الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ تَبْلِيغِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا أُرْسِلَ بِهِ، وَصَبْرِهِ عَلَى ذَلِكَ
نبی اکرم ﷺ کو جس چیز کے ہمراہ بھیجا گیا ہے نبی اکرم ﷺ کا اس کی تبلیغ کرنا اور اس حوالے سے صبر سے کام لینا
حدیث نمبر: 9825
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ مُنْهِبٍ قَالَ: بَلَغَ مُعَاوِيَةَ أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَشْتُمُ أَبَا سُفْيَانَ، فَقَالَ: بِئْسَ لَعَمْرُ اللَّهِ مَا يَقُولُ فِي عَمِّهِ، لَكِنِّي لَا أَقُولُ فِي عَبْدِ اللَّهِ إِلَّا خَيْرًا، رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ إِنْ كَانَ امْرَأً صَالِحًا، خَرَجَ أَبُو سُفْيَانَ إِلَى بَادِيَةٍ لَهُ مُرْدِفًا هِنْدٌ، وَخَرَجْتُ أَسِيرُ أَمَامَهُمَا - وَأَنَا غُلَامٌ - عَلَى حِمَارَةٍ، إِذْ لَحِقْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ: انْزِلْ يَا مُعَاوِيَةُ، حَتَّى يَرْكَبَ مُحَمَّدٌ. فَنَزَلْتُ عَنِ الْحِمَارَةِ، فَرَكِبَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَارَ أَمَامَهُمَا هُنَيْهَةً، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْهِمَا، فَقَالَ:" يَا أَبَا سُفْيَانَ بْنِ حَرْبٍ، وَيَا هِنْدُ بِنْتُ عُتْبَةَ، وَاللَّهِ لَتَمُوتُنَّ، ثُمَّ لَتُبْعَثُنَّ، ثُمَّ لَيَدْخُلَنَّ الْمُحْسِنُ الْجَنَّةَ، وَالْمُسِيءُ النَّارَ، وَأَنَّ مَا أَقُولُ لَكُمْ حَقٌّ، وَإِنَّكُمْ أَوَّلُ مَنْ أُنْذِرْتُمْ". ثُمَّ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" حم تَنْزِيلٌ مِنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ". حَتَّى بَلَغَ:" قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ". فَقَالَ لَهُ أَبُو سُفْيَانَ: أَفَرَغْتَ يَا مُحَمَّدُ؟ قَالَ:" نَعَمْ". وَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْحِمَارَةِ، وَرَكِبْتُهَا، فَأَقْبَلَتْ هِنْدٌ عَلَى أَبِي سُفْيَانَ، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا السَّاحِرِ الْكَذَّابِ أَنْزَلْتَ ابْنِي؟ فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا هُوَ بِسَاحِرٍ، وَلَا كَذَّابٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ. وَحُمَيْدُ بْنُ مُنْهِبٍ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حمید بن منہب بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو یہ اطلاع ملی کہ سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو برا کہتے ہیں: تو سیدنا ابومعاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! وہ شخص اپنے چچا کے بارے میں جو کہتا ہے وہ بری بات ہے، لیکن میں عبداللہ کے بارے میں صرف بھلائی کی بات کہوں گا اللہ تعالیٰ کی اس پر رحمت ہو وہ ایک نیک آدمی ہے ایک مرتبہ ابوسفیان نے اپنی اہلیہ ہند کو اپنی سواری پر اپنے پیچھے بٹھایا اور شہر سے باہر کی طرف روانہ ہوئے میں ان دونوں سے آگے چلتا ہوا نکلا میں کمسن تھا میں ایک گدھی پر سوار تھا ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ملے سیدنا ابوسفیان رضی اللہ عنہ نے کہا: اے معاویہ نیچے اترو تاکہ محمد سوار ہو جائیں میں گدھی سے نیچے اتر آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہو گئے آپ ان دونوں کے آگے کچھ دیر چلتے رہے پھر آپ ان دونوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: اے ابوسفیان بن حرب اے ہند بنت عتبہ! اللہ کی قسم! تم مر جاؤ گے پھر تمہیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا، اور پھر نیکی کرنے والا جنت میں داخل ہو گا، اور برائی کرنے والا جہنم میں داخل ہو گا میں تمہیں، جو بات کہہ رہا ہوں وہ حق ہے اور تم وہ پہلے لوگ ہو، جنہیں ڈرایا گیا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیات تلاوت کیں: ”حم یہ نہایت مہربان بڑے رحم کرنے والے کی طرف سے نازل کیا گیا ہے“۔ یہ آیات یہاں تک تلاوت کیں ”وہ دونوں کہیں گے: ہم اپنی رضا مندی سے آئے ہیں“۔ ابوسفیان نے آپ سے کہا: اے محمد! کیا آپ فارغ ہو گئے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گدھے سے اتر گئے، اور میں اس پر سوار ہو گیا ہند ابوسفیان کی طرف متوجہ ہوئی اور بولی: کیا اس جھوٹے جادوگر کے لئے آپ نے میرے بیٹے کو سواری سے نیچے اتارا تھا، تو ابوسفیان نے کہا: اللہ کی قسم! یہ نہ تو جادوگر ہے اور نہ ہی جھوٹا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے حمید بن منہب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9825]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے حمید بن منہب نامی راوی سے میں واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9825]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6611»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9826
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ الدُّئَلِيِّ قَالَ: مَا أَسْمَعُكُمْ تَقُولُونَ: إِنَّ قُرَيْشًا كَانَتْ تَنَالُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِنِّي أَكْثَرُ مَا رَأَيْتُ ; أَنَّ مَنْزِلَهُ كَانَ بَيْنَ مَنْزِلِ أَبِي لَهَبٍ، وَعُقْبَةَ بْنِ أَبِي مُعَيْطٍ، وَكَانَ يَنْقَلِبُ إِلَى بَيْتِهِ فَيَجِدُ الْأَرْحَامَ وَالدِّمَاءَ وَالْأَنْحَاتَ قَدْ نُصِبَتْ عَلَى بَابِهِ، فَيُنَحِّي ذَلِكَ بِسِنَةِ قَوْسِهِ، وَيَقُولُ:" بِئْسَ الْجِوَارُ هَذَا يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ الرَّافِقِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَتَأْتِي أَحَادِيثُ فِي تَأْيِيدِهِ عَلَى عَدُوِّهِ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ربیعہ بن عباد دئلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تم لوگ جو کہتے ہو وہ میں نے سنا ہے کہ قریش نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اذیت پہنچایا کرتے تھے میں نے زیادہ سے زیادہ جو چیز دیکھی ہے وہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر ابولہب کے گھر اور عقبہ بن ابومعیط کے گھر کے درمیان میں تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر واپس آتے تھے، تو آپ جانوروں کی بچہ دانیاں خون اور گندگی پاتے تھے کہ وہ آپ کے دروازے کے پاس رکھی گئی ہوتی تھیں، تو آپ اپنی کمان کے کنارے کے ذریعے انہیں ایک طرف کرتے تھے اور یہ فرماتے تھے: اے قریش کے گروہ! یہ برا پڑوس ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن علی بن حسین رافقی ہے اور وہ ضعیف ہے قریش کی عداوت کے بارے میں اس کی تائید میں چند روایات نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9826]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن علی بن حسین رافقی ہے اور وہ ضعیف ہے قریش کی عداوت کے بارے میں اس کی تائید میں چند روایات نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئیں گی اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9826]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9116»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9827
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: مَا هَذِهِ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: هَؤُلَاءِ الْقَوْمُ الَّذِينَ اجْتَمَعُوا عَلَى صَابِئٍ لَهُمْ. قَالَ: فَنَزَلْنَا فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو النَّاسَ إِلَى تَوْحِيدِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَالْإِيمَانِ بِهِ، وَهُمْ يَرُدُّونَ عَلَيْهِ، وَيُؤْذُونَهُ حَتَّى انْتَصَفَ النَّهَارُ، وَانْصَدَعَ النَّاسُ عَنْهُ، أَقْبَلَتِ امْرَأَةٌ قَدْ بَدَا نَحْرُهَا تَحْمِلُ قَدَحًا وَمَنْدِيلًا، فَتَنَاوَلَهُ مِنْهَا فَشَرِبَ وَتَوَضَّأَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ:" يَا بُنَيَّةُ، خَمِّرِي عَلَيْكِ نَحْرَكِ، وَلَا تَخَافِينَ عَلَى أَبِيكِ". قُلْنَا: مَنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: هَذِهِ زَيْنَبُ بِنْتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا حارث بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: یہ لوگ کس لئے اکٹھے ہوئے ہیں، تو انہوں نے بتایا یہ وہ لوگ ہیں، جو اپنے میں سے ایک بے دین فرد کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: ہم نے پڑاؤ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس پر ایمان رکھنے کی طرف دعوت دے رہے تھے اور لوگ آپ کی بات کو مسترد کر رہے تھے اور آپ کو اذیت پہنچا رہے تھے، یہاں تک کہ دوپہر کا وقت ہو گیا تو لوگ آپ کے پاس سے ہٹ گئے اسی دوران ایک عورت آئی جس کا گلہ ظاہر ہو رہا تھا اس نے ایک پیالہ اور ایک رومال اُٹھایا ہوا تھا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانی پیش کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا وضو کیا، پھر آپ نے سر اٹھایا اور فرمایا: اے میری بیٹی! اپنے گلے کو ڈھانپ کے رکھو اور اپنے باپ کے حوالے سے اندیشہ کا شکار نہ ہو، ہم نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ تو لوگوں نے بتایا: یہ ان کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9827]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9827]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3373)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3373»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9828
وَعَنْ مُنِيبٍ الْأَزْدِيِّ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا". فَمِنْهُمْ مَنْ تَفَلَ فِي وَجْهِهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ حَثَا عَلَيْهِ التُّرَابَ، وَمِنْهُمْ مَنْ سَبَّهُ حَتَّى انْتَصَفَ النَّهَارُ، فَأَقْبَلَتْ جَارِيَةٌ بِعُسٍّ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ، وَقَالَ:" يَا بُنَيَّةُ، لَا تَخْشِي عَلَى أَبِيكِ غِيلَةً، وَلَا ذِلَّةً". فَقُلْتُ: مَنْ هَذِهِ؟ قَالُوا: زَيْنَبُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهِيَ جَارِيَةٌ، وَضِيئَةٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُنِيبُ بْنُ مُدْرِكٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا منیب ازدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ یہ فرما رہے تھے اے لوگو! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو، تم کامیاب ہو جاؤ گے تو کوئی شخص آپ کے چہرے کی طرف تھوک دیتا تھا کوئی آپ پر مٹی ڈال دیتا تھا کوئی آپ کو برا کہتا تھا یہاں تک کہ دوپہر کا وقت ہو گیا اسی دوران ایک لڑکی ایک پانی کا پیالہ لے کے آئی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا چہرہ اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے اور ارشاد فرمایا: اے میری بیٹی! تم اپنے باپ کے حوالے سے کسی دھوکے یا ذلت کا اندیشہ نہ رکھنا، میں نے دریافت کیا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے بتایا: اللہ کے رسول کی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا ہیں، وہ اس وقت وجیہہ و شکیل لڑکی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منیب بن مدرک ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9828]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی منیب بن مدرک ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9829
وَعَنْ مُدْرِكٍ قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ أَبِي فَلَمَّا نَزَلْنَا مِنًى، إِذَا نَحْنُ بِجَمَاعَةٍ، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا هَذِهِ الْجَمَاعَةُ؟ قَالَ: هَذَا الصَّابِئُ، فَإِذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا مدرک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے ساتھ حج کیا، جب ہم نے منی میں پڑاؤ کیا ہوا تھا، تو وہاں کچھ لوگ اکٹھے موجود تھے میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: یہ لوگ کیوں اکٹھے ہوئے ہیں؟ انہوں نے بتایا: یہ ایک دین سے پھرا ہوا شخص ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9829]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9829]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (343/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15593»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9830
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي مَالِكِ بْنِ كِنَانَةٍ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسُوقِ ذِي الْمَجَازِ يَتَخَلَّلُهَا، يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا". قَالَ: وَأَبُو جَهْلٍ يَحْثِي عَلَيْهِ التُّرَابَ، وَيَقُولُ: يَا أَيُّهَا النَّاسِ لَا يَغْوِيَنَّكُمْ هَذَا عَنْ دِينِكُمْ، فَإِنَّمَا يُرِيدُ لِتَتْرُكُوا آلِهَتَكُمْ، وَتَتْرُكُوا اللَّاتَ وَالْعُزَّى. قَالَ: وَمَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. قُلْتُ: انْعَتْ لَنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: بَيْنَ بُرْدَيْنِ أَحْمَرَيْنِ مَرْبُوعٌ كَثِيرُ اللَّحْمِ، حَسَنُ الْوَجْهِ، شَدِيدُ سَوَادِ الشَّعْرِ، أَبْيَضُ شَدِيدُ الْبَيَاضِ، سَابِغُ الشَّعْرِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
بنو مالک بن کنانہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا کہ آپ لوگوں کے درمیان میں سے گزر رہے تھے اور یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ راوی کہتے ہیں: ابوجہل آپ پر مٹی ڈال دیتا تھا، اور یہ کہتا تھا اے لوگو یہ شخص تمہیں تمہارے دین کے حوالے سے گمراہ نہ کرے یہ چاہتا ہے کہ تم لوگ اپنے معبودوں کو ترک کر دو تم لوگ لات اور عزیٰ کو ترک کر دو۔ راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف توجہ نہیں کر رہے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں، تو انہوں نے بتایا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو سرخ چادریں اوڑھی ہوئی تھیں آپ میانہ قد کے مالک بھرے جسم کے مالک خوبصورت چہرے والے شخص تھے آپ کے بال انتہائی سیاہ تھے اور رنگ انتہائی سفید تھا، اور آپ کے بال لمبے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9830]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9830]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (376/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16167، 22681»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9831
وَعَنْ رَبِيعَةَ بْنِ عَبَّادٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ - وَكَانَ جَاهِلِيًّا - قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سُوقِ ذِي الْمَجَازِ وَهُوَ يَقُولُ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ قُولُوا: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تُفْلِحُوا".
وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ وَضِيءُ الْوَجْهِ، أَحْوَلُ ذُو غَدِيرَتَيْنِ، يَقُولُ: إِنَّهُ صَابِئٌ كَاذِبٌ، يَتْبَعُهُ حَيْثُ ذَهَبَ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَذَكَرُوا لِي نَسَبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا لِي: هَذَا عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
وَالنَّاسُ مُجْتَمِعُونَ عَلَيْهِ، وَوَرَاءَهُ رَجُلٌ وَضِيءُ الْوَجْهِ، أَحْوَلُ ذُو غَدِيرَتَيْنِ، يَقُولُ: إِنَّهُ صَابِئٌ كَاذِبٌ، يَتْبَعُهُ حَيْثُ ذَهَبَ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَذَكَرُوا لِي نَسَبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالُوا لِي: هَذَا عَمُّهُ أَبُو لَهَبٍ.
سیدنا ربیعہ بن عباد رضی اللہ عنہ جن کا تعلق بنو دیل سے ہے اور انہوں نے زمانہ جاہلیت دیکھا ہے وہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ذوالمجاز کے بازار میں دیکھا آپ یہ فرما رہے تھے: اے لوگو! تم لا الہ الا اللہ پڑھ لو تم کامیاب ہو جاؤ گے لوگ آپ کے پاس اکٹھے ہوتے تھے آپ کے پیچھے ایک شخص تھا، جس کا چہرہ صاف تھا وہ بھینگا تھا، اور اس نے بڑے بال رکھے ہوئے تھے وہ یہ کہتا تھا یہ بے دین اور جھوٹا شخص ہے آپ جہاں بھی تشریف لے جاتے تھے۔ وہ آپ کے پیچھے آ جاتا تھا میں نے اس کے بارے میں دریافت کیا: تو لوگوں نے میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب بیان کیا اور یہ بتایا کہ یہ ان کا چچا ابولہب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4582) اخرجه احمد فى المسند (341/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18525»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9832
وَفِي رِوَايَةٍ: وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَفِرُّ مِنْهُ، وَهُوَ يَتْبَعُهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بچتے تھے اور وہ آپ کے پیچھے آ جاتا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9832]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (492/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9833
وَفِي رِوَايَةٍ: وَكَانَ جَاهِلِيًّا فَأَسْلَمَ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: انہوں نے زمانہ جاہلیت بھی دیکھا اور پھر اسلام بھی قبول کر لیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9833]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (341/4)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 9834
وَفِي رِوَايَةٍ: وَالنَّاسُ مُنْقَصِفُونَ عَلَيْهِ، فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا يَقُولُ شَيْئًا، وَهُوَ لَا يَسْكُتُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَابْنُهُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَالْأَوْسَطُ بِاخْتِصَارٍ بِأَسَانِيدَ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ ثِقَاتُ الرِّجَالِ. وَتَأْتِي لَهُ طَرِيقٌ فِي عَرْضِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَفْسَهُ عَلَى الْقَبَائِلِ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: لوگ آپ کے ارد گرد ہجوم کیے ہوئے تھے، میں نے کسی شخص کو کچھ کہتے ہوئے نہیں دیکھا اور آپ خاموش نہیں ہوتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے عبداللہ بن أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کا ایک طریق، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مختلف قبائل کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9834]
یہ روایت امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ مختلف اسانید کے حوالے سے نقل کی ہے عبداللہ بن أحمد کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں اس روایت کا ایک طریق، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مختلف قبائل کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنے سے متعلق باب میں آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9834]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (492/3)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح