🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. بَابُ الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ
مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9925
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: نَزَلَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى حُبَيْبٍ، [ وَيُقَالُ: خُبَيْبُ - ابْنُ يَسَافِ - أَخِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ ] بِالسُّنْحِ. وَيُقَالُ: بَلْ نَزَلَ عَلَى خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ أَخِي بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ، سیدنا حبیب بن یساف رضی اللہ عنہ، اور ایک قول کے مطابق، سیدنا خبیب بن یساف رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے، جن کا تعلق بنو حارث بن خزرج سے تھا، اور وہ ”سخ“ کے مقام پر رہتے تھے، ایک قول کے مطابق، وہ سیدنا خارجہ بن زید بن ابوزہیر رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے تھے، جن کا تعلق بنو حارث بن خزرج سے تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9925]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3545 و 4138)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9926
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ، وَكَانَ آخِرَ مَنْ بَقِيَ مِمَّنْ هَاجَرَ، وَكَانَ قَدْ كُفَّ بَصَرُهُ، فَلَمَّا أَجْمَعَ عَلَى الْهِجْرَةِ كَرِهَتِ امْرَأَتُهُ ذَلِكَ بِنْتُ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ، وَجَعَلَتْ تُشِيرُ عَلَيْهِ أَنْ يُهَاجِرَ إِلَى غَيْرِهِ، فَهَاجَرَ بِأَهْلِهِ وَمَالِهِ مُكْتَتِمًا مِنْ قُرَيْشٍ حَتَّى قَدِمَ الْمَدِينَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَثَبَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ فَبَاعَ دَارَهُ بِمَكَّةَ فَمَرَّ بِهَا بَعْدَ ذَلِكَ أَبُو جَهْلٍ ابْنُ هِشَامٍ، وَعُتْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَشَيْبَةُ بْنُ رَبِيعَةَ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبَدِ الْمُطَّلِبِ، وَحُوَيْطِبُ بْنُ عَبَدِ الْعُزَّى، وَفِيهَا أُهُبٌ مَعْطُونَةٌ، فَذَرَفَتْ عَيْنَا عُتْبَةَ، وَتَمَثَّلَ بِبَيْتٍ مِنْ شِعْرٍ:
وَكُلُّ دَارٍ وَإِنْ طَالَتْ سَلَامَتُهَا يَوْمًا سَيُدْرِكُهَا النَّكْبَاءُ وَالْحُوبُ. قَالَ أَبُو جَهْلٍ: وَأَقْبَلَ عَلِيَّ الْعَبَّاسُ، فَقَالَ: هَذَا مَا أَدْخَلْتُمْ عَلَيْنَا فَلَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ قَامَ أَبُو أَحْمَدَ يَنْشُدُ دَارَهُ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ فَقَامَ إِلَى أَبِي أَحْمَدَ فَانْتَحَاهُ، فَسَكَتَ أَبُو أَحْمَدَ عَنْ نَشِيدِ دَارِهِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَكَانَ أَبُو أَحْمَدَ يَقُولُ - وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَّكِئٌ عَلَى يَدِهِ يَوْمَ الْفَتْحِ -:
حَبَّذَا مَكَّةَ مِنْ وَادِي بِهَا أَمْشِي بِلَا هَادِي
بِهَا يَكْثُرُ عُوَّادِي بِهَا تَرْكِزُ أَوْتَادِي
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ، یہ ان افراد میں سے آخری تھے، جو ہجرت کرنے والے باقی رہ گئے تھے، اُن کی بینائی کمزور ہو چکی تھی، جب انہوں نے ہجرت کرنے کا ارادہ کیا، تو ان کی اہلیہ، جو حرب بن امیہ کی صاحبزادی تھیں، انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا اور انہوں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ کسی اور طرف ہجرت کر لیں، تو وہ اپنے اہلِ خانہ اور مال کو لے کر قریش سے چھپتے ہوئے ہجرت کے لئے نکلے، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مدینہ منورہ آ گئے، ابوسفیان بن حرب نے مکہ میں موجود ان کا گھر فروخت کر دیا، اس کے بعد ابوجہل بن ہشام، عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، عباس بن عبدالمطلب اور حويطب بن عبدالعزیٰ کا اس گھر کے پاس سے گزر ہوا، تو وہاں کچھ کھالیں رکھی ہوئی تھیں، عتبہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور اس نے صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا: ”ہر گھر خواہ وہ کتنے عرصے تک سلامت رہے، آخر کار ایک دن اسے بربادی اور وحشت لاحق ہو جاتے ہیں“ راوی کہتے ہیں: ابوجہل نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کی طرف متوجہ ہو کر یہ کہا: یہ صورت حال آپ لوگوں نے ہم پر داخل کی ہے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ میں داخل ہوئے، تو ابو أحمد کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنے گھر کے حوالے سے بات چیت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو حکم دیا، وہ اٹھ کر ابو أحمد کی طرف گئے اور انہیں اس سے روکا، تو ابو أحمد اپنے گھر کے حوالے سے بات کرنے سے خاموش ہو گئے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ہاتھ پر ٹیک لگائی ہوئی تھی اور ابو أحمد یہ شعر پڑھ رہے تھے: ”مکہ کی وادی کے کیا کہنے؟ میں یہاں کسی رہنما کے بغیر چلتا ہوں، یہاں میرے ملاقاتی بہت سے ہیں، یہاں میرے کیل گاڑے گئے ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن شبیب ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9926]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9927
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ قُدُومُنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَمْسٍ مِنَ الْهِجْرَةِ خَرَجْنَا مُتَوَصِّلِينَ مَعَ قُرَيْشٍ عَامَ الْأَحْزَابِ، وَأَنَا مَعَ أَخِي الْفَضْلِ، وَمَعَنَا غُلَامُنَا أَبُو رَافِعٍ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى الْعَرْجِ، فَضَلَّ لَنَا فِي الطَّرِيقِ رَكُوبَةٌ وَأَخَذْنَا فِي ذَلِكَ الطَّرِيقِ عَلَى الْجَثْجَاثَةِ حَتَّى خَرَجْنَا عَلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ حَتَّى دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ، فَوَجَدْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْخَنْدَقِ، وَأَنَا يَوْمَئِذٍ ابْنُ ثَمَانِ سِنِينَ، وَأَخِي ابْنُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ سَنَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مِنْ طَرِيقِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ، وَكِلَاهُمَا لَمْ يُوَثَّقْ وَلَمْ يُضَعَّفْ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہجرت کے پانچویں سال آئے تھے، غزوہ احزاب کے سال ہم قریش کے ساتھ مل کر نکلے تھے، میں اپنے بھائی سیدنا فضل رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، اور ہمارے ساتھ ہمارا غلام ابورافع تھا، یہاں تک کہ جب ہم ”عرج“ کے مقام پر پہنچے، تو راستے میں ہماری سواری گم ہو گئی، ہم نے چثجاثہ کی طرف سے وہ راستہ طے کیا، یہاں تک کہ بنوعمرو بن عوف کے محلے میں آ نکلے، پھر ہم مدینہ منورہ میں داخل ہو گئے، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خندق میں پایا، میں اُن دنوں آٹھ سال کا تھا اور میرے بھائی (سیدنا فضل رضی اللہ عنہ) تیرہ سال کے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری کے حوالے سے، سلیمان بن داؤد بن حصین سے نقل کی ہے، ان دونوں کی توثیق بھی نہیں کی گئی ہے اور انہیں ضعیف بھی قرار نہیں دیا گیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9927]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9928
وَعَنْ صُهَيْبٍ أَنَّ الْمُشْرِكِينَ لَمَّا أَطَافُوا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلُوا عَلَى الْغَارِ وَأَدْبَرُوا قَالَ: وَاصُهَيْبَاهُ وَلَا صُهَيْبَ لِي، فَلَمَّا أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْخُرُوجَ بَعَثَ أَبَا بَكْرٍ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا إِلَى صُهَيْبٍ فَوَجَدَهُ يُصَلِّي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَجَدَتْهُ يُصَلِّي ; فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْطَعَ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ، فَقَالَ:" أَصَبْتَ". وَخَرَجَا مِنْ لَيْلَتِهِمَا، فَلَمَّا أَصْبَحَا خَرَجَ حَتَّى إِذَا أَتَى أُمَّ رُومَانَ زَوْجَةَ أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَتْ: أَلَا أَرَاكَ هَاهُنَا وَقَدْ خَرَجَ أَخَوَاكَ وَوَضَعْنَا لَكَ شَيْئًا مِنْ أَزْوَادِهِمَا؟ قَالَ: فَخَرَجْتُ حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى زَوْجَتِي أُمِّ عَمْرٍو، فَأَخَذَتْ سَيْفِي وَجُعْبَتِي وَقَوْسِي حَتَّى أَقْدَمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمَدِينَةَ، فَأَجِدُهُ وَأَبَا بَكْرٍ جَالِسَيْنِ، فَلَمَّا رَآنِي أَبُو بَكْرٍ قَامَ إِلَيَّ فَبَشَّرَنِي بِالْآيَةِ الَّتِي نَزَلَتْ فِيَّ وَأَخَذَ بِيَدِي، فَلُمْتُهُ بَعْضَ اللَّائِمَةِ فَاعْتَذَرَ، وَرَبَّحَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَبِحَ الْبَيْعُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاش میں مشرکین چکر لگا رہے تھے اور غار کے پاس آ جا رہے تھے تو آپ نے ارشاد فرمایا: وائے صہیب! میرے پاس صہیب نہیں ہے، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں (یعنی مکہ) سے نکلنے کا ارادہ کیا، تو آپ نے دو یا شاید تین مرتبہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی: میں نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا تھا تو مجھے اچھا نہیں لگا کہ میں ان کی نماز درمیان میں ختم کروا دوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے ٹھیک کیا، پھر یہ دونوں حضرات اُسی رات روانہ ہو گئے، اگلے دن صبح سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نکلے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ ام رومان رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، تو انہوں نے کہا: کیا آپ یہاں نظر آ رہے ہیں؟ آپ کے دونوں بھائی تو تشریف لے جا چکے ہیں اور ان کے زاد سفر میں ہم نے آپ کے لئے بھی چیزیں رکھ دی تھیں، سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نکلا اور اپنی بیوی ام عمرو کے پاس آیا، میں نے اپنی تلوار، اپنا ترکش اور اپنی کمان لی، یہاں تک کہ مدینہ منورہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آ گیا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بیٹھے ہوئے پایا، جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا تو وہ اُٹھ کر میرے پاس آئے اور اس آیت کے بارے میں مبارک باد دی، جو میرے بارے میں نازل ہوئی تھی، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا، میں نے انہیں ملامت کی، تو انہوں نے معذرت کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کامیاب قرار دیتے ہوئے فرمایا: ”سودا کامیاب ہو گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9928]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7308)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. بَابٌ فِيمَنِ اخْتَارَ الْهِجْرَةَ
اس شخص کا بیان، جو ہجرت کو اختیار کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9929
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: خَيَّرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْهِجْرَةِ وَالْبَصْرَةِ، فَاخْتَرْتُ الْهِجْرَةَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہجرت اور نصرت کے درمیان اختیار دیا، تو میں نے ہجرت کو اختیار کر لیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور علی بن زید کے علاوہ اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، یہ راوی حسن الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9929]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2718)، أخرجه مسند البزار برقم: 2936»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
13. بَابُ عُلُوِّ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ عَادَاهُ
جو شخص، نبی اکرم ﷺ سے دشمنی کرے گا، اُس پر نبی اکرم ﷺ کے معاملے (یا دین) کا غالب آ جانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9930
عَنْ زِيَادِ بْنِ جَهْوَرٍ قَالَ: وَرَدَ عَلَيَّ كِتَابٌ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِ:" بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ، مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى زِيَادِ بْنِ جَهْوَرٍ، سَلِّمْ أَنْتَ، سَلَامٌ عَلَيْكَ، إِنِّي أَحْمَدُ إِلَيْكَ اللَّهَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ، أَمَّا بَعْدُ: فَإِنِّي أُذَكِّرُكَ اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ.
أَمَّا بَعْدُ: فَلْيُوضَعَنَّ كُلُّ دِينٍ دَانَ بِهِ النَّاسُ إِلَّا الْإِسْلَامَ، فَاعْلَمْ ذَلِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا زیاد بن جمہور رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب آیا، جس میں یہ تحریر تھا: ”اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، یہ اللہ کے رسول سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے، زیاد بن جمہور کے نام ہے، تم سلامتی پاؤ، تم پر سلامتی نازل ہو! میں تمہارے سامنے اس اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں، جس کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اما بعد! میں تمہیں اللہ کی اور آخرت کے دن کی یاد دلاتا ہوں، اما بعد! ہر وہ دین، جو لوگوں نے اختیار کر رکھا ہے، وہ ضرور ختم ہو جائے گا، صرف اسلام باقی رہے گا، تم یہ بات جان لو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9930]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (422) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5297)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5297، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3535»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9931
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ: قَالَ الْمُطْعِمُ بْنُ عَدِيٍّ: إِنَّكُمْ قَدْ فَعَلْتُمْ بِمُحَمَّدٍ مَا فَعَلْتُمْ، فَكُونُوا أَكَفَّ النَّاسِ عَنْهُ، فَقَالَ أَبُو جَهْلٍ: بَلْ كُونُوا أَشَدَّ مَا كُنْتُمْ، فَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ عَامِرِ بْنِ نَوْفَلٍ: وَاللَّهِ لَا يَزَالُ أَمْرُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ظَاهِرًا فِيمَا نَادَاكُمْ أَوْ أَسَرَّ مِنْكُمْ.
قَالَ أَبُو يُوسُفَ: قُتِلَ الْحَارِثُ يَوْمَ بَدْرٍ كَافِرًا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ مُدَلِّسٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مطعم بن عدی نے (مشرکین مکہ سے کہا:) تم لوگوں نے (سیدنا) محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے ساتھ جو بھی کیا، سو کیا، لیکن اب اُن کے حوالے سے سب سے زیادہ رُکنے والے بن جاؤ! تو ابوجہل نے کہا: بلکہ تم لوگ ان کے زیادہ سخت مخالف بن جاؤ، تو حارث بن عامر بن نوفل نے کہا: اللہ کی قسم! اس نے تمہارے سامنے بلند آواز میں جو بات کی یا پوشیدہ طور پر جو بات کی، ہر معاملے کے حوالے سے (سیدنا) محمد (سلام) کا معاملہ مسلسل غالب ہوتا جا رہا ہے۔ ابویوسف نامی راوی کہتے ہیں: حارث بن عامر، غزوہ بدر کے موقع پر، کافر ہونے کے عالم میں مارا گیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اور وہ ضعیف اور مدلس ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9931]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1531)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
14. بَابُ نَصْرِهِ بِالرِّيحِ وَالرُّعْبِ
ہوا، اور رعب کے ذریعے، نبی اکرم ﷺ کی مدد ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9932
عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نُصِرْتُ بِالصَّبَا، وَأُهْلِكَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”صبا“ (نامی مخصوص قسم کی ہوا) کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے، اور ”دبور“ (نامی مخصوص قسم کی آندھی) کے ذریعے قوم عاد کو ہلاک کر دیا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9932]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (169)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3530، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7837»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9933
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" نُصِرْتُ بِالصَّبَا، وَأُهْلِكَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”صبا“ (نامی ہوا) کے ذریعے میری مدد کی گئی، اور قوم عاد کو ”دبور“ (نامی آندھی) کے ذریعے ہلاک کر دیا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9933]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 3530، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7837»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9934
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُعْطِيتُ خَمْسًا لَمْ يُعْطَهَا نَبِيٌّ قَبْلِي: بُعِثْتُ إِلَى الْأَحْمَرِ وَالْأَسْوَدِ، وَإِنَّمَا كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبْعَثُ إِلَى قَوْمِهِ، وَنُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ، وَأُطْعِمْتُ الْمَغْنَمَ، وَلَمْ يُطْعَمَهُ أَحَدٌ كَانَ قَبْلِي".
فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ وَبَقِيَّةُ الْأَحَادِيثِ بِنَحْوِهِ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے پانچ چیزیں دی گئی ہیں، جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں دی گئی ہیں، مجھے ہر سرخ اور سیاہ فام (یعنی ہر قسم کے افراد یا تمام بنی نوع انسان) کی طرف مبعوث کیا گیا، جبکہ پہلے ہر نبی کو اس کی مخصوص قوم کی طرف مبعوث کیا جاتا تھا اور ایک ماہ کی مسافت سے رعب کے ذریعے میری مدد کی گئی، مجھے مال غنیمت استعمال کرنے کی اجازت دی گئی، حالانکہ مجھ سے پہلے کسی کو وہ استعمال نہیں کرنے دیا گیا“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، اس نوعیت کی دیگر احادیث ”علامات نبوت“ سے متعلق باب میں آئیں گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 9934]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7435»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں