🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ فِي أَرْوَاحِ الشُّهَدَاءِ
شہداء کی ارواح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9544
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ وَهِيَ مِنَ اللَّهِ عَلَى خَيْرٍ تُحِبُّ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْكُمْ وَلَهَا نَعِيمُ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا إِلَّا الْقَتْلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَإِنَّهُ يُحِبُّ أَنْ يَرْجِعَ فَيُقْتَلَ مَرَّةً أُخْرَى لِمَا يَرَى مِنْ ثَوَابِ اللَّهِ لَهُ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ خَلَا قَوْلَهُ:" لِمَا يَرَى مِنْ ثَوَابِ اللَّهِ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ الشَّامِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي الْجَنَائِزِ فِي هَذَا الْمَعْنَى وَغَيْرِهِ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی جان مر جاتی ہے اور اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھلائی نصیب ہوتی ہے وہ (جان) یہ پسند نہیں کرتی کہ تمہاری طرف واپس آ جائے اگرچہ اسے دنیا اور تمام تر نعمتیں مل جائیں البتہ اللہ کی راہ میں قتل ہونے کا معاملہ مختلف ہے، کیونکہ وہ شخص یہ پسند کرتا ہے کہ (دنیا کی طرف) واپس آئے اور اسے دوبارہ قتل کر دیا جائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے جو ثواب عطا کیا ہوتا ہے اسے دیکھ کر (وہ یہ آرزو کرتا ہے)“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے خود کو ملنے والے ثواب کو دیکھ کر (یہ آرزو کرتا ہے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم بن علاء شامی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس مضمون کے بارے میں کچھ احادیث کتاب الجنائز اور دیگر ابواب میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9544]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن النسائي برقم: 3159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22242، وأخرجه مسند البزار برقم: 2726، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 401»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
69. بَابٌ فِيمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ
اس صورت کا بیان، جس میں شہادت حاصل ہوتی ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9545
عَنْ رَاشِدِ بْنِ حُبَيْشٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ عَلَى عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ يَعُودُهُ فِي مَرَضِهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَعْلَمُونَ [ مَنِ ] الشَّهِيدُ مِنْ أُمَّتِي؟" فَأَزَّمَ الْقَوْمُ فَقَالَ عُبَادَةُ: سَانِدُونِي فَأَسْنَدُوهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الصَّابِرُ الْمُحْتَسِبُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - شَهَادَةٌ، وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ، وَالْغَرَقُ شَهَادَةٌ، وَالْبَطْنُ شَهَادَةٌ، وَالنُّفَسَاءُ يَجُرُّهَا وَلَدُهَا بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ". قَالَ: وَزَادَ أَبُو الْعَوَّامِ سَادِنُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ:" وَالْحَرْقُ وَالسَّيْلُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا راشد بن حبیش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے یہ ان کی بیماری کے دوران کی بات ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو میری امت میں سے شہید کون ہیں؟ تو لوگ خاموش رہے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ مجھے سہارا دو لوگوں نے انہیں سہارا دے کر بٹھایا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صبر کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھتے ہوئے (قتل ہونے والا شخص شہید ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس صورت میں میری امت کے شہداء کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل ہونا شہادت ہے طاعون (کی وجہ سے مرنا) شہادت ہے ڈوب (کر مرنا) شہادت ہے پیٹ (کی بیماری کی وجہ سے مرنا) شہادت ہے نفاس (کے دوران مرنے والی عورت کو) اس کا بچہ اپنی نال کے ذریعے کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: بیت المقدس کے خادم ابوعوام نامی راوی نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”اور جل کر یا، سیلاب (میں مرنا)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9545]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (489/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15568، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4425/3»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9546
وَرَوَى بِإِسْنَادِهِ إِلَى عُبَادَةَ قَالَ: فَذَكَرَهُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ.
انہوں نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ تک اپنی سند کے ساتھ
یہ روایت نقل کی ہے، جس میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9546]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (489/3)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9547
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: أَتَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعُودُنِي وَأَنَا مَرِيضٌ فِي نَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنِ الشَّهِيدُ؟" فَسَكَتُوا فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَنِ الشَّهِيدُ؟" فَقُلْتُ لِامْرَأَتِي: أَسْنِدِينِي فَأَسْنَدَتْنِي فَقُلْتُ: مَنْ أَسْلَمَ ثُمَّ هَاجَرَ ثُمَّ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَهُوَ شَهِيدٌ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" إِنْ لَمْ يَكُنْ شُهَدَاءُ أُمَّتِي إِلَّا هَؤُلَاءِ إِنَّهُمْ إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالْغَرِقُ شَهِيدٌ وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ وَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ وَالنُّفَسَاءُ يَجُرُّهَا وَلَدُهَا بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ".
وَفِيهِ الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لئے میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت بیمار تھا انصار کے کچھ افراد موجود تھے (یا انصار کے کچھ افراد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو شہید کون ہے؟ تو لوگ خاموش رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو شہید کون ہے؟ میں نے اپنی بیوی سے کہا: تم مجھے ٹیک دو اس نے مجھے ٹیک دی میں نے کہا: جو اسلام قبول کرے پھر ہجرت کرے اور پھر اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد امام بزار اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: اگر میری امت کے شہداء صرف یہی ہوں، تو ایسی صورت میں وہ لوگ کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے ڈوب کر مرنے والا شہید ہے پیٹ کی بیماری میں مرنے والا شہید ہے طاعون میں مرنے والا شہید ہے نفاس (کے دوران مرنے والی عورت) کو اس کا بچہ اپنی نال کے ذریعے کھینچ کر جنت کی طرف لے جائے گا“۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مغیرہ بن زیادہ ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9547]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1718 و 1717) أخرجه احمد فى المسند (317/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9548
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَوَاحَةَ نَعُودُهُ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ فَقُلْنَا: يَرْحَمُكَ اللَّهُ إِنْ كُنَّا لَنَرْجُو أَنْ تَمُوتَ عَلَى غَيْرِ هَذَا وَإِنْ كُنَّا لَنَرْجُو لَكَ الشَّهَادَةَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ نَذْكُرُ هَذَا فَقَالَ:" وَفِيمَ تَعُدُّونَ الشَّهَادَةَ؟". فَأَزَّمَ الْقَوْمُ وَتَحَرَّكَ عَبْدُ اللَّهِ فَقَالَ: أَلَا تُجِيبُونَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ ثُمَّ أَجَابَهُ هُوَ فَقَالَ: نَعُدُّ الشَّهَادَةَ فِي الْقَتْلِ. فَقَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، إِنَّ فِي الْقَتْلِ شَهَادَةً، وَفِي الطَّاعُونِ شَهَادَةً وَفِي الْبَطْنِ شَهَادَةً وَفِي الْغَرَقِ شَهَادَةً وَفِي النُّفَسَاءِ يَقْتُلُهَا وَلَدُهَا جُمْعًا شَهَادَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے ان کے پاس آئے ان پر بیہوشی طاری ہوئی ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے ہمیں یہ توقع تھی آپ اس صورت کے علاوہ انتقال کریں گے ہمیں تو آپ کے لئے شہادت کی توقع تھی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے ہم یہی بات چیت کر رہے تھے۔ آپ نے فرمایا: تم لوگ کسے شہادت شمار کرتے ہو؟ تو لوگ خاموش رہے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے حرکت کی انہوں نے فرمایا: تم لوگ اللہ کے رسول کو جواب کیوں نہیں دیتے ہو؟ پھر انہوں نے خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب دیتے ہوئے عرض کی: ہم قتل ہونے کو شہادت شمار کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس صورت میں میری امت کے شہداء کم ہوں گے قتل میں شہادت ہے طاعون میں شہادت ہے پیٹ کی بیماری میں شہادت ہے ڈوب کر مرنے میں شہادت ہے نفاس والی عورتیں جن کا بچہ ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے (ان کی موت) شہادت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9548]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (314/5 و 201/4)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9549
وَعَنْ رَبِيعٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَادَ ابْنَ أَخِي جَبْرًا الْأَنْصَارِيَّ فَجَعَلَ أَهْلُهُ يَبْكُونَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُمْ جَبْرٌ: لَا تُؤْذُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَصْوَاتِكُمْ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْهُنَّ يَبْكِينَ مَا دَامَ حَيًّا فَإِذَا وَجَبَ فَلْيَسْكُتْنَ". فَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَا كُنَّا نَرَى أَنْ يَكُونَ مَوْتُكَ عَلَى فِرَاشِكَ حَتَّى تُقْتَلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَوَمَا الشَّهَادَةُ إِلَّا [ فِي ] الْقَتْلِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، إِنَّ الطَّعْنَ شَهَادَةٌ وَالْبَطْنَ شَهَادَةٌ وَالطَّاعُونَ وَالنُّفَسَاءَ بِجُمْعٍ شَهَادَةٌ وَالْحَرْقَ شَهَادَةٌ وَالْغَرَقَ وَالْهَدْمَ شَهَادَةٌ وَذَاتَ الْجَنْبِ شَهَادَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ربیع انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے بھتیجے جبر انصاری کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے اس کے اہل خانہ نے اس پر رونا شروع کر دیا جبر نے ان سے کہا: تم لوگ اللہ کے رسول کو اپنی آوازوں کے ذریعے اذیت نہ پہنچاؤ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان عورتوں کو رونے دو جب تک یہ شخص زندہ ہے جب موت واقع ہو جائے گی تو عورتیں خاموش ہو جائیں حاضرین میں سے کسی نے کہا: ہمیں یہ توقع نہیں تھی کہ تمہاری موت اس طرح بستر پر ہو گی ہم تو یہ سمجھتے تھے کہ تم اللہ کے رسول کے ساتھ جنگ میں شریک ہوتے ہوئے اللہ کی راہ میں شہید ہو گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا شہادت صرف اللہ کی راہ میں قتل ہونے کی صورت میں ہوتی ہے؟ ایسی صورت میں میری امت کے شہداء کم ہوں گے زخم لگنے سے شہادت ہوتی ہے پیٹ کی بیماری سے شہادت ہوتی ہے طاعون کی وجہ سے شہادت ہوتی ہے نفاس والی عورت کا بچے کی پیدائش کے وقت مر جانا شہادت ہے جل کر مرنا شہادت ہے ڈوب کر مرنا ملبے کے نیچے آ کر مرنا شہادت ہے اور ذات الجنب کی بیماری کی وجہ سے مرنا شہادت ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9549]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4607)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4607»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9550
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا تَعُدُّونَ الشَّهِيدَ فِيكُمْ؟". فَقُلْنَا: مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. فَقَالَ:" مَنْ قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ غَرِقَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَمَنْ قَتَلَهُ الْبَطْنُ فَهُوَ شَهِيدٌ، وَالْمَرْأَةُ يَقْتُلُهَا نِفَاسُهَا فَهِيَ شَهِيدَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے آپ نے دریافت کیا: تم لوگ اپنے درمیان کے شہید شمار کرتے ہو؟ ہم نے عرض کی: جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ کی راہ میں قتل ہو جائے وہ شہید ہے، جو اللہ کی راہ میں ڈوب کر مر جائے وہ شہید ہے جسے پیٹ کی بیماری موت کا شکار کر دے وہ شہید ہے وہ عورت جو نفاس کے دوران مر جاتی ہے وہ شہیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9550]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9551
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمًا لِأَصْحَابِهِ:" مَا تَعُدُّونَ الشُّهَدَاءَ فِيكُمْ؟" قَالُوا: مَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ صَابِرًا مُحْتَسِبًا مُقْبِلًا غَيْرَ مُدْبِرٍ شَهِيدٌ. قَالَ:" إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، الْمَقْتُولُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ، [ وَالْمَرْءُ يَمُوتُ عَلَى فِرَاشِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ، وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ، وَاللَّدِيغُ شَهِيدٌ ] وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ، [ وَالشَّرِيقُ شَهِيدٌ، وَالَّذِي يَفْتَرِسُهُ السَّبُعُ شَهِيدٌ، وَالْخَارُّ عَنْ دَابَّتِهِ شَهِيدٌ، وَصَاحِبُ الْهَدْمِ شَهِيدٌ ] وَصَاحِبُ ذَاتِ الْجَنْبِ شَهِيدٌ، وَالنُّفَسَاءُ يَقْتُلُهَا وَلَدُهَا يَجُرُّهَا بِسَرَرِهِ إِلَى الْجَنَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ الْوَادِعِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ اپنے درمیان کسے شہید شمار کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کی: جو اللہ کی راہ میں صبر کرتے ہوئے ثواب کی امید رکھتے ہوئے دشمن کی طرف رخ کرتے ہوئے پیٹھ نہ پھیرتے ہوئے قتل ہو جائے وہ شہید ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی صورت میں میری امت کے شہداء کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے وہ آدمی جو اللہ کی راہ میں اپنے بستر پر مر جاتا ہے وہ شہید ہے پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے جانور کے ڈسنے سے مرنے والا شخص شہید ہے ڈوب کر مرنے والا شخص شہید ہے، شریق (شاید یہاں مراد وہ ہے شخص ہے جس کو اچھو لگ جاتا ہے،) شہید ہے، جسے درندے چیر پھاڑ دیں، وہ شہید ہے، اپنے جانور سے گر کر مر جانے والا شہید ہے، ملبے کے نیچے آ کر مرنے والا شہید ہے، ذات الجنب کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے اور نفاس والی عورت (شہید ہے) جس کا بچہ اس کی موت کا سبب بن جاتا ہے، وہ بچہ اس (عورت کو) اپنی نال کے ذریعے کھینچ کر، جنت میں لے جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن عطیہ بن حارث وادعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9551]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11686)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11686، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3186، 3187»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9552
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَسْتَشْهِدُونَ بِالْقَتْلِ وَالطَّاعُونِ وَالْغَرَقِ وَالْبَطْنِ وَمَوْتِ الْمَرْأَةِ جُمْعًا مَوْتُهَا فِي نِفَاسِهَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ قتل ہونے کی صورت میں طاعون کی وجہ سے ڈوب کر مرنے کی وجہ سے پیٹ کی بیماری کی وجہ سے عورت کے دردزہ کے دوران مرنے کی وجہ سے جب اس کی موت نفاس کے دوران ہو، اسے شہادت شمار کرو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9552]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1719)، أخرجه مسند البزار برقم: 1191، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1031، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1820»

الحكم على الحديث:
إسنادہ رِجَالُهُ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9553
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ: عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ فَقَالَ:" مَا تَعُدُّونَ الشُّهَدَاءَ مِنْ أُمَّتِي؟" قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثًا قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ: إِنْ شَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَذِنَ لِي فَأَخْبَرْتُهُ مَنِ الشُّهَدَاءُ مِنْ أُمَّتِهِ. قَالَ:" فَأَخْبِرْنِي مَنِ الشُّهَدَاءُ مِنْ أُمَّتِي؟". قَالَ: أَسْنِدُونِي فَأَسْنَدُوهُ قَالَ: مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَجَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَقَاتَلَ حَتَّى يُقْتَلَ فَهُوَ شَهِيدٌ. قَالَ: إِنَّ شُهَدَاءَ أُمَّتِي إِذًا لَقَلِيلٌ، الْقَتْلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ شَهِيدٌ وَالْمَبْطُونُ شَهِيدٌ وَالْمَطْعُونُ شَهِيدٌ وَالْغَرِيقُ شَهِيدٌ وَالنُّفَسَاءُ شَهِيدَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي صَالِحٍ الْفَرَّاءِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لئے تشریف لائے آپ نے فرمایا: تم لوگ میری امت میں سے کسے شہید شمار کرتے ہو؟ آپ نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی لوگوں نے عرض کی: یہ بات اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اللہ کے رسول چاہیں، تو مجھے اجازت دیں میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ آپ کی امت میں سے شہید کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مجھے بتاؤ کہ میری امت میں سے شہید کون ہیں؟ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: تم لوگ مجھے سہارا دو لوگوں نے انہیں سہارا دیا، تو انہوں نے کہا: جو شخص اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھے اللہ کی راہ میں جہاد کرے جنگ میں حصہ لے، یہاں تک کہ وہ شہید ہو جائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس صورت میں میری امت کے شہید کم ہوں گے اللہ کی راہ میں قتل ہونے والا شہید ہے پیٹ کی بیماری سے مرنے والا شہید ہے زخم لگنے سے مرنے والا شہید ہے ڈوب کے مرنے والا شہید ہے نفاس والی عورت شہید ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ابوصالح فراء کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9553]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں