🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ .
چھوٹے جھنڈوں اور بڑے جھنڈوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9644
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنْ عَلِيًّا كَانَ صَاحِبَ رَايَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ، وَقَيْسَ بْنَ سَعْدٍ صَاحِبَ رَايَةِ عَلِيٍّ، وَصَاحِبُ رَايَةِ الْمُهَاجِرِينَ عَلِيٌّ فِي الْمُوَاطِنِ كُلِّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈا بردار تھے اور سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے جھنڈا بردار تھے (مطبوعہ نسخے میں یہ جملہ اسی طرح ہے لیکن شاید اصل جملہ یہ ہو گا: اور سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ انصار کے جھنڈا بردار تھے) اور ہر موقعہ پر مہاجرین کے جھنڈا بردار سیدنا علی رضی اللہ عنہ تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9644]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12101)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12101، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5198»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9645
وَعَنْ مُحَارِبٍ قَالَ: كَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى زِيَادٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْعَدُوَّ لَا يَظْهَرُ عَلَى قَوْمٍ لِوَاؤُهُمْ - أَوْ قَالَ: رَايَتُهُمْ - مَعَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي بَكْرِ بْنِ وَائِلٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محارب بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیاد کو خط لکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”دشمن ایسی کسی قوم پر غالب نہیں آئے گا جن کا چھوٹا جھنڈا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) بڑا جھنڈا بنوبکر بن وائل سے تعلق رکھنے والے کسی فرد کے پاس ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9645]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (356/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. بَابُ اسْتِئْذَانِ الْأَبَوَيْنِ فِي الْجِهَادِ .
جہاد میں حصہ لینے کے لئے ماں باپ سے اجازت لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9646
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى السِّقَايَةِ فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ بِابْنٍ لَهَا فَقَالَتْ: إِنَّ ابْنِي هَذَا يُرِيدُ الْغَزْوَ وَأَنَا أَمْنَعُهُ فَقَالَ:" لَا تَبْرَحْ مِنْ أُمِّكَ حَتَّى تَأْذَنَ لَكَ أَوْ يَتَوَفَّاهَا الْمَوْتُ لِأَنَّهُ أَعْظَمُ لِأَجْرِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سقایہ کے پاس موجود تھے ایک خاتون اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئی اس نے عرض کی: میرا یہ بیٹا جنگ میں حصہ لینا چاہتا ہے اور میں اسے روک رہی ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس لڑکے سے) فرمایا تم اپنی ماں کے ساتھ رہو جب تک وہ تمہیں اجازت نہیں دیتی یا جب تک اسے موت نہیں آ جاتی، کیونکہ یہ تمہارے لئے زیادہ اجر کا باعث ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9646]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12167)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12167»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9647
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ وَأُمُّهُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُرِيدُ الْجِهَادَ وَأُمُّهُ تَمْنَعُهُ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عِنْدَ أُمِّكَ قِرَّ فَإِنَّ لَكَ مِنَ الْأَجْرِ عِنْدَهَا مِثْلَ مَا لَكَ فِي الْجِهَادِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ كُرَيْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ. قُلْتُ وَفِي الْبِرِّ وَالصِّلَةِ أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّحْوِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص اور اس کی والدہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ شخص جہاد میں حصہ لینا چاہتا تھا، اور اس کی والدہ اسے روک رہی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی ماں کے پاس ٹھہرے رہو کیونکہ تمہیں اس کے پاس ٹھہرنے پر وہی اجر ملے گا جو تمہیں جہاد میں حصہ لینے پر ملنا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن کریب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: کتاب البروالصلہ میں اس نوعیت کی کچھ احادیث آئیں گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9647]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12163)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12163»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9648
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنْ كَانَ الْغَزْوُ عِنْدَ بَابِ الْبَيْتِ فَلَا تَذْهَبْ إِلَّا بِإِذْنِ أَبَوَيْكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ شَيْخِ الطَّبَرَانِيِّ أُسَامَةَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ كَمَا هُوَ فِي تَارِيخِ مِصْرَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اگر جنگ گھر کے دروازے کے پاس ہو رہی ہو، تو تم اپنے ماں باپ کی اجازت کے بغیر نہ جانا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف امام طبرانی کے استاد اسامہ بن علی بن سعید بن بشیر کا معاملہ مختلف ہے وہ ثقہ اور ثبت ہے جیسے تاریخ مصر میں یہ بات مذکور ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9648]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (291)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 265»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9649
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أُبَايِعَكَ عَلَى الْجِهَادِ. قَالَ:" أَحَيٌّ وَالِدَاكَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَفِيهِمَا فَجَاهِدْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْجِيلِيِّ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْحَارِثِيِّ وَكِلَاهُمَا لَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جہاد پر آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہارے ماں باپ زندہ ہیں؟ اس نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم ان کی بھر پور خدمت کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد محمد بن أحمد جیلی کے حوالے سے أحمد بن عبدالرحیم حارثی سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9649]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 6508، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2331»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9650
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَجَهَّزُوا إِلَى هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا فَإِنَّ اللَّهَ فَاتِحُهَا عَلَيْكُمْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ - يَعْنِي خَيْبَرَ - وَلَا يَخْرُجَنَّ مَعِي مُصْعِبٌ وَلَا مُضْعِفٌ".
فَانْطَلَقَ أَبُو هُرَيْرَةَ إِلَى أُمِّهِ فَقَالَ: جَهِّزِينِي فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَمَرَ بِالْجِهَادِ لِلْغَزْوِ فَقَالَتْ: تَنْطَلِقُ وَقَدْ عَلِمْتَ مَا أَدْخُلُ [ الْمِرْفَقُ ] إِلَّا وَأَنْتَ مَعِي؟ قَالَ: مَا كُنْتُ لِأَتَخَلَّفَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْرَجَتْ ثَدْيَهَا فَنَاشَدَتْهُ بِمَا رَضَعَ مِنْ لَبَنِهَا فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِرًّا فَأَخْبَرَتْهُ فَقَالَ:" انْطَلِقِي فَقَدْ كُفِيتِ". فَجَاءَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَأَعْرَضَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَرَى إِعْرَاضَكَ عَنِّي لَا أَرَى ذَلِكَ إِلَّا لِشَيْءٍ بَلَغَكَ. قَالَ:" أَنْتَ الَّذِي تُنَاشِدُكَ أُمُّكَ، وَأَخْرَجَتْ ثَدْيَهَا تُنَاشِدُكَ بِمَا رَضَعْتَ مِنْ لَبَنِهَا، أَيَحْسَبُ أَحَدُكُمْ إِذَا كَانَ عِنْدَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدِهِمَا أَنَّهُ لَيْسَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ بَلْ هُوَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِذَا بَرَّهُمَا وَأَدَّى حَقَّهُمَا". فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَقَدْ مَكَثْتُ بَعْدَ ذَلِكَ سَنَتَيْنِ مَا أَغْزُو حَتَّى مَاتَتْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَيَأْتِي بِتَمَامِهِ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس بستی کی طرف جانے کی تیاری کرو، جس کے رہنے والے ظالم ہیں، کیونکہ اگر اللہ نے چاہا، تو اللہ تعالیٰ اسے تمہارے لئے فتح کروا دے گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد خیبر تھی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا) میرے ساتھ کوئی ایسا شخص نہ روانہ ہو جس کا سواری کا جانور دشوار ہو (یعنی ق ابومیں نہ آتا ہو،) یا وہ (جانور) کمزور ہو، راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی والدہ کے پاس گئے، اور بولے: آپ مجھے سامان فراہم کریں، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں جنگ میں حصہ لینے کا حکم دیا ہے اس خاتون نے کہا: تم چلے جاؤ گے جبکہ تم یہ بات جانتے ہو کہ میں جب بھی سہولت کی جگہ میں داخل ہوتی ہوں، تو تم میرے ساتھ ہوتے ہو، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اللہ کے رسول سے پیچھے نہیں رہوں گا، تو اس خاتون نے اپنی چھاتی کی طرف اشارہ کر کے انہیں اس چیز کا واسطہ دیا کہ جو اس خاتون نے انہیں دودھ پلایا تھا پھر وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم واپس چلی جاؤ تمہارا معاملہ حل ہو جائے گا جب سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے منہ پھیر لیا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ نے مجھ سے منہ پھیر لیا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ آپ تک کوئی بات پہنچی ہے جس کی وجہ سے ایسا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہی وہ شخص ہو کہ جسے تمہاری والدہ واسطے دے رہی تھی اور اس نے تمہیں، جو دودھ پلایا ہے اس کا حوالہ دے رہی تھی؟ کیا تم میں سے کوئی ایک شخص یہ گمان کرتا ہے کہ جب اس کے ماں باپ موجود ہوں یا ان دونوں میں سے کوئی ایک موجود ہو، تو ایسی صورت میں وہ شخص اللہ کی راہ میں نہیں ہوتا؟ ایسا شخص اللہ کی راہ میں ہوتا ہے جب وہ ان دونوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ان کا حق ادا کرے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد میں دو سال تک اس حال میں رہا کہ میں نے کسی جنگ میں حصہ نہیں لیا یہاں تک کہ میری والدہ کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ پوری حدیث غزوہ خیبر سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9650]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7897)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7897»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
87. بَابُ الْجِهَادِ بِالْأَجْرِ .
معاوضے کی بنیاد پر جنگ میں حصہ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9651
عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ مِثْلَهُ، وَمَتْنُهُ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَرِيَّةٍ فَقَالَ رَجُلٌ: أَخْرُجُ مَعَكَ عَلَى أَنْ تَجْعَلَ لِي سَهْمًا مِنَ الْمَغْنَمِ ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ مَا أَدْرِي أَتَغْنَمُونَ أَمْ لَا؟ وَلَكِنِ اجْعَلْ لِي سَهْمًا مَعْلُومًا، فَجُعِلَتْ لَهُ ثَلَاثَةُ دَنَانِيرَ فَغَزَوْنَا فَأَصَبْنَا مَغْنَمًا فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا أَجِدُ لَهُ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا دَنَانِيرَهُ هَذِهِ الثَّلَاثَةَ الَّتِي أَخَذَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ، وَقَدْ صَرَّحَ بِالسَّمَاعِ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے روایت نقل کی ہے جس کا متن یہ ہے وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک جنگی مہم پر بھیجا ایک شخص نے کہا: میں بھی تمہارے ساتھ جاؤں گا اس شرط پر کہ مال غنیمت میں سے جو حصہ ملے گا وہ تم مجھے دے دو گے پھر اس شخص نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ تمہیں مال غنیمت میں سے کچھ ملے گا بھی یا نہیں ملے گا؟ تم میرے لئے کوئی متعین معاوضہ طے کر دو! راوی کہتے ہیں: تو اس کے لئے تین دینار مقرر کر دیے گئے ہم نے جنگ میں حصہ لیا ہمیں مال غنیمت ملا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس شخص کے لئے دنیا اور آخرت میں صرف تین دینار ملتے ہیں، جو اس نے وصول کیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بقیہ ہے جس نے سماع کی صراحت کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9651]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (79/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
88. بَابٌ فِيمَنْ يَغْزُو بِمَالِ غَيْرِهِ .
اس شخص کا بیان جو کسی دوسرے کے مال کی بنیاد پر جنگ میں حصہ لیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9652
عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ سَعْدٍ أَنَّهَا قَالَتْ: أَفْتِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ عَمَّنْ لَمْ يَغْزُ وَأَعْطَى مَالَهُ يُغْزَى عَلَيْهِ، فَلَهُ أَجْرٌ أَمْ لِلْمُنْطَلِقِ؟ قَالَ:" لَهُ أَجْرُ مَالِهِ وَلِلْمُنْطَلِقِ أَجْرُ مَا احْتَسَبَ مِنْ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ میمونہ بنت سعد رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمیں ایسے شخص کے بارے میں بتائیے جو جنگ میں حصہ نہیں لیتا لیکن وہ مال دے دیتا ہے تاکہ اس مال کی مدد سے جنگ میں حصہ لیا جائے تو اجر اس کو ملے گا یا جانے والے کو ملے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اس کے مال کا اجر ملے گا، اور جانے والے کو اس چیز کا اجر ملے گا جو اس نے ثواب کی امید رکھی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9652]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (38/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
89. بَابُ خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْغَزْوِ .
جنگ میں خواتین کا نکلنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9653
عَنْ أُمِّ كَبْشَةَ امْرَأَةٍ مِنْ عُذْرَةَ - عُذْرَةَ بَنِي قُضَاعَةَ - أَنَّهَا قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ [ لِي ] أَنْ أَخْرُجَ فِي جَيْشِ كَذَا وَكَذَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَيْسَ أُرِيدُ أَنْ أُقَاتِلَ إِنَّمَا أُرِيدَ أُدَاوِي الْجَرْحَى وَالْمَرْضَى أَوْ أَسْقِي الْمَرْضَى قَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَكُونَ سُنَّةً وَيُقَالُ: فُلَانَةُ خَرَجَتْ لَأَذِنْتُ لَكِ وَلَكِنِ اجْلِسِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام کبشہ رضی اللہ عنہا جو بنو قضاعہ کی شاخ عذرہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہیں وہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں فلاں فلاں لشکر کے ساتھ نکلوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں جنگ نہیں کروں گی میں زخمیوں اور بیماروں کی تیمارداری کروں گی۔ بیماروں کو پانی پلاؤں گی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ یہ بات سنت بن جائے گی اور یہ کہا: جائے گا کہ فلاں خاتون بھی تو نکلی تھی تو میں تمہیں اجازت دے دیتا لیکن تم بیٹھی رہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9653]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (176/25)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں