🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ الْخُلَفَاءِ الِاثْنَيْ عَشَرَ .
بارہ خلفاء ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8967
عَنْ مَسْرُوقٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُقْرِئُنَا الْقُرْآنَ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ هَلْ سَأَلْتُمْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمْ يَمْلُكُ هَذِهِ الْأُمَّةَ مِنْ خَلِيفَةٍ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُذْ قَدِمْتُ الْعِرَاقَ قَبْلَكَ ثُمَّ قَالَ: نَعَمْ، وَلَقَدْ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" اثْنَا عَشَرَ كَعِدَّةِ نُقَبَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مسروق بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے وہ ہمیں قرآن پڑھاتے تھے ایک شخص نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! کیا آپ لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا کہ اس امت کے کتنے خلفاء حکمران ہوں گے؟ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب سے میں عراق آیا ہوں تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا پھر انہوں نے فرمایا: جی ہاں! ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال کیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”بنی اسرائیل کے نقباء کی تعداد میں بارہ (خلفاء) ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8967]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1587 و 1586) اخرجه أبو يعلى فى المسند (5031) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10310) اخرجه احمد فى المسند (3781)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3772»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8968
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ عَمِّي عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَخْطُبُ فَقَالَ:" لَا يَزَالُ أَمْرُ أُمَّتِي صَالِحًا حَتَّى يَمْضِيَ اثْنَا عَشَرَ خَلِيفَةً" وَخَفَضَ بِهَا صَوْتَهُ، فَقُلْتُ لِعَمِّي وَكَانَ أَمَامِي: مَا قَالَ يَا عَمُّ؟ قَالَ:" كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اپنے چچا کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ خطبہ دے رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس امت کا معاملہ ٹھیک رہے گا یہاں تک کہ بارہ خلفاء گزر جائیں“۔ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پست آواز میں کوئی بات ارشاد فرمائی، میں نے اپنے چچا سے دریافت کیا: جو مجھ سے آگے موجود تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا ہے: اے چچا! انہوں نے جواب دیا: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے:) ”ان سب کا تعلق قریش سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8968]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1585 و 1584) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/22)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6648، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6207»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8969
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا مَلَكَ اثْنَا عَشَرَ مِنْ بَنِي مُرَّةَ بْنِ كَعْبٍ كَانَ الْبُغْضُ وَالنِّفَاقُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ذُؤَادُ بْنُ عُلَبْةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ ذُؤَادٍ تِلْمِيذُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بنو مرہ بن کعب میں سے جب بارہ افراد حکمران بن جائیں گے، تو پھر قیامت تک بغض اور نفاق (حکومتی معاملات میں رہے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں زواد بن عبلہ ہے، اور وہ ضعیف ہے، اور ایک راوی اسماعیل بن ذؤاد ہے، جو اس کا شاگرد ہے، اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8969]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3865»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8970
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ:" اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا مِنْ قُرَيْشٍ لَا يَضُرُّهُمْ عَدَاوَةُ مَنْ عَادَاهُمْ". فَالْتَفَتُّ خَلْفِي فَإِذَا أَنَا بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فِي أُنَاسٍ فَأَثْبَتُوا لِي الْحَدِيثَ كَمَا سَمِعْتُ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ مِنْ حَدِيثِهِ وَحَدِيثِ أَبِيهِ فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر خطبہ دینے کے دوران یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بارہ حکمرانوں کا تعلق قریش سے ہو گا، جو شخص ان سے دشمنی رکھے گا اس کی دشمنی انہیں نقصان نہیں پہنچائے گی“۔ میں نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ لوگوں میں موجود تھے، انہوں نے میری اس حدیث کو اسی طرح درست قرار دیا جس طرح میں نے سنی تھی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں، ان کی اور ان کے والد کی نقل کردہ حدیث کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8970]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2073)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2073»

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح بشواھدہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8971
وَفِي رِوَايَةٍ:" لَا تَزَالُ هَذِهِ".
وَفِيهِ رَوْحُ بْنُ عَطَاءٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”یہ معاملہ مسلسل اسی طرح رہے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی روح بن عطاء ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8971]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2059)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8972
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَحْدَهُ زَادَ فِيهِ: ثُمَّ رَجَعَ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - - إِلَى بَيْتِهِ فَأَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: ثُمَّ يَكُونُ مَاذَا؟ قَالَ:" ثُمَّ يَكُونُ الْهَرَجُ".
وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
یہ روایت امام بزار نے صرف سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ اور اس میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس تشریف لے گئے میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: پھر کیا ہو گا؟ آپ نے ارشاد فرمایا: پھر قتل و غارت گری ہو گی۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8972]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3329)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20347»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
6. بَابُ الْخِلَافَةِ فِي قُرَيْشٍ وَالنَّاسُ تَبَعٌ لَهُمْ .
خلافت کا قریش میں ہونا اور لوگوں، ان کے پیروکار ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8973
عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ فِي طَائِفَةٍ مِنَ الْمَدِينَةِ، قَالَ: فَجَاءَ فَكَشَفَ الثَّوْبَ عَنْ وَجْهِهِ فَقَبَّلَهُ وَقَالَ: فِدَاؤُكَ أَبِي وَأُمِّي مَا أَطْيَبَكَ حَيًّا وَمَيِّتًا، مَاتَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، قَالَ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ قَالَ: فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ يَتَقَاوَدَانِ حَتَّى أَتَوْهُمْ، فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَلَمْ يَتْرُكْ شَيْئًا أُنْزِلَ فِي الْقُرْآنِ وَلَا ذَكَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي شَأْنِهِمْ إِلَّا ذَكَرَهُ، قَالُوا: وَلَقَدْ عَلِمْتُمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَوْ سَلَكَتِ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكَتِ الْأَنْصَارُ وَادِيًا سَلَكْتُ وَادِيَ الْأَنْصَارِ". وَلَقَدْ عَلِمْتَ يَا سَعْدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ وَأَنْتَ قَاعِدٌ:" قُرَيْشٌ وُلَاةُ هَذَا الْأَمْرِ، فَبَرُّ النَّاسِ تَبَعٌ لِبَرِّهِمْ، وَفَاجِرُهُمْ تَبَعٌ لِفَاجِرِهِمْ". قَالَ: فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ: صَدَقْتَ نَحْنُ الْوُزَرَاءُ وَأَنْتُمُ الْأُمَرَاءُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ - وَفِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ - وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ حُمَيْدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا بَكْرٍ.
حمید بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ کے کچھ لوگوں کے درمیان موجود تھے وہ آئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے کپڑا ہٹایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بوسہ دیا اور پھر بولے: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ زندہ ہونے اور وصال فرمانے کے بعد کتنے پاکیزہ ہیں! رب کعبہ کی قسم! سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیزی سے چلتے ہوئے گئے یہاں تک کہ انصار کے پاس آئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے گفتگو شروع کی، تو کوئی ایسی چیز ترک نہیں کی جس کے بارے میں قرآن نازل ہوا ہو یا جس کا ذکر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو جس کا تعلق ان کے معاملے سے تھا وہ ہر چیز سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ذکر کر دی لوگوں نے کہا: آپ یہ بات جانتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور انصار دوسری وادی میں چلیں تو میں انصار کی وادی میں چلوں گا“۔ (تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) اے سعد! تم یہ بات جانتے ہو جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی تھی، تو تم بھی اس وقت وہاں موجود تھے (آپ نے فرمایا تھا:) ”قریش اس معاملے کے نگران بنیں گے لوگوں میں سے نیک لوگ ان کے نیک لوگوں کے پیروکار ہوں گے اور لوگوں میں سے برے لوگ ان کے برے لوگوں کے پیروکار ہوں گے“۔ راوی بیان کرتے ہیں، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ نے سچ کہا: ہے ہم لوگ وزیر ہوں گے اور آپ لوگ امیر ہوں گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ صحیح میں اس کا ابتدائی حصہ منقول ہے اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ حمید بن عبدالرحمن نامی راوی نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8973]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (18)، أخرجه مسند أحمد برقم: 19»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8974
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: سَمِعَتْ أُذُنَايَ وَوَعَى قَلْبِي مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَيْشٍ، صَالِحُهُمْ تَبَعٌ لِصَالِحِهِمْ وَشِرَارُهُمْ تَبَعٌ لِشِرَارِهِمْ".
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْيَمَامِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے کانوں نے یہ بات سنی ہے، اور میرے دل نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس کو محفوظ رکھا ہے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”لوگ قریش کے تابع ہوں گے لوگوں میں سے نیک لوگ ان کے نیک لوگوں کے اور لوگوں میں سے برے لوگ ان کے برے لوگوں کے پیروکار ہوں گے“۔
یہ روایت عبداللہ بن أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر یمامی ہے، اور جمہور کے نزدیک وہ ضعیف ہے ویسے اس کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8974]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1574)، أخرجه مسند أحمد برقم: 792»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8975
وَعَنْ عَلِيٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَطَبَ النَّاسَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ:" أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ أَلَا إِنَّ الْأُمَرَاءَ مِنْ قُرَيْشٍ مَا أَقَامُوا بِثَلَاثٍ: مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا، وَمَا عَاهَدُوا فَوَفُّوا، وَمَا اسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا، فَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعَنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفُهُمْ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”خبردار! حکمران قریش میں سے ہوں گے خبردار! حکمران قریش میں سے ہوں گے خبردار! حکمران قریش میں سے ہوں گے، جب تک وہ تین کام کریں گے فیصلہ دیتے ہوئے عدل سے کام لیں گے اور عہد کریں، تو اس کو پورا کریں، اور جب ان سے رحم مانگا جائے، تو رحم کریں، ان میں سے جو فرد ایسا نہیں کرے گا اس پر اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں سب کی لعنت ہو گی“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8975]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (564)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8976
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ: أَبْرَارُهَا أُمَرَاءُ أَبْرَارِهَا، وَفُجَّارُهَا أُمَرَاءُ فُجَّارِهَا، وَلِكُلٍّ حَقٌّ، فَآتُوا كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ [ مُجَدَّعٌ ] فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا مَا لَمْ يُخَيِّرْ أَحَدَكُمْ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَضَرْبِ عُنُقِهِ، فَإِذَا خَيَّرَ [ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَبَيْنَ ضَرْبِ عُنُقِهِ ] فَلْيَمْدُدْ عُنُقَهُ ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ فَلَا دُنْيَا لَهُ وَلَا آخِرَةَ بَعْدَ ذَهَابِ دِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيِّ قَالَ الْحَاكِمُ: حَدَّثَ بِغَيْرِ حَدِيثٍ لَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے قریش کے نیک لوگ، لوگوں میں سے نیک لوگوں کے حکمران ہوں گے اور قریش کے برے لوگ لوگوں میں سے برے لوگوں کے حکمران ہوں گے اور ہر فرد کا حق ہوتا ہے، تو تم ہر حق دار کو اس کا حق دو اگر تم پر ایسے حبشی غلام کو امیر بنا دیا جائے جس کے ناک کان کٹے ہوئے ہوں، تو تم اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرو! جب تک وہ تم میں سے کسی ایک شخص کو اس چیز کا اختیار نہیں دیتا کہ وہ یا تو اسلام کو باقی رکھے یا پھر قتل ہو جائے، جب وہ کسی شخص کو اسلام باقی رکھنے یا قتل ہو جانے کے درمیان اختیار دے، تو پھر آدمی کو اپنی گردن آگے کر دینی چاہیے اس کی ماں اسے روئے، جب اس کا دین رخصت ہو گیا تو نہ دنیا اس کے لئے فائدہ مند ہو گی نہ آخرت“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد حفص بن عمر بن صباح رقی سے نقل کی ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس نے ایک سے زیادہ ایسی احادیث نقل کی ہیں جن میں اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (425)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3545»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں