الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
حدیث نمبر: 8947
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عَلِيُّ إِنْ وَلِيتَ الْأَمْرَ بَعْدِي، فَأَخْرِجْ أَهْلَ نَجْرَانَ مِنْ جَزِيرَةِ الْعَرَبِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَيْسٌ غَيْرُ مَنْسُوبٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ قَيْسٌ غَيْرُ مَنْسُوبٍ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وَثَّقَهُ شُعْبَةُ وَالثَّوْرِيُّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے علی! اگر تم میرے بعد حکمران بنے، تو تم اہل نجران کو جزیرہ نما عرب سے نکال دینا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی قیس ہے جس کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے بظاہر یہ لگتا ہے کہ یہ قیس بن ربیع ہے، اور وہ ضعیف ہے شعبہ اور ثوری نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8947]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (661)، أخرجه مسند أحمد برقم: 663»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8948
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ وَفْدِ الْجِنِّ، فَتَنَفَّسَ فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نُعِيتُ إِلَى نَفْسِي يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: فَاسْتَخْلِفْ. قَالَ:" مَنْ؟" قُلْتُ: أَبَا بَكْرٍ. قَالَ: فَسَكَتَ ثُمَّ مَضَى سَاعَةً ثُمَّ تَنَفَّسَ قُلْتُ: مَا شَأْنُكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نُعِيتُ إِلَى نَفْسِي يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: فَاسْتَخْلِفْ. قَالَ:" مَنْ؟" قُلْتُ: عُمَرَ. فَسَكَتَ ثُمَّ مَضَى سَاعَةً ثُمَّ تَنَفَّسَ، قُلْتُ: مَا شَأْنُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نُعِيتُ إِلَى نَفْسِي يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: فَاسْتَخْلِفْ. قَالَ:" مَنْ؟" قُلْتُ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ قَالَ:" أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنْ أَطَاعُوهُ لَيَدْخُلُنَّ الْجَنَّةَ أَجْمَعِينَ أَكْتَعِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مِينَا وَهُوَ كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مِينَا وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنات سے ملاقات کی رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گہری سانس لی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن مسعود! مجھے اپنی ذات کے حوالے سے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کس کو؟ میں نے عرض کی: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے پھر کچھ دیر چلتے رہے پھر آپ نے گہری سانس لی میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابن مسعود! مجھے میرے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے میں نے عرض کی: پھر آپ کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس کو؟ میں نے عرض کی: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے پھر ہم کچھ دیر چلتے رہے پھر آپ نے گہرا سانس لیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن مسعود! مجھے میرے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے میں نے کہا: آپ کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس کو؟ میں نے عرض کی: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر لوگ اس کی اطاعت کریں، تو وہ سب کے سب، جنت میں داخل ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مینا ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8948]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مینا ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9970) اخرجه احمد فى المسند (4294)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4282، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20646، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9970»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8949
وَعَنْ أَبِي مَيْمُونَةَ قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ: إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ أَخْرَجُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَا تَكُونُ الْخِلَافَةُ فِيهِمْ، وَإِنَّ أَهْلَ الْمَدِينَةِ قَتَلُوا عُثْمَانَ، فَلَا تَعُودُ الْخِلَافَةُ فِيهِمْ أَبَدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابومیمونہ بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اہل مکہ نے اللہ کے رسول کو نکالا تھا تو ان کے درمیان خلافت نہیں ہو گی اور اہل مدینہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کر دیا تو ان کے درمیان خلافت کبھی واپس نہیں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8949]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8949]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (358/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8950
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ مِنْكُمْ مَنْ يُقَاتِلُ عَلَى تَأْوِيلِ الْقُرْآنِ كَمَا قَاتَلْتُ عَلَى تَنْزِيلِهِ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا". قَالَ عُمَرُ: أَنَا هُوَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لَا وَلَكِنَّهُ خَاصِفُ النَّعْلِ". وَكَانَ أَعْطَى عَلِيًّا نَعْلَهُ يَخْصِفُهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے ایک فرد ایسا ہے جو قرآن کی تفسیر کے حوالے سے جنگ کرے گا جس طرح میں نے اس کے نزول کے حوالے سے جنگ کی ہے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! وہ میں ہوؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! بلکہ وہ جوتوں کو گانٹھنے والا ہو گا راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنے جوتے دیے تھے اور وہ انہیں گانٹھ رہے تھے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8950]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8950]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1086) اخرجه احمد فى المسند (33/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 10865، 11364، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4679، وأخرجه شرح السنة برقم: 2557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8951
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا عَلَى مِنْبَرِكُمْ هَذَا يَقُولُ: عَهِدَ إِلَيَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أُقَاتِلَ النَّاكِثِينَ وَالْقَاسِطِينَ وَالْمَارِقِينَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الرَّبِيعُ بْنُ سَهْلٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
علی بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو تمہارے اس منبر پر یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے یہ عہد لیا تھا کہ میں (بیعت، یا عہد کو) توڑنے والوں، حق سے روگرداں ہونے والوں اور (دین سے) نکل جانے والوں سے جنگ کروں گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8951]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ربیع بن سہل ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8951]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (519)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
2. بَابُ إِمْرَةِ مُعَاوِيَةَ .
حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت کا بیان
حدیث نمبر: 8952
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ فَبَيَّنَّا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ إِنْ وَلِيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًى بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى ابْتُلِيتُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنْ سَعِيدٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ فَوَصَلَهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سعید بن عمرو بن سعید بن العاص بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے وہ برتن لے لیا جسے وہ ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلا کرتے تھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے تھے۔ ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کروا رہے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے دوران اپنا سر اٹھا کر ایک یا شاید دو مرتبہ دیکھا اور پھر فرمایا: اے معاویہ! اگر تم حکمران بن گئے، تو تم اللہ سے ڈرنا اور عدل سے کام لینا۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اس کے بعد مسلسل میں پر امید رہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کی وجہ سے مجھے حکومت ملے گی یہاں تک کہ مجھے وہ مل گئی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے سعید کے حوالے سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے موصول روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ عبدالملک بن عمر کے حوالے سے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم بن مہاجر ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی، توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8952]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7380) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (361/19) اخرجه احمد فى المسند (101/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16486، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4162/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
3. بَابُ إِمْرَةِ بَنِي الْعَبَّاسِ .
بنو عباس کی حکومت کا بیان
حدیث نمبر: 8953
عَنِ الْعَبَّاسِ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ لَيْلَةٍ فَقَالَ:" انْظُرْ هَلْ تَرَى فِي السَّمَاءِ نَجْمًا؟" قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" مَا تَرَى؟" قَالَ: قُلْتُ: الثُّرَيَّا. قَالَ:" أَمَا إِنَّهُ سَيَلِي هَذِهِ الْأُمَّةَ بِعَدَدِهَا مِنْ صُلْبِكَ اثْنَيْنِ فِي فِتْنَةٍ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَيْسَرَةَ مَوْلَى الْعَبَّاسِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا فِي تَرْجَمَةِ أَبِي قُبَيْلٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو مَيْسَرَةَ مَوْلَى الْعَبَّاسِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ إِلَّا فِي تَرْجَمَةِ أَبِي قُبَيْلٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا آپ نے ارشاد فرمایا: آپ دیکھیں کہ آپ کو آسمان میں کوئی ستارہ نظر آ رہا ہے؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: آپ نے کیا دیکھا ہے میں نے جواب دیا: ثریا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب اتنی ہی تعداد میں، آپ کی اولاد میں سے لوگ اس امت کے حکمران بنیں گے، ان میں سے دو ایک آزمائش (کے دوران حکمران بنیں گے)“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابومیسرہ ہے جو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں البتہ ابوقبیل کے ترجمہ میں اس کا تذکرہ ہے امام أحمد کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8953]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1786)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1789، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5465»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8954
وَعَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: إِنَّ عِنْدِي لَحَدِيثًا، وَلَوْ أَرَدْتُ أَنْ آكُلَ بِهِ الدُّنْيَا أَكَلْتُهَا، وَلَكِنْ لَا يَسْأَلُنِي اللَّهُ عَنْ حَدِيثٍ أَرْفَعُهُ إِلَى السُّلْطَانِ، قَالَ أَبِي: قُلْتُ: مَا هُوَ؟ فَقَالَ: لَمَّا خَرَجَ زَيْدٌ أَتَيْتُ خَالَتِي الْغَدَ فَقُلْتُ لَهَا: يَا أُمَّهُ قَدْ خَرَجَ زَيْدٌ فَقَالَتْ: الْمِسْكِينُ يُقْتَلُ كَمَا قُتِلَ آبَاؤُهُ. فَقُلْتُ لَهَا: إِنَّهُ خَرَجَ مَعَهُ ذَوُو الْحِجَا. فَقَالَتْ: كُنْتُ عِنْدَ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَذَاكَرُوا الْخِلَافَةَ فَقَالَتْ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَذَاكَرُوا الْخِلَافَةَ بَعْدَهُ فَقَالُوا: وَلَدُ فَاطِمَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا يَصِلُونَ إِلَيْهَا أَبَدًا وَلَكِنَّهَا فِي وَلَدِ عَمِّي وَصِنْوُ أَبِي حَتَّى يُسَلِّمُوهَا إِلَى الدَّجَّالِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابومعاویہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ یہ فرماتے ہیں: میرے پاس ایک حدیث موجود ہے اگر میں چاہوں، تو اس کے ذریعے دنیا حاصل کر سکتا ہوں، لیکن اللہ تعالیٰ مجھ سے ایسی حدیث کے بارے میں نہیں دریافت کرے گا، جو میں حکمران تک لے کے جاؤں، میرے والد نے کہا: وہ روایت کون سی ہے؟ انہوں نے بتایا جب امام زید نے خروج کیا، تو اگلے دن صبح میں اپنی خالہ کے پاس آیا میں نے ان سے کہا: اے امی جان! امام زید نے خروج کر لیا ہے۔ انہوں نے فرمایا: یہ مسکین قتل ہو گا جس طرح اس کے باپ دادا قتل ہوئے تھے میں نے ان سے کہا: ان کے ساتھ صاحب حیثیت لوگوں نے بھی خروج کیا ہے، تو انہوں نے فرمایا: میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس موجود تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ہیں لوگوں نے خلافت کا تذکرہ کیا، تو سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے۔ لوگوں نے آپ کے بعد خلافت کا تذکرہ کیا اور عرض کی: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد کو (خلافت ملے گی) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ اس تک کبھی نہیں پہنچیں گے بلکہ خلافت میرے چچا کی اولاد میں سے ہو گی جو میرے والد کے سگے ہیں یہاں تک کہ وہ لوگ اسے (یعنی حکومت کو) دجال کے حوالے کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8954]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8954]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (420/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8955
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" لَا يَمْلِكُ أَحَدٌ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ سَنَةً إِلَّا مَلَكَ وَلَدُ الْعَبَّاسِ سِنِينَ".
فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ مِنْ جُلَسَائِهِ: يَا أَبَا حَمْزَةَ أَقَالَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: نَعَمْ كَمَا أَنَّكَ هَهُنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ يُونُسَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بنوامیہ میں سے اگر کوئی شخص ایک سال حکمران رہے گا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد کا فرد دو سال (یا چند سال) حکمران رہے گا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے ایک شخص نے کہا: اے ابوحمزہ کیا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی ہاں! جس طرح تم یہاں ہو (اسی طرح یہ حقیقت ہے کہ یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمائی ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن یونس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8955]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بکر بن یونس ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8955]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5707»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 8956
وَعَنْ أُمِّ الْفَضْلِ قَالَتْ: مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ جَالِسٌ بِالْحِجْرِ فَقَالَ:" يَا أُمَّ الْفَضْلِ" قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِنَّكِ حَامِلٌ بِغُلَامٍ" قُلْتُ: وَكَيْفَ وَقَدْ تَحَالَفَتْ قُرَيْشٌ أَنْ لَا يَأْتُوا النِّسَاءَ؟ قَالَ:" هُوَ مَا أَقُولُ فَإِذَا وَضَعْتِيهِ فَائْتِينِي بِهِ" قَالَتْ: فَلَمَّا وَضَعْتُهُ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَذَّنَ فِي أُذُنِهِ الْيُمْنَى وَأَقَامَ فِي أُذُنِهِ الْيُسْرَى، وَأَلْبَأَهُ مِنْ رِيقِهِ وَسَمَّاهُ عَبْدَ اللَّهِ، ثُمَّ قَالَ:" اذْهَبِي بِأَبِي الْخُلَفَاءِ" قَالَتْ: فَأَتَيْتُ الْعَبَّاسَ فَأَعْلَمْتُهُ، وَكَانَ رَجُلًا لَبَّاسًا جَمِيلًا مَدِيدَ الْقَامَةِ فَتَلَبَّسَ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَلَمَّا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَامَ إِلَيْهِ فَقَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ ثُمَّ أَقْعَدَهُ عَنْ يَمِينِهِ ثُمَّ قَالَ:" هَذَا عَمِّيَ فَمَنْ شَاءَ فَلْيُبَاهِ بِعَمِّهِ". فَقَالَ الْعَبَّاسُ: بَعْضُ الْقَوْلِ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" وَلِمَ لَا أَقُولُ هَذَا يَا عَمُّ وَأَنْتَ عَمِّي وَبَقِيَّةُ آبَائِي وَوَارِثِي، وَخَيْرُ مَنْ أَخْلُفُ مِنْ بَعْدِي مِنْ أَهْلِي؟!" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَتْ أُمُّ الْفَضْلِ كَذَا وَكَذَا. قَالَ:" هِيَ يَا عَبَّاسُ بَعْدَ ثِنْتَيْنِ وَثَلَاثِينَ وَمِائَةٍ، ثُمَّ مِنْكُمُ السَّفَّاحُ وَالْمَنْصُورُ وَالْمَهْدِيُّ، وَهِيَ فِي أَوْلَادِهِمْ حَتَّى يَكُونَ آخِرُهُمِ الَّذِي يُصَلِّي بِالْمَسِيحِ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ رَاشِدٍ الْهِلَالِيُّ وَقَدِ اتُّهِمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ رَاشِدٍ الْهِلَالِيُّ وَقَدِ اتُّهِمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ.
سیده ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزری آپ اس وقت حطیم میں تشریف فرما تھے آپ نے ارشاد فرمایا: اے ام فضل! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں ایک لڑکے کا حمل ہے میں نے عرض کی: یہ کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ قریش نے یہ طے کر رکھا ہے کہ وہ خواتین کے پاس نہیں جائیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ویسا ہی ہو گا جیسے میں نے کہا: ہے، جب تم اس بچے کو جنم دو تو اسے میرے پاس لے کے آنا سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جب میں نے اس بچے کو جنم دیا تو میں اس کو لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے دائیں کان میں اذان دی اور بائیں کان میں اقامت کہی اور آپ نے اپنا لعاب دہن اس کے منہ میں ڈالا اور اس کا نام عبداللہ رکھا پھر آپ نے ارشاد فرمایا: خلفاء کے باپ کو لے جاؤ سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے پاس آئی اور انہیں اس بارے میں بتایا وہ ایک خوش لباس، وجیہ و شکیل، لمبی قامت کے شخص تھے، انہوں نے (باہر جانے کا) لباس پہنا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں ملاحظہ فرمایا: تو آپ اٹھ کر ان کی طرف بڑھے اور ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور پھر انہیں دائیں طرف بٹھا لیا پھر ارشاد فرمایا یہ میرے چچا ہیں جو شخص چاہے وہ اپنے چچا کے ساتھ مقابلہ کر لے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: یا رسول اللہ! ایک بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں یہ بات کیوں نہ کہوں کہ یہ چچا ہیں جبکہ آپ میرے چچا ہیں اور میرے آباء و اجداد کے باقی رہ جانے والے فرد ہیں اور میرے وارث ہیں اور ان سب میں بہتر ہوں گے جنہیں میں اپنے خاندان کے افراد میں سے پیچھے چھوڑ کے جاؤں گا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ام فضل نے یہ، یہ بات کہی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایسا ہی ہو گا اے سیدنا عباس! یہ ایک سو بتیس کے بعد ہو گا پھر آپ لوگوں کی اولاد میں سفاح ہو گا منصور ہو گا مہدی ہو گا، اور یہ حکومت ان کی اولاد میں باقی رہے گی یہاں تک کہ ان کا آخری فرد سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے ساتھ نماز ادا کرے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن راشد ہلالی ہے اس حدیث کے حوالے سے اس پر تہمت عائد کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8956]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن راشد ہلالی ہے اس حدیث کے حوالے سے اس پر تہمت عائد کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8956]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9246»
الحكم على الحديث:
موضوع