🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظَّلَمَةِ .
برے اہلکاروں اور ظالموں کے مددگاروں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9177
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ أُمَرَاءُ ظَلَمَةٌ وَوُزَرَاءُ فَسَقَةٌ وَقُضَاةٌ خَوَنَةٌ وَفُقَهَاءٌ كَذَبَةٌ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ الزَّمَانَ مِنْكُمْ فَلَا يَكُونَنَّ لَهُمْ جَابِيًا وَلَا عَرِيفًا وَلَا شُرَطِيًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْخُرَاسَانِيُّ قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: لَا بَأْسَ بِهِ، وَقَالَ الْأَزْدِيُّ: ضَعِيفٌ جِدًّا. وَمُعَاوِيَةُ بْنُ الْهَيْثَمِ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آخری زمانے میں، ظالم حکمران ہوں گے، فاسق وزراء ہوں گے، خیانت کرنے والے قاضی ہوں گے، جھوٹ بولنے والے علماء ہوں گے، تم میں سے جو شخص وہ زمانہ پائے، وہ اُن کے لیے جابی، یا عریف، یا سپاہی، (یعنی سرکاری اہلکار) ہرگز نہ بنے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن سلیمان خراسانی ہے، امام طبرانی کہتے ہیں: اس میں کوئی حرج نہیں ہے، ازدی کہتے ہیں: یہ انتہائی ضعیف ہے، اس میں ایک راوی معاویہ بن ہیثم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9177]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (564)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 537»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9178
وَعَنْ أَبِي الْوَلِيدِ الْقُرَشِيِّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ بِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ فَجَاءَ رَجُلٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ فَقَالَ: أَصْلَحَ اللَّهُ الْأَمِيرَ إِنَّ أَهْلَ الطَّفِّ لَا يُؤَدُّونَ زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ. فَقَالَ: وَمَا كَانَ قَالَهُ قَدْ عَلِمْتُ ذَلِكَ فَأَخْبَرْتُ الْأَمِيرَ فَقَالَ: مِمَّنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: مَنْ عَبْدِ الْقَيْسِ. فَقَالَ: مَا اسْمُكَ؟ فَقَالَ: فُلَانُ بْنُ فُلَانٍ. فَكَتَبَ إِلَى صَاحِبِ شُرْطَتِهِ فَقَالَ: ابْعَثْ إِلَى عَبْدِ الْقَيْسِ. فَسَأَلَ عَنْ فُلَانِ بْنِ فُلَانٍ كَيْفَ حَسَبُهُ فِيهِمْ؟ فَرَجَعَ الرَّسُولُ فَقَالَ: وَجَدْتُهُ يُغْمَزُ فِي حَسَبِهِ. فَقَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ جَدِّي أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَبْغِي عَلَى النَّاسِ إِلَّا وَلَدُ بَغِيٍّ وَإِلَّا مَنْ فِيهِ عِرْقٌ مِنْهُ". وَقَالَ أَبُو الْوَلِيدِ:" لَا يَسْعَى".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ. وَأَبُو الْوَلِيدِ الْقُرَشِيُّ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
ابوولید قریشی بیان کرتے ہیں: میں بلال بن ابوبردہ کے پاس موجود تھا، عبدالقیس قبیلے سے تعلق رکھنے والا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: اللہ تعالیٰ امیر کو ٹھیک رکھے ”طف“ کے رہنے والے لوگ اپنے اموال کی زکوۃ ادا نہیں کرتے ہیں، راوی کہتے ہیں: اس نے جو بات بیان کی تھی، مجھے اُس کا علم تھا، میں نے اس بارے میں امیر کو بتایا، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا تعلق کس سے ہے؟ اس نے جواب دیا: عبدالقیس قبیلے سے، انہوں نے فرمایا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے بتایا: فلاں بن فلاں، انہوں نے وہاں کے کوتوال کو خط لکھا اور فرمایا: تم عبدالقیس قبیلے میں کسی کو بھیج کر فلاں بن فلاں کے بارے میں دریافت کرو کہ اُن کے درمیان اس شخص کا حسب کیسا ہے؟ قاصد واپس آیا اور اس نے بتایا: میں نے یہ بات پائی ہے کہ اُس کے حسب پر اعتراض کیا جاتا ہے، تو بلال بن ابوبردہ نے فرمایا: اللہ اکبر! میرے والد نے، میرے دادا سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”لوگوں کے خلاف سرکشی وہ شخص کرے گا، جو زنا کے نتیجے میں پیدا ہوا ہو گا یا جس میں اُس (زنا) کی کوئی رگ ہو گی“۔ ابوولید نامی راوی نے یہ لفظ نقل کیے ہیں: ”وہ (لوگوں کے خلاف) کوشش کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابوولید قرشی نامی راوی مجہول ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9178]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9179
وَعَنْ مَسْعُودِ بْنِ قَبِيصَةَ أَوْ قَبِيصَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: صَلَّى هَذَا الْحَيُّ مِنْ مُحَارِبٍ الصُّبْحَ فَلَمَّا صَلُّوا قَالَ شَابٌّ مِنْهُمْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّهُ سَيُفْتَحُ عَلَيْكُمْ مَشَارِقُ الْأَرْضِ وَمَغَارِبُهَا وَإِنَّ عُمَّالَهَا فِي النَّارِ إِلَّا مَنِ اتَّقَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَأَدَّى الْأَمَانَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ شَقِيقُ بْنُ حَيَّانَ قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
مسعود بن قبیصہ یا شاید قبیصہ بن مسعود بیان کرتے ہیں: انہوں نے محارب قبیلے کے علاقے میں، صبح کی نماز ادا کی، جب اُن لوگوں نے نماز ادا کر لی، تو اُن میں سے ایک نوجوان نے یہ بات بتائی: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب زمین کے مشرقی اور مغربی علاقے تمہارے لیے فتح ہو جائیں گے اور وہاں کے اہلکار جہنم میں جائیں گے البتہ اُن لوگوں کا معاملہ مختلف ہے، جو اللہ سے ڈریں اور امانت ادا کریں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شقیق بن حیان ہے، ابوحاتم کہتے ہیں: وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9179]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (367 و 366/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22599»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9180
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ أُمَرَاءَ كَذَبَةً، وَوُزَرَاءَ فَجَرَةً، وَأُمَنَاءَ خَوَنَةً، وَقُرَّاءً فَسَقَةً، سِمَتُهُمْ سِمَةُ الرُّهْبَانِ وَلَيْسَ لَهُمْ رَغْبَةٌ - أَوْ قَالَ: رَعِيَّةٌ أَوْ قَالَ: رِعَةٌ - فَيُلْبِسُهُمُ اللَّهُ فِتْنَةً غَبْرَاءَ مُظْلِمَةً، يَتَهَوَّكُونَ فِيهَا تَهَوُّكَ الْيَهُودِ فِي الظُّلْمِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَبِيبُ بْنُ عِمْرَانَ الْكَلَاعِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت اُس وقت تک قائم نہیں ہو گی، جب تک اللہ تعالیٰ جھوٹے حکمرانوں، گناہگار وزیروں، خیانت کرنے والے امینوں اور فاسق علماء کو نہیں بھیجے گا، جن کا ظاہری حلیہ راہبوں جیسا ہو گا اور انہیں کوئی رغبت نہیں ہو گی۔ یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ انہیں تاریک، غبار آلود فتنے کا شکار کر دے گا، جس میں وہ یوں بھٹکتے پھریں گے، جس طرح یہودی، ظلم کرنے میں بھٹکتے پھرتے تھے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حبیب بن عمران کلاعی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9180]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1601)، أخرجه مسند البزار برقم: 2630»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9181
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ ذَكَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آَخِرِ الزَّمَانِ" أَوْ قَالَ:" يَخْرُجُ رِجَالٌ مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ فِي آَخِرِ الزَّمَانِ مَعَهُمْ سِيَاطٌ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْبَقَرِ يَغْدُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي غَضَبِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت میں آخری زمانے میں۔ راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں۔ آخری زمانے میں، اس امت میں، ایسے لوگ نکلیں گے، جن کے ساتھ گائے کی دموں کی طرح کے کوڑے ہوں گے، وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں صبح کریں گے اور اُس کے غضب میں شام کریں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9181]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8000) اخرجه احمد فى المسند (250/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ اس
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9182
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ:" فَإِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِنْ بَطَانَتِهِمْ".
وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اس بات سے بچنا کہ تم ان کے ساتھی بنو“۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9182]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7616)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9183
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنْ طَالَتْ بِكَ حَيَاةٌ يُوشِكُ أَنْ تَرَى أَقْوَامًا يَغْدُونَ فِي سَخَطِ اللَّهِ وَيَرُوحُونَ فِي لَعْنَةِ اللَّهِ بِأَيْدِيهِمْ مِثْلُ أَذْنَابِ الْبَقَرِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اگر تمہاری زندگی طویل ہوئی، تو تم عنقریب ایسے لوگوں کو دیکھو گے، جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں صبح کریں گے اور اُس کی لعنت میں شام کریں گے، اُن لوگوں کے ہاتھوں میں گائے کی دموں کی طرح کے کوڑے ہوں گے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9183]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1628)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 2857، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8012، 8094، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8393»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9184
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: رَأَيْنَا كُلَّ شَيْءٍ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" رِجَالٌ يُقَالُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: ضَعُوا أَسْيَاطَكُمْ وَادْخُلُوا النَّارَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے ہر وہ چیز دیکھ لی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے بیان کی تھی، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا تھا: ”کچھ لوگ ایسے ہوں گے، جنہیں قیامت کے دن یہ کہا: جائے گا: تم اپنے کوڑے کو رکھ دو! اور جہنم میں داخل ہو جاؤ!“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9184]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1629)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7850»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9185
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ فِي لَيْلَةٍ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ الْقُرْآنَ كُلَّهُ".
قَالَ:" وَلَابُدَّ لِلنَّاسِ مِنْ عَرِيفٍ وَالْعَرِيفُ فِي النَّارِ، وَيُؤْتَى بِالشُّرَطِيِّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ لَهُ: ضَعْ سَوْطَكَ وَادْخُلِ النَّارَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ رات کے وقت سورۂ اخلاص پڑھ لے؟ کیونکہ یہ پورے قرآن کے برابر ہے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”لوگوں کے لیے عریف (یعنی سرکاری اہلکار) کا ہونا ضروری ہے اور عریف، جہنم میں جائے گا، قیامت کے دن کوتوال کو لایا جائے گا اور اس سے یہ کہا: جائے گا: تم اپنا کوڑا رکھ دو اور جہنم میں داخل ہو جاؤ!“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9185]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1481 و 4136)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4212، 5919/1»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9186
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: رَأَى أَبُو هُرَيْرَةَ رَجُلًا فَأَعْجَبَتْهُ هَيْئَتُهُ فَقَالَ: مِمَّنِ الرَّجُلُ؟ قَالَ: رَجُلٌ مِمَّنْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ. قَالَ: فَكُلُّنَا مِمَّنْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِ، مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ. قَالَ: كُلُّنَا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ مِمَّنْ أَنْتَ؟ قَالَ: مِنَ النِّبْطِ. قَالَ: تَنَحَّ عَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" قَتَلَةُ الْأَنْبِيَاءِ وَأَعْوَانُ الظَّلَمَةِ فَإِذَا اتَّخَذُوا الرِّبَاعَ وَشَيَّدُوا الْبُنْيَانَ فَالْهَرَبَ الْهَرَبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مِغْوَلٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو دیکھا اُس کی ہیئت انہیں اچھی لگی، انہوں نے دریافت کیا: یہ شخص کس سے تعلق رکھتا ہے؟ تو اس نے بتایا: یہ ان لوگوں میں سے ہے، جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم سب اُن لوگوں میں سے ہیں، جن پر اللہ تعالیٰ نے انعام کیا ہے، تمہارا تعلق کس سے ہے؟ اس نے جواب دیا: اہل زمین سے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم سب اہل زمین سے ہیں، تمہارا تعلق کس سے ہے؟ اس نے کہا: نبطیوں (یہ عراق اور اردن کے درمیان رہنے والی ایک قوم ہے) سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم مجھ سے دور ہو جاؤ! کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”یہ لوگ انبیاء کے قاتل اور ظالموں کے مددگار ہیں، جب یہ لوگ جائیدادیں بنانا شروع کریں، اور عمارتیں قائم کریں، تو (ان سے دور) بھاگ جانا، بھاگ جانا!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن مغوول ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9186]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں