🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
129. بَابُ خَرَاجِ الْأَرْضِ .
زمین کا خراج
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9783
عَنْ مُعَاذٍ - يَعْنِي: ابْنَ جَبَلٍ - قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قُرًى عَرَبِيَّةٍ، فَأَمَرَنِي أَنْ آخُذَ حَظَّ الْأَرْضِ. قَالَ سُفْيَانُ: حَظُّ الْأَرْضِ: الثُّلُثُ وَالرُّبْعُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عرب بستیوں کی طرف بھیجا تو آپ نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں زمین کا حصہ وصول کروں۔ سفیان کہتے ہیں: زمین کے حصے سے مراد ایک تہائی یا ایک چوتھائی (پیداوار) ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9783]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (244/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21485»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
130. بَابُ مَا يُقْطَعُ مِنَ الْأَرَاضِي وَالْمِيَاهِ .
زمین یا پانیوں کو جاگیر کے طور پر دینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9784
عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اكْتُبْ لِي بِكَذَا وَكَذَا لِأَرْضٍ مِنَ الشَّامِ لَمْ يَظْهَرْ عَلَيْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَئِذٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا تَسْمَعُونَ مَا يَقُولُ هَذَا؟" فَقَالَ أَبُو ثَعْلَبَةَ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَيَظْهَرَنَّ عَلَيْهَا. قَالَ: فَكَتَبَ لِي بِهَا - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے لئے فلاں فلاں جگہ کے لئے تحریر کروا دیں یہ شام میں موجود ایک جگہ تھی جس پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھی تک غلبہ حاصل نہیں کیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ سن نہیں رہے ہو یہ کیا کہہ رہا ہے؟ سیدنا ابوثعلبہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اس ذات کی قسم جس کے دست قدرت میں میری جان ہے (مسلمان) اس پر ضرور غالب آئیں گے راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بارے میں میرے لئے تحریر لکھوا دی۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9784]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (194/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 17283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9785
وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ قَالَ: اسْتَقْطَعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْضًا بِالشَّامِ قَبْلَ أَنْ يَفْتَحَ، فَأَعْطَانِيهَا، فَفَتَحَهَا عُمَرُ فِي زَمَانِهِ، فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْطَانِي أَرْضًا مِنْ كَذَا إِلَى كَذَا، فَجَعَلَ عُمَرُ ثُلُثَهَا لِابْنِ السَّبِيلِ، وَثُلُثًا لِعُمَّارِيهَا، وَثُلُثًا لَنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا تمیم داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شام کے فتح ہونے سے پہلے شام میں موجود ایک زمین جاگیر کے طور پر مانگی تو وہ آپ نے مجھے عطا کر دی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں وہ زمین فتح ہوئی میں ان کے پاس آیا میں نے کہا: اللہ کے رسول نے مجھے فلاں جگہ سے لے کر فلاں تک کی جگہ عطا کی تھی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کا ایک تہائی حصہ مسافر کے لئے ایک تہائی حصہ وہاں کام کاج کرنے والوں کے لئے اور ایک تہائی حصہ ہمارے لئے مقرر کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9785]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1279)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1279»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9786
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ; أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعَ بِلَالَ بْنَ الْحَارِثِ الْمُزَنِيَّ الْمَعَادِنَ الْقَبَلِيَّةَ جَلْسِيَّهَا وَغَوْرِيَّهَا، وَحَيْثُ يَصْلُحُ الزَّرْعُ مِنْ قُدْسٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ.
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال بن حارث مزنی رضی اللہ عنہ کو ”قبلیہ“ کی معدنیات، وہاں کی بالائی اور نشیبی زمین سمیت جاگیر کے طور پر عطا کی تھیں اور وہ بھی جہاں قدس (یعنی بالائی حصے) کے علاقے میں کھیتی باڑی ہو سکے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے۔ امام ترمذی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9786]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (739)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 3062، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2781، وأخرجه مسند البزار برقم: 3395»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9787
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعَهُ هَذِهِ الْقَطِيعَةَ، وَكَتَبَ لَهُ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، هَذَا مَا أَعْطَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلَالَ بْنَ الْحَارِثِ، أَعْطَاهُ مَعَادِنَ الْقَبَلِيَّةِ، غَوْرِيَّهَا وَجَلْسِيَّهَا، عُشْبَةٌ وَذَاتُ النُّصُبِ، وَحَيْثُ يَصْلُحُ الزَّرْعُ مِنْ قُدْسٍ إِنْ كَانَ صَادِقًا". وَكَتَبَ مُعَاوِيَةُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ قطع اراضی جاگیر کے طور پر دیا تھا ان کے لئے یہ تحریر لکھوائی تھی: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے اللہ کے رسول نے یہ جگہ بلال بن حارث کو دی ہے، جو ”قبلیہ“ (نامی جگہ) کی معدنیات ہے اور اس کے بالائی اور نشیبی حصے سمیت ہے، وہاں کی گھاس پھوس، اور وہ بالائی جگہ بھی جہاں کھیتی باڑی ہو سکے، اگر یہ سچا ہے“۔ یہ تحریر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے لکھ کر دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9787]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1141)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2781، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6256»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9788
وَعَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ ; أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْطَعَ لَهُ الْعَقِيقَ [ كُلَّهُ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا بلال بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عقیق نامی جگہ ساری کی ساری انہیں جاگیر کے طور پر دے دی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9788]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1140)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1140»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9789
وَعَنْ أَبِي هِنْدٍ الدَّارِيِّ ; أَنَّهُمْ قَدِمُوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُمْ سِتَّةُ نَفَرٍ: أَوْسُ بْنُ خَارِجَةَ بْنِ سَوَادَانَ بْنِ جُذَيْمَةَ بْنِ ذَرَّاعِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الدَّارِ، وَأَخُوهُ: تَمِيمُ بْنُ أَوْسٍ، وَيَزِيدُ بْنُ قَيْسٍ، وَأَبُو هِنْدٍ [ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَأَخُوهُ الطَّيِّبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدَ الرَّحْمَنِ، وَفَاكِهَ بْنَ ] النُّعْمَانِ، فَأَسْلَمُوا، وَسَأَلُوهُ أَنْ يُعْطِيَهُمْ أَرْضًا مِنْ أَرْضِ الشَّامِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَلُوا حَيْثُ أَحْبَبْتُمْ".
فَنَهَضُوا مِنْ عِنْدِهِ يَتَشَاوَرُونَ فِي مَوْضِعٍ يَسْأَلُونَهُ إِيَّاهُ، فَقَالَ تَمِيمٌ: أَرَى أَنْ نَسْأَلَهُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ وَكَوْرَتَهَا، فَقَالَ أَبُو هِنْدٍ: أَرَأَيْتَ مَلِكَ الْعَجَمِ الْيَوْمَ، أَلَيْسَ هُوَ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ؟ قَالَ تَمِيمٌ: نَعَمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زِيَادُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہند داری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے وہ لوگ چھ افراد تھے اوس بن خارجہ بن سودان بن جذیمہ بن زار بن عدی بن دار، ان کے بھائی تمیم بن اوس، یزید بن قیس، ابوہند بن عبداللہ، ان کے بھائی طبیب بن عبداللہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا تھا، اور فاکہ بن نعمان ان حضرات نے اسلام قبول کر لیا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ وہ شام کی زمین میں سے ایک زمین انہیں عطا کر دیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہاں کے بارے میں چاہو مانگ لو وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے اٹھ کر گئے، اور اس جگہ کے بارے میں باہمی مشورہ کرنے لگے، جو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگیں گے تو سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ نے کہا: میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیت المقدس اور اس کے آس پاس کا علاقہ مانگ لیتے ہیں، تو سیدنا ابوہند رضی اللہ عنہ نے کہا: تمہارا کیا خیال ہے آج عجمیوں کی حکومت، کیا وہ بیت المقدس میں نہیں ہے، تو سیدنا تمیم رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی زیاد بن سعید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9789]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9790
وَعَنْ حُصَيْنِ بْنِ مُشَمِّتِ ; أَنَّهُ وَفَدَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهُ بَيْعَةَ الْإِسْلَامِ، وَصَدَّقَ إِلَيْهِ صَدَقَةَ مَالِهِ، وَأَقْطَعَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِيَاهًا عِدَّةً بِالْمَرْوَثِ، وَإِسْنَادُ حِرَادٍ مِنْهَا أُصَيْهِبُ، وَمِنْهَا الْمَاعِزَةُ، وَمِنْهَا أَهْوَادٍ، وَمِنْهَا الْمِهَادُ، وَمِنْهَا السَّدِيرَةُ وَشَرَطَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى حُصَيْنِ بْنِ مُشَمِّتٍ فِيمَا أَقْطَعَ لَهُ أَنْ لَا يَعْقِرَ مَرْعَاهُ، وَلَا يُبَاعَ مَاؤُهُ، وَلَا يَمْنَعَ فَضْلَهُ. فَقَالَ زُهَيْرُ بْنُ عَاصِمِ بْنِ حُصَيْنٍ شِعْرًا:
إِنَّ بِلَادِي لَمْ تَكُنْ أَمْلَاسًا بِهِنَّ خَطُّ الْقَلَمِ الْأَنْقَاسَا مِنَ النَّبِيِّ حَيْثُ أَعْطَى النَّاسَا
فَلَمْ يَدَعْ لَبْسًا وَلَا الْتِبَاسَا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا حصین بن مشمت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ (لوگ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد کی شکل میں آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کر لیا انہوں نے اپنے مال کی زکوۃ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف پانیوں کو انہیں جاگیر کے طور پر دے دیا، ”جو مروث“ میں تھے اور اسناد حراد میں تھے، ان میں ایک ”اصیہب“ ہے، ان میں سے ایک ”ماعزہ“ تھا ان میں سے ایک ”اہواد“ تھا، ان میں سے ایک ”مہاد“ تھا، ان میں سے ایک ”سدیرہ“ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا حصین بن مشمت رضی اللہ عنہ کو جو جاگیر تھی، اس کے بارے میں ان پر یہ شرط عائد کی تھی کہ وہ وہاں کی چراگاہ کو ختم نہیں کریں گے، اور وہاں کا پانی فروخت نہیں کریں گے، اور وہاں کی اضافی چیز کو نہیں روکیں گے۔ تو زہیر بن عاصم بن حصین نے یہ شعر کہے: میرا علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں گھاس پھوس نہ ہو، ان (علاقوں) کے بارے میں قلم کے ذریعے لکیریں لگائی گئی ہیں (یعنی تحریر لکھی گئی ہے) جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے ہے، جب آپ نے لوگوں کو عطیات دیے، تو کوئی الجھن اور التباس باقی نہیں رہنے دیا“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9790]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3555»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9791
وَعَنْ أَوْفَى بْنِ مَوَلَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْطَعَنِي الْعَمِيمَ، وَشَرَطَ عَلَيَّ ابْنَ السَّبِيلِ أَوَّلَ رَيَّانٍ.
وَأَقْطَعَ سَاعِدَةَ - رَجُلًا مِنَّا - بِئْرًا بِالْفَلَاةِ، يُقَالُ لَهَا: الْجَعُوبِيَّةُ، وَهِيَ بِئْرٌ يُخَبَّأُ فِيهَا الْمَالُ، وَلَيْسَتْ بِالْمَاءِ الْعَذْبِ.
وَأَقْطَعَ أُنَاسًا مُعَادَةَ الْعُرَى، وَهِيَ دُونَ الْيَمَامَةِ. وَكُنَّا أَتَيْنَاهُ جَمِيعًا، وَكَتَبَ لِكُلِّ رَجُلٍ مِنَّا بِذَلِكَ فِي أَدِيمٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا اوفی بن مولہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے عمیم (نامی جگہ) مجھے جاگیر کے طور پر دے دی اور مجھ پر یہ شرط عائد کی کہ مسافر کو پہلی مرتبہ سیراب کرنا ہے۔ آپ نے ہم میں سے ایک شخص ساعدہ کو بے آب و گیاہ جگہ میں ایک کنواں جاگیر کے طور پر دیا جس کا نام جعوبیہ تھا وہ ایک ایسا کنواں تھا، جس میں مال چھپا کے رکھا گیا تھا وہ میٹھے پانی کا کنواں نہیں تھا آپ نے کچھ لوگوں کو معادہ العری جاگیر کے طور پر دیا تھا جو یمامہ سے پہلے ہے ہم سب وہاں آئے آپ نے ہم میں سے ہر ایک کے لئے چھڑے میں حکم تحریر کروایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9791]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (861)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 861»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9792
وَعَنْ رُزَيْنِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا ظَهَرَ الْإِسْلَامُ، وَلَنَا بِئْرٌ بِالدَّنِينَةِ خِفْنَا أَنْ يَغْلِبَنَا عَلَيْهَا مَنْ حَوْلَنَا قَالَ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ قَالَ: فَكَتَبَ لَنَا كِتَابًا:" مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ، أَمَّا بَعْدُ: فَإِنَّ لَهُمْ بِئْرَهُمْ، إِنْ كَانَ صَادِقًا".
قَالَ: فَمَا قَاضَيْنَا فِيهِ إِلَى أَحَدٍ مِنْ قُضَاةِ الْمَدِينَةِ، إِلَّا قَضَوْا لَنَا بِهِ، وَفِي كِتَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَكُونُ، وَزَعَمَ أَنَّهُ كِتَابُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ فَهْدُ بْنُ عَوْفٍ أَبُو رَبِيعَةَ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا رزین بن انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب اسلام غالب آ گیا تو دنینہ میں ہمارا ایک کنواں تھا، ہمیں یہ اندیشہ ہوا کہ ہمارے اردگرد کے افراد اس پر قبضہ کر لیں گے راوی کہتے ہیں تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ہمارے لئے یہ تحریر لکھوائی اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اما بعد! یہ ان لوگوں کا کنواں ہے اگر یہ سچے ہیں“۔ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے بعد مدینہ منورہ کے جس بھی قاضی کے سامنے اس حوالے سے ہمارا مقدمہ پیش ہوا تو انہوں نے اس تحریر کی بنیاد پر ہمارے حق میں فیصلہ دیا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریر موجود تھی اور ان لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تحریر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فہد بن عوف ابوربیعہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجهاد/حدیث: 9792]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7178) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4630)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4630»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں