الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ نَصْرِهِ بِالرِّيحِ وَالرُّعْبِ
ہوا، اور رعب کے ذریعے، نبی اکرم ﷺ کی مدد ہونا
حدیث نمبر: 9935
وَعَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حَيْدَةَ الْقُشَيْرِيِّ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دُفِعْتُ إِلَيْهِ قَالَ:" أَمَا إِنِّي قَدْ سَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ يُغْنِيَنِي بِالسَّنَةِ تُحْفِيكُمْ، وَبِالرُّعْبِ يَجْعَلُهُ فِي قُلُوبِكُمْ". فَقَالَ بِيَدَيْهِ جَمِيعًا: أَمَا إِنِّي قَدْ حَلَفْتُ هَكَذَا وَهَكَذَا أَنْ لَا أُؤْمِنَ بِكَ وَلَا أَتَّبِعَكَ، فَمَا زَالَتِ السَّنَةُ تُحْفِينِي، وَمَا زَالَ الرُّعْبُ يَجْعَلُ فِي قَلْبِي قُمْتُ بَيْنَ يَدَيْكَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ غَيْرَ ذِكْرِ الرُّعْبِ وَالسَّنَةِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ غَيْرَ ذِكْرِ الرُّعْبِ وَالسَّنَةِ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، جب میں آپ کے پاس آیا، تو آپ نے فرمایا: میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی ہے کہ وہ تمہارے مقابلے میں مجھے ایسے قحط کے ذریعے کافی ہو جائے، جو تمہیں نڈھال کر دے اور ایسے رعب کے ذریعے کافی ہو جائے، جو وہ تمہارے دلوں میں ڈال دے، راوی کہتے ہیں: انہوں نے دونوں ہاتھ ملا کر یہ کہا: میں یہ یہ حلف اٹھا کر کہتا ہوں کہ نہ تو میں آپ پر ایمان لاؤں گا اور نہ ہی آپ کی پیروی کروں گا، اس کے بعد قحط سالی نے مجھے مسلسل اپنی لپیٹ میں لئے رکھا اور رعب مسلسل میرے دل میں رہا، یہاں تک کہ میں آپ کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا ہوں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے رعب اور قحط سالی کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9935]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 9936
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَتَتِ الصَّبَا الشَّمَالَ لَيْلَةَ الْأَحْزَابِ فَقَالَتْ: مُرِّي حَتَّى نَنْصُرَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتِ الشَّمَالُ: إِنَّ الْحُرَّةَ لَا تَسْرِي بِاللَّيْلِ. فَكَانَتِ الرِّيحُ الَّتِي نُصِرَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الصَّبَا. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”صبا“ (نامی ہوا) ”شمال“ (نامی ہوا) کے پاس، غزوہ احزاب کی رات آئی اور بولی: تم چلو! تاکہ ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کریں، تو ”شمال“ نامی ہوا نے کہا: آزاد عورت رات کے وقت سفر نہیں کرتی ہے، تو وہ ہوا جس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد کی گئی، وہ ”صبا“ تھی۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9936]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9936]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1811)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
15. بَابُ قَوْلِهِ: بُعِثْتُ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ بِالسَّيْفِ حَتَّى يُعْبَدَ اللَّهُ وَحْدَهُ تَقَدَّمَ .
حدیث نمبر: N4
لا توجد أحاديث تحت هذا الباب.
(اس باب کے تحت حدیث موجود نہیں ہے) [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: N4]
16. بَابُ الْغَزْوِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ
حرمت والے مہینے میں جنگ کرنا
حدیث نمبر: 9937
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ قَالَ: لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْزُو فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ إِلَّا أَنْ يُغْزَى أَوْ يَغْزُوَا، فَإِذَا حَضَرَ ذَلِكَ أَقَامَ حَتَّى يَنْسَلِخَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت والے مہینے میں جنگ نہیں کی، البتہ جب آپ پر جنگ مسلط کی گئی، یا لوگوں نے جنگ کی (تو آپ نے مقابلہ کیا) جب اس طرح کی صورت حال آتی تھی (کہ حرمت والا مہینہ موجود ہو) تو آپ ٹھہرے رہتے تھے، یہاں تک کہ وہ گزر جائے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9937]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9937]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (334/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14173»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
17. بَابٌ فِي أَوَّلِ أَمِيرٍ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ
پہلے امیر، جو اسلام میں تھے
حدیث نمبر: 9938
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ جَاءَتْ جُهَيْنَةُ، فَقَالُوا: إِنَّكَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْ لَنَا حَتَّى نَأْتِيَكَ تُؤَمِّنُنَا، فَأَوْثَقَ لَهُمْ فَأَسْلَمُوا.
قَالَ: فَبَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجَبٍ وَلَا نَكُونُ مِائَةً، وَأَمَرَنَا أَنْ نُغِيرَ عَلَى حَيٍّ مِنْ بَنِي كِنَانَةَ إِلَى جَنْبِ جُهَيْنَةَ، فَأَغَرْنَا عَلَيْهِمْ، وَكَانُوا كَثِيرًا فَلَجَأْنَا إِلَى جُهَيْنَةَ فَمَنَعُونَا، وَقَالُوا: لِمَ تُقَاتِلُونَ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ؟ فَقُلْنَا: إِنَّا إِنَّمَا نُقَاتِلُ مَنْ أَخْرَجَنَا مِنَ الْبَلَدِ الْحَرَامِ فِي الشَّهْرِ الْحَرَامِ، فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: مَا تَرَوْنَ؟ فَقَالَ بَعْضُنَا: نَأْتِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنُخْبِرُهُ، وَقَالَ قَوْمٌ: لَا بَلْ نُقِيمُ هَاهُنَا، وَقُلْتُ أَنَا فِي أُنَاسٍ مَعِي: لَا بَلْ نَأْتِي عِيرَ قُرَيْشٍ فَنَقْتَطِعُهَا، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ وَكَانَ الْفَيْءُ إِذْ ذَاكَ: مَنْ أَخَذَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ، فَانْطَلَقْنَا إِلَى الْعِيرِ، وَانْطَلَقَ أَصْحَابُنَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرُوهُ الْخَبَرَ فَقَامَ غَضْبَانَ مُحْمَرَّ الْوَجْهِ، فَقَالَ:" أَذَهَبْتُمْ مِنْ عِنْدِي جَمِيعًا وَجِئْتُمْ مُتَفَرِّقِينَ، إِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الْفُرْقَةُ، لَأَبْعَثَنَّ عَلَيْكُمْ رَجُلًا لَيْسَ بِخَيْرِكُمْ أَصْبَرَكُمْ عَلَى الْجُوعِ وَالْعَطَشِ". فَبَعَثَ عَلَيْنَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَحْشٍ، فَكَانَ أَوَّلَ أَمِيرٍ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرَوَاهُ ابْنُهُ عَنْهُ وِجَادَةً، وَوَصَلَهُ عَنْ غَيْرِ أَبِيهِ، وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَلَفْظُهُ عَنْ سَعِيدٍ قَالَ: أَوَّلُ أَمِيرٍ عُقِدَ لَهُ فِي الْإِسْلَامِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ عَقَدَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْنَا.
وَفِيهِ الْمُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَوَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے، تو جہینہ قبیلے کے لوگ آئے اور بولے: آپ نے ہمارے درمیان میں پڑاؤ کیا ہے، تو آپ ہمارے ساتھ یہ معاہدہ کریں کہ ہم آپ کے پاس امن کی حالت میں آ سکیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ طے کیا، تو ان لوگوں نے اسلام قبول کر لیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رجب کے مہینے میں بھیجا ہم ایک سو افراد نہیں تھے، آپ نے ہمیں یہ حکم دیا کہ جہینہ قبیلے کے پہلو میں، موجود کنانہ قبیلے پر ہم نے حملہ کرنا ہے، ہم نے ان لوگوں پر حملہ کیا ان کی تعداد زیادہ تھی، ہم لوگ پناہ کے لئے جہینہ قبیلے کی طرف گئے، تو انہوں نے ہمیں روکا اور بولے: تم لوگ حرمت والے مہینے میں کیوں جنگ کر رہے ہو؟ ہم نے کہا: ہم ان لوگوں کے ساتھ لڑ رہے ہیں، جنہوں نے حرمت والے مہینے میں ہمیں حرمت والے شہر سے نکال دیا تھا، انہوں نے ایک دوسرے سے کہا: تم لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ تو ان میں سے کسی نے کہا: ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بتاتے ہیں، تو دوسرے لوگوں نے کہا: جی نہیں! بلکہ ہم یہیں مقیم رہیں گے، میں نے اپنے ساتھی لوگوں سے کہا: جی نہیں! بلکہ ہم قریش کے قافلے کی طرف جاتے ہیں اور اُسے راستے میں روک لیں گے، تو ہم قافلے کی طرف گئے اس زمانے میں مال غنیمت کا اصول یہ ہوتا تھا کہ جو شخص جو چیز لے گا، وہ اس کی ہو گی ہم قافلے کی طرف گئے، ہمارے ساتھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلے گئے، آپ کو اس بارے میں بتایا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں کھڑے ہو گئے، آپ کا چہرہ سرخ تھا، آپ نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ میرے پاس سے اکٹھے گئے تھے اور اب تم الگ، الگ ہو کر آ رہے ہو؟ تم سے پہلے کے لوگوں کو فرقہ بندی نے ہلاکت کا شکار کر دیا تھا، اب میں تم پر ایک ایسے شخص کو امیر بنا کر بھیجوں گا، جو تم میں سب سے بہتر نہیں ہے، لیکن وہ بھوک اور پیاس کے حوالے سے، تم میں سب سے زیادہ صبر کرنے والا ہے“۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کو ہمارا امیر مقرر کیا، تو یہ وہ پہلے امیر تھے، جنہیں اسلام میں امیر مقرر کیا گیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، ان سے
یہ روایت ان کے صاحبزادے نے ”وجادہ“ کے طور پر نقل کی ہے اور اپنے والد کے علاوہ اسے ”موصول“ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، یہی روایت امام بزار نے نقل کی ہے، ان کے الفاظ یہ ہیں: ”سیدنا سعید رضی اللہ عنہ (یا سیدنا سعد رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں: وہ پہلے امیر، جنہیں اسلام میں امیر مقرر کیا گیا، وہ سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ہمارا امیر مقرر کیا تھا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے، ایک روایت کے مطابق امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9938]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1757) اخرجه احمد فى المسند (1539)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1542»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9939
وَعَنْ زِرٍّ قَالَ: أَوَّلُ رَايَةٍ رُفِعَتْ فِي الْإِسْلَامِ رَايَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ، وَأَوَّلُ مَالٍ خُمِّسَ فِي الْإِسْلَامِ، مَالُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ. رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ وَاحِدٍ، وَهُوَ إِسْنَادٌ حَسَنٌ.
زربن حبیش بیان کرتے ہیں: پہلا جھنڈا، جو اسلام میں بلند کیا گیا، وہ سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کا جھنڈا تھا اور اسلام میں جو پہلا خمس مال حاصل ہوا، وہ سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کا لایا ہوا مال تھا، (یا وہ مال تھا جو سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کو خمس کے طور پر ملا تھا)۔ یہ دونوں روایات، امام طبرانی نے ایک ہی سند کے ساتھ نقل کی ہیں اور وہ سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9939]
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
18. بَابُ سَرِيَّةِ حَمْزَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی مہم
حدیث نمبر: 9940
عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: قَالَ أَبُو جَهْلٍ حِينَ قَدِمَ مَكَّةَ مُنْصَرَفَهُ عَنْ حَمْزَةَ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، إِنَّ مُحَمَّدًا قَدْ نَزَلَ يَثْرِبَ، وَأَرْسَلَ طَلَائِعَهُ، وَإِنَّمَا يُرِيدُ أَنْ يُصِيبَ مِنْكُمْ شَيْئًا، فَاحْذَرُوا أَنْ تَمُرُّوا طَرِيقَهُ وَأَنْ تُقَارِبُوهُ ; فَإِنَّهُ كَالْأَسَدِ الضَّارِي، إِنَّهُ حَنَقٌ عَلَيْكُمْ نَفَيْتُمُوهُ نَفْيَ الْقِرْدَانِ عَلَى الْمَنَاسِمِ، وَاللَّهِ إِنَّ لَهُ لَسُجْرَةً مَا رَأَيْتُهُ قَطُّ وَلَا أَحَدًا مِنْ أَصْحَابِهِ إِلَّا رَأَيْتُ مَعَهُمُ الشَّيَاطِينَ، وَإِنَّكُمْ قَدْ عَرَفْتُمْ عَدَاوَةَ ابْنِي قَيْلَةَ، فَهُوَ عَدُوٌّ اسْتَعَانَ بِعَدُوٍّ.
فَقَالَ لَهُ مُطْعِمُ بْنُ عَدِيِّ: يَا أَبَا الْحَكَمِ، وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَصْدَقَ لِسَانًا، وَلَا أَصْدَقَ مَوْعِدًا مِنْ أَخِيكُمُ الَّذِي طَرَدْتُمْ، فَإِذْ فَعَلْتُمُ الَّذِي فَعَلْتُمْ، فَكُونُوا أَكَفَّ النَّاسِ عَنْهُ، فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ: كُونُوا أَشَدَّ مَا كُنْتُمْ عَلَيْهِ ; فَإِنَّ ابْنِي قَيْلَةَ إِنْ ظَفِرُوا بِكُمْ لَا يَرْقُبُوا فِيكُمْ إِلًّا وَلَا ذِمَّةً، وَإِنْ أَطَعْتُمُونِي أَلْحِقُوهُمْ خَبَرَ كِنَانَةَ أَوْ تُخْرِجُوا مُحَمَّدًا مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ فَيَكُونَ وَحِيدًا طَرِيدًا، وَأَمَّا ابْنَا قَيْلَةَ فَوَاللَّهِ مَا هُمَا وَأَهْلُ دَهْلِكَ فِي الْمَذَلَّةِ إِلَّا سَوَاءٌ، وَسَأَكْفِيكُمْ حَدَّهُمْ، وَقَالَ:
سَأَمْنَحُ جَانِبًا مِنِّي غَلِيظًا عَلَى مَا كَانَ مِنْ قُرْبٍ وَبُعْدِ رِجَالُ الْخَزْرَجِيَّةِ أَهْلُ ذُلٍّ إِذَا مَا كَانَ هَزْلٌ بَعْدَ جَدِّ
فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَأَقْتُلَنَّهُمْ، وَلَأُصَلِّبَنَّهُمْ، وَلَأَهْدِيَنَّهُمْ وَهُمْ كَارِهُونَ، إِنِّي رَحْمَةٌ بَعَثَنِي اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا يَتَوَفَّانِي حَتَّى يُظْهِرَ اللَّهُ دِينَهُ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وِجَادَةً مِنْ طَرِيقِ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْمِصْرِيِّ قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابٍ بِالْمَدِينَةِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيِّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ابوجہل، سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ سے مل کے واپس مکہ آیا، تو اس نے کہا: اے قریش کے گروہ (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) یثرب میں ٹھہر چکے ہیں، انہوں نے اپنے جاسوس بھیج دیے ہیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں نقصان پہنچائیں، تو تم ان کے راستے سے گزرنے سے بچو، بلکہ اس کے قریب بھی نہ جاؤ، کیونکہ وہ چیر پھاڑ کرنے والے شیر کی مانند ہیں، وہ تمہارے خلاف غیظ و غضب رکھتے ہیں“ تم نے انہیں یوں جلاوطن کیا ہے، جس طرح چیچڑیوں کو اونٹ کے پاؤں سے پرے کیا جاتا ہے، اللہ کی قسم! ان کا (جوش یا غضب) بھرپور ہے، میں نے انہیں اور ان کے ساتھیوں میں کسی کو جب بھی دیکھا، تو ان کے ساتھ شیاطین کو دیکھا ہے، اور تم لوگ قیلہ کے دو بیٹوں کی دشمنی سے واقف ہو، تو وہ ایک دشمن ہے، جو دشمن سے مدد حاصل کرتے ہیں، تو مطعم بن عدی نے اس سے کہا: اے ابوالحکم! اللہ کی قسم! میں نے ایسا کوئی شخص نہیں دیکھا، جو زبان کے اعتبار سے اور وعدے کے اعتبار سے، تمہارے بھائی (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) سے زیادہ سچا ہو، جسے تم نے پرے کر دیا ہے، تم نے جو کیا سو کیا، لیکن اب ان کے حوالے سے احتیاط کرو! ابوسفیان بن حارث نے کہا: تم ان کی جتنی مخالفت کر رہے تھے، وہ شدید ترین مخالفت کرو! کیونکہ اگر قیلہ کے دو صاحبزادے تمہارے حوالے سے کامیاب ہو گئے، تو وہ تمہارے بارے میں کسی رشتہ داری کا لحاظ کریں گے اور نہ کسی عہد کا لحاظ کریں گے، اگر تم میری بات مانتے ہو، تو یا تو کنانہ کی اطلاع ان تک پہنچا دو، یا پھر (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کو ان لوگوں کے درمیان سے نکال دو! تو وہ تنہا اور اکیلے ہو جائیں گے، جہاں تک قیلہ کے دو بیٹوں کا تعلق ہے، تو اللہ کی قسم! وہ دونوں اور دہلک کے لوگ ذلت میں برابر ہیں، اور اُن کی حد کے حوالے سے، میں تمہاری کفایت کر لوں گا، پھر اس نے یہ شعر پڑھے: ”میں اپنی طرف سے ایک مضبوط (بات کا) عطیہ دے رہا ہوں، ہر اس شخص کو جو خواہ قریب ہو یا دور ہو، جب بھی سنجیدگی کے بعد مذاق کی بات ہو گی تو خزرج قبیلے کے لوگ ذلیل ہوں گے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے میں انہیں ضرور قتل کروں گا اور میں انہیں ضرور سولی دوں گا اور میں ان کی ضرور رہنمائی کروں گا، جبکہ وہ مجبور ہوں گے، میں رحمت ہوں مجھے اللہ تعالیٰ نے بھیجا ہے اور وہ مجھے اس وقت تک وفات نہیں دے گا، جب تک اللہ تعالیٰ اپنے دین کو غالب نہیں کر دے گا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے ”وجادہ“ کے طور پر، أحمد بن صالح مصری سے نقل کی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے مدینہ میں ایک تحریر میں یہ بات پائی تھی کہ یہ عبدالعزیز بن محمد دراور دی سے منقول ہے اور اس روایت کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9940]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1532)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1532»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي غَزْوَةِ الْأَبْوَاءِ
غزوہ ابواء کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 9941
عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلَ غَزْوَةٍ غَزَاهَا الْأَبْوَاءَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالرَّوْحَاءِ نَزَلَ بِعِرْقِ الظُّبْيَةِ فَصَلَّى ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا اسْمُ هَذَا الْجَبَلِ؟". قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" هَذَا خِمْتٌ هَذَا مِنْ جِبَالِ الْجَنَّةِ اللَّهُمَّ بَارِكْ فِيهِ وَبَارِكْ لِأَهْلِهِ". وَقَالَ لِلرَّوْحَاءِ:" هَذِهِ سَجَاسِجُ وَادِي مِنْ أَوْدِيَةِ الْجَنَّةِ، لَقَدْ صَلَّى فِي هَذَا الْمَسْجِدِ قَبْلِي سَبْعُونَ نَبِيًّا، وَلَقَدْ مَرَّ بِهِ مُوسَى عَلَيْهِ عَبَاءَتَانِ قَطْوَانِيَّتَانِ عَلَى نَاقَةٍ وَرْقَاءَ فِي سَبْعِينَ أَلْفًا مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ حَاجِّينَ الْبَيْتَ الْعَتِيقَ، وَلَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمُرَّ بِهِ عِيسَى بْنُ مَرْيَمَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ حَاجًّا أَوْ مُعْتَمِرًا، أَوْ يَجْمَعُ اللَّهُ لَهُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِيِّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ. وَيَأْتِي حَدِيثُ عَمَّارٍ فِي مَنَاقِبِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -.

سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ، جس پہلے غزوہ میں شرکت کی، جو غزوہ آپ نے کیا تھا، وہ غزوہ ابواء ہے، یہاں تک کہ جب ہم روحاء کے مقام پر پہنچے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”عرق طبیہ“ کے مقام پر پڑاؤ کیا اور نماز ادا کی، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو اس پہاڑ کا نام کیا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: یہ ”خمت“ ہے، یہ جنت کے پہاڑوں میں سے ایک ہے، اے اللہ! اس میں برکت فرما اور اس کے اہل میں برکت فرما، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”روحاء“ کے لئے یہ فرمایا: یہ ”سجا سج“ ہے، جو جنت کی وادیوں میں سے ایک وادی ہے اس مسجد میں مجھ سے پہلے ستر انبیاء نے نماز ادا کی ہے، اور سیدنا موسیٰ علیہ السلام بھی یہاں سے گزرے تھے۔ انہوں نے دو قطوانی عبائیں پہنی ہوئی تھیں اور وہ خاکستری رنگ کی اونٹنی پر سوار تھے اور بنی اسرائیل سے تعلق رکھنے والے ستر ہزار افراد کے ساتھ تھے۔ وہ بیت عتیق کا حج کرنے کے لئے آئے تھے اور قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام جو اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، وہ حج یا عمرہ کرنے کے لئے یہاں سے نہیں گزریں گے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: اللہ تعالیٰ ان کے لئے یہ چیز جمع کر دے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے کثیر بن عبداللہ مزنی کے حوالے سے نقل کی ہے وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ امام ترمذی نے اس کی حدیث کو حسن قرار دیا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آگے آئے گی، اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9941]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (16/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
20. بَابُ غَزْوَةِ بَدْرٍ
غزوہ بدر
حدیث نمبر: 9942
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ كُلُّ ثَلَاثَةٍ عَلَى بَعِيرٍ، كَانَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَأَبُو لُبَابَةَ زَمِيلَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَكَانَ إِذَا كَانَتْ عَقَبَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَا: نَحْنُ نَمْشِي عَنْكَ، فَقَالَ:" مَا أَنْتُمَا بِأَقْوَى مِنِّي، وَلَا أَنَا أَغْنَى عَنِ الْأَجْرِ مِنْكُمَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ وَقَالَ: فَإِذَا كَانَتْ عَقَبَةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَا: ارْكَبْ حَتَّى نَمْشِيَ عَنْكَ. وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر تین افراد ایک اونٹ پر سوار تھے، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باری آئی تو ان دونوں نے عرض کی: آپ کی جگہ ہم پیدل چل لیتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم دونوں مجھ سے زیادہ قوی نہیں ہو اور میں تم دونوں سے زیادہ اجر سے بے نیاز نہیں ہوں“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی باری آئی تو ان دونوں نے عرض کی: آپ سوار رہیں، ہم آپ کی جگہ پیدل چل لیتے ہیں۔ باقی روایت حسب سابق ہے اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن بہدلہ ہے اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9942]

تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4359) اخرجه احمد فى المسند 3901، أخرجه مسند أحمد برقم: 3891، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4355، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8860»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 9943
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ مِائَةُ نَاضِحٍ وَنَوَاضِحُ، وَكَانَ مَعَهُ فَرَسَانِ يَرْكَبُ أَحَدَهُمَا الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ، وَيَتَرَوَّحُ الْآخَرَ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ، وَسَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ.
قَالَ: وَكَانَ أَصْحَابُهُ يَتَعَقَّبُونَ فِي الطَّرِيقِ النَّوَاضِحَ.
قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَرْثَدُ بْنُ أَبِي مَرْثَدٍ الْغَنَوِيُّ حَلِيفُ حَمْزَةَ بْنِ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ يَتَعَقَّبُونَ نَاضِحًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پانی لاد کر لانے والے اور دوسرے ایک سو اونٹ اور (اونٹنیاں) تھے اور آپ کے ساتھ دو گھوڑے تھے جن میں سے ایک پر سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سوار تھے اور دوسرے پر سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ اور سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ باری باری سوار ہوتے تھے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب راستے میں اونٹوں پر باری باری سوار ہوتے رہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا مرثد بن ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ، جو سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کے حلیف تھے اور باری، باری اونٹ پر سوار ہوتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ بن ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9943]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ بن ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9943]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12105)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12105، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5434»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف