🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ الْخُلَفَاءِ الْأَرْبَعَةِ
چار خلفاء کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8948
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ وَفْدِ الْجِنِّ، فَتَنَفَّسَ فَقُلْتُ: مَا لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نُعِيتُ إِلَى نَفْسِي يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: فَاسْتَخْلِفْ. قَالَ:" مَنْ؟" قُلْتُ: أَبَا بَكْرٍ. قَالَ: فَسَكَتَ ثُمَّ مَضَى سَاعَةً ثُمَّ تَنَفَّسَ قُلْتُ: مَا شَأْنُكَ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نُعِيتُ إِلَى نَفْسِي يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: فَاسْتَخْلِفْ. قَالَ:" مَنْ؟" قُلْتُ: عُمَرَ. فَسَكَتَ ثُمَّ مَضَى سَاعَةً ثُمَّ تَنَفَّسَ، قُلْتُ: مَا شَأْنُكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" نُعِيتُ إِلَى نَفْسِي يَا ابْنَ مَسْعُودٍ". قُلْتُ: فَاسْتَخْلِفْ. قَالَ:" مَنْ؟" قُلْتُ: عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ قَالَ:" أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَئِنْ أَطَاعُوهُ لَيَدْخُلُنَّ الْجَنَّةَ أَجْمَعِينَ أَكْتَعِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مِينَا وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جنات سے ملاقات کی رات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے گہری سانس لی میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن مسعود! مجھے اپنی ذات کے حوالے سے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کس کو؟ میں نے عرض کی: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے پھر کچھ دیر چلتے رہے پھر آپ نے گہری سانس لی میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے ابن مسعود! مجھے میرے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے میں نے عرض کی: پھر آپ کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس کو؟ میں نے عرض کی: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے پھر ہم کچھ دیر چلتے رہے پھر آپ نے گہرا سانس لیا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابن مسعود! مجھے میرے انتقال کی اطلاع دی گئی ہے میں نے کہا: آپ کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کس کو؟ میں نے عرض کی: سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر لوگ اس کی اطاعت کریں، تو وہ سب کے سب، جنت میں داخل ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مینا ہے، اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (9970) اخرجه احمد فى المسند (4294)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4282، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20646، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9970»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً


Majma al-Zawa'id Hadith 8948 in Urdu