🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
78. بَابُ مَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ مِنَ النِّسَاءِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
خواتین اور دیگر کو قتل کرنے کی ممانعت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9614
وَعَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا بَعَثَ سَرِيَّةً قَالَ:" اغْزُوا بِسْمِ اللَّهِ وَقَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ وَلَا تُمَثِّلُوا وَلَا تَغُلُّوا [ وَلَا تَغْدِرُوا ] وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا [ وَلَا شَيْخًا كَبِيرًا ] ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ الْمُرِّيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی جنگی مہم روانہ کرتے تھے تو یہ فرماتے تھے: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جنگ میں حصہ لو، اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں ان کے ساتھ لڑائی کرو تم مثلہ نہ کرنا خیانت نہ کرنا عہد شکنی نہ کرنا کسی بچے یا عمر رسیدہ بوڑھے کو قتل نہ کرنا“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عثمان بن سعید مری کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9614]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (514) أخرجه البزار فى المسند (1674)، أخرجه مسند البزار برقم: 3122»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9615
وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ عُمَرَ فَجَاءَ فَتًى مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ فَسَأَلَهُ عَنْ شَيْءٍ فَقَالَ: سَأُخْبِرُكَ عَنْ ذَلِكَ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَاشِرَ عَشَرَةٍ فِي مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ وَعَلِيٌّ وَابْنُ مَسْعُودٍ وَحُذَيْفَةُ وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَرَجُلٌ آخَرُ سَمَّاهُ وَأَنَا، فَجَاءَ فَتًى مِنَ الْأَنْصَارِ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ جَلَسَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا". قَالَ: أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْيَسُ؟ قَالَ:" أَكْثَرُهُمْ لِلْمَوْتِ ذِكْرًا وَأَكْثَرُهُمْ لَهُ اسْتِعْدَادًا قَبْلَ أَنْ يَنْزِلَ بِهِمْ - أَوْ قَالَ: يَنْزِلَ بِهِ - أُولَئِكَ الْأَكْيَاسُ". ثُمَّ سَكَتَ وَأَقْبَلَ عَلَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" لَمْ تَظْهَرِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا ظَهَرَ فِيهِمُ الطَّاعُونُ وَالْأَوْجَاعُ الَّتِي لَمْ تَكُنْ فِي أَسْلَافِهِمْ، وَلَا نَقَصُوا الْمِكْيَالَ وَالْمِيزَانَ إِلَّا أُخِذُوا بِالسِّنِينَ وَشِدَّةِ الْمَئُونَةِ وَجَوْرِ السُّلْطَانِ عَلَيْهِمْ، وَلَمْ يَمْنَعُوا زَكَاةَ أَمْوَالِهِمْ إِلَّا مُنِعُوا الْقَطْرَ مِنَ السَّمَاءِ وَلَوْلَا الْبَهَائِمُ لَمْ يُمْطَرُوا، وَلَمْ يَنْقُضُوا عَهْدَ اللَّهِ وَعَهْدَ رَسُولِهِ إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ عَدُوَّهُمْ فَأَخَذَ بَعْضَ مَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، وَإِذَا لَمْ يَحْكُمْ أَئِمَّتُهُمْ بِكِتَابِ اللَّهِ إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ".
قَالَ: ثُمَّ أَمَرَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ يَتَجَهَّزُ لِسَرِيَّةٍ أَمَّرَهُ عَلَيْهَا، فَأَصْبَحَ قَدِ اعْتَمَّ بِعِمَامَةٍ كَرَابِيسَ سَوْدَاءَ فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَقَضَهَا وَعَمَّمَهُ وَأَرْسَلَ مِنْ خَلْفِهِ أَرْبَعَ أَصَابِعَ ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا يَا ابْنَ عَوْفٍ فَاعْتَمَّ فَإِنَّهُ أَعْرَبُ وَأَحْسَنُ". ثُمَّ أَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالًا أَنْ يَدْفَعَ إِلَيْهِ اللِّوَاءَ فَحَمِدَ اللَّهَ ثُمَّ قَالَ:" اغْزُوا جَمِيعًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَاتِلُوا مَنْ كَفَرَ بِاللَّهِ، لَا تَغُلُّوا وَلَا تَغْدِرُوا وَلَا تُمَثِّلُوا وَلَا تَقْتُلُوا وَلِيدًا".
فَهَذَا عَهْدُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسُنَّتُهُ فِيكُمْ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے اہل بصرہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان آیا اس نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کسی چیز کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا مجھ سمیت دس افراد تھے ہم لوگ مسجد نبوی میں تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ تھے۔ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ تھے (راوی کہتے ہیں: ایک اور صاحب کا انہوں نے نام لیا تھا) اور میں تھا انصار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان آیا اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا اور پھر وہ بیٹھ گیا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! اہل ایمان میں کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں اس نے عرض کی: اہل ایمان میں کون زیادہ سمجھدار ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو موت کو کثرت سے یاد رکھے اور اس کے نازل ہونے سے پہلے اس کی بکثرت تیاری رکھے یہی لوگ سمجھدار ہیں پھر آپ خاموش ہو گئے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری طرف متوجہ ہوئے اور آپ نے ارشاد فرمایا: جب بھی کسی قوم میں فحاشی ظاہر ہوتی ہے، تو ان کے درمیان طاعون اور مختلف قسم کی ایسی بیماریاں ظاہر ہوتی ہیں، جو ان سے پہلے لوگوں میں نہیں تھیں اور جب بھی کوئی قوم ماپنے اور وزن کرنے میں کمی کرتی ہے، تو انہیں قحط سالی گرفت میں لے لیتی ہے حالات میں سختی آ جاتی ہے حکمرانوں کا ظلم ان پر ہونے لگتا ہے اور جو لوگ اپنے اموال کی زکوۃ نہیں دیتے ہیں ان پر آسمان سے بارش نازل نہیں ہوتی، یہاں تک کہ اگر جانور نہ ہوں، تو ان پر بارش ہی نازل نہ ہو اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کے نام کے عہد یا اس کے رسول کے نام کے عہد کو توڑتے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر ان کے دشمن کو مسلط کر دیتا ہے، یہاں تک کہ وہ ان کی کچھ چیزوں کو اپنے قبضے میں لے لیتا ہے اور جب کسی قوم کے حکمران اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ نہیں کرتے ہیں، تو اللہ تعالیٰ ان کے درمیان مشکل (یا اختلافات) ڈال دیتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو یہ حکم دیا کہ وہ ایک جنگی مہم کے لئے تیاری کریں، جس کا امیر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ کو مقرر کیا تھا اگلے دن جب وہ صبح آئے تو انہوں نے سیاہ رنگ کا، موٹے اونی کپڑے کا عمامہ باندھا ہوا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلوایا ان کا عمامہ کھولا انہیں دوبارہ عمامہ باندھا اور پیچھے کی طرف چار انگل کا شملہ چھوڑا پھر آپ نے فرمایا: اے ابن عوف اس طرح عمامہ باندھا کرو، کیونکہ یہ عربوں کے رواج کے مطابق ہے اور زیادہ اچھا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ وہ انہیں جھنڈا دیں۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی پھر یہ فرمایا: تم سب لوگ اللہ کی راہ میں جنگ میں حصہ لو، اور جو لوگ اللہ تعالیٰ کا انکار کرتے ہیں ان کے ساتھ جنگ کرو تم خیانت نہ کرنا عہد شکنی نہ کرنا مثلہ نہ کرنا اور کسی بچے کو قتل نہ کرنا۔ یہ اللہ کے رسول کا عہد ہے اور تمہارے درمیان ان کی سنت ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9615]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1676)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6175»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9616
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَلْمُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَوَّاصُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلم بن میمون خواص ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9616]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7007»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9617
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالصِّبْيَانِ وَقَالَ:" هُمَا لِمَنْ غَلَبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ الْعَوْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواتین اور بچوں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: یہ دونوں اسے ملیں گے، جو غالب آئے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ عوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9617]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
79. بَابُ تَفَاوُتِ الرِّجَالِ فِي الرَّأْيِ وَالشَّجَاعَةِ
سمجھ داری اور بہادری کے حوالے سے مردوں میں تفاوت ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9618
عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَيْسَ شَيْءٌ أَخْبَرَ مِنْ أَلْفٍ مِثْلِهِ إِلَّا الْإِنْسَانَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے، جو اپنے جیسی ایک ہزار (چیزوں) سے زیادہ بہتر ہو، البتہ انسان کا معاملہ مختلف ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ابراہیم بن محمد بن یوسف کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9618]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (6095)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6095»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9619
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَجِدُ مِنَ الدَّوَابِّ الدَّابَّةَ خَيْرًا مِنْ مِائَةٍ، وَمِنَ الرِّجَالِ الرَّجُلَ خَيْرًا مِنْ مِائَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جانوروں میں یہ بات پاتا ہوں کہ ایک جانور ایک سو جانوروں میں زیادہ بہتر ہوتا ہے اور مردوں میں سے ایک مرد ایک سو افراد سے زیادہ بہتر ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9619]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1611)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9620
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَا أَجِدُ مِنَ الدَّوَابِّ صِنْفًا الدَّابَّةُ الْوَاحِدَةُ مِنْهُ خَيْرٌ مِنْ مِائَةٍ مِنْ صَوَاحِبِهَا غَيْرَ الرَّجُلِ تَجِدُهُ خَيْرًا مِنْ مِائَةِ رَجُلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں جانوروں میں یہ بات نہیں پاتا ہوں کہ ایک ہی صنف کا ایک جانور اپنے جیسے ایک سو جانوروں سے زیادہ بہتر ہو البتہ تم یہ چیز پاؤ گے کہ ایک شخص ایک سو افراد سے بہتر ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں اس بارے میں کچھ احادیث کتاب الایمان میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9620]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7089)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
80. بَابُ عَرْضِ الْمُقَاتِلَةِ لِيُعْلَمَ مَنْ بَلَغَ مِنْهُمْ فَيُجَازَ
مقابلے کے لئے خود کو پیش کرنا، تاکہ یہ بات پتہ چل جائے کہ ان میں سے کون بالغ ہو چکا ہے، تاکہ اسے اجازت دی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9621
عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ أُمَّ سَمُرَةَ مَاتَ عَنْهَا زَوْجُهَا [ وَتَرَكَ ابْنَهُ سَمُرَةَ ] وَكَانَتِ امْرَأَةً جَمِيلَةً فَقَدِمَتِ الْمَدِينَةَ فَخُطِبَتْ فَجَعَلَتْ تَقُولُ: لَا أَتَزَوَّجُ رَجُلًا إِلَّا رَجُلًا تَكَفَّلَ لَهَا بِنَفَقَةِ ابْنِهَا سَمُرَةَ حَتَّى يَبْلُغَ، فَتَزَوَّجَهَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ [ عَلَى ذَلِكَ، وَكَانَتْ مَعَهُ فِي الْأَنْصَارِ ] وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْرِضُ غِلْمَانَ الْأَنْصَارِ فِي كُلِّ عَامٍ فَمَنْ بَلَغَ مِنْهُمْ بَعَثَهُ، فَعَرَضَهُمْ ذَاتَ عَامٍ فَمَرَّ بِهِ غُلَامٌ فَبَعَثَهُ فِي الْبَعْثِ، وَعُرِضَ عَلَيْهِ سَمُرَةُ مِنْ بَعْدِهِ فَرَدَّهُ، فَقَالَ سَمُرَةُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَجَزْتَ غُلَامًا وَرَدَدْتَنِي وَلَوْ صَارَعَنِي لَصَرَعْتُهُ؟ قَالَ:" فَدُونَكَ فَصَارِعْهُ". فَصَارَعْتُهُ فَصَرَعْتُهُ فَأَجَازَنِي فِي الْبَعْثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبدالحمید بن جعفر اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: ام سمرہ کے شوہر کا انتقال ہو گیا انہوں نے اپنے بیٹے سمرہ کو پسماندگان میں چھوڑا وہ خاتون خوبصورت خاتون تھیں وہ مدینہ منورہ آئیں انہیں شادی کا پیغام دیا گیا تو انہوں نے یہ کہنا شروع کیا کہ میں صرف اس شخص کے ساتھ شادی کروں گی جو میرے بیٹے سمرہ کے بالغ ہونے تک اس کے خرچ کا کفیل بنے گا، تو انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے اس شرط پر اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی تو وہ خاتون اس شخص کے ساتھ انصار کے محلے میں رہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال انصار کے لڑکوں کا جائزہ لیا کرتے تھے ان میں سے جو بالغ ہو جاتا تھا آپ اسے جنگی مہم پر بھیج دیتے تھے ایک مرتبہ آپ ان بچوں کا جائزہ لے رہے تھے آپ کے پاس سے ایک لڑکا گزرا آپ نے اسے جنگی مہم میں بھجوا دیا اس کے بعد آپ کے سامنے سمرہ کو پیش کیا گیا تو آپ نے انہیں واپس کر دیا سمرہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے فلاں لڑکے کو اجازت دے دی ہے اور مجھے واپس کر دیا ہے اگر آپ میرا اس کے ساتھ مقابلہ کروائیں، تو میں اسے پچھاڑ دوں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے تم اسے پچھاڑ کے دکھاؤ! تو میں نے اس لڑکے کے ساتھ مقابلہ کیا اور اسے پچھاڑ دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جنگی مہم میں جانے کی اجازت دے دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9621]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6749)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2403، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5150»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9622
وَعَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: جِئْتُ أَنَا وَعَمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُرِيدُ بَدْرًا فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَخْرُجَ مَعَكَ فَجَعَلَ يَقْبِضُ يَدَهُ وَيَقُولُ:" إِنِّي أَسْتَصْغِرُكَ وَلَا أَدْرِي مَا تَصْنَعُ إِذَا لَقِيتَ الْقَوْمَ". فَقُلْتُ: أَتَعْلَمُ أَنِّي أَرْمَى مَنْ رَمَى؟ فَرَدَّنِي فَلَمْ أَشْهَدْ بَدْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِفَاعَةُ بْنُ هُرَيْرٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَفِي غَزْوَةِ أُحُدٍ فِي الْمُغَازِي أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرے چچا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت غزوہ بدر میں شرکت کا ارادہ رکھتے تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں بھی یہ چاہتا ہوں کہ میں بھی آپ کے ساتھ نکلوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کو بند کرنا شروع کیا اور فرمایا: میں تمہیں کمسن سمجھتا ہوں اور مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ جب تم دشمن کا سامنا کرو گے تو تم کیا کرو گے میں نے عرض کی: کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ تیر چلانے والوں میں میں سب سے بہتر تیر انداز ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے واپس کر دیا اس لئے میں غزوہ بدر شریک نہیں ہو سکا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رفاعہ بن ہریر ہے اور وہ ضعیف ہے اس نوعیت کی کچھ احادیث مغازی سے متعلق کتاب میں غزوہ اُحد کے باب میں آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9622]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4417)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
81. بَابُ الْمُشَاوَرَةِ فِي الْحَرْبِ
جنگ کے بارے میں مشورہ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9623
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَتَبَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَاوَرَ فِي الْحَرْبِ فَعَلَيْكَ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ قَدْ وُثِّقُوا.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو خط لکھا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ کے بارے میں مشورہ لیا کرتے تھے، تو تم پر اس کو اختیار کرنا لازم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9623]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (46)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں