الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابُ الْحَرْبِ خُدْعَةٌ
جنگ دھوکہ کا نام ہے
حدیث نمبر: 9634
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَى رَجُلٍ مِنَ الْيَهُودِ لِيَقْتُلَهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي فَأَقُولَ، قَالَ:" قُلْ مَا بَدَا لَكَ فَإِنَّمَا الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَطَرُ بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ". فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَطَرُ بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص کو یہودیوں کے ایک فرد کو قتل کرنے کے لئے بھیجا انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں کوئی (خلاف واقعہ بات) کہہ دوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں، جو مناسب لگے کہ دینا، کیونکہ جنگ دھوکہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس میں سے صرف یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مطر بن میمون ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9634]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی مطر بن میمون ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9634]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2504) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11798)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9635
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْوَاقِعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الْوَاقِعِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمرو واقعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9635]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمرو واقعی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9635]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (53/18)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9636
وَعَنِ النَّوَّاسِ بْنِ سَمْعَانَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9636]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن داؤد شاذ کونی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9636]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
84. بَابُ بَعْثِ الْعُيُونِ .
جاسوسوں کو بھیجنا
حدیث نمبر: 9637
عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعَثَ عَيْنًا وَحْدَهُ إِلَى قُرَيْشٍ، وَقَالَ: فَجِئْتُ إِلَى خَشَبَةِ خُبَيْبٍ وَأَنَا أَتَخَوَّفُ الْعُيُونَ، فَرَقِيتُ فِيهَا فَحَلَلْتُ خُبَيْبًا فَوَقَعَ إِلَى الْأَرْضِ، فَانْتَبَذْتُ غَيْرَ بَعِيدٍ، ثُمَّ الْتَفَتُّ فَلَمْ أَرَ خُبَيْبًا، وَلَكَأَنَّمَا ابْتَلَعَتْهُ الْأَرْضُ فَلَمْ يُرَ لِخُبَيْبٍ أَثَرٌ حَتَّى السَّاعَةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَمِّعٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اکیلے جاسوس کو قریش کی طرف بھیجا۔ راوی کہتے ہیں: میں خبیب کی لکڑی کے پاس آیا مجھے جاسوسوں کا بھی اندیشہ تھا میں اس پر چڑھ گیا اور میں نے خبیب کو کھول دیا، تو وہ زمین پر گرا پڑا میں تھوڑی دور تک گیا پھر میں نے مڑ کر دیکھا تو مجھے خبیب نظر نہیں آیا یوں لگتا تھا جیسے اسے زمین نگل گئی ہے اس کے بعد اب تک خبیب کا کوئی نشان دکھائی نہیں دیا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9637]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن اسماعیل بن مجمع ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9637]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (856 و 4189) اخرجه احمد فى المسند (139/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21971»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
85. بَابُ مَا جَاءَ فِي الرَّايَاتِ وَالْأَلْوِيَةِ .
چھوٹے جھنڈوں اور بڑے جھنڈوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9638
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَنْ بُرَيْدَةَ أَنَّ رَايَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ سَوْدَاءَ وَلِوَاءَهُ أَبْيَضَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: بَيَّضَ لَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ فَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ حَيَّانُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ الذَّهَبِيُّ: بَيَّضَ لَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ فَهُوَ مَجْهُولٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اور سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چھوٹا جھنڈا سیاہ رنگ کا اور بڑا جھنڈا سفید رنگ کا ہوا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حیان بن عبیداللہ ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: امام ابن ابوحاتم نے اس کے حالات بیان نہیں کیے (اس کا تذکرہ خالی چھوڑا ہے) لہٰذا یہ مجہول ہے۔ امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9638]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2370) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1161)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2818، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1161، 12909، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4351/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9639
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَتْ رَايَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَوْدَاءَ وَلِوَاؤُهُ أَبْيَضَ، مَكْتُوبٌ عَلَيْهِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ خَلَا الْكِتَابَةَ عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَيَّانُ وَتَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ، تَرَاهُ قَبْلُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چھوٹا جھنڈا سیاہ رنگ کا اور بڑا جھنڈا سفید رنگ کا ہوتا تھا، جس پر لا الہ الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہوتا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے اس میں تحریر کے الفاظ نقل نہیں کیے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حیان ہے جس پر کلام پہلے گزر چکا ہے جسے آپ اس سے پہلے ملاحظہ فرما چکے ہیں اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9639]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (221)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 1681، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2818، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12909، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 221»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9640
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَايَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ سَوْدَاءَ.
قُلْتُ: لِجَابِرٍ فِي السُّنَنِ أَنَّهَا كَانَتْ بَيْضَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ شَرِيكٌ النَّخَعِيُّ وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا چھوٹا جھنڈا سیاہ رنگ کا ہوتا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے سنن میں
یہ روایت منقول ہے کہ وہ سفید رنگ کا ہوتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے معجم کبیر کی سند میں ایک راوی شریک نخعی ہے جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9640]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1077) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (1758)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9641
وَعَنْ مَزِيدَةَ الْعَبْدِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَدَ رَايَاتِ الْأَنْصَارِ فَجَعَلَهُنَّ صُفْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْهَدَادِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ اللَّيْثِ الْهَدَادِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا مزیدہ عبدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے چھوٹے جھنڈے بنوائے تھے اور انہیں زرد رنگ کا بنوایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن لیث ہدادی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9641]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن لیث ہدادی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9641]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (347/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9642
وَعَنْ كُرَيْزِ بْنِ سَامَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَقَدَ رَايَةً لِبَنِي سُلَيْمٍ حَمْرَاءَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا کریز بن سامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوسلیم کے لئے سرخ رنگ کا چھوٹا جھنڈا بندھوایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9642]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9642]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (189/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9643
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَايَةَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ تَكُونُ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، وَرَايَةَ الْأَنْصَارِ مَعَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، وَكَانَ إِذَا اسْتَحَرَّ الْقِتَالُ كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَكُونُ تَحْتَ رَايَةِ الْأَنْصَارِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ زُفَرَ الشَّامِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُثْمَانَ بْنِ زُفَرَ الشَّامِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مخصوص جھنڈا سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے پاس ہوتا تھا انصار کا جھنڈا سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے پاس ہوتا تھا، اور جب جنگ شدید ہو جاتی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان افراد کے ساتھ ہوتے تھے جو انصار کے جھنڈے کے نیچے ہوتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عثمان بن زفر شامی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9643]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عثمان بن زفر شامی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9643]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3486)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3476»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔