🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ تَبْلِيغِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أُرْسِلَ بِهِ، وَصَبْرِهِ عَلَى ذَلِكَ
نبی اکرم ﷺ کو جس چیز کے ہمراہ بھیجا گیا ہے نبی اکرم ﷺ کا اس کی تبلیغ کرنا اور اس حوالے سے صبر سے کام لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9815
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: لَقَدْ ضَرَبُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّةً حَتَّى غُشِيَ عَلَيْهِ، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ فَجَعَلَ يُنَادِي: وَيْلَكُمُ أَتَقْتُلُونَ رَجُلًا أَنْ يَقُولَ رَبِّيَ اللَّهُ؟! فَقَالُوا: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: أَبُو بَكْرٍ الْمَجْنُونُ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَزَادَ: فَتَرَكُوهُ، وَأَقْبَلُوا عَلَى أَبِي بَكْرٍ. وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مارا یہاں تک کہ آپ بے ہوش ہو گئے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر بلند آواز میں یہ کہنے لگے تم لوگوں کا ستیاناس ہو کیا تم ایک ایسے شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو یہ کہتا ہے: میرا پروردگار اللہ تعالیٰ ہے لوگوں نے کہا: یہ کون ہے؟ دوسروں نے بتایا: یہ ابوبکر مجنون ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے نقل کی ہے اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھوڑ دیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف آ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9815]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2396) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3691)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4481، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2234، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6349»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9816
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كُنْتُ غُلَامًا يَافِعًا أَرْعَى غَنَمًا لِعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ، وَقَدْ فَرَّا مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَا:" يَا غُلَامُ، هَلْ عِنْدَكَ مِنْ لَبَنٍ تَسْقِينَا؟". قُلْتُ: إِنِّي مُؤْتَمَنٌ، وَلَسْتُ بِسَاقِيكُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں، ایک قریب البلوغ لڑکا تھا، اور عقبہ بن ابومعیط کی بکریاں چرایا کرتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے یہ دونوں حضرات مشرکین سے بچ کے آ رہے تھے ان دونوں نے کہا: اے لڑکے! کیا تمہارے پاس دودھ، ہے، جو تم ہمیں پینے کے لئے دو؟ میں نے کہا: میں امین ہوں، میں آپ دونوں کو نہیں پلاؤں گا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9816]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (513) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4985 و 5096 و 5311) اخرجه احمد فى المسند (379/1)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4398، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8455»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9817
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ: جَلَسْنَا إِلَى الْمِقْدَادِ بْنِ الْأَسْوَدِ يَوْمًا، وَمَرَّ بِنَا رَجُلٌ وَاسْتَمَعْنَا إِلَيْهِ، فَقَالَ: طُوبَى لِهَاتَيْنِ الْعَيْنَيْنِ اللَّتَيْنِ رَأَتَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاللَّهِ لَوَدِدْنَا أَنَّا رَأَيْنَا مَا رَأَيْتَ، وَشَهِدْنَا مَا شَهِدْتَ. فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ فَقَالَ: مَا يَحْمِلُ الرَّجُلَ أَنْ يَتَمَنَّى مَحْضَرًا غَيَّبَهُ اللَّهُ عَنْهُ، لَا يَدْرِي كَيْفَ يَكُونُ فِيهِ؟! وَاللَّهِ، لَقَدْ حَضَرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقْوَامٌ كَبَّهُمُ اللَّهُ عَلَى مَنَاخِرِهِمْ فِي جَهَنَّمَ، لَمْ يُجِيبُوهُ، وَلَمْ يُصَدِّقُوهُ، أَلَا يَحْمَدُ اللَّهَ تَعَالَى، أَحَدُكُمُ أَنْ لَا تَعْرِفُوا إِلَّا رَبَّكُمْ مُصَدِّقِينَ بِمَا جَاءَ بِهِ نَبِيُّكُمْ، فَقَدْ كُفِيتُمُ الْبَلَاءَ بِغَيْرِكُمْ، وَاللَّهِ لَقَدْ بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَشَدِّ حَالٍ بُعِثَ عَلَيْهَا نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ فِي فِطْرَةٍ وَجَاهِلِيَّةٍ، لَمْ يَرَوْا أَنَّ دِينًا أَفْضَلُ مِنْ عِبَادَةِ الْأَوْثَانِ، فَجَاءَ بِفُرْقَانٍ فَرَّقَ بِهِ بَيْنَ الْحَقِّ وَالْبَاطِلِ، وَفَرَّقَ بَيْنَ الْوَالِدِ وَوَلَدِهِ، حَتَّى إِنْ كَانَ الرَّجُلُ لَيَرَى وَالِدَهُ أَوْ وَلَدَهُ أَوْ أَخَاهُ كَافِرًا، وَقَدْ فَتَحَ اللَّهُ تَعَالَى قُفْلَ قَلْبِهِ لِلْإِيمَانِ، لِيَعْلَمَ أَنَّهُ قَالَ: هَلَكَ مَنْ دَخْلَ النَّارَ، فَلَا تَقَرُّ عَيْنُهُ، وَهُوَ يَعْلَمُ أَنَّ حَمِيمَهُ فِي النَّارِ، وَأَنَّهَا الَّتِي قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: (رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّيَّاتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍ) . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ فِي أَحَدِهَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، وَثَّقَهُ الذَّهَبِيُّ، وَقَدْ تَكَلَّمُوا فِيهِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ، ایک دن سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے ہمارے پاس سے ایک شخص گزرا ہم ان کی طرف متوجہ تھے۔ انہوں نے کہا: ان دونوں آنکھوں کے لئے مبارکباد ہے جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے۔ اللہ کی قسم! ہماری یہ خواہش ہے کہ ہم نے بھی وہ چیز دیکھی ہوتی جو آپ نے دیکھی ہو اور ہم بھی اس میں موجود ہوئے ہوتے جس میں آپ موجود رہے، تو سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور بولے: آدمی کو کیا چیز اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ وہ وہاں موجود ہونے کی آرزو کرے جہاں سے اللہ تعالیٰ نے اسے غیر موجود رکھا تھا، کیونکہ وہ تو یہ نہیں جانتا کہ اس صورت حال میں اس نے کیا کرنا تھا۔ اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں بہت سے ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ تعالیٰ ان کے نتھنوں کے بل جہنم میں اوندھے منہ ڈال دے گا ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کو قبول نہیں کیا آپ کی تصدیق نہیں کی کیا تم میں سے کوئی ایک شخص اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان نہیں کرتا کہ تم لوگوں کو صرف تمہارے پروردگار کی معرفت حاصل ہے اور تم اس چیز کی تصدیق کرنے والے ہو جو تمہارے نبی لے کے آئے تھے اور آزمائش میں تمہاری بجائے دوسروں کو مبتلاء کر دیا گیا۔ اللہ کی قسم! جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تو اتنی سخت صورت حال میں کسی اور نبی کو مبعوث نہیں کیا گیا تھا نہ زمانہ فطرت میں اور نہ زمانہ جاہلیت میں، لوگ یہ سمجھتے تھے کہ بتوں کی عبادت سے زیادہ فضیلت والا دین اور کوئی نہیں ہو سکتا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرقان لے کے آئے جس نے حق اور باطل کے درمیان فرق کر دیا باپ اور بیٹے کو الگ کر دیا یہاں تک کہ کوئی شخص اپنے باپ کو یا اپنے بیٹے کو یا اپنے بھائی کو کافر سمجھتا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کے قفل کو ایمان کے لئے کھول دیا تاکہ وہ یہ بات جان لے کہ پروردگار نے یہ فرمایا ہے (یا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے) کہ جو شخص جہنم میں داخل ہو گا وہ ہلاکت کا شکار ہو جائے گا، تو اس کی آنکھ ٹھنڈی نہیں ہوتی جبکہ وہ یہ جانتا ہے کہ اس کا قریبی عزیز جہنم میں ہے یہی وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا ہے: (وہ یہ کہتے ہیں:) ”اے ہمارے پروردگار! ہمارے بیویوں اور ہماری اولاد کے حوالے سے ہمیں آنکھوں کی ٹھنڈک نصیب کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک سند میں ایک راوی یحیی بن صالح ہے جسے امام ذہبی نے ثقہ قرار دیا ہے محدثین نے اس کے بارے میں کلام کیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9817]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (253/20) اخرجه احمد فى المسند (2/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23298»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9818
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ، وَأَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ، وَشَيْبَةُ، وَعُتْبَةُ ابْنَا رَبِيعَةَ، وَعُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ، وَأُمَيَّةُ بْنُ خَلَفٍ، وَرَجُلَانِ آخَرَانِ كَانُوا سَبْعَةً، وَهُمْ فِي الْحِجْرِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي، فَلَمَّا سَجَدَ أَطَالَ السُّجُودَ، فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: أَيُّكُمْ يَأْتِي جَزُورَ بَنِي فُلَانٍ، فَيَأْتِينَا بِفَرْثِهَا، فَيُلْقِيهِ عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْطَلَقَ أَشْقَاهُمْ عُقْبَةُ بْنُ أَبِي مُعَيْطٍ، فَأَتَى بِهِ، فَأَلْقَاهُ عَلَى كَتِفَيْهِ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَاجِدٌ لَمْ يَهْتَمَّ، قَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: وَأَنَا قَائِمٌ لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَتَكَلَّمَ لَيْسَ عِنْدِي مِنْعَةٌ تَمْنَعُنِي، فَأَنَا أَذْهَبُ إِذْ سَمِعَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَتْ حَتَّى أَلْقَتْ ذَلِكَ عَنْ عَاتِقِهِ، ثُمَّ اسْتَقْبَلَتْ قُرَيْشًا تَسُبُّهُمْ، فَلَمْ يُرْجِعُوا إِلَيْهَا شَيْئًا، وَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ كَمَا كَانَ يَرْفَعُ عِنْدَ تَمَامِ السُّجُودِ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَاتَهُ، قَالَ:" اللَّهُمَّ عَلَيْكَ بِقُرَيْشٍ" ثَلَاثًا" عَلَيْكَ بِعُتْبَةَ، وَعُقْبَةَ، وَأَبِي جَهْلٍ، وَشَيْبَةَ". ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَلَقِيَهُ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ وَمَعَ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ سَوْطٌ يَتَخَصَّرُ بِهِ، فَلَمَّا رَأَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْكَرَ وَجْهَهُ، فَقَالَ: مَا لَكَ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" خَلِّ عَنِّي". قَالَ: عَلِمَ اللَّهُ لَا أُخَلِّيَ عَنْكَ أَوْ تُخْبِرَنِي مَا شَأْنُكَ، فَلَقَدْ أَصَابَكَ شَيْءٌ؟ فَلَمَّا عَلِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ غَيْرُ مُخَلٍّ عَنْهُ، أَخْبَرَهُ، فَقَالَ:" إِنَّ أَبَا جَهْلٍ أَمَرَ فَطُرِحَ عَلَيَّ فَرْثٌ". فَقَالَ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ: هَلُمَّ إِلَى الْمَسْجِدِ. فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو الْبَخْتَرِيِّ، فَدَخَلَا الْمَسْجِدَ، ثُمَّ أَقْبَلَ أَبُو الْبَخْتَرِيِّ إِلَى أَبِي جَهْلٍ، فَقَالَ: يَا أَبَا الْحَكَمِ، أَنْتَ الَّذِي أَمَرْتَ بِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَطُرِحَ عَلَيْهِ الْفَرْثُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَرَفَعَ السَّوْطَ فَضَرَبَ بِهِ رَأْسَهُ قَالَ: فَثَارَ الرِّجَالُ بَعْضُهَا إِلَى بَعْضٍ قَالَ: وَصَاحَ أَبُو جَهْلٍ: وَيْحَكُمُ هِيَ لَهُ، إِنَّمَا أَرَادَ مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُلْقِيَ بَيْنَنَا الْعَدَاوَةَ، وَيَنْجُوَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں موجود تھے (یعنی خانہ کعبہ کے پاس موجود تھے) وہاں ابوجہل بن ہشام، شیبہ، عتبہ یہ دونوں ربیعہ کے بیٹے ہیں، عقبہ بن ابومعیط، امیہ بن خلف اور دو افراد بھی موجود تھے یہ سات افراد تھے اور یہ حطیم میں بیٹھے ہوئے تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے تھے جب آپ سجدے میں گئے تو آپ نے طویل سجدہ کیا ابوجہل نے کہا: تم میں کون بنوں فلاں کے اونٹ کے پاس جائے گا، اور اس کی اوجھ ہمارے پاس لے کے آئے گا، اور اسے محمد پر ڈال دے گا، تو ان میں سے سب سے زیادہ بد نصیب عقبہ بن ابومعیط چلا گیا اور اسے لے آیا اور وہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر ڈال دی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سجدے میں تھے آپ اسے روک نہیں پائے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں اس وقت کھڑا ہوا تھا، اور میں کوئی بات بھی نہیں کر سکتا تھا، کیونکہ میرے پاس وہ حیثیت ہی نہیں تھی کہ میں کچھ کر پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے جب اس صورت حال کے بارے میں سنا تو وہ آئیں اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے سے ہٹایا پھر وہ قریش کی طرف رخ کر کے انہیں برا کہنے لگیں ان لوگوں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کوئی جواب نہیں دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا جس طرح آپ سجدہ مکمل کرنے کے بعد سر اٹھاتے تھے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مکمل کر لی تو آپ نے تین مرتبہ یہ فرمایا: اے اللہ! قریش کو اپنی گرفت میں لے! عتبہ کو عقبہ کو ابوجہل کو شیبہ کو اپنی گرفت میں لے! پھر آپ مسجد سے تشریف لے گئے ابوبختری کی آپ سے ملاقات ہوئی ابوبختری کے پاس ایک چھڑی تھی جس کو وہ پہلو کے ساتھ لگاتا تھا۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے دیکھا کہ آپ کے چہرے کی حالت تبدیل ہے، تو اس نے دریافت کیا: آپ کو کیا ہوا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرا راستہ چھوڑ دو اس نے کہا: اللہ تعالیٰ یہ بات جانتا ہے کہ میں آپ کو اس وقت تک نہیں چھوڑوں گا جب تک آپ مجھے بتاتے نہیں ہیں لگتا ہے آپ کو کوئی پریشانی لاحق ہوئی ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ اندازہ ہو گیا کہ وہ آپ کو یوں نہیں رہنے دے گا، تو آپ نے اس کو صورت حال کے بارے میں بتا دیا آپ نے بتایا: ابوجہل نے یہ ہدایت کی تو میرے اوپر گندگی لا کے ڈال دی گئی ابوبختری نے کہا: چلیں مسجد کی طرف نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور بختری تشریف لائے یہ دونوں مسجد میں داخل ہوئے ابوبختری ابوجہل کی طرف گیا اور بولا: اے ابوالحکم کیا تم وہ فرد ہو جس نے (سیدنا) محمد کے بارے میں یہ حکم دیا کہ ان پر گندگی ڈال دی جائے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں، ابوبختری نے چھڑی اٹھا کر اس کے ذریعے ابوجہل کے سر پر ضرب لگائی لوگ ایک دوسرے سے بھڑنے لگے تو ابوجہل نے بلند آواز میں چیخ کر کہا: تمہارا ستیاناس ہو! یہ ضرب چھوڑ دو محمد یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے درمیان دشمنی ڈال دیں تاکہ وہ اور اس کے ساتھی نجات پا جائیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9818]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2398)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 237، وأخرجه سنن النسائي برقم: 307، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3714، 3952، وأخرجه مسند البزار برقم: 1853، 1860»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9819
وَفِي رِوَايَةٍ فَلَمَّا رَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَأْسَهُ، حَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَمَّا بَعْدُ: اللَّهُمَّ عَلَيْكَ الْمَلَأَ مِنْ قُرَيْشٍ". قُلْتُ: حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارِ قِصَّةِ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْكِنْدِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ عِنْدَ ابْنِ مَعِينٍ، وَغَيْرِهِ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا تو آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی اور پھر یہ فرمایا اما بعد! اے اللہ! قریش کے گروہ پر گرفت کر لے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے، جس میں ابوبختری کا قصہ حذف کر کے اختصار کیا گیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح بن عبداللہ کندی ہے اور وہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات کے نزدیک ثقہ ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9819]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2399)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9820
وَعَنْ قَتَادَةَ بْنِ دَعَامَةَ قَالَ: تَزَوَّجَ أُمَّ كُلْثُومٍ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُتَيْبَةُ بْنُ أَبِي لَهَبٍ، وَكَانَتْ رُقَيَّةُ عِنْدَ أَخِيهِ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي لَهَبٍ، فَلَمْ يَبْنِ بِهَا حَتَّى بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا نَزَلَ قَوْلُهُ تَعَالَى: (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ) قَالَ أَبُو لَهَبٍ لِابْنَيْهِ: عُتْبَةَ، وَعُتَيْبَةَ: رَأْسِي فِي رُءُوسِكُمَا حَرَامٌ، إِنْ لَمْ تُطَلِّقَا ابْنَتَيْ مُحَمَّدٍ. وَقَالَتْ أُمُّهُمَا بِنْتُ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ - وَهِيَ حَمَّالَةُ الْحَطَبِ -: طَلِّقَاهُمَا يَا بَنِيَّ، فَإِنَّهُمَا صَبَأَتَا. فَطَلَّقَاهُمَا. وَلَمَّا طَلَّقَ عُتَيْبَةُ أُمَّ كُلْثُومٍ، جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ فَارَقَهَا، فَقَالَ: كَفَرْتُ بِدِينِكَ، أَوْ فَارَقْتُ ابْنَتَكَ، لَا تُحِبُّنِي وَلَا أُحِبُّكَ، ثُمَّ سَطَا عَلَيْهِ فَشَقَّ قَمِيصَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ خَارِجٌ نَحْوَ الشَّامِ تَاجِرًا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا إِنِّي أَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ يُسَلِّطَ عَلَيْكَ كَلْبَهُ". فَخَرَجَ فِي تَجْرٍ مِنْ قُرَيْشٍ، حَتَّى نَزَلُوا بِمَكَانٍ مِنَ الشَّامِ - يُقَالُ لَهُ: الزَّرْقَاءُ - لَيْلًا، فَأَطَافَ بِهِمُ الْأَسَدُ تِلْكَ اللَّيْلَةَ، فَجَعَلَ عُتَيْبَةُ يَقُولُ: وَيْلَ أُمِّي، هَذَا وَاللَّهِ آكِلِي كَمَا قَالَ مُحَمَّدٌ، قَاتِلِي ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ وَهُوَ بِمَكَّةَ وَأَنَا بِالشَّامِ، فَعَدَا عَلَيْهِ الْأَسَدُ مِنْ بَيْنِ الْقَوْمِ فَأَخَذَ بِرَأْسِهِ، فَضَغَمَهُ ضَغْمَةً فَقَتَلَهُ.
قَالَ زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ: فَحَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ الْأَسَدَ لَمَّا أَطَافَ بِهِمْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ انْصَرَفَ، فَنَامُوا، وَجُعِلَ عُتَيْبَةُ وَسَطَهُمْ، فَأَقْبَلَ السَّبُعُ يَتَخَطَّاهُمْ حَتَّى أَخَذَ بِرَأْسِ عُتَيْبَةَ فَفَدَغَهُ، وَخَلَفَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - بَعْدَ رُقَيَّةَ عَلَى أُمِّ كُلْثُومٍ - رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ هَكَذَا مُرْسَلًا، وَفِيهِ زُهَيْرُ بْنُ الْعَلَاءِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قتادہ بن دعامہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی شادی عتیبہ بن ابولہب کے ساتھ اور سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی شادی عتبہ بن ابولہب کے ساتھ ہوئی لیکن ابھی ان خواتین کی رخصتی نہیں ہوئی تھی اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہو گئی جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ابولہب کے دونوں ہاتھ برباد ہو جائیں“۔ تو ابولہب نے اپنے دونوں بیٹوں عتبہ اور عتیبہ سے کہا: اس وقت تک میرا تمہارا تعلق حرام ہو گا جب تک تم محمد کی دونوں صاحبزادیوں کو طلاق نہیں دیتے ان دونوں کی ماں جو حرب بن امیہ کی بیٹی تھی جو گٹھے کو اٹھانے والی تھی۔ اس نے بھی یہ کہا: میرے بیٹے تم انہیں طلاق دے دو کیونکہ ان دونوں نے اپنا دین تبدیل کر لیا ہے، تو ان دونوں افراد نے ان دونوں صاحبزادیوں کو طلاق دے دی جب عتیبہ نے سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہ کو طلاق دی تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا جب کہ وہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کر چکا تھا اس نے کہا: میں آپ کے دین کا انکار کرتا ہوں اور آپ کی بیٹی سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں نہ آپ مجھ سے محبت رکھتے ہیں اور نہ میں آپ سے محبت رکھتا ہوں پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کو چیر دیا پھر وہ تجارت کے سلسلے میں شام کی طرف روانہ ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا میں اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرتا ہوں کہ وہ تم پر اپنے کسی کتے کو مسلط کر دے وہ قریش کے تاجروں کے ساتھ روانہ ہوا تھا یہاں تک کہ انہوں نے شام میں ”زرقاء“ نامی جگہ پر پڑاؤ کیا اس رات ایک شیر ان کے پاس آیا عتیبہ نے یہ کہنا شروع کیا میری ماں برباد ہو جائے۔ اللہ کی قسم! یہ مجھے اسی طرح کھا جائے گا، جس طرح محمد نے کہا: تھا ابن ابوکبشہ جو مکہ میں ہیں اور میں شام میں ہوں وہ مجھے قتل کروا دیں گے پھر تمام لوگوں کے درمیان میں سے اس شیر نے اس پر حملہ کیا اور اس کا سر پکڑ لیا اور اسے چبا کر اُسے مار دیا۔ زہیر بن العلاء بیان کرتے ہیں: ہشام بن عروہ نے اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ اس رات جب شیر نے پہلے ان کا چکر لگایا تو پھر وہ چلا گیا وہ لوگ سو گئے عتیبہ ان لوگوں کے درمیان سویا ہوا تھا پھر درندہ آیا اور لوگوں کو پھلانگ کر آ کر اس نے عتیبہ کا سر پکڑ لیا اور اسے توڑ دیا۔ اس کے بعد سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی اور ان کے انتقال کے بعد) سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اس طرح ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زہیر بن العلاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9820]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (436/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9821
وَعَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِهِ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ فَقَالَ:" يَا عَائِشَةُ، هَلُمِّي حَتَّى أُرِيَكِ ابْنَ عَمِّكِ الَّذِي هَجَانِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شَيْبَةَ. قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: حَدِيثُهُ صَحِيحٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! تم آگے آؤ میں تمہیں تمہارا وہ چچازاد دکھاؤں جس نے میری ہجو کی تھی۔
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عبدالرحمن بن شیبہ سے نقل کی ہے۔ امام ابوحاتم کہتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9821]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2397)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9822
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: مَرِضَ أَبِي مَرَضًا شَدِيدًا، فَقَالَ: لَئِنْ شَفَانِي اللَّهُ مِنْ وَجَعِي هَذَا، لَا يُعْبَدُ إِلَهُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي كَبْشَةَ بِبَطْنِ مَكَّةَ أَبَدًا، قَالَ خَالِدٌ: فَهَلَكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ عَمْرَو بْنَ يَحْيَى الْأُمَوِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ جَدِّهِ.
سیدنا خالد بن سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میرے والد شدید بیمار ہو گئے انہوں نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بیماری سے شفاء دے دی تو محمد بن ابوکبشہ کے معبود کی مکہ کی وادی میں کبھی عبادت نہیں کی جائے گی سیدنا خالد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تو وہ فوت ہو گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عمرو بن یحیی اموی کا معاملہ مختلف ہے انہوں نے اپنے دادا سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9822]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4119)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9823
وَعَنْ أَبِي أُمَيَّةَ الطَّائِفِيِّ مِنْ وَلَدِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ ; حَدَّثَنَا جَدِّي عَنْ جَدِّهِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ أَنَّ جَدَّهُ أَبَا أُحَيْحَةَ كَانَ مَرِيضًا حِينَ بُعِثَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ فِي مَرَضِهِ: لَا تَرْفَعُونِي مِنْ مَضْجَعِي لَا يُعْبَدُ إِلَهِ ابْنِ أَبِي كَبْشَةَ بِمَكَّةَ. فَقَالَ ابْنُهُ، وَهُوَ عِنْدَ رَأْسِهِ: اللَّهُمَّ لَا تَرْفَعْهُ. قُلْتُ: هَكَذَا وَجَدْتُهُ فِي الْأَصْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ابوامیہ طائفی جو سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ہیں وہ بیان کرتے ہیں: میرے دادا نے اپنے دادا سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی تو ان کے دادا ابواحیحہ بیمار ہو گئے انہوں نے اپنی اس بیماری کے دوران کہا: تم میرے بستر سے مجھے بلند نہ کرو گے مکہ میں ابن ابوکبشہ کے معبود کی عبادت نہیں کی جائے گی ان کے صاحبزادے جو ان کے سرہانے موجود تھے۔ انہوں نے کہا: اے اللہ! تو انہیں نہ اٹھانا (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے اصل میں یہ روایت اسی طرح پائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9823]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5518)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9824
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: اجْتَمَعَتْ قُرَيْشٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا، فَقَالَ: انْظُرُوا أَعْلَمَكُمْ بِالسِّحْرِ، وَالْكِهَانَةِ، وَالشِّعْرِ، فَلْيَأْتِ هَذَا الرَّجُلُ الَّذِي قَدْ فَرَّقَ جَمَاعَتَنَا، وَشَتَّتَ أَمْرَنَا وَعَابَ دِينَنَا، فَلْيُكَلِّمْهُ وَلْيَنْظُرْ مَا يَرُدُّ عَلَيْهِ، قَالُوا: مَا نَعْلَمُ أَحَدًا غَيْرَ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالُوا: أَنْتَ يَا أَبَا الْوَلِيدِ. فَأَتَاهُ عُتْبَةُ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَنْتَ خَيْرٌ أَمْ عَبْدُ اللَّهِ؟ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: أَنْتَ خَيْرٌ أَمْ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ؟ فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَإِنْ كُنْتَ تَزْعُمُ أَنَّ هَؤُلَاءِ خَيْرٌ مِنْكَ قَدْ عَبَدُوا الْآلِهَةَ الَّتِي عِبْتَ، وَإِنْ كُنْتَ تَزْعُمُ أَنَّكَ خَيْرٌ مِنْهُمْ، فَتَكَلَّمْ حَتَّى نَسْمَعَ قَوْلَكَ، أَمَا وَاللَّهِ مَا رَأَيْنَا سَخْطَةً أَشْأَمَ عَلَى قَوْمِكَ مِنْكَ، فَرَّقْتَ جَمَاعَتَنَا، وَشَتَّتْتَ أَمْرَنَا، وَعِبْتَ دِينَنَا، وَفَضَحْتَنَا فِي الْعَرَبِ حَتَّى طَارَ فِيهِمْ: أَنَّ فِي قُرَيْشٍ سَاحِرًا، وَأَنَّ فِي قُرَيْشٍ كَاهِنًا وَاللَّهِ، مَا نَنْتَظِرُ إِلَّا مِثْلَ صَيْحَةِ الْحُبْلَى، بِأَنْ يَقُومَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ بِالسُّيُوفِ، حَتَّى نَتَفَانَى أَيُّهَا الرَّجُلُ، إِنْ كَانَ إِنَّمَا بِكَ الْحَاجَةُ، جَمَعْنَا لَكَ مِنْ أَمْوَالِنَا حَتَّى تَكُونَ أَغْنَى قُرَيْشٍ رَجُلًا، وَإِنْ كَانَ إِنَّمَا بِكَ الْبَاءَةُ، فَاخْتَرْ أَيَّ نِسَاءِ قُرَيْشٍ فَنُزَوِّجَكَ عَشْرًا. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَفَرَغْتَ؟". قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حم تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ" حَتَّى بَلَغَ:" فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنْذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ" فَقَالَ عُتْبَةُ: حَسْبُكَ حَسْبُكَ، مَا عِنْدَكَ غَيْرُ هَذَا؟ قَالَ:" لَا". فَرَجَعَ إِلَى قُرَيْشٍ، فَقَالُوا: مَا وَرَاءَكَ؟ فَقَالَ: مَا تَرَكْتُ شَيْئًا أَرَى أَنَّكُمْ تُكَلِّمُونَهُ بِهِ إِلَّا كَلَّمْتُهُ. قَالُوا: هَلْ أَجَابَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: وَالَّذِي نَصَبَهَا بَنِيَّةً، مَا فَهِمْتُ شَيْئًا مِمَّا قَالَ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: أَنْذَرْتُكُمْ صَاعِقَةً مِثْلَ صَاعِقَةِ عَادٍ وَثَمُودَ. قَالُوا: وَيْلَكَ، يُكَلِّمُكَ رَجُلٌ بِالْعَرَبِيَّةِ فَلَا تَدْرِي مَا قَالَ؟! قَالَ: لَا وَاللَّهِ، مَا فَهِمْتُ شَيْئًا مِمَّا قَالَ غَيْرَ ذِكْرِ الصَّاعِقَةِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ الْأَجْلَحُ الْكِنْدِيِّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفُهُ النَّسَائِيُّ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: قریش نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک دن اکٹھے ہوئے اور انہوں نے کہا: تم لوگ اس بات کا جائزہ لو کہ جو شخص تم میں سے سب سے زیادہ جادو کہانت اور شاعری جانتا ہے وہ ان صاحب کے پاس آئے جنہوں نے ہماری جماعت کو منتشر کر دیا ہے ہمارے معاملے کو بکھیر دیا ہے اور ہمارے دین پر اعتراض کیا ہے اور وہ شخص ان کے ساتھ بات چیت کرے اور پھر اس بات کا جائزہ لے کہ وہ انہیں کیا جواب دیتے ہیں؟ ان لوگوں نے کہا: ہمارے علم کے مطابق تو یہ خصوصیت عتبہ بن ربیعہ میں پائی جاتی ہے ان لوگوں نے کہا: اے ابوالید تم یہ کام کرو عتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: اے محمد! تم زیادہ بہتر ہو یا (تمہارے والد) عبداللہ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اس نے دریافت کیا: تم زیادہ بہتر ہو یا جناب عبدالمطلب؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اس نے کہا: اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ یہ لوگ تم سے بہتر ہیں، تو یہ انہی معبودوں کی عبادت کیا کرتے تھے جن پر تم اعتراض کرتے ہو، اور اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ تم ان سے بہتر ہو، تو تم بات کرو تاکہ ہم تمہاری بات سنیں۔ اللہ کی قسم! ہم نے کبھی کسی ایسی ناراضگی کے بارے میں نہیں دیکھا جو اپنی قوم کے لئے اس سے زیادہ بری ہو جتنی تمہاری طرف سے تمہاری قوم کے لئے ہے تم نے ہماری اجتماعیت کو منتشر کر دیا ہے ہمارے معاملے کو بکھیر دیا ہے ہمارے دین پر اعتراض کیا ہے عربوں میں ہمیں رسوا کر دیا ہے، یہاں تک کہ یہ چیز ان کے درمیان پھیل گئی ہے کہ قریش میں ایک جادوگر موجود ہے قریش میں ایک کاہن موجود ہے۔ اللہ کی قسم! ہم صرف اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ حاملہ عورت کی طرح کی ایک چیخ آئے اور پھر ہم ایک دوسرے کے مقابلے میں تلواریں لے کر آ جائیں اور ایک دوسرے کو فنا کر دیں اے فرد اگر تمہاری کوئی خواہش ہے، تو ہم اپنے اموال جمع کر دیتے ہیں، یہاں تک کہ تم قریش کے سب سے زیادہ خوشحال فرد بن جاؤ گے اگر تم شادی کرنا چاہتے ہو، تو قریش کی کوئی سی خواتین منتخب کر لو ہم دس عورتوں کے ساتھ تمہاری شادی کروا دیں گے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: کیا تم فارغ ہو گئے ہو؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات تلاوت کیں: ”حم! یہ بڑے مہربان نہایت رحم کرنے والے کی طرف سے نازل کردہ ہے“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اگر وہ منہ پھیر لیں، تو تم فرما دو کہ میں تمہیں اس زبردست کڑک دار بجلی کی آواز (کے عذاب) سے ڈراتا ہوں جو عاد اور ثمود کے زبردست کڑک دار بجلی کی آواز (کے عذاب) کی مانند ہو گا“۔ تو عتبہ نے کہا: بس کافی ہے بس کافی ہے آپ کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی بات نہیں ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی نہیں! عتبہ قریش کے پاس واپس گیا انہوں نے دریافت کیا: کیا صورت حال ہے؟ اس نے کہا: تم لوگ ان کے حوالے سے جو باتیں بھی ذکر کرتے تھے میں نے وہ ان کے ساتھ کیں انہوں نے دریافت کیا: انہوں نے پھر تمہیں کیا جواب دیا؟ عتبہ نے جواب دیا: اس ذات کی قسم! جی نے تعمیر کو نصب کیا ہے (یعنی خانہ کعبہ بنایا ہے) انہوں نے جو کچھ کہا: ہے مجھے اس میں سے کسی بات کی سمجھ نہیں آئی البتہ انہوں نے یہ کہا: تھا: ”میں تمہیں اس زبردست کڑک دار بجلی کی آواز (کے عذاب) سے ڈراتا ہوں جو عاد اور ثمود کے زبردست کڑک دار بجلی کی آواز (کے عذاب) کی مانند ہو گا“ انہوں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو ایک شخص تمہارے ساتھ عربی میں بات چیت کر رہا تھا، اور تمہیں یہ سمجھ نہیں آئی کہ وہ کیا کہہ رہا تھا؟ اس نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے ان کی باتوں میں سے کوئی چیز سمجھ نہیں آئی، صرف ”زبردست کڑک دار بجلی کی آواز“ کا تذکرہ سمجھ میں آیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اجلح کندی جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف کہا: ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9824]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1818)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں