🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
46. بَابٌ فِيمَنْ يُرَائِي الْأُمَرَاءَ .
اس شخص کا بیان جو اُمراء کو دکھاوا کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9267
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَعْرَابِيٌّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا أَخَافُ عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا". قُلْتُ: مَا لَهُمْ؟ قَالَ:" أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ، وَإِنْ طَالَ بِكَ عُمُرٌ لَتَنْظُرَنَّ إِلَيْهِمْ يَفْتِنُونَ النَّاسَ، حَتَّى يُرَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ إِلَى هَذَا مَرَّةً وَإِلَى هَذَا مَرَّةً".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا بِلَالَ بْنَ يَحْيَى الْعَبْسِيَّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَلَهُ طَرِيقٌ طَوِيلَةٌ فِي الْخَصَائِصِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نے مجھے یہ بات بتائی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”مجھے قریش کے حوالے سے صرف ان کی اپنی ذات کے حوالے سے اندیشہ ہے میں نے دریافت کیا: انہیں کیا ہو گا؟ آپ نے فرمایا: وہ کنجوس ہوں گے اور بڑے پیٹ والے ہوں گے (یعنی مال اکٹھا کریں گے) اگر تمہاری عمر طویل ہوئی تو تم ان لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ لوگوں کو آزمائش کا شکار کریں گے، یہاں تک کہ ان کے درمیان لوگ یوں دکھائیں دے گے، جس طرح دو حوضوں کے درمیان بکری ہوتی ہے، جو کبھی ادھر جاتی ہے اور کبھی ادھر جاتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف بلال بن یحیی عبسی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ اس روایت کا ایک اور طریق طویل ہے، جو ”خصائص“ سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9267]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (66/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9268
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَا أَخْشَى عَلَى قُرَيْشٍ إِلَّا أَنْفُسَهَا". قُلْتُ: وَمَا هُوَ؟ قَالَ:" أَشِحَّةٌ بَجَرَةٌ إِنْ طَالَ بِكَ عُمُرٌ رَأَيْتَهُمْ يَفْتِنُونَ النَّاسَ، حَتَّى يُرَى النَّاسُ بَيْنَهُمْ كَالْغَنَمِ بَيْنَ الْحَوْضَيْنِ مَرَّةً إِلَى هَذَا وَمَرَّةً إِلَى هَذَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے قریش کے بارے میں صرف ان کی اپنی ذات کے حوالے سے اندیشہ ہے میں نے دریافت کیا: وہ کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ کنجوس ہوں گے اور بڑے پیٹ والے ہوں گے (یعنی مال اکٹھا کریں گے) اگر تمہاری عمر طویل ہوئی تو تم ان لوگوں کو دیکھو گے کہ وہ دوسرے لوگوں کو آزمائش کا شکار کریں گے، یہاں تک کہ (دوسرے) لوگ ان (قریش) کے درمیان یوں دکھائی دیں گے جیسے دو حوضوں کے درمیان بکری ہوتی ہے، جو کبھی ادھر جاتی ہے اور کبھی ادھر جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9268]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (240/18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
47. بَابٌ فِي الْإِمَامِ الْكَذَّابِ .
جھوٹے حکمران کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9269
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ يُبْغِضُهُمُ اللَّهُ: مَلِكٌ كَذَّابٌ وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ وَغَنِيٌّ بَخِيلٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَرْحَبِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تین (قسم کے) لوگوں کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے جھوٹا بادشاہ (یا حکمران) متکبر غریب اور کنجوس خوشحال“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالرحمن ارحبی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9269]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
48. بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ الْأَئِمَّةِ .
حکمرانوں کو برا کہنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9270
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَسُبُّوا الْأَئِمَّةَ وَادْعُوا اللَّهَ لَهُمْ بِالصَّلَاحِ فَإِنَّ صَلَاحَهُمْ لَكُمْ صَلَاحٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ الْأَسْنَانِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”حکمرانوں کو برا نہ کہو ان کے لئے بہتری کی اللہ تعالیٰ سے دعا کرو، کیونکہ ان کی بہتری تمہاری بہتری ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اپنے استاد حسین بن محمد بن مصعب اسنانی کے حوالے سے نقل کی ہے میں ان سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9270]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1629) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7609)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7609، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1629»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9271
وَعَنْ أَبِي مُصْبِحٍ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَى نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ شَدَّادُ بْنُ أَوْسٍ وَثَوْبَانُ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمْ يَتَذَاكَرُونَ، فَقَالُوا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ كَذَا وَكَذَا مِنَ الْخَيْرِ وَإِنَّهُ لَمُنَافِقٌ". قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَكَيْفَ يَكُونُ مُنَافِقًا وَهُوَ يُؤْمِنُ بِكَ؟ قَالَ:" يَلْعَنُ الْأَئِمَّةَ وَيَطْعَنُ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ الشَّامِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
ابومصبح بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کے پاس بیٹھا ہوا تھا جن میں سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بھی تھے یہ لوگ بات چیت کر رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ایک شخص اس اس طرح کا بھلائی کا کام کرے گا حالانکہ وہ منافق ہو گا لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ کیسے منافق ہو گا جبکہ وہ آپ پر ایمان بھی رکھتا ہو گا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ حکمرانوں پر لعنت کرے گا، اور ان پر طعن کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوقیس شامی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9271]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7159)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7159»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. بَابُ قُلُوبِ الْمُلُوكِ بِيَدِ اللَّهِ تَعَالَى فَلَا تَسُبُّوهُمْ .
حکمرانوں کے دل، اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں، تم انہیں برا نہ کہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9272
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ: أَنَا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا مَالِكُ الْمُلُوكِ وَمَلِكُ الْمُلُوكِ، قُلُوبُ الْمُلُوكِ بِيَدِي، وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا أَطَاعُونِي حَوَّلْتُ قُلُوبَ مُلُوكِهِمْ عَلَيْهِمْ بِالرَّأْفَةِ وَالرَّحْمَةِ، وَإِنَّ الْعِبَادَ إِذَا عَصَوْنِي حَوَّلْتُ قُلُوبَهُمْ عَلَيْهِمْ بِالسَّخَطِ وَالنِّقْمَةِ فَسَامُوهُمْ سُوءَ الْعَذَابِ، فَلَا تَشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالدُّعَاءِ عَلَى الْمُلُوكِ وَلَكِنِ اشْغَلُوا أَنْفُسَكُمْ بِالذِّكْرِ وَالتَّضَرُّعِ، أَكْفِكُمْ مُلُوكَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: میں اللہ ہوں میرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے میں بادشاہوں کا مالک ہوں اور بادشاہوں کا بادشاہ ہوں بادشاہوں کے دل میرے ہاتھ میں ہیں بندے جب میری اطاعت کریں گے تو میں ان کے بادشاہوں کے دل ان بندوں کے لئے نرمی اور رحمت میں تبدیل کر دوں گا، اور جب بندے میرے نافرمانی کریں گے تو میں ان کے دلوں کو ناراضگی اور انتقام میں تبدیل کر دوں گا، اور وہ (حکمران) ان لوگوں کو برا عذاب دیں گے تو تم اپنے آپ کو بادشاہوں کے خلاف دعا کرنے میں مشغول نہ کرو بلکہ اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے ذکر اور آہ وزاری میں مشغول رکھو میں تمہارے بادشاہوں کے حوالے سے تمہاری کفایت کروں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9272]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (9195)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8957»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
50. بَابُ هَدَايَا الْأُمَرَاءِ
حکمرانوں کو دیے جانے والے تحائف
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9273
عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَدَايَا الْعُمَّالِ غُلُولٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنِ الْحِجَازِيِّينَ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الرِّشَا فِي كِتَابِ الْأَحْكَامِ.
سیدنا ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ریاستی اہلکاروں کو دیے جانے والے تحائف خیانت ہوتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے اہل حجاز سے نقل کی ہے اور یہ روایت ضعیف ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے رشوت دینے سے متعلق احادیث کتاب الاحکام میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9273]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1599)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23090، وأخرجه فتح الباري برقم: 3993، وأخرجه مسند البزار برقم: 3723»

الحكم على الحديث:
إسنادہ محض
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
51. بَابُ الْأَمِيرِ فِي السَّفَرِ
سفر میں امیر کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9274
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: إِذَا كُنْتُمْ ثَلَاثَةً فِي سَفَرٍ فَأَمِّرُوا عَلَيْكُمْ أَحَدَكُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب تم سفر میں تین افراد ہو، تو اپنے میں سے کسی ایک کو اپنے پر امیر بنا لو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9274]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8915)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں