🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابُ الْمُشَاوَرَةِ فِي الْحَرْبِ
جنگ کے بارے میں مشورہ لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9624
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَامٍ - يَعْنِي الْبِيكَنْدِيَّ - قَالَ عَمْرُو بْنُ مَعْدِ يكَرِبَ لَهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَقَائِعُ، وَقَدْ أَدْرَكَ الْإِسْلَامَ. قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَوَجَّهَهُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ إِلَى الْقَادِسِيَّةِ وَكَانَ لَهُ هُنَاكَ بَلَاءٌ حَسَنٌ. كَتَبَ عُمَرُ إِلَى سَعْدٍ: قَدْ وَجَّهْتُ إِلَيْكَ - أَوْ أَمْدَدْتُكَ - بِأَلْفَيْ رَجُلٍ ؛ عَمْرِو بْنِ مَعْدِيكَرِبَ وَطُلَيْحَةُ بْنُ خُوَيْلِدٍ - وَهُوَ طُلَيْحَةُ بْنُ خُوَيْلِدٍ الْأَسَدِيُّ - فَشَاوِرْهُمَا فِي الْحَرْبِ وَلَا تُولِهِمَا شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ.
محمد بن سلام یعنی بیکندی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کو زمانہ جاہلیت میں نمایاں حیثیت حاصل تھی انہیں اسلام کا زمانہ بھی نصیب ہوا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) انہیں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی طرف قادسیہ بھیجا، اور وہاں انہوں نے بڑی بہادری کا مظاہرہ کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کو خط لکھا کہ میں تمہاری طرف دو ہزار افراد کو بھیج رہا ہوں (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) دو ہزار کے ذریعے تمہاری مدد کر رہا ہوں (جو درحقیقت دو افراد ہیں) عمرو بن معدیکرب اور طلیحہ بن خویلد۔ (راوی کہتے ہیں: یہ سیدنا طلیحہ بن خویلد اسدی ہیں)، تم ان دونوں سے جنگ کے بارے میں مشورہ لینا اور انہیں کسی چیز کا امیر مقرر نہ کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس طرح منقطع سند کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9624]

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
82. بَابُ الرَّأْيِ وَالْخَدِيعَةِ فِي الْحَرْبِ
جنگ میں رائے (کی بنیاد پر کوئی عمل کرنا) اور (دشمن کو) دھوکہ دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9625
عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا بَعَثَهُ إِلَى غَزْوَةِ ذَاتِ السَّلَاسِلِ مَنَعَ النَّاسَ أَنْ يُوقِدُوا نَارًا ثَلَاثًا، قَالَ: فَكَلَّمَ النَّاسُ أَبَا بَكْرٍ عَنْهُ قَالُوا: كَلِّمْهُ لَنَا، فَأَتَاهُ قَالَ: قَدْ أَرْسَلُوكَ إِلَيَّ، لَا يُوقِدُ أَحَدٌ نَارًا إِلَّا أَلْقَيْتُهُ فِيهَا ثُمَّ لَقُوا الْعَدُوَّ فَهَزَمُوهُمْ، فَلَمْ يَدَعْهُمْ يَطْلُبُوا الْعَدُوَّ فَلَمَّا رَجَعُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ وَشَكَوْا إِلَيْهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَانُوا قَلِيلًا فَخِفْتُ أَنْ يَطْلُبُوا الْعَدُوَّ وَخِفْتُ أَنْ يَكُونَ لَهُمْ مَادَّةٌ فَيَعْطِفُونَ عَلَيْهِمْ، فَحَمِدَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمْرَهُ.
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جنگ ذات سلاسل کی طرف بھیجا تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو تین دن تک آگ جلانے سے منع کیے رکھا راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اس بارے میں بات چیت کی اور یہ کہا: کہ آپ ان سے ہمارے بارے میں بات چیت کریں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے تو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ بولے: لوگوں نے آپ کو میری طرف بھیجا ہے! جو شخص آگ جلائے گا، میں اُسے اس (آگ) میں ڈال دوں گا، اس کے بعد ان لوگوں کا دشمن سے مقابلہ ہوا ان لوگوں نے دشمن کو پسپا کر دیا پھر سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے انہیں دشمن کا پیچھا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی، جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں واپس آئے تو لوگوں نے آپ کو اس بارے میں بتایا اور آپ کو اس بارے میں شکایت کی انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ لوگ کم تھے، مجھے اندیشہ ہوا کہ یہ دشمن کا پیچھا کریں گے اور مجھے یہ بھی اندیشہ ہوا کہ دشمن کے پاس کمک ہو اور وہ ان پر پلٹ کر حملہ کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے فیصلے کی تعریف کی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9625]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9626
وَفِي رِوَايَةٍ: فَقَالَ عَمْرٌو: نَهَيْتُهُمْ أَنْ يُوقِدُوا نَارًا خَشْيَةَ أَنْ يَرَى الْعَدُوُّ قِلَّتَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں نے انہیں اس اندیشے کے تحت آگ جلانے سے منع کیا تھا کہ دشمن ان کی کم تعداد کا اندازہ نہ لگا لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے پہلی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9626]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
83. بَابُ الْحَرْبِ خُدْعَةٌ
جنگ دھوکہ کا نام ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9627
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ فِي أَحَدِهِمَا عَمْرُو بْنُ جَابِرٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ وَنَسَبَهُ بَعْضُهُمْ إِلَى الْكَذِبِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک عمرو بن جابر ہے جسے امام ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے بعض حضرات نے اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9627]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (224/3)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9628
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ زِيَادٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہشام بن زیاد ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9628]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7495)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9629
وَعَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ نَجَبَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَحَلُّهُ الصِّدْقُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
مسیب بن نجبہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جنگ ایک دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے جمہور نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ابوحاتم کہتے ہیں: اس کا محل صدق ہو گا اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9629]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6760) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2728)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9630
وَعَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ حَكِيمُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حکیم بن جبیر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9630]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1725)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9631
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن عبدالرحمن بن بیلمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9631]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1726)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9632
وَعَنْ نُبَيِطِ بْنِ شَرِيطٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا نبیط بن شریط رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9632]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (69)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9633
وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْحَرْبُ خُدْعَةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَضَالَةُ بْنُ الْمُفَضَّلِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنگ دھوکہ ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضالہ بن مفضل ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9633]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4866)، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2834، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11798»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں