🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
123. بَابُ قَسْمِ الْغَنِيمَةِ .
مال غنیمت کی تقسیم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9753
وَعَنِ الْقَاسِمِ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ -: وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ لَقَدْ قَسَمَ اللَّهُ تَعَالَى هَذَا الْفَيْءَ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَفْتَحَ فَارِسَ وَالرُّومَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
قاسم بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی اس مال فئے کو فارس اور روم کے فتح ہونے سے پہلے تقسیم کروا دیا تھا (یعنی اس کا حکم بیان کر دیا تھا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9753]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8951)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8951، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2064، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4490»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9754
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ قَدِمَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ فِي سَفِينَةٍ وَمَعَهُ فَرَسٌ أَبْلَقُ، فَلَمَّا رَسَوْا وَجَدُوا إِبِلًا كَثِيرَةً مِنْ إِبِلِ الْمُشْرِكِينَ، فَأَخَذُوهَا فَأَمَرَهُمْ أَبُو مَالِكٍ أَنْ يَنْحَرُوا مِنْهَا بَعِيرًا فَيَسْتَعِينُوا بِهِ، ثُمَّ مَضَى عَلَى قَدَمَيْهِ حَتَّى قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِسَفَرِهِ وَبِأَصْحَابِهِ وَبِالْإِبِلِ الَّتِي أَصَابُوا ثُمَّ رَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ، فَقَالَ الَّذِينَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: أَعْطِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ هَذِهِ الْإِبِلِ. قَالَ:" اذْهَبُوا إِلَى أَبِي مَالِكٍ". فَلَمَّا أَتَوْهُ قَسَمَهَا أَخْمَاسًا خُمُسًا بَعَثَ بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَخَذَ ثُلُثَ الْبَاقِي بَعْدَ الْخُمُسِ فَقَسَمَهُ بَيْنَ أَصْحَابِهِ وَالثُّلُثَيْنِ الْبَاقِيَيْنِ لِلْمُسْلِمِينَ فَقَسَمَهُ بَيْنَهُمْ فَجَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: مَا رَأَيْنَا مِثْلَ أَبِي مَالِكٍ بِهَذَا الْمَغْنَمِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ كُنْتُ أَنَا مَا صَنَعْتُ إِلَّا كَمَا صَنَعَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ اور اُن کے ساتھی کشتی میں بیٹھ کر آئے، ان کے ساتھ ایک ”ابلق“ (یعنی سفید و سیاہ رنگ کا) گھوڑا تھا۔ جب وہ لوگ کشتی سے اترے تو انہوں نے مشرکین کے بہت سے اونٹ پائے انہوں نے ان کو حاصل کیا سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو حکم دیا کہ ان میں سے ایک اونٹ قربان کریں اور اس کے ذریعے مدد حاصل کریں (یعنی اپنی خوراک حاصل کریں) پھر وہ لوگ چلتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے سفر اور اپنے ساتھیوں اور ان اونٹوں کے بارے میں بتایا جو انہیں ملے تھے پھر وہ اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آئے جو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اونٹوں میں سے کچھ ہمیں بھی دیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ ابومالک کے پاس چلے جاؤ جب وہ لوگ سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے ان اونٹوں کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا پانچواں حصہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھجوا دیا اور خمس کے بعد باقی بچ جانے والے کا ایک تہائی حصہ لے کر اپنے ساتھیوں میں تقسیم کیا اور باقی دو حصے انہوں نے دوسرے مسلمانوں میں تقسیم کیے پھر وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: ابومالک نے مال غنیمت کے بارے میں جو کیا ہے ہم نے اس طرح کی صورت حال کبھی نہیں دیکھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں نے کچھ کرنا ہوتا، تو میں بھی اسی طرح کرتا جس طرح اس نے کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9754]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3432»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9755
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَقْسِمْ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ وَلَا لِبَنِي نَوْفَلٍ مِنَ الْخُمُسِ شَيْئًا كَمَا كَانَ يَقْسِمُ لِبَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ، وَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ كَانَ يَقْسِمُ الْخُمُسَ نَحْوَ قَسْمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ يُعْطِي قُرْبَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُعْطِيهِمْ وَكَانَ عُمَرُ يُعْطِيهِمْ وَعُثْمَانُ مِنْ بَعْدِهِ [ مِنْهُ ] .
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو عبد شمس اور بنو نوفل کو خمس میں سے کچھ بھی نہیں دیا تھا۔ جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بنو ہاشم اور بنو مطلب کو اس میں سے حصہ دیتے تھے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ جب خمس تقسیم کرتے تھے، تو وہ بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق تقسیم کرتے تھے البتہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کو اس طرح ادائیگی نہیں کرتے تھے جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ انہیں ادائیگی کرتے رہے اور ان کے بعد سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی انہیں اس میں سے ادائیگی کرتے رہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9755]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (83/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 4136، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2978، 2979، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2881، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16327، 16341، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9756
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا جَاءَهُ فَيْءٌ قَسَمَهُ مِنْ يَوْمِهِ فَأَعْطَى الْأَهْلَ حَظَّيْنِ وَأَعْطَى الْأَعْرَابَ حَظًّا وَاحِدًا فَدُعِينَا وَكُنْتُ أُدْعَى قَبْلَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فَأُعْطِيَ حَظًّا وَاحِدًا فَتَسَخَّطَ حَتَّى عَرَفَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي وَجْهِهِ وَمَنْ حَضَرَهُ فَبَقِيَتْ فَضْلَةٌ مِنْ ذَهَبٍ فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَرْفَعُهَا بِطَرَفِ عَصَاهُ فَتَسْقُطُ ثُمَّ يَرْفَعُهَا فَتَسْقُطُ وَهُوَ يَقُولُ:" كَيْفَ أَنْتُمْ يَوْمَ يُكْنَزُ لَكُمْ مِنْ هَذَا؟" فَلَمْ يُجِبْهُ أَحَدٌ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ: وَدِدْنَا وَاللَّهِ لَوْ أُكْنِزَ لَنَا، فَصَبَرَ مَنْ صَبَرَ وَفُتِنَ مَنْ فُتِنَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَعَلَّكَ تَكُونُ فِيهِ شَرَّ مَفْتُونٍ".
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ إِلَى قَوْلِهِ: وَأَعْطَى الْعَرَبَ حَظًّا فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَمَتْنُهُ مُنْكَرٌ فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَقُولُ ذَلِكَ لِرَجُلٍ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب مال غنیمت میں سے کچھ آتا تھا، تو آپ اسی دن میں اسے تقسیم کر دیتے تھے آپ شہریوں کو دو حصے دیتے تھے اور دیہاتیوں کو ایک حصہ دیتے تھے ہمیں بلایا گیا مجھے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے پہلے بلا لیا گیا تھا، انہیں ایک حصہ دیا گیا تو وہ ناراض ہو گئے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اور حاضرین کو ان کے چہرے سے اس بات کا اندازہ ہو گیا پھر سونے کا کچھ حصہ باقی رہ گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عصا کے کونے کے ذریعے اسے اٹھایا تو وہ گر گیا پھر آپ نے اسے اٹھایا پھر وہ گر گیا آپ نے فرمایا: اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب تم اس سونے کے خزانے بناؤ گے کسی نے آپ کو جواب نہیں دیا، تو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہماری یہ خواہش ہے۔ اللہ کی قسم! کہ ہمیں خزانے دیے جائیں، تو جس نے صبر کرنا ہو وہ صبر کرے اور جس نے آزمائش میں مبتلاء ہونا ہے وہ آزمائش میں مبتلاء ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا شاید تم اس میں سب سے زیادہ بری آزمائش میں مبتلاء ہو گے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے یہاں تک الفاظ نقل کیے ہیں: ”عربوں کو ایک حصہ دیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رحال ہیں اور اس کا متن منکر ہے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل بدر میں سے کسی بھی شخص کے لئے اس طرح کی بات ارشاد نہیں فرمائی ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9756]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1048)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23466، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2669، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6370، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 3776»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ولکن متنہ منکر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9757
وَعَنْ أَبِي لَيْلَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ غَنَمًا فَجَعَلَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ مِنْ أَصْحَابِهِ شَاةً.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَأَحْمَدُ أَتَمَّ مِنْ هَذَا وَأَطْوَلَ، وَتَقَدَّمَ حَدِيثُ أَحْمَدَ فِي بَابِ النَّهْيِ عَنِ النُّهْبَةِ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بکریاں تقسیم کیں تو آپ نے اپنے اصحاب میں سے ہر دس افراد کے لئے ایک بکری مقرر کی۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اسے زیادہ مکمل اور زیادہ طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے۔ امام أحمد کی نقل کردہ حدیث اس سے پہلے لوٹ مار کی ممانعت سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9757]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 18579، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2469، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2649، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6572، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4502/2»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9758
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ لِثَمَانِينَ فَرَسًا يَوْمَ حُنَيْنٍ سَهْمَيْنِ سَهْمَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ كَثِيرٌ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ حنین کے موقع پر اسی گھوڑوں کو دو دو حصے دیے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر ہے، جو بنو مخزوم کا غلام ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9758]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (11464)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11464»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9759
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يُعْطِ الْكَوْدَنَ شَيْئًا وَأَعْطَاهُ دُونَ سَهْمِ الْعِرَابِ فِي الْقُوَّةِ وَالْجَوْدَةِ. وَالْكَوْدَنُ: الْبِرْذَوْنُ الْبَطِيءُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کودن (غیر عربی سست گھوڑے) کو کچھ نہیں دیا، آپ نے قوت اور جودت میں اس کو عربی (گھوڑے) کے حصے سے کم دیا۔ راوی کہتے ہیں: ”کودن“ سے مراد سست غیر عربی گھوڑا (برذون) ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9759]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12717)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12717»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9760
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى يَوْمَ بَدْرٍ الْفَرَسَ سَهْمَيْنِ وَالرَّجُلَ سَهْمًا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي لَيْلَى، وَهُوَ سَيِّئُ الْحِفْظِ، وَيَتَقَوَّى بِالْمُتَابَعَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کے موقع پر گھوڑے کو دو حصے دیے تھے اور آدمی کو ایک حصہ دیا تھا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابولیلی ہے وہ خراب حافظے کا مالک ہے، لیکن
یہ روایت متابعات کے ذریعے قوی ہو جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9760]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2451)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1998، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4341»

الحكم على الحديث:
ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9761
وَعَنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَى الزُّبَيْرَ سَهْمًا وَأُمَّهُ سَهْمًا وَفَرَسَهُ سَهْمَيْنِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو ایک حصہ دیا تھا، اور ان کی والدہ کو ایک حصہ دیا تھا، اور ان کے گھوڑے کو دو حصے دیے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9761]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (1425)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1428»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9762
وَعَنْ أَبِي رُهْمٍ وَأَخِيهِ أَنَّهُمَا كَانَا فَارِسَيْنِ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَأُعْطِيَا سِتَّةَ أَسْهُمٍ، أَرْبَعَةً لِفَرَسَيْهِمَا وَسَهْمَيْنِ لَهُمَا، فَبَاعَا السَّهْمَيْنِ بِبَكْرَيْنِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: عَنْ أَبِي رُهْمٍ قَالَ: شَهِدْتُ أَنَا وَأَخِي خَيْبَرَ، وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ.
وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائی یہ دونوں غزوہ حنین کے موقع پر گھڑ سوار تھے، تو ان دونوں کو چھ حصے دیے گئے چار حصے ان دونوں کے گھوڑوں کے اور دو حصے ان دونوں حضرات کے تھے، تو ان دونوں حضرات نے دو حصے، دو جوان اونٹوں کے بدلے میں فروخت کر دیے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: سیدنا ابورہم رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں اور میرا بھائی غزوہ خیبر میں شریک ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد باقی حدیث حسب سابق ہے۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابوفروہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9762]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6876) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (186/19)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں