🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ
مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9915
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَرَأَيْتَ دَارَ هِجْرَتِكُمْ سَبْخَةً بَيْنَ ظَهْرَانَيْ حَرَّةَ، فَإِمَّا أَنْ تَكُونَ هَجَرَ، وَإِمَّا أَنْ تَكُونَ يَثْرِبَ".
قَالَ: وَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَدِينَةِ وَخَرَجَ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ، وَكُنْتُ قَدْ هَمَمْتُ أَنْ أَخْرُجَ مَعَهُ، وَصَدَّنِي فِتْيَانٌ مِنْ قُرَيْشٍ، فَجَعَلْتُ لَيْلَتِي تِلْكَ أَقُومُ وَلَا أَقْعُدُ، فَقَالُوا: قَدْ شَغَلَهُ اللَّهُ عَنْكُمْ بِبَطْنِهِ، وَلَمْ أَكُنْ شَاكِيًا، فَنَامُوا، فَخَرَجْتُ فَلَحِقَنِي مِنْهُمْ نَاسٌ بَعْدَ مَا سِرْتُ يُرِيدُونَ رَدِّي، فَقُلْتُ لَهُمْ: هَلْ لَكُمْ أَنْ أُعْطِيَكُمْ أَوَاقَ مِنْ ذَهَبٍ وَحُلَّةً سِيَرَاءَ بِمَكَّةَ، وَتُخَلُّونَ سَبِيلِي وَتُوَثِّقُونَ لِي، فَفَعَلُوا فَتَبِعْتُهُمْ إِلَى مَكَّةَ، فَقُلْتُ: احْفِرُوا تَحْتَ أُسْكُفَّةِ الْبَابِ، فَإِنَّ تَحْتَهَا الْأَوَاقَ، وَاذْهَبُوا إِلَى فُلَانَةَ بِآيَةِ كَذَا وَكَذَا فَخُذُوا الْحُلَّتَيْنِ، وَخَرَجْتُ حَتَّى قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قِبَاءً قَبْلَ أَنْ يَتَحَوَّلَ مِنْهَا فَلَمَّا رَآنِي قَالَ:" يَا أَبَا يَحْيَى، رَبِحَ الْبَيْعُ" ثَلَاثًا. فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا سَبَقَنِي إِلَيْكَ أَحَدٌ، وَمَا أَخْبَرَكَ إِلَّا جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
قُلْتُ: وَلِصُهَيْبٍ حَدِيثٌ آخَرُ سَهَوْتُ عَنْهُ يَأْتِي فِي آخِرِ هَذَا الْبَابِ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرا خیال ہے تم لوگوں کی ہجرت کی جگہ، ایک شوریدہ زمین ہے، جو دو طرف موجود پتھریلے علاقے کے درمیان ہے یا تو یہ ”حجر“ ہو گا یا ”یثرب“ ہو گا“۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ کی طرف نکلنے لگے، تو آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تھے، میرا بھی یہ ارادہ تھا کہ میں آپ کے ساتھ نکلوں گا، لیکن قریش کے کچھ نوجوانوں نے مجھے روک لیا، اس رات میں بار بار اٹھتا رہا، میں بیٹھا نہیں ان لوگوں نے یہ کہا: اس کے پیٹ کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اسے تم لوگوں سے مشغول کر دیا ہے، حالانکہ میں بیمار نہیں تھا، پھر وہ لوگ سو گئے، تو میں نکلا میرے روانہ ہونے کے بعد ان میں سے کچھ لوگ آ کر مجھ سے ملے، وہ مجھے واپس لے جانا چاہ رہے تھے، میں نے ان سے کہا: کیا تم اس بات میں دلچسپی رکھتے ہو؟ کہ میں سونے کے کچھ اوقیہ اور مکہ میں موجود سیرائی حلہ تمہیں دے دوں؟ اور تم لوگ میرا راستہ چھوڑ دو، ان لوگوں نے یہ بات مان لی، تو میں ان کے پیچھے مکہ تک آیا، میں نے کہا: تم دروازے کی چوکھٹ کے نیچے سے کھدائی کرو، ان کے نیچے اوقیہ موجود ہیں، اور تم فلاں عورت کے پاس فلاں نشانی لے کے جاؤ اور اس سے دو حلے لے لینا، پھر میں وہاں سے نکلا، یہاں تک کہ قباء میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، یہ آپ کے وہاں سے منتقل ہونے سے پہلے کی بات ہے جب آپ نے مجھے ملاحظہ فرمایا، تو آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: اے ابویحیی! منافع کا سودا کیا ہے (یعنی تم نے ان لوگوں کو سونا اور حلے دے کر جو اپنا پیچھا کرنے سے روک دیا ہے) میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھ سے پہلے کوئی آپ تک نہیں پہنچا (جو آپ کو اس بارے میں بتاتا، تو) آپ کو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے اس بارے میں بتایا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک اور حدیث منقول ہے جسے میں بھول گیا تھا وہ اس باب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7296)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7296»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9916
وَعَنِ الْبَرَاءِ قَالَ: كَانَ أَوَّلَ مَنْ قَدِمَ عَلَيْنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ بْنِ قُصَيٍّ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: هُوَ مَكَانُهُ، وَأَصْحَابُهُ عَلَى أَثَرِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں مہاجرین میں سے ہمارے پاس سب سے پہلے سیدنا معصب بن عمیر رضی اللہ عنہ تشریف لائے جن کا تعلق بنو عبدالدار بن قصی سے تھا میں نے ان سے دریافت کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ انہوں نے بتایا: آپ اپنی جگہ پر ہیں اور آپ کے اصحاب میرے پیچھے آ رہے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9916]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (362/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3، وأخرجه فتح الباري برقم: 3694»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9917
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: كُنَّا قَدِ اسْتَبْطَأْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقُدُومِ عَلَيْنَا، وَكَانَتِ الْأَنْصَارُ يَفِدُونَ إِلَى ظَهْرِ الْحَرَّةِ فَيَجْلِسُونَ حَتَّى يَرْتَفِعَ النَّهَارُ، فَإِذَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ وَحَمِيَتِ الشَّمْسُ رَجَعَتْ إِلَى مَنَازِلِهَا، فَقَالَ عُمَرُ: كُنَّا نَنْتَظِرُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ قَدْ أَوْفَى عَلَى أُطُمٍ مِنْ آطَامِهِمْ فَصَاحَ بِأَعْلَى صَوْتِهِ: يَا مَعْشَرَ الْعَرَبِ، هَذَا صَاحَبُكُمُ الَّذِي تَنْتَظِرُونَ، قَالَ عُمَرُ: سَمِعْتُ الْوَجْبَةَ فِي بَنَى عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، فَأَخْرَجْتُ رَأْسِي فَإِذَا الْمُسْلِمُونَ قَدْ لَبِسُوا السِّلَاحَ، فَانْطَلَقْتُ مَعَ الْقَوْمِ عِنْدَ الظَّهِيرَةِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ الْيَمِينِ حَتَّى نَزَلَ فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَغَيْرُهُ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہمارے پاس (مدینہ منورہ میں) تشریف آوری میں تاخیر ہو گئی، انصار صبح کے وقت پتھریلی زمین کی طرف چلے جاتے تھے اور بیٹھے رہتے تھے یہاں تک کہ دن چڑھ جاتا تھا جب دن چڑھ جاتا تھا اور سورج کی تپش زیادہ ہو جاتی تھی، تو وہ لوگ اپنے گھروں کی طرف واپس چلے جاتے تھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا انتظار کر رہے تھے، اسی دوران یہودیوں میں سے ایک شخص جو کسی بلند عمارت پر چڑھا ہوا تھا، اس نے بلند آواز میں چیخ کر کہا: اے عربوں کے گروہ! یہ تمہارے آقا آ رہے ہیں، جن کا تم انتظار کر رہے ہو، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہمیں بنو عمرو بن عوف کے علاقے میں ہلچل سنائی دی، میں نے سر نکال کے دیکھا تو مسلمان ہتھیار پہن رہے تھے، دن چڑھ چکا تھا، میں بھی لوگوں کے ساتھ نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دائیں طرف ہو گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بن عمرو بن عوف کے علاقے میں پڑاؤ کیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن زید بن اسلم ہے، جسے ابوحاتم اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9917]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (4745)، أخرجه مسند البزار برقم: 284»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9918
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ: اجْتَمَعْنَا لِلْهِجْرَةِ أَوْعَدْتُ أَنَا وَعِيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ، وَهِشَامُ بْنُ الْعَاصِ الْمَيْضَاةَ - مَيْضَاةَ بَنِي غِفَارٍ - فَوْقَ شُرَفٍ، وَقُلْنَا: أَيُّكُمْ لَمْ يُصْبِحْ عِنْدَهَا، فَقَدِ احْتُبِسَ، فَلْيَمْضِ صَاحِبَاهُ، فَحُبِسَ عَنَّا هِشَامُ بْنُ الْعَاصِ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَنْزِلَنَا فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَخَرَجَ أَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ إِلَى عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، وَكَانَ ابْنُ عَمِّهِمَا وَأَخَاهُمَا لِأُمِّهِمَا حَتَّى قَدِمَا عَلَيْنَا الْمَدِينَةَ فَكَلَّمَاهُ، فَقَالَا لَهُ: إِنَّ أُمَّكَ نَذَرَتْ أَنْ لَا تَمَسَّ رَأْسَهَا مُشْطٌ حَتَّى تَرَاكَ، فَرَقَّ لَهَا، فَقُلْتُ لَهُ: يَا عَيَّاشُ، وَاللَّهِ إِنْ يَرُدَّكَ الْقَوْمُ إِلَّا عَنْ دِينِكَ، فَاحْذَرْهُمْ، فَوَاللَّهِ لَوْ قَدْ آذَى أُمَّكَ الْقَمْلُ لَامْتَشَطَتْ، وَلَوْ قَدِ اشْتَدَّ عَلَيْهَا حَرُّ مَكَّةَ - أَحْسَبُهُ قَالَ - لَامْتَشَطَتْ قَالَ: إِنَّ لِي هُنَاكَ مَالًا فَآخُذُهُ؟ قَالَ: قُلْتُ: وَاللَّهِ إِنَّكَ لَتَعْلَمُ أَنِّي مِنْ أَكْثَرِ قُرَيْشٍ مَالًا، فَلَكَ نِصْفُ مَالِي وَلَا تَذْهَبْ مَعَهُمَا، فَأَبَى إِلَّا أَنْ يَخْرُجَ مَعَهُمَا، فَقُلْتُ لَهُ لَمَّا أَبَى عَلَيَّ: أَمَّا إِذْ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ فَخُذْ نَاقَتِي هَذِهِ ; فَإِنَّهَا نَاقَةٌ ذَلُولٌ فَالْزَمْ ظَهْرَهَا، فَإِنْ رَابَكَ مِنَ الْقَوْمِ رَيْبٌ ; فَأَنِخْ عَلَيْهَا، فَخَرَجَ مَعَهُمَا عَلَيْهَا حَتَّى إِذَا كَانُوا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ، قَالَ أَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ: وَاللَّهِ لَقَدِ اسْتَبْطَأْتُ بَعِيرِي هَذَا، أَفَلَا تَحْمِلُنِي عَلَى نَاقَتِكَ هَذِهِ؟ قَالَ: بَلَى، فَأَنَاخَ وَأَنَاخَا لِيَتَحَوَّلَ عَلَيْهَا، فَلَمَّا اسْتَوَوْا بِالْأَرْضِ عَدَّيَا عَلَيْهِ، فَأَوْثَقَاهُ ثُمَّ أَدْخَلَاهُ مَكَّةَ، وَفَتَنَاهُ فَافْتُتِنَ قَالَ: فَكُنَّا نَقُولُ: وَاللَّهِ لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِمَّنِ افْتُتِنَ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا، وَلَا يَقْبَلُ تَوْبَةَ قَوْمٍ عَرَفُوا اللَّهَ ثُمَّ رَجَعُوا إِلَى الْكُفْرِ ; لِبَلَاءٍ أَصَابَهُمْ قَالَ: وَكَانُوا يَقُولُونَ ذَلِكَ لِأَنْفُسِهِمْ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِمْ، وَفِي قَوْلِنَا لَهُمْ، وَقَوْلِهِمْ لِأَنْفُسِهِمْ: يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ إِلَى قَوْلِهِ: (وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ) ، قَالَ عُمَرُ: فَكَتَبْتُهَا فِي صَحِيفَةٍ وَبَعَثْتُ بِهَا إِلَى هِشَامِ بْنِ الْعَاصِ، قَالَ هِشَامٌ: فَلَمْ أَزَلْ أَقْرَؤُهَا بِذِي طُوَى أَصْعَدُ بِهَا فِيهِ حَتَّى فَهِمْتُهَا قَالَ: فَأُلْقِيَ فِي نَفْسِي أَنَّهَا إِنَّمَا نَزَلَتْ فِينَا، وَفِيمَا كُنَّا نَقُولُ فِي أَنْفُسِنَا، وَيُقَالُ فِينَا، فَرَجَعْتُ فَجَلَسْتُ عَلَى بَعِيرِي فَلَحِقْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے ہجرت کرنے کا ارادہ کر لیا، میں نے عیاش بن ابوربیعہ نے، اور ہشام بن عاص نے بنوغفار کے ”معیضاۃ“ پر اکٹھے ہونے کا وعدہ کیا، جو ٹیلے پر تھا، ہم نے یہ طے کیا کہ جو شخص وہاں نہیں پہنچ پائے گا، وہ پیچھے رہ جائے گا اور باقی لوگ چلے جائیں گے، تو ہشام بن عاص ہم تک نہیں آ سکے، جب ہم مدینہ منورہ میں بنوعمرو بن عوف کے علاقے میں قباء میں اپنی رہائشی جگہ پر پہنچ گئے، تو ابوجہل بن ہشام اور حارث بن ہشام نکل کر عیاش بن ابوبیعہ کے پاس آئے، یہ دونوں عیاش بن ابوربیعہ کے چچازاد بھی تھے اور ماں کی طرف سے شریک بھائی بھی تھے یہ دونوں مدینہ منورہ میں ہمارے پاس آئے، ان دونوں نے عیاش کے ساتھ بات چیت کی اور اس سے یہ کہا: تمہاری ماں نے یہ نذر مانی ہے کہ وہ اس وقت تک بالوں میں کنگھی نہیں کرے گی جب تک تمہیں دیکھ نہیں لے گی، تو عیاش کا دل اپنی والدہ کے لئے پسیج گیا، میں نے اس سے کہا: اے عیاش! اللہ کی قسم! یہ لوگ تمہیں تمہارے دین سے واپس موڑنا چاہتے ہیں، تو تم ان سے بچو! اللہ کی قسم! جب جوئیں تمہاری ماں کو تنگ کریں گی، تو وہ خود ہی کنگھی کر لے گی، اور جب مکہ کی گرمی اس پر گراں گزرے گی راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ ہیں: تو وہ کنگھی بھی کر لے گی، عیاش نے کہا: وہاں میرا مال موجود ہے، وہ میں لے لوں گا، میں نے کہا: اللہ کی قسم تم یہ بات جانتے ہو کہ میرے پاس قریش میں سب سے زیادہ مال تھا، میرا نصف مال تم لے لو، لیکن تم ان دونوں کے ساتھ نہ جاؤ، لیکن اس نے یہ بات نہیں مانی اور ان دونوں کے ساتھ چلا گیا، جب اس نے میری بات نہیں مانی، تو میں نے اس سے کہا: چلو تمہاری جو مرضی ہے وہ کرو، لیکن تم میری یہ اونٹنی لے لو، یہ ایک فرمانبردار اونٹنی ہے، تم اس کی پشت پر بیٹھ جانا، اگر ان لوگوں نے تمہیں کوئی دھوکہ دیا، تو تم اس پر سوار ہو جانا، پھر وہ ان دونوں کے ساتھ اس اونٹنی پر بیٹھ کر چلا گیا، راستے میں کسی جگہ پر ابوجہل بن ہشام نے کہا: اللہ کی قسم! میرا یہ اونٹ چلنے میں سستی دکھا رہا ہے، کیا تم مجھے اپنی اس اونٹنی پر سواری کرنے دیتے ہو؟ عیاش نے کہا: ٹھیک ہے اس نے اونٹنی کو بٹھایا تاکہ ابوجہل اس پر منتقل ہو جائے جب وہ لوگ زمین پر بیٹھے، تو ان دونوں نے عیاش پر حملہ کر کے اسے باندھ دیا اور پھر اسے لے کر مکہ چلے گئے اور اسے آزمائش کا شکار کر دیا، تو وہ آزمائش کا شکار ہوا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم یہ کہا: کرتے تھے: اللہ کی قسم! جو شخص آزمائش کا شکار کرتا ہے، اس کی کوئی فرض یا نفل عبادت اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرے گا، اور اس قوم کی توبہ بھی اللہ تعالیٰ قبول نہیں کرے گا، جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کر لی ہو اور پھر پیش آنے والی کسی مصیبت کے نتیجے میں وہ کفر کی طرف واپس چلے گئے ہوں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لوگ یہ موقف اپنی ذاتی رائے کی بنیاد پر رکھتے تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں، ہمارے موقف اور ان لوگوں کے بارے میں ان کے اپنے موقوف کے بارے میں یہ آیت کی: ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بے شک اللہ تعالیٰ تمام گناہوں کی مغفرت کر دے گا، بے شک وہ مغفرت کرنے والا رحم کرنے والا ہے“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اور تم شعور نہیں رکھتے ہو“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے یہ آیت ایک صحیفہ میں نوٹ کی اور اسے ہشام بن العاص کو بھجوا دیا، ہشام کہتے ہیں: ذی طوی کے مقام پر میں مسلسل اسے پڑھتا رہا یہاں تک کہ یہ مجھے سمجھ آ گئی، پھر میرے ذہن میں یہ بات آئی، یہ ہمارے بارے میں نازل ہوئی ہے اور اس چیز کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جو ہم اپنی ذات کے بارے میں کہتے ہیں، یا جو ہمارے بارے میں کہی جاتی ہے، تو میں واپس آیا، اپنے اونٹ پر بیٹھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے آ ملا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9918]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1746)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9919
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، وَعِيَّاشُ بْنُ أَبِي رَبِيعَةَ فِي أَصْحَابٍ لَهُمْ فَنَزَلُوا فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، فَطَلَبَ أَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ، وَالْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ عَيَّاشَ بْنَ أَبِي رَبِيعَةَ وَهُوَ أَخُوهُمَا لِأُمِّهِمَا فَقَدِمَا الْمَدِينَةَ، فَذَكَرَا لَهُ حُزْنَ أُمِّهِ، فَقَالَا: إِنَّهَا حَلَفَتْ أَنْ لَا يُظِلَّهَا بَيْتٌ، وَلَا يَمَسَّ رَأْسَهَا دُهْنٌ حَتَّى تَرَاكَ وَلَوْلَا ذَلِكَ لَمْ نَطْلُبْكَ، فَنُذَكِّرْكَ اللَّهَ فِي أُمِّكَ، وَكَانَ بِهَا رَحِيمًا، وَكَانَ يَعْلَمُ مِنْ حُبِّهَا إِيَّاهُ وَرِقِّهَا - يَعْنِي عَلَيْهِ - مَا كَانَ يُصَدِّقُهُمَا بِهِ، فَرَقَّ لَهَا لِمَا ذَكَرُوا لَهُ وَأَبَى أَنْ يَتْبَعَهُمَا حَتَّى عَقَدَ لَهُ الْحَارِثُ بْنُ هِشَامٍ، فَلَمَّا خَرَجَ مَعَهُمَا، أَوْثَقَاهُ فَلَمْ يَزَلْ هُنَاكَ مُوَثَّقًا حَتَّى خَرَجَ مَعَ مَنْ خَرَجَ قَبْلَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَا لَهُ بِالْخَلَاصِ وَالْحِفْظِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَفِيهِ ضَعْفٌ. وَرَوَاهُ أَيْضًا عَنِ ابْنِ شِهَابٍ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عروہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اور عیاش بن ابوربیعہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ نکلے، ان لوگوں نے بنو عمرو بن عوف کے علاقے میں رہائش اختیار کی، ابوجہل بن ہشام اور حارث بن ہشام، عیاش بن ابوربیعہ کی تلاش میں نکلے، عیاش ان دونوں کا ماں کی طرف سے شریک بھائی تھا، یہ دونوں مدینہ منورہ آئے اور ان دونوں نے عیاش کے سامنے اس کی والدہ کے پریشان ہونے کا ذکر کیا، ان دونوں نے یہ بتایا کہ اس خاتون نے یہ حلف اٹھایا ہے کہ وہ نہ گھر کے سائے میں آئے گی، نہ اپنے سر میں تیل لگائے گی جب تک تمہیں دیکھ نہیں لیتی، انہوں نے بتایا کہ اگر ایسا نہ ہوتا، تو ہم نے تمہاری تلاش میں نہیں آنا تھا، تو تمہاری والدہ کے حوالے سے ہم تمہیں اللہ کی یاد دلاتے ہیں، وہ شخص اپنی والدہ سے بڑی محبت کرتا تھا اور وہ یہ بھی جانتا تھا کہ اس کی والدہ بھی اس سے محبت کرتی ہے، اس لئے اسے اُن کی بات سچ سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوئی، ان لوگوں نے اس کے سامنے جو صورت حال ذکر کی، اس کے حوالے سے اس کا دل پسیج گیا، لیکن اس نے ان دونوں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، جب تک حارث بن ہشام اس کے ساتھ طے نہیں کر لیتا، جب وہ ان دونوں کے ساتھ نکلا، تو ان دونوں نے اسے باندھ دیا اور وہ مسلسل بندش میں رہا، یہاں تک کہ مکہ فتح ہونے سے کچھ عرصہ پہلے (وہ اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ) وہاں سے نکلے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے نجات پانے اور محفوظ رہنے کی دعا کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، راوی نے یہ روایت ابن شہاب کے حوالے سے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9919]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9920
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نَقُولُ: لَيْسَ لِمَنِ افْتُتِنَ تَوْبَةٌ إِذَا تَرَكَ دِينَهُ بَعْدَ إِسْلَامِهِ وَمَعْرِفَتِهِ. فَأَنْزَلَ اللَّهُ فِيهِمْ: يَاعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ إِلَى قَوْلِهِ: (مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَكُمُ الْعَذَابُ بَغْتَةً وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ) فَكَتَبْتُهَا بِيَدِي، ثُمَّ بَعَثْتُ بِهَا إِلَى هِشَامِ بْنِ الْعَاصِ بْنِ وَائِلٍ، قَالَ هِشَامٌ: فَلَمَّا جَاءَتْنِي صَعَدْتُ بِهَا كَذَا أُصَوِّتُ بِهَا وَأَقُولُ فَلَا أَفْهَمُهَا، فَوَقَعَتْ فِي نَفْسِي أَنَّهَا نَزَلَتْ فِينَا وَمَا كُنَّا نَقُولُ، فَجَلَسْتُ عَلَى بَعِيرِي ثُمَّ لَحِقْتُ بِالْمَدِينَةِ، وَأَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْتَظِرُ أَنْ يُؤْذَنَ لَهُ بِالْهِجْرَةِ، وَأَصْحَابُهُ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ قَدِمُوا إِرْسَالًا، وَقَدْ كَانَ أَبُو بَكْرٍ اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْهِجْرَةِ فَقَالَ:" لَا تَعْجَلْ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَجْعَلَ لَكَ صَاحِبًا". فَطَمِعَ أَبُو بَكْرٍ أَنْ يَكُونَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي نَفْسَهُ - وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ قَدْ أَعَدَّ لِذَلِكَ رَاحِلَتَيْنِ يَعْلِفُهُمَا فِي دَارِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بَشِيرٍ الدِّمَشْقِيِّ، ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم یہ کہا: کرتے تھے: جو شخص خود کو آزمائش کا شکار کر دے، اُس کی توبہ قبول نہیں ہو گی جبکہ اس نے اسلام قبول کرنے کے بعد اور اس کی معرفت کے بعد، اپنے دین کو ترک کیا ہو، تو اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں یہ آیات نازل کیں: ”اے میرے وہ بندو! جنہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا، تم اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو“ یہ آیت یہاں تک ہے: ”اس سے پہلے کہ تمہارے پاس اچانک عذاب آ جائے اور تمہیں شعور بھی نہ ہو“ راوی کہتے ہیں: میں نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس آیت کو تحریر کیا اور پھر اسے ہشام بن العاص بن وائل کو بھیجوایا، ہشام کہتے ہیں: جب یہ آیت میرے پاس آئی، تو میں نے اسے پڑھنا شروع کیا، لیکن مجھے اس کی سمجھ نہیں آئی، پھر میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ یہ آیت ہمارے بارے میں ہے، اور جو ہم کہتے ہیں، اس کے بارے میں نازل ہوئی ہے، تو میں اپنے اونٹ پر بیٹھا اور مدینہ منورہ آ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس انتظار میں تھے کہ آپ کو ہجرت کی اجازت مل جائے، مہاجرین سے تعلق رکھنے والے آپ کے اصحاب مختلف ٹولیوں کی شکل میں آ چکے تھے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کی اجازت مانگی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: تم جلدی نہ کرو! ہو سکتا ہے، اللہ تعالیٰ تمہارے لئے کوئی ساتھی مقرر کر دے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ توقع تھی کہ وہ ساتھی خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہوں گے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ہجرت کے لئے دو سواریاں تیار کی تھیں، وہ اپنے گھر میں اُن دونوں کو چارہ کھلایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن بشیر دمشقی ہے، جسے امام ابوحاتم نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9920]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (178/22)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9921
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَعَنَ اللَّهُ مَنْ يَزْعُمُ أَنِّي هَاجَرْتُ قَبْلَ أَبِي، إِنَّمَا قَدَّمَنِي فِي ثِقَلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے، جو یہ کہتا ہے کہ میں نے اپنے والد (یعنی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ) سے پہلے ہجرت کی تھی، (اصل بات یہ ہے:) اُنہوں نے مجھے سامان کے ساتھ آگے بھجوا دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9921]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9922
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقُبَاءٍ عَلَى كُلْثُومِ بْنِ هَدْمِ أَخِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ وَيُقَالُ: بَلْ نَزَلَ عَلَى سَعْدِ بْنِ خَيْثَمَةَ، فَأَقَامَ فِي بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ، وَأَدْرَكَتْهُ الْجُمُعَةُ فِي بَنِي سَالِمِ بْنِ عَوْفٍ فَصَلَّى الْجُمُعَةَ الْكُبْرَى فِي الْمَسْجِدِ بِبَطْنِ الْوَادِي.
قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: ثُمَّ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَبِي أَيُّوبَ وَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبِنَاءِ مَسْجِدِهِ فِي تِلْكَ السَّنَةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قباء میں بنو عمرو بن عوف سے تعلق رکھنے والے صاحب سیدنا کلثوم بن ہدم رضی اللہ عنہ کے ہاں پڑاؤ کیا تھا، ایک قول کے مطابق آپ نے سیدنا سعد بن خیثمہ رضی اللہ عنہ کے ہاں پڑاؤ کیا تھا، آپ بنوعمرو بن عوف کے محلے میں مقیم رہے، یہاں تک کہ بنوسالم بن عوف کے علاقے میں جمعہ کا دن آ گیا، تو آپ نے آبادی کے نشیبی حصے میں موجود مسجد میں، جمعہ کی نماز ادا کی، اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرنے، اور اُسی سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مسجد (یعنی مسجد نبوی) کی تعمیر کا حکم دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9922]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5414)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5414»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9923
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ يَوْمَ الِاثْنَيْنِ لِاثْنَتَيْ عَشْرَةَ لَيْلَةً خَلَتْ مِنْ رَبِيعٍ الْأَوَّلِ فَأَقَامَ بِالْمَدِينَةِ عَشْرَ سِنِينَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارہ ربیع الاول، پیر کے دن، مدینہ منورہ تشریف لائے تھے اور آپ نے مدینہ منورہ میں دس سال قیام کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9923]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (172/17)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 194»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9924
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ بَيْنَ دَارِ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، وَدَارِ الْحَسَنِ بْنِ زَيْدٍ، فَأَتَاهُ النَّاسُ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الْمَنْزِلُ، فَانْبَعَثَ بِهِ رَاحِلَتُهُ، فَقَالَ:" دَعُوهَا فَإِنَّهَا مَأْمُورَةٌ". ثُمَّ خَرَجَتْ بِهِ حَتَّى جَاءَتْ بِهِ مَوْضِعَ الْمِنْبَرِ فَاسْتَنَاخَتْ بِهِ ثُمَّ تَجَلْجَلَتْ، وَلِنَاسٍ ثَمَّ عَرِيشٌ كَانُوا يَرُشُّونَهُ وَيُعَمِّرُونَهُ وَيَتَبَرَّدُونَ فِيهِ حَتَّى نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ رَاحِلَتِهِ، فَآوَى إِلَى الظِّلِّ فَنَزَلَ فِيهِ فَأَتَاهُ أَبُو أَيُّوبَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْزِلِي أَقْرَبُ الْمَنَازِلِ إِلَيْهِ فَانْقُلْ رَحْلَكَ قَالَ:" نَعَمْ". فَذَهَبَ بِرَحْلِهِ إِلَى الْمَنْزِلِ ثُمَّ أَتَاهُ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْزِلْ عَلَيَّ، فَقَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ مَعَ رَحْلِهِ حَيْثُ كَانَ". وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْعَرِيشِ اثْنَتَيْ عَشَرَةَ لَيْلَةً حَتَّى بَنَى الْمَسْجِدَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صِدِّيقُ بْنُ مُوسَى، قَالَ الذَّهَبِيُّ: لَيْسَ بِالْحُجَّةِ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے (راوی بیان کرتے ہیں:) تو آپ کی اونٹنی اس جگہ پر ٹھہر گئی، جو (اس وقت) امام جعفر صادق اور امام حسن بن زید کے گھروں کے درمیان والی جگہ ہے لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! رہائشی جگہ کون سی ہو گی؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی آپ کو لے کر کھڑی ہو گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسے چھوڑ دو! یہ حکم کی پابند ہے، پھر وہ آپ کو لے کر چلی، یہاں تک کہ وہ آپ کو لے کر اس جگہ پر آئی، جہاں منبر رکھا ہوا ہے، وہاں وہ ٹھہر گئی اور بیٹھ گئی، اس جگہ پر لوگوں نے ایک چھپر بنایا ہوا تھا، جہاں وہ پانی چھڑکایا کرتے تھے اور وہاں ٹھنڈک حاصل کیا کرتے تھے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے آپ سائے کی طرف آئے اور وہاں ٹھہر گئے، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا گھر تمام گھروں سے زیادہ قریب ہے، تو آپ اپنی سواری کو (یا سامان کو) وہاں منتقل کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے! پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامان کو اپنے گھر لے گئے، ایک اور شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ میرے ہاں پڑاؤ کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے سامان کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں وہ ہو، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بارہ دن تک اس جگہ پر مقیم رہے، یہاں تک کہ آپ نے مسجد کی تعمیر شروع کروائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدیق بن موسیٰ ہے، امام ذہبی کہتے ہیں: وہ حجت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9924]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3568»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں