🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ الْبَيْعَةِ عَلَى الْإِسْلَامِ الَّتِي تُسَمَّى بَيْعَةَ النِّسَاءِ
اسلام پر بیعت جسے خواتین کی بیعت کا نام دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9865
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ، قَالَتْ: أَنَا مَعَ أُمِّي رَائِطَةَ بِنْتِ سُفْيَانَ الْخُزَاعِيَّةِ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُ النِّسْوَةَ، وَيَقُولُ:" أُبَايِعُكُنَّ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ بِاللَّهِ شَيْئًا، وَلَا تَسْرِقْنَ، وَلَا تَزْنِينَ، وَلَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ، وَلَا تَأْتِينَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرِينَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُنَّ وَأَرْجُلِكُنَّ، وَلَا تَعْصِينَ فِي مَعْرُوفٍ". قُلْنَ: نَعَمْ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْنَ: نَعَمْ. فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ". فَكُنْتُ أَقُولُ كَمَا يَقُلْنَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" أُبَايِعُكُنَّ عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكْنَ". وَقَالَ:" قُلْنَ: نَعَمْ، فِيمَا اسْتَطَعْنَهُ". قُلْنَ: نَعَمْ، فِيمَا اسْتَطَعْنَا. وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ بنت قدامہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اپنی والدہ سیدہ رائطہ بنت سفیان خزاعیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین سے بیعت لے رہے تھے، اور یہ فرما رہے تھے: میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں کہ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراؤ گی، تم چوری نہیں کرو گی، تم زنا نہیں کرو گی، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گی، تم اپنی طرف سے ایجاد کر کے بہتان نہیں لگاؤ گی، اور تم بھلائی کے بارے میں نافرمانی نہیں کرو گی، اُن خواتین نے کہا: ٹھیک ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جہاں تک تم سے ہو سکے، راوی خاتون کہتی ہیں: تو میں نے بھی اُسی طرح کے کلمات کہے، جس طرح کے کلمات اُن خواتین نے کہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں تم سے اس بات کی بیعت لیتا ہوں کہ تم شرک نہیں کرو گی۔ اور راوی نے یہ کہا: ہے: اُن خواتین نے کہا: ٹھیک ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تک تمہاری استطاعت ہو، تو ان خواتین نے کہا: ٹھیک ہے، جہاں تک ہماری استطاعت ہوئی (ہم اس پر عمل کریں گی)۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان بن ابراہیم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9865]
تخریج الحدیث: «إخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (261/24) اخرجه احمد فى المسند (365/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9866
وَعَنْ أُمِّ الْعَلَاءِ - وَهِيَ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَائِهِمْ - قَالَ يَعْقُوبُ: أَخْبَرَتْهُ: بَايَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام العلاء، رضی اللہ عنہا جو ان لوگوں کے خاندان کی خواتین میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9866]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (436/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9867
وَعَنْ عَزَّةَ بِنْتِ خَابِلٍ أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَايَعَهَا عَلَى أَنْ لَا تَزِنِينَ، وَلَا تَسْرِقِينَ، وَلَا تَئِدِينَ فَتُبْدِينَ أَوْ تُخْفِينَ، قُلْتُ: أَمَّا الْوَأْدُ الْمُبْدَى فَقَدْ عَرَفْتُهُ، وَأَمَّا الْوَأْدُ الْخَفِيُّ فَلَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ يُخْبِرْنِي، وَقَدْ وَقَعَ فِي نَفْسِي أَنَّهُ إِفْسَادُ الْوَلَدِ، فَوَاللَّهِ لَا أُفْسِدُ لِي وَلَدًا أَبَدًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مَسْعُودٍ الْكَعْبِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْهَا، وَلَمْ أَعْرِفْ مَسْعُودًا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدہ عزہ بن خابل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے یہ بیعت لی کہ تم زنا نہیں کرو گی، تم چوری نہیں کرو گی، تم ظاہری یا پوشیدہ طور پر زندہ درگور نہیں کرو گی۔ راوی خاتون کہتی ہیں: جہاں تک ظاہری طور پر زندہ درگور کرنے کا تعلق ہے، تو اس کا تو مجھے پتہ ہے، لیکن پوشیدہ طور پر زندہ درگور کرنے کا جہاں تک تعلق ہے، تو اس بارے میں، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال نہیں کیا تھا اور نہ ہی آپ نے مجھے اس بارے میں بتایا، لیکن میرے ذہن میں یہ بات آتی ہے کہ اس سے مراد بچے کو ماں کے پیٹ میں) ضائع کرنا ہے، اللہ کی قسم! میں اپنے بچے کو کبھی خراب نہیں کروں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر اس کی مانند نقل کی ہے، عطاء بن مسعود کعبی کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے، اس خاتون سے منقول ہے، میں مسعود نامی راوی سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9867]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (341/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9868
وَعَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ أَنَّ أَبَا حُذَيْفَةَ بْنَ عُتْبَةَ ذَهَبَ بِهَا وَبِأُخْتِهَا هِنْدٍ يُبَايِعَانِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا اشْتَرَطَ عَلَيْهِنَّ قَالَتْ هِنْدٌ: أَوَتَعْلَمُ فِي نِسَاءِ قَوْمِكَ مِنْ هَذِهِ الْهِنَةِ شَيْئًا؟ فَقَالَ أَبُو حُذَيْفَةَ: بَايَعَتْهُ فَهَكَذَا يَشْتَرِطُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَوَثَّقَهُ حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ.
سیدہ فاطمہ بنت عتبہ بن ربیعہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا ابوحذیفہ بن عتبہ رضی اللہ عنہ انہیں اور ان کی بہن ہند کو ساتھ لے کر گئے تاکہ وہ دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لیں، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر شرائط عائد کیں، تو ہند نے کہا: کیا آپ اپنی قوم کی خواتین میں سے کسی کے بارے میں جانتے ہیں کہ اس نے ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کیا ہو؟ تو سیدنا ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: تم ان کی بیعت کر لو! وہ اسی طرح شرط عائد کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اور وہ متروک ہے، حجاج بن شاعر نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9868]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (364/24)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9869
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: أَنَا مِنَ النِّسْوَةِ اللَّاتِي أَخَذَ عَلَيْهِنَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: وَكُنْتُ جَارِيَةً نَاهِدًا جَرِيئَةً عَلَى مَسْأَلَتِهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْسُطْ يَدَكَ حَتَّى أُصَافِحَكَ فَقَالَ:" إِنِّي لَا أُصَافِحُ النِّسَاءَ، وَلَكِنْ آخُذُ عَلَيْهِنَّ مَا أَخَذَ اللَّهُ عَلَيْهِنَّ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں ان خواتین میں سے ایک ہوں، جن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت لی تھی، راوی خاتون کہتی ہیں: میں کم عمر لڑکی تھی اور آپ سے سوال کرنے کے بارے میں جرات رکھتی تھی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنا ہاتھ آگے کیجئے! تاکہ میں آپ کے ساتھ مصافحہ کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں خواتین کے ساتھ مصافحہ نہیں کرتا ہوں، میں ان سے وہ عہد لیتا ہوں، جو اللہ تعالیٰ نے ان سے لینا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حکم بن ابان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9869]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (163/24)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9870
وَعَنْ عَقِيلَةَ بِنْتِ عَتِيكِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَتْ: جِئْتُ أَنَا وَأُمِّي قَرِيرَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ الْعِتْوَارِيَّةُ فِي نِسَاءٍ مِنَ الْمُهَاجِرَاتِ، فَبَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ضَارِبٌ عَلَيْهِ قُبَّةً بِالْأَبْطَحِ، فَأَخَذَ عَلَيْنَا أَنْ لَا نُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا الْآيَةَ كُلَّهَا فَلَمَّا أَقْرَرْنَا وَبَسَطْنَا أَيْدِيَنَا، لِنُبَايِعَهُ، قَالَ:" إِنِّي لَا أُمْسِكُ أَيْدِي النِّسَاءِ". فَاسْتَغْفَرَ لَنَا وَكَانَتْ تِلْكَ بَيْعَتَنَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیده عقیلہ بنت عتیک بن حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں اور میری والدہ قریرہ بنت حارث عتواریہ، مہاجر خواتین کے ساتھ آئمیں ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر بیعت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلے میدان میں خیمہ لگایا ہوا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے یہ بیعت لی کہ ہم کسی کو اللہ کا شریک نہیں ٹھہرائیں گی، اس آیت میں جن چیزوں کا ذکر ہے، ان سب کے حوالے سے بیعت لی، جب ہم نے اس کا اقرار کر لیا، تو ہم نے اپنے ہاتھ بڑھائے، تاکہ آپ کی بیعت کر لیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں خواتین کا ہاتھ نہیں پکڑتا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لئے دعائے مغفرت کی، تو یہ ہماری بیعت تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9870]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (342/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9871
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُصَافِحُ النِّسَاءَ مِنْ تَحْتِ الثَّوْبِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَتَّابُ بْنُ حَرْبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کپڑے کے نیچے سے خواتین کے ساتھ بیعت کرتے تھے۔ (یعنی آپ کے اور خواتین کے درمیان کپڑا حائل ہوتا تھا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عتاب بن حرب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9871]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (201/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2876»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9872
وَعَنْ عُرْوَةَ بْنِ مَسْعُودٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَهُ الْمَاءُ، فَإِذَا بَايَعَ النِّسَاءَ غَمَسْنَ أَيْدِيَهُنَّ فِي الْمَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَكِيمٍ أَبُو بَكْرٍ الدَّاهِرَيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عروہ بن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پانی موجود ہوتا تھا، جب خواتین سے آپ بیعت لیتے تھے، تو خواتین اپنا ہاتھ پانی میں ڈبو دیتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن حکیم ابوبکر داہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9872]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (149/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9873
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَمَّا بَايَعَ النِّسَاءَ:" لَا يَتَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى". قَالَتِ امْرَأَةٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَاكَ تَشْتَرِطُ عَلَيْنَا أَنْ لَا نَتَبَرَّجَ، وَأَنَّ فُلَانَةَ قَدْ أَسْعَدَتْنِي، وَقَدْ مَاتَ أَخُوهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اذْهَبِي فَأَسْعِدِيهَا ثُمَّ تَعَالَيْ فَبَايِعِينِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْمُسَيَّبُ بْنُ شَرِيكٍ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب خواتین سے بیعت لیتے تھے، تو یہ فرماتے تھے: وہ زمانہ جاہلیت کی سی آرائش و زیبائش نہیں کریں گی، ایک خاتون نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ نے ہم پر یہ شرط عائد کی ہے کہ ہم اظہار زینت نہیں کریں گی، فلاں عورت نے میرا ساتھ دیا تھا، اب اُس کا بھائی فوت ہو گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جاؤ اور تم اس کا ساتھ دے دو، پھر آ کر میری بیعت کر لینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مسیب بن شریک ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9873]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11688)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11688»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9874
وَعَنْ أَبِي نَصْرٍ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْتَحِنُ النِّسَاءَ؟ قَالَ: كَانَ إِذَا أَتَتْهُ الْمَرْأَةُ لِتُسْلِمَ، أَحْلَفَهَا بِاللَّهِ مَا خَرَجَتْ لِبُغْضِ زَوْجِهَا، وَبِاللَّهِ مَا خَرَجَتْ لِاكْتِسَابِ دُنْيَا، وَبِاللَّهِ مَا خَرَجَتْ مِنْ أَرْضٍ إِلَى أَرْضٍ، وَبِاللَّهِ مَا خَرَجَتْ إِلَّا حُبًّا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَثَّقَهُ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُمَا.
ابونصر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کا امتحان کیسے لیتے تھے؟ تو انہوں نے بتایا: جب کوئی خاتون اسلام قبول کرنے کے لئے آپ کے پاس آتی تھی، تو آپ اللہ کے نام پر یہ حلف لیتے تھے کہ وہ اپنے شوہر سے ناراضگی کی وجہ سے نہیں نکلی ہے، اور اللہ کے نام پر یہ حلف لیتے تھے کہ وہ دنیاوی فائدے کے حصول کے لئے نہیں نکلی ہے اور اللہ کے نام پر یہ حلف لیتے تھے کہ وہ ایک علاقے سے دوسرے علاقے کی طرف منتقل ہونے کے لئے نہیں نکلی ہے، اور اللہ کے نام پر یہ حلف لیتے تھے کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی خاطر نکلی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قیس بن ربیع ہے، جسے شعبہ اور ثوری نے ثقہ قرار دیا ہے اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9874]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12668)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12668، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5858/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں