الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
92. بَابٌ فِي جَزِيرَةِ الْعَرَبِ وَإِخْرَاجِ الْكَفَرَةِ .
جزیرہ نما عرب کا بیان اور کفار کو وہاں سے نکالنا
حدیث نمبر: 9664
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَتَفْتَحُونَ مَنَابِتَ الشِّيحِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ عنقریب ”شیخ“ (نامی گھاس) کے اُگنے کی جگہ کو فتح کر لو گے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9664]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9664]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (375/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
93. بَابُ وَقْتِ الْقِتَالِ .
جنگ کا وقت
حدیث نمبر: 9665
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّ أَنْ يَنْهَضَ إِلَى عَدُوِّهِ عِنْدَ زَوَالِ الشَّمْسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ وَهِيَ ضَعِيفَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن ابواوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو پسند کرتے تھے کہ سورج ڈھلنے کے وقت دشمن پر حملہ آور ہو جائیں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے موسیٰ بن عقبہ سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9665]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے اسماعیل بن عیاش کے حوالے سے موسیٰ بن عقبہ سے نقل کی ہے اور
یہ روایت ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9665]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (256/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18660»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9666
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا لَمْ يَلْقَ الْعَدُوَّ مِنْ أَوَّلِ النَّهَارِ أَخَّرَ حَتَّى تَهُبَّ الرِّيحُ وَيَكُونَ عِنْدَ مَوَاقِيتِ الصَّلَاةِ، وَكَانَ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ بِكَ أَصُولُ وَبِكَ أَجُولُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْمُكْتِبُ، وَثَّقَهُ أَبُو نُعَيْمٍ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دن کے ابتدائی حصے میں دشمن کا مقابلہ نہیں کرتے تھے، تو جنگ کو مؤخر کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہوائیں چلنے لگتی تھیں اور نمازوں کا وقت ہو جاتا تھا آپ یہ کہا: کرتے تھے ”اے اللہ! میں تیری مدد کے ساتھ حملہ کرتا ہوں، اور تیری مدد کے ساتھ مقابلہ کرتا ہوں، اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا جو بلند و برتر اور عظمت والا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن سعد مکتب ہے جسے ابونعیم اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9666]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1007) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11980)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11980، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1007»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9667
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ السُّلَمِيِّ قَالَ: كُنَّا نَشْهَدُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقِتَالَ فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَالَ لَنَا:" احْمِلُوا". حَمَلْنَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عتبہ بن غزوان سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں شریک ہوتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تھا، تو آپ ہم سے فرماتے تھے: حملہ کرو تو ہم حملہ کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9667]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جامع عطار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9667]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير“ (709) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (116/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
94. بَابُ قِتَالِ الرَّجُلِ تَحْتَ رَايَةِ قَوْمِهِ .
آدمی کا اپنی قوم کے جھنڈے تلے جنگ میں حصہ لینا
حدیث نمبر: 9668
عَنِ الْمَخَارِقِ قَالَ: لَقِيتُ عَمَّارًا يَوْمَ الْجَمَلِ وَهُوَ يَبُولُ فِي قَرْنٍ فَقُلْتُ: أُقَاتِلُ مَعَكَ؟ فَقَالَ: قَاتِلْ تَحْتَ رَايَةِ قَوْمِكَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَسْتَحِبُّ لِلرَّجُلِ أَنْ يُقَاتِلَ تَحْتَ رَايَةِ قَوْمِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيُّ رَوَى عَنْهُ جَمَاعَةٌ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحَدِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.

مخارق بیان کرتے ہیں: جنگ جمل کے موقع پر میری ملاقات سیدنا عمار رضی اللہ عنہ سے ہوئی جو ایک طرف پیشاب کر رہے تھے میں نے کہا: کیا میں آپ کے ساتھ جنگ میں حصہ لوں؟ انہوں نے فرمایا: تم اپنی قوم کے جھنڈے کے نیچے جنگ کرو، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو مستحب قرار دیتے تھے کہ وہ اپنی قوم کے جھنڈے کے نیچے جنگ کرے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند منقطع ہے اسے امام ابویعلیٰ اور امام بزار اور امام طبرانی نے بھی نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابواسحاق شیبانی ہے جس سے ایک جماعت نے روایات نقل کی ہیں کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے۔ امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9668]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1700) اخرجه ابو يعلى فى المسند (6641) اخرجه احمد فى المسند (263/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17852، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7400»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
95. بَابُ الصَّفِّ لِلْقِتَالِ .
جنگ کے لئے صف بندی کرنا
حدیث نمبر: 9669
عَنْ أَسْلَمَ أَبِي عِمْرَانَ التُّجِيبِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: صَفَّنَا يَوْمَ بَدْرٍ فَبَدَرَتْ مِنَّا بَادِرَةٌ أَمَامَ الصَّفِّ فَنَظَرَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَيْهِمْ فَقَالَ:" مَعِي مَعِي".
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَذَا قَالَ أَبِي. وَقَالَ: وَصَفَفْنَا يَوْمَ بَدْرٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ وَالصَّحِيحُ أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ لَمْ يَشْهَدْ بَدْرًا وَاللَّهُ أَعْلَمُ.

اسلم ابوعمران تجیبی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: ”جنگ بدر کے دن ہم نے صف قائم کی ہم میں سے ایک شخص آگے نکلا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف دیکھ کر ارشاد فرمایا: میرے ساتھ رہو! میرے ساتھ رہو!“۔ عبداللہ نامی راوی بیان کرتے ہیں: میرے والد نے اسی طرح بیان کیا ہے اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ہم نے غزوہ بدر کے دن صف بنائی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے صحیح قول یہ ہے کہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ نے غزوہ بدر میں شرکت نہیں کی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9669]

تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (420/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23055»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9670
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: كُنَّا إِذَا حَضَرْنَا الْعَدُوَّ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَأَحَدُنَا أَشَدُّ تَفَقُّدًا لِرُكْبَةِ أَخِيهِ حِينَ يَتَقَدَّمُ لِلصَّفِّ لِلْقِتَالِ مِنْهُ لِلسَّهْمِ حِينَ يُرْمَى يَقُولُ: احْذَرْ رُكْبَتَكَ، فَإِنِّي أَلْتَمِسُ كَمَا تَلْتَمِسُ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: كَأَنَّهُمْ بُنْيَانٌ مَرْصُوصٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ أَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ فِي فَضْلِ مَقَامِ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فِي آخِرِ بَابِ فَضْلِ الْجِهَادِ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جب ہم دشمن کے مقابلے میں موجود ہوتے تھے، تو ہم میں سے ہر شخص جب لڑائی کے لئے صف میں آگے بڑھتا تو اپنے بھائی کے گھٹنے کا اس سے بھی زیادہ خیال رکھتا تھا جتنا چلائے جانے والے تیر کا خیال رکھا جاتا ہے وہ شخص یہ کہتا تھا اپنے گھٹنے کا خیال کرو، کیونکہ میں بھی اسی طرح (شہادت کا) طلبگار ہوں جس طرح تم طلبگار ہو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: وہ لوگ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہوتے تھے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوہارون عبدی ہے اور وہ متروک ہے۔ اس سے پہلے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث گزر چکی ہے، جو جہاد کی فضیلت سے متعلق باب کے آخر میں اللہ کی راہ میں صف بندی کے دوران آدمی کے کھڑا ہونے کی فضیلت کے بارے میں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9670]

حدیث نمبر: 9671
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَقَامُ الرَّجُلِ فِي الصَّفِّ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَتِهِ سِتِّينَ سَنَةً".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَقَالَ:" لَمَقَامُ أَحَدِكُمْ فِي الصَّفِّ سَاعَةً".
وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ.

سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی کا اللہ کی راہ میں (جنگ کے دوران) صف میں کھڑا ہونا اس کے ساٹھ سال عبادت کرنے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام بزار نے بھی اس کی مانند روایت نقل کی ہے ان کے الفاظ یہ ہیں: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا صف میں گھڑی بھر کے لئے کھڑا ہونا۔۔۔۔۔۔“۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے۔ امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9671]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1667 و 1666) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (168/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
96. بَابُ الشِّعَارِ فِي الْحَرْبِ .
جنگ کے دوران شعار (یعنی نعرا)
حدیث نمبر: 9672
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: كَانَ شِعَارُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا كُلَّ خَيْرٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى عَنِ الْقَوَارِيرِيِّ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الثَّقَفِيِّ الْقَوَارِيرِيِّ، رَوَى عَنْ سُفْيَانَ، وَذَكَرَ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ مَنْصُورَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَرْوِي عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَكَانَ يَطْلُبُ الْحَدِيثَ مَعَ ابْنِ عُيَيْنَةَ، وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ هُوَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ شعار ہوتا تھا: اے ہر بھلائی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے قواریری کے حوالے سے منصور بن عبداللہ شقفی قواریری سے نقل کی ہے انہوں نے اسے سفیان سے نقل کیا ہے ابن حبان نے کتاب الثقات میں یہ کہا: ہے منصور بن عبداللہ، زہری سے روایت نقل کرتا ہے یہ ابن عیینہ کے ساتھ علم حدیث سیکھتا رہا ہے بظاہر یہی لگتا ہے کہ یہ وہی ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9672]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (505)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9673
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأَى فِي أَصْحَابِهِ تَأَخُّرًا فَنَادَى عَلَيْهِمْ:" يَا أَصْحَابَ سُورَةِ الْبَقَرَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ قُتَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ قُتَيْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو دیکھا کہ وہ پیچھے کی طرف ہٹ رہے ہیں، تو آپ نے انہیں بلند آواز میں پکار کر کہا: اے سورت بقرہ والو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن قتیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9673]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن قتیبہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9673]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (133/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف