الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ ابْتِدَاءِ أَمْرِ الْأَنْصَارِ، وَالْبَيْعَةِ عَلَى الْحَرْبِ
انصار کے معاملے کے آغاز کا بیان اور ان کا جنگ پر بیعت کرنا
حدیث نمبر: 9895
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ; أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، هَلْ تَدْرُونَ عَلَى مَا تُبَايِعُونَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ إِنَّكُمْ تُبَايِعُونَهُ أَنْ تُحَارِبُوا الْعَرَبَ وَالْعَجَمَ وَالْجِنَّ وَالْإِنْسَ، فَقَالُوا: نَحْنُ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَ، وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْتَرِطْ، قَالَ:" تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ تَشْهَدُوا أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ، وَتُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ، وَالسَّمْعَ وَالطَّاعَةَ، وَأَنْ لَا تُنَازِعُوا الْأَمْرَ أَهْلَهُ، وَأَنْ تَمْنَعُونِي مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اے لوگو! کیا تم یہ جانتے ہو؟ کہ تم کس چیز پر سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر رہے ہو؟ تم اس چیز پر ان کی بیعت کر رہے ہو کہ تم عربوں، عجمیوں، جنوں اور انسانوں کے ساتھ جنگ کرو گے اُن لوگوں نے کہا: یہ جس کے ساتھ جنگ کریں گے ہم اس کے ساتھ جنگ کریں گے یہ جس کے ساتھ سلامت رہیں گے ہم اس کے ساتھ سلامت رہیں گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کوئی شرط طے کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس بات پر میری بیعت کرو کہ تم اس بات کی گواہی دو گے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے اور میں اللہ کا رسول ہوں، تم نماز قائم کرو گے اور تم زکوۃ دو گے، اطاعت اور فرمانبرداری کرو گے، اور حکومت کے معاملے میں اس کے اہل افراد سے جھگڑا نہیں کرو گے، اور میری ان چیزوں کے حوالے سے حفاظت کرو گے، جن کے حوالے سے تم اپنے آپ کی، اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کرتے ہو“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس راوی کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9895]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس راوی کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9895]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9896
وَعَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ: جَاءَتِ الْأَنْصَارُ تُبَايِعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى الْعَقَبَةِ فَقَالَ:" يَا عَلِيُّ قُمْ يَا عَلِيُّ فَبَايِعْهُمْ". فَقَالَ: عَلَامَ أُبَايِعُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَى أَنْ يُطَاعَ اللَّهُ وَلَا يُعْصَى، وَعَلَى أَنْ تَمْنَعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَهْلَ بَيْتِهِ وَذُرِّيَّتَهُ مِمَّا تَمْنَعُونَ مِنْهُ أَنْفُسَكُمْ وَذَرَارِيَّكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَرْوَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: عقبہ کی رات، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں انصار بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تم اُٹھو، اے علی! ان سے بیعت لے لو! انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کس چیز پر ان سے بیعت لوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی جائے گی، اس کی نافرمانی نہیں کی جائے گی اور اس بات پر کہ تم لوگ اللہ کے رسول اور ان کے اہل بیت اور ان کی ذریت کی اسی طرح حفاظت کرو گے، جس طرح تم اپنے آپ کی اور اپنے بال بچوں کی حفاظت کرتے ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، عبداللہ بن مروان نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9896]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں، عبداللہ بن مروان نامی راوی کے حوالے سے نقل کی ہے، وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9896]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1766)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1766»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
9. بَابُ قَوْلِهِ: بُعِثْتُ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ بِالسَّيْفِ
نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”مجھے قیامت سے پہلے، تلوار کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے“
حدیث نمبر: 9897
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بُعِثْتُ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ بِالسَّيْفِ حَتَّى يُعْبَدَ اللَّهُ تَعَالَى وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَجُعِلَ رِزْقِي تَحْتَ ظِلِّ رُمْحِي، وَجُعِلَ الذُّلُّ وَالصَّغَارُ عَلَى مَنْ خَالَفَ أَمْرِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ، وَثَّقَهُ ابْنُ الْمَدِينِيِّ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ، وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے قیامت سے پہلے تلوار کے ہمراہ مبعوث کیا گیا ہے، تاکہ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جائے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور میرا رزق میرے نیزے کے سائے کے نیچے رکھا گیا ہے، اور ذلت اور کمتر ہونا، اُس شخص کا نصیب کر دیا گیا، جو میرے معاملے کی مخالفت کرتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، جسے علی بن مدینی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9897]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن ثابت بن ثوبان ہے، جسے علی بن مدینی اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9897]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5114 و 5115)، أخرجه مسند أحمد برقم: 5093، 5094، 5634، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6404/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
10. بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ الْعَقَبَةَ
ان لوگوں کا بیان، جو بیعت عقبہ میں شریک ہوئے
حدیث نمبر: 9898
عَنِ ابْنِ شِهَابٍ فِي تَسْمِيَةِ مَنْ حَضَرَ الْعَقَبَةَ: مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: أَوْسُ بْنُ ثَابِتٍ، وَأَوْسُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ أَصْرَمَ، وَأَبُو أُمَامَةَ أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورٍ وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ أَوْصَى بِثُلُثِ مَالِهِ، وَاسْتَقْبَلَ الْكَعْبَةَ وَهُوَ بِبِلَادِهِ، وَكَانَ نَقِيبًا. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: بَشِيرُ بْنُ سَعْدِ بْنِ النُّعْمَانِ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ: جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَجَبَّارُ بْنُ صَخْرٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: الْحَارِثُ بْنُ قَيْسِ بْنِ مَالِكٍ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا، وَذَكْوَانُ بْنُ عَبَدِ الْقَيْسِ بْنِ خَلْدَةَ، وَرَافِعُ بْنُ مَالِكٍ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحُبُلِيِّ: رِفَاعَةُ بْنُ عَمْرٍو. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ بْنِ كَعْبٍ: سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَهُوَ نَقِيبٌ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: سَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ وَهُوَ نَقِيبٌ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ: سَلَمَةُ بْنُ سَلَامَةِ بْنِ وَقْشٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ، وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ: ظَهِيرُ بْنُ رَافِعٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ: أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ. وَإِسْنَادُهَا إِلَى ابْنِ شِهَابٍ وَاحِدٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ.
وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحُبُلِيِّ: رِفَاعَةُ بْنُ عَمْرٍو. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَاعِدَةَ بْنِ كَعْبٍ: سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَهُوَ نَقِيبٌ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ: سَعْدُ بْنُ خَيْثَمَةَ وَهُوَ نَقِيبٌ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ: سَلَمَةُ بْنُ سَلَامَةِ بْنِ وَقْشٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ، وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ: ظَهِيرُ بْنُ رَافِعٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ: أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ. وَإِسْنَادُهَا إِلَى ابْنِ شِهَابٍ وَاحِدٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ.
ابن شہاب نے، اُن حضرات کے نام بیان کیے ہیں، جو بیعت عقبہ میں شریک ہوئے تھے: انصار کی شاخ بنو نجار سے تعلق رکھنے والے افراد میں سیدنا اوس بن ثابت رضی اللہ عنہ سیدنا اوس بن یزید بن اصرم رضی اللہ عنہ سیدنا ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ، انصار کی شاخ بنو سلمہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا براء بن معرور رضی اللہ عنہ جو پہلے فرد ہیں، جنہوں نے اپنے تہائی مال کے بارے میں وصیت کی تھی اور اپنے علاقے میں رہتے ہوئے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز ادا کی تھی، یہ نقیب بھی تھے، بنوحارث بن خزرج سے تعلق رکھنے والے افراد میں، سیدنا بشیر بن سعد بن نعمان رضی اللہ عنہ، انصار میں سے سیدنا جابر بن عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سیدنا جبار بن صخر رضی اللہ عنہ، انصار کی شاخ بنو زریق میں سے سیدنا حارث بن قیس بن مالک رضی اللہ عنہ جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، سیدنا ذکوان بن عبد القیس بن خلدہ رضی اللہ عنہ سیدنا رافع بن مالک رضی اللہ عنہ انہیں بھی غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، انصار کی شاخ بنو حبلی میں سے سیدنا رفاعہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، انصار کی شاخ بنو ساعدہ بن کعب میں سے سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ جو نقیب تھے، انصار کی شاخ بنوعمرو بن عوف میں سے، سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ جو نقیب تھے، انصار کی شاخ بنوعبداشہل میں سے سیدنا سلمہ بن سلامہ بن وقیش رضی اللہ عنہ، انصار کی شاخ بنو سلمہ میں سے سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ، انصار کی شاخ بنو حارثہ بن حارث میں سے سیدنا ظہیر بن رافع رضی اللہ عنہ، انصار کی شاخ بنو حارثہ میں سے سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ شامل ہیں۔ ابن شہاب تک اس روایت کی سند ایک ہی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9898]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 9899
وَعَنْ عُرْوَةَ فِي تَسْمِيَةِ أَصْحَابِ الْعَقَبَةِ الَّذِينَ بَايَعُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْعَقَبَةِ: مِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جُشَمٍ: الْبَرَاءُ بْنُ مَعْرُورِ بْنِ صَخْرِ بْنِ خَنْسَاءَ وَهُوَ نَقِيبٌ، وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ أَوْصَى بِثُلُثِ مَالِهِ فَأَجَازَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ: بَهِيرُ بْنُ الْهَيْثَمِ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ: ثَابِتُ بْنُ أَجْدَعَ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ: جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَرَامِ بْنِ كَعْبِ بْنِ غَنْمِ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَلَمَةَ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي زُرَيْقٍ: الْحَارِثُ بْنُ قَيْسِ بْنِ مَخْلَدٍ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي بَيَاضَةَ: زَيْدُ بْنُ لَبِيدٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ أَبِي زُهَيْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ امْرِئِ الْقَيْسِ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ الْخَزْرَجِ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ: سَهْلُ بْنُ عَتِيكٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةُ بْنُ الْحَارِثِ: ظَهِيرُ بْنُ رَافِعٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ مِنْ بَنِي مَازِنِ بْنِ النَّجَّارِ: عَمْرُو بْنُ غَزِيَّةَ بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ خَنْسَاءَ بْنِ مَبْذُولِ بْنِ غَنْمِ بْنِ مَازِنِ بْنِ بَعْكَكِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمِيلَةَ بْنِ السَّبَّاقِ بْنِ عَبْدِ الدَّارِ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ: عَقَبَةُ بْنُ عَمْرِو بْنِ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَسِيرِ بْنِ عُسَيْرَةَ وَيُكَنَّى أَبَا مَسْعُودٍ. وَمِنَ الْأَنْصَارِ ثُمَّ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ: كَعْبُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أَبِي الْقَيْنِ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَوَادَةَ..
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ عُرْوَةَ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ، وَفِي إِسْنَادِ عُرْوَةَ: ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ فِي حَدِّ الْحُسْنِ.
رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ عُرْوَةَ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ، وَفِي إِسْنَادِ عُرْوَةَ: ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَحَدِيثُهُ فِي حَدِّ الْحُسْنِ.
عروہ نے، بیعت عقبہ میں شرکت کرنے والے افراد کے نام بیان کیے ہیں، جنہوں نے عقبہ کی رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تھی، وہ بیان کرتے ہیں: انصار کی شاخ بنو سلمہ بن یزید بن جشم میں سے سیدنا براء بن معرور بن صخر بن خنساء تھے جو نقیب تھے، اور یہ وہ پہلے فرد ہیں جنہوں نے اپنے ایک تہائی مال کے بارے میں وصیت کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے درست قرار دیا تھا، انصار کی شاخ بنو حارثہ بن حارث میں سے سیدنا بہیر بن ہیثم رضی اللہ عنہ انصار میں سے سیدنا ثابت بن اجدع رضی اللہ عنہ انصار میں سے سیدنا جابر بن عبدالله بن عمرو بن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ تھے، انصار کی شاخ بنو زریق میں سے سیدنا حارث بن قیس بن مخلد تھے، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، انصار کی شاخ بنو بیاضہ میں سے سیدنا زید بن لبید رضی اللہ عنہ تھے، انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج میں سے سیدنا سعد بن ربیع بن ابوزہیر بن مالک بن امراء القیس بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج تھے انصار کی شاخ بنو نجار میں سے سیدنا سہل بن عتیک رضی اللہ عنہ تھے انصار کی شاخ بنو حارثہ بن حارث میں سے سیدنا ظہیر بن رافع رضی اللہ عنہ تھے انصار کی شاخ بنو مازن بن نجار میں سے سیدنا عمرو بن غزیہ بن ثعلبہ بن خنساء بن مبذول بن غنم بن مازن بن بعکک بن حارث بن عمیلہ بن سباق بن عبدالدار تھے، انصار کی شاخ بنو حارث بن خزرج میں سے، سیدنا عقبہ بن عمرو بن ثعلبہ بن اسیر بن عسیرہ تھے، جن کی کنیت ابومسعود ہے، انصار کی شاخ بنوسلمہ میں سے سیدنا کعب بن مالک بن ابوالقین بن کعب بن سوادہ تھے۔ یہ پوری روایت امام طبرانی نے عروہ کے حوالے سے ایک سند کے ساتھ نقل کی ہے اور عروہ کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن کی حد میں ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9899]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9900
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ; أَنَّ أَسْعَدَ بْنَ زُرَارَةَ كَانَ أَحَدَ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ بن سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ عقبہ کی رات، نقباء میں سے ایک تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9900]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی زمعہ بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9900]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9901
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجْنَا فِي الْحَجَّةِ الَّتِي بَايَعْنَا فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالْعَقَبَةِ وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي زُرَيْقٍ رَافِعُ بْنُ مَالِكِ بْنِ الْعَجْلَانِ. وَكَانَ نَقِيبَ بَنِي سَاعِدَةَ سَعْدُ بْنُ عِبَادَةَ، وَالْمُنْذِرُ بْنُ عَمْرٍو. رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُمَا وَاحِدٌ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں حج کے موقع پر ہم لوگ روانہ ہوئے جس کے دوران ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عقبہ میں بیعت کی تھی بنوزریق کے نقیب سیدنا رافع بن مالک بن عجلان رضی اللہ عنہ تھے اور بنو ساعدہ کے نقیب سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا منذر بن عمرو رضی اللہ عنہ تھے یہ دونوں روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں، ان دونوں کی سند ایک ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9901]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5354)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
11. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ
مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا
حدیث نمبر: 9902
عَنْ عُرْوَةَ قَالَ: وَمَكَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَ الْحَجِّ بَقِيَّةَ ذِي الْحِجَّةِ وَالْمُحَرَّمِ وَصَفَرَ، ثُمَّ إِنَّ مُشْرِكِي قُرَيْشٍ أَجْمَعُوا أَمْرَهُمْ وَمَكْرَهُمْ حِينَ ظَنُّوا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَارِجٌ، وَعَلِمُوا أَنَّ اللَّهَ قَدْ جَعَلَ لَهُ بِالْمَدِينَةِ مَأْوًى وَمِنْعَةً، وَبَلَغَهُمْ إِسْلَامُ الْأَنْصَارِ وَمَنْ خَرَجَ إِلَيْهِمْ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، فَأَجْمَعُوا أَمْرَهُمْ عَلَى أَنْ يَأْخُذُوا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِمَّا أَنْ يَقْتُلُوهُ، وَإِمَّا أَنْ يَسْجِنُوهُ، أَوْ يَسْحَبُوهُ - شَكَّ عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ - وَإِمَّا أَنْ يُخْرِجُوهُ، وَإِمَّا أَنْ يُوثِقُوهُ، فَأَخْبَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ بِمَكْرِهِمْ فَقَالَ تَعَالَى: (وَإِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ أَوْ يَقْتُلُوكَ أَوْ يُخْرِجُوكَ وَيَمْكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ) وَبَلَغَهُ ذَلِكَ الْيَوْمَ الَّذِي أَتَى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَارَ أَبِي بَكْرٍ أَنَّهُمْ مُبَيِّتُوهُ إِذَا أَمْسَى عَلَى فِرَاشِهِ، وَخَرَجَ مِنْ تَحْتِ اللَّيْلِ هُوَ وَأَبُو بَكْرٍ قِبَلَ الْغَارِ بِثَوْرٍ، وَهُوَ الْغَارُ الَّذِي ذَكَرَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْقُرْآنِ، وَعَمَدَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ فَرَقَدَ عَلَى فِرَاشِهِ يُوَارِي عَنْهُ الْعُيُونَ، وَبَاتَ الْمُشْرِكُونَ مِنْ قُرَيْشٍ يَخْتَلِفُونَ وَيَأْتَمِرُونَ أَنْ نُجَثَّمَ عَلَى صَاحِبِ الْفِرَاشِ فَيُوثِقَهُ؟ فَكَانَ ذَلِكَ حَدِيثَهُمْ حَتَّى أَصْبَحُوا، فَإِذَا عَلِيٌّ يَقُومُ عَنِ الْفِرَاشِ فَسَأَلُوهُ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُمْ أَنَّهُ لَا عِلْمَ لَهُ بِهِ، فَعَلِمُوا عِنْدَ ذَلِكَ أَنَّهُ خَرَجَ، فَرَكِبُوا فِي كُلِّ وَجْهٍ يَطْلُبُونَهُ، وَبَعَثُوا إِلَى أَهْلِ الْمِيَاهِ يَأْمُرُونَهُمْ وَيَجْعَلُونَ لَهُمُ الْجَعْلَ الْعَظِيمَ، وَأَتَوْا عَلَى ثَوْرٍ الَّذِي فِيهِ الْغَارُ الَّذِي فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ حَتَّى طَلَعُوا فَوْقَهُ، وَسَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَصْوَاتَهَمْ فَأَشْفَقَ أَبُو بَكْرٍ عِنْدَ ذَلِكَ وَأَقْبَلَ عَلَى الْهَمِّ وَالْخَوْفِ، فَعِنْدَ ذَلِكَ قَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا". وَدَعَا فَنَزَلَتْ عَلَيْهِ سَكِينَةٌ مِنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ سَكِينَتَهُ عَلَى رَسُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنْزَلَ جُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَجَعَلَ كَلِمَةَ الَّذِينَ كَفَرُوا السُّفْلَى وَكَلِمَةُ اللَّهِ هِيَ الْعُلْيَا وَاللَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ وَكَانَتْ لِأَبِي بَكْرٍ مِنْحَةٌ تَرُوحُ عَلَيْهِ وَعَلَى أَهْلِهِ بِمَكَّةَ، فَأَرْسَلَ أَبُو بَكْرٍ عَامِرَ بْنَ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ أَمِينًا مُؤْتَمَنًا حَسَنَ الْإِسْلَامِ فَاسْتَأْجَرَ رَجُلًا مِنْ بَنِي عَبْدِ بْنِ عَدِيٍّ يُقَالُ لَهُ: ابْنُ الْأُرَيْقِطِ كَانَ حَلِيفًا لِقُرَيْشٍ فِي بَنِي سَهْمٍ مِنْ بَنِي الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ، وَذَلِكَ يَوْمَئِذِ الْعَدَوِيُّ مُشْرِكٌ، وَهُوَ هَادٍ بِالطَّرِيقِ فَخَبَّأَ بَأَظْهُرِنَا تِلْكَ اللَّيَالِيَ، وَكَانَ يَأْتِيهِمَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ حِينَ يُمْسِي بِكُلِّ خَبَرٍ يَكُونُ فِي مَكَّةَ، وَيُرِيحُ عَلَيْهِمَا عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ الْغَنَمَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ فَيَحْلِبَانِ وَيَذْبَحَانِ ثُمَّ يَسْرَحُ بُكْرَةً، فَيُصْبِحُ فِي رُعْيَانِ النَّاسِ، وَلَا يَفْطِنُ لَهُ، حَتَّى إِذَا هَدَأَتْ عَنْهُمُ الْأَصْوَاتُ وَأَتَاهُمَا أَنْ قَدْ سَكَتَ عَنْهُمَا جَاءَا صَاحِبَهُمَا بِبَعِيرَيْهِمَا، وَقَدْ مَكَثَا فِي الْغَارِ يَوْمَيْنِ وَلَيْلَتَيْنِ ثُمَّ انْطَلَقَا وَانْطَلَقَا مَعَهُمَا بِعَامِرِ بْنِ فُهَيْرَةَ يَحْدِيهِمَا وَيَخْدِمُهُمَا وَيُعِينُهُمَا يُرْدِفُهُ أَبُو بَكْرٍ، وَيُعْقِبُهُ عَلَى رَاحِلَتِهِ لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ غَيْرَ عَامِرِ بْنِ فُهَيْرَةَ، وَغَيْرَ أَخِي بَنِي عَدِيٍّ يَهْدِيهِمُ الطَّرِيقَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ كَلَامٌ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حج کے بعد، ذوالحج کے مہینے میں، محرم کے مہینے میں اور صفر کے مہینے میں ٹھہرے رہے پھر قریش کے مشرکین نے، اس بات کو طے کیا اور یہ تدبیر کی، جب انہیں یہ پتہ چلا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہاں سے نکل جائیں گے اور انہیں یہ بات پتہ چل گئی کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے مدینہ منورہ کو پناہ گاہ اور حفاظت کا ذریعہ بنا دیا ہے ان لوگوں کو انصار کے اسلام قبول کرنے کی اطلاع بھی مل گئی، جو مہاجرین اس طرف گئے تھے، اس کا بھی پتہ چل گیا تو ان لوگوں نے یہ طے کیا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ لیں گے پھر یا وہ آپ کو شہید کر دیں گے یا آپ کو قید کر دیں گے یا پابند سلاسل کر دیں گے، یہ شک عمرو بن خالد نامی راوی کو ہے، یا یہ ہے کہ وہ آپ کو نکلنے پر مجبور کر دیں گے، یا آپ کو باندھ دیں، تو اللہ تعالیٰ نے ان کے منصوبے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتا دیا، اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اور جب کافر لوگ تمہارے خلاف سازشیں کر رہے تھے، کہ وہ تمہیں قید کریں یا تمہیں قتل کر دیں یا تمہیں (تمہارے آبائی وطن سے) نکال دیں، وہ منصوبے بنا رہے تھے اور اللہ تعالیٰ (اپنی خفیہ) تدبیر کر رہا تھا اور اللہ تعالیٰ سب سے بہتر (خفیہ) تدبیر کرنے والا ہے“ جس دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر تشریف لائے، (آپ کو یہ اطلاع ملی تھی کہ) جب آپ شام کے وقت اپنے بستر پر ہوں گے، تو وہ لوگ رات کے وقت آپ پر حملہ کریں گے، پھر رات کے وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ غار ثور کی طرف چلے گئے، یہ وہ غار ہے، جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن میں کیا ہے، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ آئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بستر پر سو گئے اور وہ ان کی نگاہوں سے اوجھل رہے، قریش کے مشرکین نے آپس کے اختلاف کے دوران اور باہمی اختلاف کے دوران رات بسر کر دی کہ کیا ہم بستر پر سوئے شخص پر حملہ کر کے انہیں باندھ دیں؟ ان کی اسی بات چیت کے دوران صبح ہو گئی، صبح کے وقت سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس بستر سے اٹھے، ان لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں کوئی پتہ نہیں ہے، اس وقت کفار کو پتہ چل گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے جا چکے ہیں، تو وہ آپ کی تلاش میں سوار ہو کر ہر سمت میں روانہ ہوئے انہوں نے مختلف پانیوں کے (پاس مقیم) افراد کی طرف پیغام بھیجا اور انہیں یہ کہا: انہیں اس بات کا بڑا انعام دیا جائے گا (کہ اگر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑوا دیں) وہ لوگ غار ثور کے پاس بھی آئے، جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ موجود تھے یہاں تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اوپر کی طرف نظر بھی آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی آوازیں بھی سن لیں، اس وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ پریشان ہو گئے اور وہ خوف کا شکار ہو گئے، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم غمگین نہ ہو! بے شک اللہ تعالیٰ ہمارے ساتھ ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: تو آپ پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے سکینت نازل ہوئی (جس کا ذکر قرآن میں، ان الفاظ میں ہے:) ”تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر اور اہل ایمان پر اپنی سکینت نازل کی اور اس نے ایسے لشکر نازل کیے، جنہیں تم نہیں دیکھتے ہو، اور جن لوگوں نے کفر کیا تھا، ان کے کلمے کو اللہ تعالیٰ نے نیچا کر دیا، اور اللہ تعالیٰ کا کلمہ ہی بلند ہے اور اللہ تعالیٰ غلبے والا اور حکمت والا ہے“۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک دودھ دینے والی بکری تھی، جو مکہ میں شام کے وقت ان کے اور ان کے اہل خانہ کے پاس آتی تھی، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام عامر بن فہیرہ کو، جو ایک امین اور قابل اعتماد اور اچھے اسلام والا شخص تھا، اسے بھیجا، تاکہ بنو عبد بن عدی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص جس کا نام ابن اریقط تھا، اسے معاوضے پر رکھ لے، یہ شخص قریش کا حلیف تھا اور بنو سہم سے تعلق رکھتا تھا، جو بنو عاص بن وائل کی ذیلی شاخ ہے، اس وقت وہ عدوی شخص مشرک تھا، لیکن وہ راستے کے بارے میں جانتا تھا، انہوں نے ان راتوں میں خود کو چھپا کے رکھا، عبداللہ بن ابوبکر شام کے وقت ساری اطلاعات، جو مکہ میں ہوتی تھیں، وہ لے کر اُن دونوں کے پاس آ جاتے تھے اور عامر بن فہیرہ بھی شام کے وقت بکریاں لے کے آ جاتے تھے، ہر رات میں ایسا ہوتا تھا، وہ ان کا دودھ دوہتے تھے اور انہیں ذبح کرتے تھے اور پھر صبح کے وقت چلے جاتے تھے اور لوگوں کے چرواہوں کے ساتھ ہوتے تھے اس لئے ان کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا، یہاں تک کہ جب آوازیں ان لوگوں کے حوالے سے کم ہو گئیں، اور ان دونوں کو پتہ چل گیا کہ اب معاملہ ٹھنڈا ہو گیا ہے، تو ان کا متعلقہ فرد ان کے دونوں اونٹ لے آیا، یہ دونوں حضرات غار میں، دو دن اور دو راتوں تک ٹھہرے رہے اور پھر یہ روانہ ہوئے، ان دونوں کے ساتھ عامر بن فہیرہ بھی روانہ ہوئے، جو ان کے لئے حدی گاتے تھے ان کی خدمت کرتے تھے ان کی مدد کرتے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں اپنی سواری پر پیچھے بٹھاتے تھے، ان حضرات کے ساتھ ایک عامر بن فہیرہ تھے اور ایک بنوعدی سے تعلق رکھنے والا وہ شخص تھا، جو انہیں راستہ بتا رہا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9902]
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9902]
الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
حدیث نمبر: 9903
وَعَنْ مَارِيَةَ قَالَتْ: طَأْطَأْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى صَعِدَ حَائِطًا لَيْلَةَ فَرَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیده ماریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جھک گئی، یہاں تک کہ آپ دیوار پر چڑھ گئے، یہ اس رات کی بات ہے، جب آپ مشرکین سے بچ کر نکلے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9903]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9903]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (42/25)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9904
وَعَنْ أَبِي مُصْعَبٍ الْمَكِّيِّ قَالَ: أَدْرَكْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، وَالْمُغَيَّرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، وَأَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يُحَدِّثُونَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا كَانَ لَيْلَةَ بَاتَ فِي الْغَارِ أَمَرَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى شَجَرَةً فَنَبَتَتْ فِي وَجْهِ الْغَارِ، فَسَتَرَتْ وَجْهَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَأَمَرَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى الْعَنْكَبُوتَ فَنَسَجَتْ عَلَى وَجْهِ الْغَارِ. وَأَمَرَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى حَمَامَتَيْنِ وَحْشِيَّتَيْنِ فَوَقَفَتَا بِفَمِ الْغَارِ. وَأَتَى الْمُشْرِكُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ حَتَّى كَانُوا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى قَدْرِ أَرْبَعِينَ ذِرَاعًا مَعَهُمْ قِسِيِّهِمْ وَعِصِيِّهِمْ، وَتَقَدَّمَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَنَظَرَ فَرَأَى الْحَمَامَتَيْنِ، فَرَجَعَ فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: لَيْسَ فِي الْغَارِ شَيْءٌ رَأَيْتُ حَمَامَتَيْنِ عَلَى فَمِ الْغَارِ، فَعَرَفْتُ أَنْ لَيْسَ فِيهِ أَحَدٌ فَسَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَوْلَهُ فَعَلِمَ أَنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى قَدْ دَرَأَ بِهِمَا عَنْهُ، فَسَمَّتَ عَلَيْهِمَا، وَفَرَضَ جَزَاءَهُمَا، وَاتَّخَذَ فِي حَرَمِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَرْخَيْنِ، أَحْسَبُهُ قَالَ: فَأَصْلُ كُلِّ حَمَامٍ فِي الْحَرَمِ مِنْ فِرَاخِهِمَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ابومصعب مکی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو پایا، وہ حضرات بات چیت کر رہے تھے کہ جو رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غار میں گزاری تھی، اُس رات اللہ تعالیٰ نے درخت کو حکم دیا، اس نے غار کے منہ پر پودا پیدا کر دیا، اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چھپا لیا، اللہ تعالیٰ نے مکڑی کو حکم دیا، اس نے غار کے منہ پر جالا بن دیا، اللہ تعالیٰ نے دو جنگلی کبوتریوں کو حکم دیا، تو وہ غار کے منہ پر آ کر بیٹھ گئیں، مشرکین ہر طرف سے آئے، یہاں تک کہ جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنے قریب ہو گئے جتنا چالیس گز کا فاصلہ ہوتا ہے اور ان لوگوں کے پاس ان کی کمانیں اور لاٹھیاں تھیں، تو ان میں سے ایک شخص آگے بڑھا اس نے دو کبوتریوں کو دیکھا تو واپس گیا اور اپنے ساتھیوں سے بولا: غار میں کوئی چیز نہیں ہو گی، کیونکہ میں نے غار کے منہ پر دو کبوتریوں کو دیکھا ہے جس سے مجھے اندازہ ہو گیا ہے کہ اندر کوئی نہیں ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بات سنی، تو آپ کو یہ بات پتہ چل گئی کہ اللہ تعالیٰ نے ان دونوں حضرات سے مشرکین کو پرے کر دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کبوتریوں کا خیال رکھا اور ان کی جزا مقرر کی اور اللہ تعالیٰ کے حرم میں اُن کے دو بچے رکھے گئے۔ راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، حرم کے تمام کبوتروں کی نسل انہی دو بچوں سے چلی ہے۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9904]
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ان کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9904]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1741) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (443/20)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4344»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف