🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِي عُمَّالِ السُّوءِ وَأَعْوَانِ الظَّلَمَةِ .
برے اہلکاروں اور ظالموں کے مددگاروں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9187
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: تَنَاوَلَ أَبُو عُبَيْدَةَ رَجُلًا بِشَيْءٍ فَنَهَاهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. فَأَتَاهُ فَقَالَ: لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَكَ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهُمْ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. وَزَادَ: اذْهَبْ فَخَلِّ سَبِيلَهُمْ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ حَكِيمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النُّصْحِ لِلْأَئِمَّةِ.
خالد بن حکیم بن حزام بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو برا بھلا کہا:، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا تو وہ بولے: تم نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے؟ وہ اُن کے پاس آئے اور بولے: میں نے آپ کو غضبناک کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، سب سے زیادہ سخت عذاب، اُن لوگوں کو ہو گا، جو دنیا میں لوگوں کو زیادہ سخت عذاب دیتے ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اُن سے کہا: گیا: آپ نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے؟“ اور یہ الفاظ بھی زائد ہیں: ”تم جاؤ اور ان لوگوں کو چھوڑ دو!“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن حکیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اس سے پہلے حکمرانوں کی خیر خواہی کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9187]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4122 و 4121 و 3824) اخرجه احمد فى المسند (90/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16378، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4122»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
37. بَابُ الزَّجْرِ عَنِ الظُّلْمِ .
ظلم سے بچنے کی تلقین
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9188
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن، تاریکیوں کی شکل میں ہو گا، اور کنجوسی سے بچ کے رہو! کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا، اس نے رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے پر مجبور کیا، تو اُن لوگوں نے رشتہ داری کے حقوق پامال کیے، اس نے انہیں خون بہانے کا حکم دیا، تو ان لوگوں نے خون بہائے، ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ اور زبان سے لوگ سلامت رہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں رادیوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9188]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9189
وَعَنِ الْهِرْمَاسِ بْنِ زِيَادٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ عَلَى نَاقَتِهِ فَقَالَ:" إِيَّاكُمْ وَالْخِيَانَةَ فَإِنَّهَا بِئْسَتِ الْبِطَانَةُ، وَإِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ حَتَّى سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ وَقَطَّعُوا أَرْحَامَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُلَيْحَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ہرماس بن زیاد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم کو اپنی اونٹنی پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ خیانت سے بچ کے رہو! کیونکہ یہ بری ساتھی (یا عادت) ہے، اور تم ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا، اور تم کنجوسی سے بچ کے رہو! کیونکہ اس نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کیا، یہاں تک کہ انہوں نے خون بہائے اور رشتہ داری کے حقوق پامال کیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عبدالرحمن بن ملیحہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9189]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (204/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9190
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (25/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9191
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَظْلِمُوا فَتَدْعُوا فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ وَتَسْتَسْقُوا فَلَا تُسْقَوْا وَتَسْتَنْصِرُوا فَلَا تُنْصَرُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم ظلم نہ کرو! کہیں ایسا نہ ہو کہ تم دعا کرو اور وہ قبول نہ ہو، تم بارش کی دعا مانگو اور بارش نہ ہو، تم مدد مانگو اور تمہاری مدد نہ کی جائے“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9191]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9192
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اتَّقُوا الظُّلْمَ فَإِنَّهُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَقَدِ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ظلم سے بچو! کیونکہ وہ قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9192]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5662)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 2315، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 4676، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2030، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6410»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
38. بَابُ غَضَبِ السُّلْطَانِ .
سلطان کا غضبناک ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9193
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا اسْتَشَاطَ السُّلْطَانُ تَسَلَّطَ الشَّيْطَانُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
عروہ بن محمد، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب حکمران غصے میں آتا ہے، تو شیطان (اُس پر) غلبہ پا لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9193]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (167/17) اخرجه احمد فى المسند (226/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17523»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9194
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ هُمْ شَرٌّ مِنَ الْمَجُوسِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا مُؤَمَّلَ بْنَ إِهَابٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم پر ایسے حکمران آئیں گے، جو مجوسیوں سے بھی زیادہ برے ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مومل بن اباب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9194]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1018)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9195
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صِنْفَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي: إِمَامٌ ظَلُومٌ غَشُومٌ وَكُلُّ غَالٍ مَارِقٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الْكَبِيرِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے، دو قسم کے لوگوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی، ظالم و جابر حکمران، اور (دین میں) غلو کرنے والا وہ شخص، جو (دین سے) نکل جائے“ (لفظ ”مارق“ کا مطلب ملحد اور کافر بھی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور کبیر کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9195]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8079)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8079، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 644، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4187»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9196
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَجُلَانِ مِنْ أُمَّتِي لَا تَنَالُهُمَا شَفَاعَتِي: سُلْطَانٌ ظَلُومٌ غَشُومٌ، وَآخَرُ غَالٍ فِي الدِّينِ مَارِقٌ مِنْهُ".
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے دو قسم کے لوگوں کو میری شفاعت نصیب نہیں ہو گی، ظلم و جبر کرنے والا حکمران اور دوسرا وہ شخص، جو دین میں غلو کرے اور اُس میں سے نکل جائے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9196]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (214/20)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4201/1»

الحكم على الحديث:
حسن لغیرہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں