الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابٌ فِي أَئِمَّةِ الظُّلْمِ وَالْجَوْرِ وَأَئِمَّةِ الضَّلَالَةِ .
ظلم کرنے والے حکمران اور گمراہی والے حکمران
حدیث نمبر: 9227
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَرْعُفَنَّ عَلَى مِنْبَرِي جَبَّارٌ مِنْ جَبَابِرَةِ بَنِي أُمَيَّةَ فَيَسِيلُ رُعَافُهُ".
فَحَدَّثَنِي مَنْ رَأَى عَمْرَو بْنَ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِيَ رَعَفَ عَلَى مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَالَ رُعَافُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ.

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرے اس منبر پر، بنوامیہ کے ایک ظالم حکمران کی ضرور نکسیر پھوٹے گی اور اُس کی نکسیر بہنے لگے گی“۔ راوی بیان کرتے ہیں: مجھے اُس شخص نے یہ بات بتائی ہے، جس نے عمرو بن سعید بن العاص کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر پر اس کی نکسیر پھوٹ پڑی اور وہ بہنے لگی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9227]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9227]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (522/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10385، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7536»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9228
وَعَنْ أَبِي يَحْيَى قَالَ: كُنْتُ بَيْنَ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنُ وَمَرْوَانُ يَتَشَاتَمَانِ فَجَعَلَ الْحَسَنُ يَكُفُّ الْحُسَيْنَ فَقَالَ مَرْوَانُ: أَهْلُ بَيْتٍ مَلْعُونُونَ. فَغَضِبَ الْحَسَنُ وَقَالَ: أَقُلْتَ أَهْلُ بَيْتٍ مَلْعُونُونَ؟ فَوَاللَّهِ لَعَنَكَ اللَّهُ عَلَى لِسَانِ نَبِيهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنْتَ فِي صُلْبِ أَبِيكَ..
ابویحیی بیان کرتے ہیں: میں، سیدنا امام حسن رحمہ اللہ رضی اللہ عنہ سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور مروان کے پاس موجود تھا، سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور مروان کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی، سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کو روکنا شروع کیا، مروان نے کہا: اہل بیت ملعون ہیں، تو سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ غصے میں آ گئے اور بولے: کیا تم یہ کہہ رہے ہو کہ اہل بیت ملعون ہیں؟ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی تم پر لعنت کی ہے، جبکہ تم اُس وقت اپنے باپ کی پشت میں تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9228]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6764) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2740)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9229
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ: وَاللَّهِ ثُمَّ وَاللَّهِ لَقَدْ لَعَنَكَ اللَّهُ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدْ تَغَيَّرَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَاللَّفْظُ لَهُ وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ وَقَدْ تَغَيَّرَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! پھر اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے تم پر لعنت کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد کی روایت حسب سابق ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو تغیر کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9229]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، روایت کے الفاظ اُن کے نقل کردہ ہیں اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، جو تغیر کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9229]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (6766)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9230
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ مُسْتَنِدٌ إِلَى الْكَعْبَةِ وَهُوَ يَقُولُ: وَرَبِّ هَذِهِ الْكَعْبَةِ لَقَدْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فُلَانًا وَمَا وُلِدَ مِنْ صُلْبِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: لَقَدْ لَعَنَ اللَّهُ الْحَكَمَ - وَمَا وُلِدَ - عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَعِنْدَهُ رِوَايَةٌ كَرِوَايَةِ أَحْمَدَ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو سنا، انہوں نے اُس وقت خانہ کعبہ کے ساتھ ٹیک لگائی ہوئی تھی اور وہ یہ بیان کر رہے تھے: رب کعبہ کی قسم! اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فلاں شخص پر اور اُس کی پشت سے پیدا ہونے والوں پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے، اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی، حکم پر اور اس سے پیدا ہونے والوں پر لعنت کی تھی۔ امام طبرانی نے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، انہوں نے ایک روایت امام أحمد کی روایت کی مانند بھی نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9230]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1623) اخرجه احمد فى المسند (5/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15695، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 268»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9231
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي فُلَانٍ ثَلَاثِينَ رَجُلًا اتَّخَذُوا مَالَ اللَّهِ دُوَلًا، وَدِينَ اللَّهِ دَخَلًا، وَعِبَادَ اللَّهِ خَوَلًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي الْعَاصِي".
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي الْعَاصِي".
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بنوابی فلاں، تیس کی تعداد میں پہنچ جائیں گے، تو وہ اللہ تعالیٰ کے مال کو ذاتی دولت بنا لیں گے، اللہ تعالیٰ کے دین میں دخل دیں گے اور اللہ تعالیٰ کے بندوں کو غلام بنا لیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جب ابوالعاص کے بچے، تیس تک پہنچ جائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے اس میں ضعیف ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9231]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1620 و 1621) اخرجه أبو يعلى فى المسند (1152) اخرجه احمد فى المسند (80/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11349»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9232
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ قَالَ: إِذَا بَلَغَ بَنُو أَبِي الْعَاصِي ثَلَاثِينَ كَانَ دِينُ اللَّهِ دَخَلًا، وَمَالُ اللَّهِ دُوَلًا، وَعِبَادُ اللَّهِ خَوَلًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ وَلَمْ يَنْسُبْهُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ وَلَمْ أَعْرِفْ إِسْمَاعِيلَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ وَلَمْ يَنْسُبْهُ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ وَلَمْ أَعْرِفْ إِسْمَاعِيلَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب ابوالعاص کے بچے، تیس تک پہنچ جائیں گے، تو اللہ تعالیٰ کے دین میں دخل دیا جائے گا، اللہ تعالیٰ کا مال، ذاتی دولت بن جائے گا، اور اللہ تعالیٰ کے بندے، غلام بن جائیں گے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اسماعیل کی نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، جو اُس نے ابن عجلان سے روایت کی ہے، انہوں نے اسماعیل کا اسم منسوب بیان نہیں کیا ہے، اور میں اسماعیل سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9232]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6523)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9233
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَدْ ذَهَبَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِي يَلْبَسُ ثِيَابَهُ لِيَلْحَقَنِي فَقَالَ وَنَحْنُ عِنْدُهُ" لِيَدْخُلَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ لَعِينٌ" فَوَاللَّهِ مَا زِلْتُ وَجِلًا أَتَشَوَّفُ خَارِجًا وَدَاخِلًا حَتَّى دَخَلَ فُلَانٌ - يَعْنِي الْحَكَمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حَتَّى دَخَلَ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حَتَّى دَخَلَ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي.
وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کپڑے پہننے (یعنی تبدیل کرنے) کے لئے گئے، اُن کا ہم سے آ کے ملنے کا ارادہ تھا، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تم لوگوں کے سامنے ایک لعین شخص آئے گا، سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں پریشانی کے عالم میں، ہر آنے جانے والے کو غور سے دیکھتا رہا، یہاں تک کہ فلاں شخص آ گیا، اُن کی مراد حکم تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”یہاں تک کہ حکم بن ابوالعاص آ گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9233]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1625) اخرجه احمد فى المسند (6520)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6484»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9234
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ قَالَ: بَيْنَا أَنَا جَالِسٌ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحِجْرِ إِذْ مَرَّ الْحَكَمُ بْنُ أَبِي الْعَاصِي فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَيْلٌ لِأُمَّتِي مِمَّا فِي صُلْبِ هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ”حطیم“ میں بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران حکم بن ابوالعاص وہاں سے گزرا، تو نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: اس کی پشت میں جو (بچہ) موجود ہے، اُس کی وجہ سے میری اُمت کی بربادی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9234]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9234]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1543)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6663»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9235
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ مَوْلَى الزُّبَيْرِ قَالَ: كُنْتُ فِي الْمَسْجِدِ وَمَرْوَانُ يَخْطُبُ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: وَاللَّهِ مَا اسْتَخْلَفَ أَبُو بَكْرٍ أَحَدًا مِنْ أَهْلِهِ فَقَالَ مَرْوَانُ: أَنْتَ الَّذِي نَزَلَتْ فِيكَ: وَالَّذِي قَالَ لِوَالِدَيْهِ أُفٍّ لَكُمَا فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: كَذَبْتَ، وَلَكِنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَعَنَ أَبَاكَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے غلام، عبداللہ بہی بیان کرتے ہیں: میں مسجد میں موجود تھا، مروان خطبہ دے رہا تھا، سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے اہل خانہ میں سے، کسی کو اپنا نائب (یا جانشین) مقرر نہیں کیا، تو مردان بولا: تمہیں وہ فرد ہو، جس کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور وہ شخص جس نے اپنے ماں باپ کو یہ: کہا تمہارے لیے اُف ہے“ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے غلط کہا: ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے باپ پر لعنت کی ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9235]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9235]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1624)، أخرجه مسند البزار برقم: 2273، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11745»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 9236
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَزَالُ هَذَا أَمْرُ أُمَّتِي قَائِمًا بِالْقِسْطِ حَتَّى يَكُونَ أَوَّلُ مَنْ يَثْلُمُهُ رَجُلٌ مَنْ بَنِيَ أُمَيَّةَ يُقَالُ لَهُ: يَزِيدُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مَكْحُولًا لَمْ يُدْرِكْ أَبَا عُبَادَةَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ مَكْحُولًا لَمْ يُدْرِكْ أَبَا عُبَادَةَ.
سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری اُمت کا معاملہ عدل پر گامزن رہے گا، یہاں تک کہ سب سے پہلے، اُس میں بنوامیہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص رخنہ ڈالے گا، جس کا نام یزید ہو گا“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے، امام ابویعلیٰ کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ مکحول نے سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9236]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1619) اخرجه ابو يعلى فى المسند (870)، أخرجه مسند البزار برقم: 1284، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7533»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع