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9078]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1011)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9079
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: إِنَّ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بَعَثَنِي إِلَيْكُمْ أُعَلِّمُكُمْ كِتَابَ رَبِّكُمْ وَسُنَّةَ نَبِيِّكُمْ وَأُنَظِّفُ لَكُمْ طُرُقَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوموسی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: امیر المؤمنین نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے تاکہ میں تمہیں تمہارے پروردگار کی کتاب اور تمہارے نبی کی سنت کی تعلیم دوں اور تمہارے راستوں کو تمہارے لئے صاف کر دوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9079]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9079]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
23. بَابُ عَطِيَّةِ الْإِمَامِ وَمَعْرِفَتِهِ لِحَقِّ الرَّعِيَّةِ .
امام کا عطیہ اور اس کا رعایا کے حق کو پہچاننا
حدیث نمبر: 9080
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ قَالَ: أَتَيْتُ نُعَيْمَ بْنَ أَبِي هِنْدٍ فَأَخْرَجَ إِلَيَّ صَحِيفَةً، فَإِذَا فِيهَا: مِنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنَّا عَهِدْنَاكَ، وَأَمْرُ نَفْسِكَ لَكَ مُهِمٌّ فَأَصْبَحْتَ وَقَدْ وَلِيتَ أَمْرَ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا، يَجْلِسُ بَيْنَ يَدَيْكَ الْوَضِيعُ وَالشَّرِيفُ، وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ، وَلِكُلٍّ حَظُّهُ مِنَ الْعَدْلِ، فَانْظُرْ كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ، فَإِنَّا نُحَذِّرُكَ يَوْمًا تُعْنَى فِيهِ الْوُجُوهُ، وَتَنْقَطِعُ فِيهِ الْحُجَجُ لِحُجَّةِ مَلِكٍ قَاهِرٍ قَدْ قَهَرَهُمْ بِجَبَرُوتِهِ، وَالْخَلْقُ دَاخِرُونَ لَهُ يَرْجُونَ رَحْمَتَهُ وَيَخَافُونَ عَذَابَهُ، وَإِنَّا كُنَّا نَتَحَدَّثُ أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آخِرِ زَمَانِهَا سَيَرْجِعُ إِلَى أَنْ يَكُونُوا إِخْوَانَ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ، وَإِنَّا نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ يَنْزِلَ كِتَابُنَا سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِنَا فَإِنَّا إِنَّمَا كَتَبْنَا بِهِ نَصِيحَةً لَكَ وَالسَّلَامُ عَلَيْكَ.
فَكَتَبَ إِلَيْهِمَا عُمَرُ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ: مِنْ عُمَرَ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ، وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، سَلَامٌ عَلَيْكُمَا أَمَّا بَعْدُ: أَتَانِي كِتَابُكُمَا تَذْكُرَانِ أَنَّكُمَا عَهِدْتُمَانِي، وَأَمْرُ نَفْسِي لِي مُهِمٌّ، فَأَصْبَحْتُ وَقَدْ وَلِيتُ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَحْمَرِهَا وَأَسْوَدِهَا، يَجْلِسُ بَيْنَ يَدِي الْوَضِيعُ وَالشَّرِيفُ، وَالْعَدُوُّ وَالصَّدِيقُ، وَلِكُلٍّ حَظُّهُ مِنَ الْعَدْلِ، وَكَتَبْتُمَا: فَانْظُرْ كَيْفَ أَنْتَ عِنْدَ ذَلِكَ يَا عُمَرُ فَإِنَّهُ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ لِعُمَرَ عِنْدَ ذَلِكَ إِلَّا بِاللَّهِ. وَكَتَبْتُمَا لِي تُحَذِّرَانِي مَا حُذِّرَتْ بِهِ الْأُمَمُ قَبْلَنَا قَدِيمًا وَإِنْ كَانَ اخْتِلَافَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ (بِآجَالِ النَّاسِ يُقَرِّبَانِ كُلَّ بَعِيدٍ، وَيَأْتِيَانِ بِكُلِّ جَدِيدٍ، وَيَأْتِيَانِ بِكُلِّ مَوْعُودٍ، حَتَّى يَصِيرَ النَّاسُ إِلَى مَنَازِلِهِمْ مِنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ) وَكَتَبْتُمَا تُحَذِّرَانِي أَنَّ أَمْرَ هَذِهِ الْأُمَّةِ سَيَرْجِعُ فِي آخِرِ زَمَانِهَا إِلَى أَنْ يَكُونُوا إِخْوَانَ الْعَلَانِيَةِ أَعْدَاءَ السَّرِيرَةِ، وَلَسْتُمْ بِأُولَئِكَ وَلَيْسَ هَذَا بِزَمَانِ ذَلِكَ، وَذَلِكَ زَمَانٌ تَظْهَرُ فِيهِ الرَّغْبَةُ وَالرَّهْبَةُ، يَكُونُ رَغْبَةُ بَعْضِ النَّاسِ إِلَى بَعْضٍ لِصَلَاحِ دُنْيَاهُمْ. وَكَتَبْتُمَا نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أُنْزِلَ كِتَابَكُمَا سِوَى الْمَنْزِلِ الَّذِي نَزَلَ مِنْ قُلُوبِكُمَا وَأَنَّكُمَا كَتَبْتُمَاهُ نَصِيحَةً لِي وَقَدْ صَدَقْتُمَا فَلَا تَدَعَا الْكِتَابَ إِلَيَّ فَإِنَّهُ لَا غِنَى لِي عَنْكُمَا، وَالسَّلَامُ عَلَيْكُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَى هَذِهِ الصَّحِيفَةِ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ وَصِيَّةُ أَبِي بَكْرٍ لِعُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي بَابِ الْخُلَفَاءِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.

محمد بن سوقہ بیان کرتے ہیں: میں نعیم بن ابوہند کے پاس آیا انہوں نے ایک صحیفہ نکال کر مجھے دکھایا اس میں یہ تحریر تھا: ”یہ ابوعبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل کی طرف سے سیدنا عمر بن خطاب کے نام ہے آپ کو سلام ہو۔ اما بعد! ہم نے آپ کو اس حال میں دیکھا تھا کہ آپ کو صرف اپنی ذات کا معاملہ درپیش تھا اب آپ کی یہ حالت ہے کہ آپ امت کے ہر سیاہ فام اور سفید فام کے معاملے کے نگران بن گئے ہیں آپ کے سامنے کم حیثیت کا شخص اور معزز شخص دشمن اور دوست (ہر قسم کے لوگ) بیٹھتے ہیں اور ہر ایک کا عدل میں سے حصہ ہوتا ہے، تو آپ اس بات کا جائزہ لیں گے کہ اے سیدنا عمر! آپ اس وقت کیسے ہوتے ہیں ہم آپ کو اس دن سے ڈرنے کی تلقین کرتے ہیں جس میں چہرے لرزاں ہوں گے اور جس میں زبردست بادشاہ کی حجت کے سامنے تمام حجتیں ختم ہو جائیں گی وہ اپنی عظیم بادشاہی کی بنیاد پر لوگوں پر غلبہ ظاہر فرمائے گا، اور مخلوق اس کے سامنے کمتر ہو گی، وہ لوگ اس کی رحمت کی امید رکھتے ہوں گے، اور اس کے عذاب سے ڈر رہے ہوں گے ہم لوگ یہ بات چیت کرتے ہیں کہ آخری زمانے میں اس امت کا معاملہ اس طرح ہو جائے گا کہ لوگ ظاہری طور پر بھائی بھائی ہوں گے اور باطن میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے، تو ہم اس بات سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں کہ اس مکتوب کے ذریعے ہمارا جو مقصود ہے آپ اس کی بجائے کوئی اور مفہوم مراد لیں ہم نے آپ کی خیرخواہی کے لئے اسے تحریر کیا ہے، اور آپ پر سلام ہو“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں کو جواب لکھا: ”یہ عمر کی طرف سے ابوعبیدہ بن جراح اور معاذ بن جبل کے نام ہے آپ دونوں پر سلام ہو، اما بعد! آپ دونوں کا مکتوب میرے پاس آیا آپ دونوں نے یہ نصیحت کی کہ آپ دونوں نے مجھے اس حال میں دیکھا تھا کہ مجھے صرف اپنی ذات کا معاملہ درپیش تھا، اور اب میری حالت یہ ہے کہ میں اس امت کے ہر سفید فام اور سیاہ فام کے معاملے کا نگران بن گیا ہوں، اور میرے سامنے ہر کم حیثیت کا شخص اور معزز شخص اور ہر دشمن اور ہر دوست (ہر قسم کا فرد) بیٹھتا ہے، اور ہر ایک کا عدل میں سے حصہ ہوتا ہے، تو آپ دونوں نے یہ لکھا ہے کہ تم اس بات کا جائزہ لو کہ اے عمر تم ایسی حالت میں کیا کرتے ہو تو عمر کے لئے اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے آپ دونوں نے مجھے لکھا ہے، اور مجھے اس چیز سے بچنے کی تلقین کی ہے جس سے ہم سے پہلی امتوں کو بچنے کی تلقین کی گئی تھی اور وہ یہ ہے کہ رات اور دن کی آمد و رفت لوگوں کی اجل کے ساتھ ہر دور کی چیز کو قریب کر دیتی ہے، اور رات اور دن ہر نئی چیز لے آتے ہیں اور دونوں وہ چیز لے آتے ہیں جس کا وعدہ کیا گیا ہو یہاں تک کہ ایک وہ وقت آئے گا کہ جب لوگ جنت یا جہنم میں اپنے ٹھکانوں تک پہنچ جائیں گے آپ دونوں نے مجھے خط لکھا اور مجھے اس بات سے بچنے کی تلقین کی کہ اس امت کا معاملہ عنقریب آخری زمانے میں اس صورت حال کی طرف جائے گا کہ لوگ ظاہری طور پر بھائی بھائی ہوں گے اور باطن میں ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے آپ لوگ وہ نہیں ہیں اور نہ ہی یہ زمانہ وہ زمانہ ہے، یہ وہ زمانہ ہے جس میں رغبت ظاہر ہو گی اور ڈرنا ظاہر ہو گا بعض لوگوں کی رغبت دنیاوی فائدے کے حصول کے لئے ہو گی آپ دونوں نے یہ لکھا ہے کہ آپ دونوں اس بات سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں کہ میں آپ دونوں کی تحریر کو اس کی بجائے کسی اور مقصد پر محمول کروں جو آپ کے دل میں ہے، تو آپ دونوں نے خیرخواہی کے لئے اس کو لکھا ہے آپ دونوں نے سچ کہا: ہے، اور آئندہ بھی آپ دونوں مجھے اس طرح مکتوب لکھنا نہ چھوڑیں کیونکہ میں آپ دونوں سے بے نیاز نہیں ہوں، باقی آپ دونوں پر سلام ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس صحیفے تک اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وصیت گزر چکی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء سے متعلق باب میں گزری ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9080]

24. بَابٌ فِيمَنْ يَشُقُّ عَلَى الرَّعِيَّةِ .
اس شخص کا بیان، جو رعایا کو مشقت کا شکار کرتا ہے
حدیث نمبر: 9081
عَنْ أَبِي عِنَبَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تُحْرِجُوا أُمَّتِي اللَّهُمَّ مَنْ أَحْرَجَ أُمَّتِي فَانْتَقَمَ مِنْهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوعنبہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کو حرج میں مبتلاء نہ کرو اے اللہ جو شخص میری امت کو حرج میں مبتلاء کرے، تو اس سے انتقام لینا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9081]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9081]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1598)، أخرجه مسند البزار برقم: 3761»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
25. بَابُ الْغَضِّ عَنِ الرَّعِيَّةِ، وَعَنْ تَتَبُّعِ عَوْرَاتِهِمْ .
رعایا سے اور ان کے پوشیدہ معاملات کی تفتیش سے چشم پوشی کرنا
حدیث نمبر: 9082
عَنِ الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ".
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب امیر لوگوں میں مشکوک (یعنی پوشیدہ معاملات) کو تلاش کرے گا، تو انہیں خراب کر دے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کو امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9082]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7515) اخرجه احمد فى المسند (4/6)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4889، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8199، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7515، 7516»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9083
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ، وَأَبِي أُمَامَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْأَمِيرَ إِذَا ابْتَغَى الرِّيبَةَ فِي النَّاسِ أَفْسَدَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب امیر لوگوں میں مشکوک (پوشیدہ معاملات) کو تلاش کرے گا، تو انہیں خراب کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9083]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9083]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (122/17)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 4889، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23303، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8199، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7515، 7516»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9084
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا وَلِيَ أَحَدٌ وِلَايَةً إِلَّا بُسِطَتْ لَهُ الْعَافِيَةُ، فَإِنْ قَبِلَهَا بُسِطَتْ لَهُ وَتَمَّتْ لَهُ، وَإِنْ حَفَزَ عَنْهَا فُتِحَ لَهُ مَا لَا طَاقَةَ لَهُ بِهِ".
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا حَفَزَ عَنْهَا؟ قَالَ: تَطْلُبُ الْعَثَرَاتِ وَالْعَوْرَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا حَفَزَ عَنْهَا؟ قَالَ: تَطْلُبُ الْعَثَرَاتِ وَالْعَوْرَاتِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں کہ جو شخص کسی عہدے کا نگران بنتا ہے، اور اس کے لئے عافیت کو پھیلا دیا جاتا ہے، تو اگر وہ اسے قبول کر لے گا، تو اس کے لئے اسے پھیلایا جائے گا، اور اس کے لئے اسے مکمل کیا جائے گا، اور اگر وہ اس کو پس پشت ڈال دیتا ہے، تو اس کے لئے وہ چیز کشادہ کر دی جائے گی جس کی اس میں طاقت نہیں ہو گی“۔ راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: لفظ حفز عنہا کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے فرمایا: وہ ان کے لغزشوں اور پوشیدہ معاملات کی تفتیش کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9084]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9084]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11220)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
26. بَابُ إِكْرَامِ السُّلْطَانِ .
سلطان کی عزت افزائی کرنا
حدیث نمبر: 9085
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ أَكْرَمَ سُلْطَانَ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فِي الدُّنْيَا أَكْرَمَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَمَنْ أَهَانَ سُلْطَانَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فِي الدُّنْيَا أَهَانَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: رَوَى التِّرْمِذِيُّ مِنْهُ:" مَنْ أَهَانَ" دُونَ:" مَنْ أَكْرَمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ وَزَادَ فِي أَوَّلِهِ:" الْإِمَامُ ظِلُّ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ". وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص دنیا میں اللہ کے سلطان کی عزت افزائی کرے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی عزت افزائی کرے گا، اور جو شخص دنیا میں اللہ کے مقرر کردہ سلطان کی اہانت کرے گا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی اہانت کرے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے۔ لیکن انہوں نے اس میں سے صرف اہانت والا حصہ نقل کیا ہے عزت افزائی والا حصہ نقل نہیں کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”امام زمین میں اللہ کا سایہ ہوتا ہے“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9085]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (42/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19920»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9086
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ مِنْ إِكْرَامِ جَلَالِ اللَّهِ إِكْرَامُ ذِي الشَّيْبَةِ الْمُسْلِمِ، وَالْإِمَامِ الْعَادِلِ، وَحَامِلِ الْقُرْآنِ لَا يَغْلُو فِيهِ، وَلَا يَجْفُو عَنْهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي الْجَوْنِ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَدُحَيْمٌ، وَضَعَّفَهُ أَبُو دَاوُدَ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی عظمت کے احترام میں یہ بات بھی شامل ہے کہ بوڑھے مسلمان کا احترام کیا جائے عادل حکمران کا اور قرآن کے عالم کا احترام کیا جائے اس میں غلو بھی نہ کیا جائے، اور ان کے ساتھ زیادتی بھی نہ کی جائے (یعنی اس میں کوتاہی بھی نہ کی جائے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن سلیمان بن ابوجون ہے، جسے ابن حبان اور دحیم نے ثقہ قرار دیا ہے امام ابوداؤد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9086]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6732»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف