الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
73. بَابُ النَّهْيِ عَنْ قِتَالِ التُّرْكِ وَالْحَبَشَةِ مَا لَمْ يَعْتَدُوا
ترکوں اور حبشیوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ کرنے کی ممانعت جب تک وہ حد سے آگے نہیں بڑھتے
حدیث نمبر: 9574
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ حِينَ جَاءَهُ كِتَابُ عَامِلِهِ يُخْبِرُهُ أَنَّهُ وَقَعَ بِالتُّرْكِ وَهَزَمَهُمْ، وَكَثْرَةَ مَنْ قَتَلَ مِنْهُمْ وَكَثْرَةَ مَا غَنِمَ، فَغَضِبَ مُعَاوِيَةُ مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ أَمَرَ أَنْ يُكْتَبَ إِلَيْهِ: قَدْ فَهِمْتُ مَا ذَكَرْتَ مِمَّا قَتَلْتَ وَغَنِمْتَ، فَلَا أَعْلَمَنَّ مَا عُدْتَ لِشَيْءٍ مِنْ ذَلِكَ وَلَا قَاتَلْتَهُمْ حَتَّى يَأْتِيَكَ أَمْرِي. قُلْتُ لَهُ: لِمَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَتَظْهَرَنَّ التُّرْكُ عَلَى الْعَرَبِ حَتَّى تُلْحِقَهَا بِمَنَابِتِ الشِّيحِ وَالْقَيْصُومِ".
فَأَنَا أَكْرَهُ قِتَالَهُمْ لِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
فَأَنَا أَكْرَهُ قِتَالَهُمْ لِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاویہ بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا اس دوران ان کے پاس ان کے ایک گورنر کا مکتوب آیا، جس میں اس نے بتایا: اس نے ترکوں پر حملہ کر کے انہیں پسپا کر دیا ہے اور ان میں سے بکثرت لوگوں کو قتل کر دیا ہے اور بکثرت مال غنیمت حاصل کیا ہے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ اس بات پر غصے میں آ گئے، اور انہوں نے یہ کہا: کہ اس کو خط میں لکھا جائے کہ تم نے جو قتل کیا اور جو غنیمت حاصل کی اس کا جو ذکر کیا ہے وہ مجھے سمجھ آ گئی ہے، لیکن اب مجھے یہ پتہ نہ چلے کہ تم نے اس سے تجاوز کیا ہے تم ان لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ نہ کرنا جب تک میرا حکم تمہارے پاس نہیں آ جاتا معاویہ بن خدیج کہتے ہیں: میں نے ان سے دریافت کیا: اے امیر المؤمنین اس کی وجہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ترک عربوں پر ضرور غالب آ جائیں گے، یہاں تک کہ وہ انہیں ”شیح“ (ایک قسم کی گھاس) اور قیصوم (نامی درخت) کے اُگنے کی جگہ تک ملا دیں گے“۔ تو میں اس وجہ سے ان لوگوں کے ساتھ جنگ کرنے کو ناپسند کرتا ہوں۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9574]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9574]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7376)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9575
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اتْرُكُوا التُّرْكَ مَا تَرَكُوكُمْ فَإِنَّ أَوَّلَ مَنْ يَسْلُبُ أُمَّتِي [ مُلْكَهُمْ وَ ] مَا خَوَّلَهُمُ اللَّهُ، بَنُو قَنْطُورَاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَرْوَانُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ترکوں کو (ان کے حال پر) چھوڑے رکھو جب تک وہ تمہیں چھوڑے رکھتے ہیں، کیونکہ وہ پہلا شخص (یا پہلے لوگ) جو میری امت کی حکومت کو سلب کرے گا، اور جو کچھ اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا کیا ہوا ہے (اُس کو سلب کرے گا) وہ بنوقنطوراء ہوں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9575]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مروان بن سالم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9575]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10389)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5630»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 9576
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَمْلَأُ اللَّهُ أَيْدِيَكُمْ مِنَ الْعَجَمِ فَيَصْبِرُونَ أُسُدًا لَا يَفِرُّونَ، يَضْرِبُونَ أَعْنَاقَكُمْ وَيَأْكُلُونَ فَيْئَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي كِتَابِ الْفِتَنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے عجمی لوگوں کو بھر دے گا وہ جم کر صبر کریں گے، وہ فرار نہیں ہوں گے، وہ تمہاری گردنیں اُڑائیں گے اور تمہارا مال فے کھائیں گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی احادیث کتاب الفتن میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9576]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3363)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5211»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
74. بَابُ كَرَاهِيَةِ تَمَنِّي لِقَاءِ الْعَدُوِّ
دشمن کا سامنا کرنے کی آرزو کرنے کا ناپسندیدہ ہونا
حدیث نمبر: 9577
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَمَنَّوْا لِقَاءَ الْعَدُوِّ، فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا يَكُونُ مِنْ ذَلِكَ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا يَكُونُ مِنْ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ: فَإِنَّكُمْ لَا تَدْرُونَ مَا يَكُونُ مِنْ ذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دشمن کا سامنا کرنے کی آرزو نہ کرو، کیونکہ تم یہ نہیں جانتے کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا؟“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”کیونکہ تم یہ نہیں جانتے کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا؟“
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ مدلس ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9577]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (400/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 8943»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
75. بَابُ عَرْضِ الْإِسْلَامِ وَالدُّعَاءِ إِلَيْهِ قَبْلَ الْقِتَالِ
جنگ سے پہلے اسلام کی پیش کش کرنا اور اس کی طرف دعوت دینا
حدیث نمبر: 9578
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا قَاتَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْمًا حَتَّى يَدْعُوَهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی بھی قوم کے ساتھ اس وقت تک جنگ نہیں کرتے تھے جب تک پہلے انہیں دعوت نہیں دے دیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9578]
یہ روایت امام أحمد امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9578]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2494 و 2591) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11269 و 11159) اخرجه احمد فى المسند (2052 و 2105)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2054، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2444، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 38، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10159»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9579
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ إِلَى قَوْمٍ يُقَاتِلُهُمْ، ثُمَّ بَعَثَ إِلَيْهِ رَجُلًا فَقَالَ:" لَا تَدَعْهُ مِنْ خَلْفِهِ، وَقُلْ لَهُ: لَا تُقَاتِلْهُمْ حَتَّى تَدْعُوَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْقُرْقُسَانِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الْقُرْقُسَانِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو ایک قوم کی طرف ان کے ساتھ جنگ کرنے کے لئے بھیجا اور پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف ایک شخص کو بھیجا اور فرمایا: تم اسے پیچھے سے نہ بلانا اور اسے کہنا: تم لوگوں کے ساتھ اس وقت تک جنگ نہ کرنا جب تک پہلے انہیں دعوت نہیں دے دیتے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عثمان بن یحیی قرقسانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9579]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عثمان بن یحیی قرقسانی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9579]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8261»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9580
وَعَنْ مَرْثَدِ بْنِ ظَبْيَانَ قَالَ: جَاءَنَا كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا وَجَدْنَا لَهُ قَارِئًا يَقْرَؤُهُ عَلَيْنَا حَتَّى قَرَأَهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي ضُبَيْعَةَ:" مِنْ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا مرثد بن ظبیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس اللہ کے رسول کا مکتوب آیا ہمیں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو وہ پڑھ کے ہمیں سنا سکتا یہاں تک کہ بنو ضبیعہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسے پڑھ کر سنایا: یہ اللہ کے رسول کی طرف سے بکر بن وائل کے نام ہے: تم لوگ اسلام قبول کر لو تم سلامت رہو گے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9580]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9580]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (68/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9581
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَتَبَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ:" أَسْلِمُوا تَسْلَمُوا". فَمَا وَجَدُوا مَنْ يَقْرَؤُهُ لَهُمْ إِلَّا رَجُلٌ مِنْ بَنِي ضُبَيْعَةَ فَهُمْ يُسَمَّوْنَ بَنِي الْكَاتِبِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِينَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِينَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکر بن وائل کو خط لکھا تھا: تم لوگ اسلام قبول کر لو تم سلامت رہو گے، انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملا جو انہیں وہ پڑھ کر سناتا انہیں بنوضبیعہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ملا (جس نے انہیں وہ خط پڑھ کر سنایا) اور ان لوگوں کو بنو کاتب کہا: جاتا تھا۔
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے پہلی روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9581]
یہ روایت امام بزار اور امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے پہلی روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (307) أخرجه البزار فى المسند (1670) اخرجه ابو يعلي فى المسند (2947)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 281، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6558، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2426، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7238، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2021، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4393/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9582
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْعَبْدُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ".
وَكَتَبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ وَإِلَى كُلِّ جَبَّارٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”آدمی اس کے ساتھ ہو گا، جس سے وہ محبت رکھتا ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وصال سے پہلے کسری قیصر اور ہر حکمران کو خط لکھا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس کی سند نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9582]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (336/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14194»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9583
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" أَسْلِمْ تَسْلَمْ". قَالَ: إِنِّي أَجِدُنِي كَارِهًا. قَالَ:" [ أَسْلَمُ ] وَإِنْ كُنْتَ كَارِهًا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: تم اسلام قبول کر لو تم سلامت رہو گے اس نے کہا: مجھے یہ لگتا ہے کہ میں ناگواری کے عالم میں ایسا کروں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسلام قبول کر لو اگرچہ ناگواری کے عالم میں کرو!
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9583]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9583]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3765) اخرجه احمد فى المسند (109/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11650، 12457»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح